فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول, حصہ 2

424
ان کے لئے جوش میں آیا اور ان پر کامیابی کے دروازے کھول دئے۔رسول کریم ﷺ کی
وفات کے وقت تمام عرب میں اسلام پھیل چکا تھا۔رسول کریم ﷺ کی صحابیات ہر قربانی پر آپ سے یہ عرض کرتی تھیں کہ یا رسول اللہ ! کیا ان قربانیوں
میں ہمارا حصہ نہیں ہے۔مرد ہر میدان میں قربانی کے لئے اپنے آپکو پیش کرتے ہیں لیکن ہم جہاد وغیرہ میں
حصہ نہیں لے سکتیں آپ ہمیں کیوں اس میں حصہ نہیں لینے دیتے۔اُس زمانہ کی عورتیں قربانی کے کام کر کے مردوں کا مقابلہ کرتی تھیں۔اور آج کل کی عورتیں اپنے تجھے
مین سے مردوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔رسول کریم ﷺ ایک دفعہ جنگ کے لئے جانے لگے تو ایک صحابیہ بھی لشکر میں آشامل ہوئیں۔جب
صحابہ نے اس کو منع کیا تو اس عورت نے کہا کیوں ، ہم کیوں نہ جائیں، کیا ہم پر اسلام کی خدمت فرض نہیں۔اس کا یہ جواب سنکر رسول کریم میں نے ہنس پڑے اور فرمایا اسے بھی ساتھ لے چلو۔زخمیوں کو پانی پلانا اور ان کی
مرہم پٹی کرنے کا کام اس کے سپرد کر دیا۔فتح کے بعد جب مال غنیمت تقسیم ہو ا تو مال غنیمت میں اس عورت کا
حصہ بھی ایک مرد کے برابر رکھا گیا۔اس کے بعد رسول کریم ﷺ کا یہ معمول تھا کہ جب آپ جنگ کے لئے جاتے تو کچھ عورتوں کو بھی
ساتھ لے جاتے جو نرسنگ کا کام کرتیں اور زخمیوں کی مرہم پٹی کرتیں۔اکثر دفعہ آپ کی بیویاں بھی جنگ میں
شامل ہوتیں اور نرسنگ کا کام کرتیں۔جنگ اُحد میں رسول کریم ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ بھی شامل
تھیں۔کوئی جنگ ایسی نہیں جس میں صحابیات پیچھے رہی ہوں۔اسی لئے قرآن کریم میں اللہ تعالے جہاں
مومن مردوں کا ذکر کرتا ہے وہاں مقابل میں عورتوں کا بھی ذکر کرتا ہے۔اگر یہی جذ بہ آج ہماری عورتوں میں
بھی پیدا ہو جائے تو احمدیت بہت جلد ترقی کرنے لگے۔لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری
عورتیں یہ مجھتی ہیں
کہ تبلیغ کرنا اور اسلام کے لئے قربانی کرنا صرف مردوں کا کام ہے ہمارا کام صرف کھانا پکانا
اور بچوں کو پالنا ہے۔تم میں سے
کتنی ہیں جو باقاعدہ طور پر تبلیغ کرتی ہیں؟ میرا خیال ہے کہ عورتوں کی تبلیغ سے ہزار میں سے
ایک عورت بھی ایسی نہیں جو کسی احمدی عورت کی تبلیغ کی وجہ سے احمدی ہوئی ہو۔اکثر عورتیں ایسی ہیں کہ جن

425
کے خاوند احمدی ہوئے اور وہ احمدی ہو گئیں یا جن کے بھائی احمدی ہوئے اور وہ احمدی ہوگئیں یا جن کے باپ
احمد کی ہوئے اور وہ احمدی ہو گئیں۔یا جن کے بیٹے احمدی ہوئے اور وہ احمدی ہو گئیں۔ان عورتوں کا ایمان
مرہونِ منت ہے مردوں کا۔تمھارے ہمسایہ میں ہزاروں ہزار عورتیں رہتی ہیں۔مرد عورتوں
کو تبلیغ نہیں کر سکتے عورتیں ہی عورتوں کو
تبلیغ کر سکتی ہیں۔اگر تم اپنے فرض کو سمجھو اور ہر سال دہلی میں دو چار سو مرد مردوں
کی تبلیغ کے ذریعے احمدیت
میں داخل ہوں اور دو چار سو عورتیں عورتوں کی تبلیغ کے ذریعے احمدیت میں داخل ہوں تو یہ دو چار سو مرد اور دو
چار سو عورتیں ہی صرف احمدیت میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ ان کے ساتھ ان کے بھائی بہنیں اور بیٹے اور
بچے بھی احمدیت میں داخل ہوں گے اور اس طرح تبلیغ کی رفتارو گتی ہو جائے گی۔لیکن میں تم سے پوچھتا ہوں کہ کیا تم نے کبھی تبلیغ کے لئے اپنے دل میں درد محسوس کیا ہے اور کیا کبھی تم
نے یہ سمجھنے کی کوشش بھی کی ہے کہ احمدیت میں داخل ہونے کی وجہ سے تم پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔احمد بیت اس کا نام نہیں کہ چند روپے چندہ دے دیا یا منہ پر پانی کے چند چھینٹے ڈالے اور وضو کر کے
دو چارسجدے اور رکوع کردئے۔بلکہ
احمدیت اللہ تعالیٰ سے ایسے تعلق کا نام ہے کہ جس کی وجہ سے اللہ تعالے سے بندے کا اتصال ہو جائے
اور بندہ اللہ تعالیٰ کے پیاروں اور محبوبوں میں شامل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں فرق نہیں کرتا۔اس کا دروازہ ہر ایک بندے کے لئے کھلا ہے۔لیکن
ضرورت اس بات کی ہے کہ بندہ اپنے اندر یہ تڑپ پیدا کرلے کہ میں اللہ تعالیٰ سے ملے بغیر زندہ نہیں رہ
سکتا اور میری زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ہے۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں جس طرح مردوں نے قربانیاں کیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے مورد بنے
اسی طرح جن عورتوں نے اللہ تعالیٰ کے رستے میں قربانیاں کیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی مورد
ہنیں۔بلکہ وہ بعض باتوں میں مردوں سے بھی آگے نکل گئیں۔تفقہ میں جو درجہ حضرت عائشہ کو حاصل ہے وہ کسی مرد کو حاصل نہیں۔

426
آج خاتم النبیین کا مسئلہ ہمارے اور غیر احمدیوں کے درمیان ما بہ النزاع مسئلہ ہے۔ہم یہ کہتے ہیں کہ
رسول کریم ﷺ کے بعد آپ کے تابع نبی آسکتے ہیں۔لیکن غیر احمدی یہ کہتے ہیں کہ رسول کریم اے کے بعد
نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہے اور کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آ سکتا۔اور اسی اختلاف کی وجہ سے
سالہا سال سے ہمارے اور ان کے درمیان یہ جھگڑا چلا آتا ہے۔اس جھگڑے کو ایک عورت نے کیا اچھاحل
کیا ہے۔رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد حضرت عائشہ نے کچھ لوگوں
کو باتیں کرتے سنا جو خاتم النبیین کی جگہ
لانبی بعدہ کے الفاظ پر زور دیتے تھے۔حضرت عائشہ نے ان کی باتیں سنیں تو فرمایا:۔قُولُوا انّه ، خَاتَمَ الأنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ
تم یہ تو بے شک کہو کہ آپ خاتم الانبیاء ہیں لیکن یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔آپ نے یہ فقرہ کہہ کر اُن لوگوں پر واضح کر دیا کہ خاتم انہین کے یہ معنی نہیں کہ آپ کے بعد نبی نہیں
آسکتا۔حضرت عائشہ نے اس خطرہ کو محسوس کیا کہ لوگ اس غلطی میں مبتلا نہ ہو جائیں کہ آپ کے بعد کوئی نبی
نہیں آ سکتا۔کیونکہ آپ یہ جانتی تھیں کہ خود رسول کریم ﷺ نے اپنے بعد ایک نبی کے آنے کی پیشگوئی فرمائی
ہے اور قرآن کریم میں آپ کے متعلق یہ پیشگوئی ہے کہ آپ کی بعثت
دوبارہ ہوگی۔اور آپ یہ بھی جانتی تھیں
کہ مردے دوبارہ زندہ نہیں ہوتے اور آپ کی اس بعثت سے مراد آپ کا بروز ہے۔حضرت عائشہ اس بات کو
سمجھ گئیں۔لیکن بعض دوسرے جلیل القدر صحابہ اس بات کو نہ سمجھ سکے۔بے شک حضرت عائشہ کا ایک قول
بھی اس قسم کا ہے لیکن حضرت علیؓ کا قول سب سے زیادہ زور دار ہے۔حضرت علی کے بیٹوں حسن اور حسین کو ایک شخص پڑھایا کرتا تھا۔حضرت علی ایک دفعہ اپنے بچوں کے
پاس سے گزرے تو آپ نے سنا کہ آپ کے بچوں کو ان کا استاد خاتم الیقین پڑھار ہا تھا۔حضرت علی نے
فرمایا میرے بچوں کو خاتم انھین نہ پڑھاؤ بلکہ خاتم انہیں پڑھایا کرو۔یعنی بے شک یہ دونوں قرآتیں ہیں
لیکن میں خاتم النبیین کی قرآت کو زیادہ پسند کرتا ہوں۔کیونکہ خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کی مہر اور خاتم
النبیین کے معنے ہیں نہیوں کو ختم کرنے والا۔میرے بچوں کو تا کی زہر سے پڑھایا کرو۔آج ہر مسلمان خواہ وہ عالم ہو یا جاہل ہو احمدیوں کے سوا یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ رسول کریم نے کے بعد کوئی

427
نبی نہیں آسکتا۔لیکن آج سے تیرہ سو سال قبل حضرت عائشہ نے اس غلطی کو تاڑ لیا اور بہت زور دار لفظوں
میں اس کی تردید کی۔کتنا عظیم الشان حل ہے جو حضرت عائشہ نے پیش کیا۔اس قسم کی اور بہت سی مثالیں ہیں اور بہت سے مواقع ہیں جن میں عورتیں مردوں پر سبقت لے گئیں۔ایک دفعہ رسول کریم اللہ نے ایک لشکر جنگ کے لئے بھیجا اور اس کا سردار حضرت زید کو بنایا۔حضرت
زید رسول کریم اللہ کے غلام تھے جن کو آپ نے آزاد کر دیا تھا۔آزاد ہونے کے بعد حضرت زید نے رسول
کریم اللہ کا ساتھ چھوڑنا پسند نہ کیا۔حضرت زید کے چچا اور ان کے والد ان کو لینے کے لئے آئے۔انہوں نے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ آپ زید کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دے دیں اس کی
والدہ روتے روتے اندھی ہوگئی ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔میں زید کو آزاد کر چکا ہوں اور اس کو میری
طرف سے اجازت ہے کہ وہ خوشی کے ساتھ چلا جائے آپ نے زیڈ کو بلایا اور فرمایا کہ دیکھو تمھارا باپ اور
تمھارا چا تمھیں لینے آئے ہیں تم ان کے ساتھ چلے جاؤ۔حضرت زید اصل میں آزاد خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ان
کو بچپن میں عیسائی ڈا کو پکڑ کر لے گئے
تھے اور کسی کے ہاتھ فروخت کر دیا تھا۔آخر بسکتے سکتے وہ حضرت خدیجہ کے ہاتھ پک گئے تھے۔جب رسول
کریم کی حضرت خدیجہ سے شادی ہوئی تو حضرت خدیجہ نے یہ غلام آپ کی نذر کر دیا اور رسول کریم
نے اسے آزاد کر دیا۔حضرت زید کے والد نے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ آپ جتنا روپیہ لینا چاہتے ہیں لے لیں اور
زید کو آزاد کر دیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں تو اُس کو پہلے ہی آزاد کر چکا ہوں اور اسے میری
طرف سے اجازت ہے کہ وہ تمھارے ساتھ چلا جائے۔آپ نے زید کو فرمایا کہ تمھارے ماں باپ
کو تمھاری جدائی کی وجہ سے صدمہ ہے اب تم اپنے باپ کے
ساتھ چلے جاؤ۔لیکن حضرت زید نے کہا آپ بے شک مجھے آزاد کر چکے ہیں لیکن میں اپنے آپکو آزاد نہیں
سمجھتا۔میں آپ کو کسی حالت میں بھی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں اور آپ مجھے ماں باپ سے بھی زیادہ عزیز
ہیں۔پھر اپنے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ماں سے بہت محبت ہے میری ماں کو میری طرف
صلى الله
سے سلام کہنا اور یہ عرض کرنا کہ مجھے تیری محبت سے رسول کریم ﷺ کے ساتھ زیادہ محبت ہے۔جب حضرت

428
صلى الله
زید نے اپنے باپ کو یہ جواب دیا تو رسول کریم ﷺ کا دل محبت سے بھر گیا اور آپ نے کھڑے ہو کر اعلان کیا
لوگو سن لو۔آج سے زید میرا بیٹا ہے۔اس وقت تک ابھی معنی کی رسم جاری تھی اور اس کے امتناع کا حکم
نازل نہیں ہوا تھا۔وہ لشکر جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے اس کا افسر آ نحضرت ﷺ نے ان ہی زید کو مقرر کیا
تھا۔مگر ساتھ ہی سید ارشاد فرمایا کہ میں اس وقت زید کو لشکر کا سردار بناتا ہوں۔اگر زید لڑائی میں مارے جائیں تو
ان کی جگہ جعفر" لشکر کی کمان کریں۔اگر وہ بھی مارے جائیں تو عبد اللہ بن روائح کمان کریں۔اگر وہ بھی
مارے جائیں تو پھر جس پر مسلمان متفق ہوں وہ فوج کی کمان کرے۔جس وقت آپ نے یہ ارشاد فرمایا اُس وقت ایک یہودی بھی آپ کے پاس بیٹھا ہو ا تھا۔اُس نے کہا
میں آپ کو نبی تو نہیں مانتا لیکن اگر آپ کچے نبی ہیں تو ان تینوں میں سے کوئی بھی زندہ بچ کر نہیں آئے
گا۔کیونکہ نبی کے منہ سے جو بات نکلتی ہے وہ پوری ہو کر رہتی ہے۔وہ یہودی حضرت زید کے پاس گیا اور
انہیں بتایا کہ اگر تمھارا رسول سچا ہے تو تم زندہ واپس نہیں آؤ گے۔حضرت زید نے فرمایا میں زندہ آؤں گا
یا نہیں آؤں گا اس کو تو اللہ ہی جانے مگر ہمارا رسول ضرور سچا ہے۔اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ یہ واقعہ بالکل اسی طرح پورا ہوا پہلے زید شہید ہوئے اور ان کے بعد حضرت
جعفر نے لشکر کی کمان سنبھالی وہ بھی شہید ہو گئے اور ان کے بعد حضرت عبداللہ بن رواغ نے لشکر کی کمان
سنبھالی لیکن وہ بھی مارے گئے اور قریب تھا کہ لشکر میں انتشار پیدا ہو جاتا کہ حضرت خالد بن ولید نے بعض
مسلمانوں کے کہنے سے جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا۔اللہ تعالے انے ان کے ذریعہ مسلمانوں
کو فتح دی اور
وہ خیریت سے لشکر کو واپس لے آئے۔جب یہ لشکر مدینہ پہنچا تو جو مسلمان جنگ میں شہید ہوئے تھے ان کے رشتہ داروں نے ان
پر واویلا کرنا
شروع کیا۔اس وقت رسول کریم ﷺ نے محسوس کیا کہ جعفر کے گھر میں سے چیخنے چلانے کی آواز میں نہیں آتی
تھیں شاید اس وجہ سے کہ حضرت جعفر رسول کریم اللہ
کے بھائی تھے اس لئے ان کے گھر والے شریعت کے
زیادہ واقف تھے اور انہوں نے صبر کا اعلیٰ نمونہ دکھایا۔یا اس وجہ سے کہ بوجہ مہاجر ہونے کے گھر میں صرف ان
کی بیوی ہی تھیں اور کوئی ہمدرد نہ تھا۔

429
اُس وقت سارے مدینے میں ایک گہرام مچا ہوا تھا اور عورتیں اپنے اپنے رشتہ داروں پر رورہی تھیں لیکن
جعفر کا گھر سنسان پڑا تھا۔غرض اس فرق کو دیکھ کر آپ کے منہ سے یہ فقرہ نکلا کہ جعفر پر رونے والا کوئی
نہیں۔آپ کے منہ سے اس فقرہ کا نکلنا تھا کہ صحابہ کے سرندامت کے مارے جھک گئے اور اُن میں سے کئی
مجلس سے اُٹھ کر اپنے اپنے گھروں کو گئے اور اپنی بہنوں اور بیویوں سے کہا تم یہاں کیا کر رہی ہو
رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ سب لوگ اپنے رشتہ داروں پر رور ہے ہیں لیکن جعفر کے گھر میں
رونے والا کوئی نہیں۔یہ بات سنتے ہی مدینے کی تمام عورتیں حضرت جعفر" کے گھر جمع ہو گئیں (اس وقت
عربوں میں بین کرنے کا رواج موجود تھا اور ابھی تک اس کی ممانعت نہیں ہوئی تھی ) عورتوں نے زور زور سے
رونا اور پیٹنا شروع کیا۔ان کے رونے کی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا مد ینہ میں ایک کہرام بچ گیا
ہے۔رسول کریم ﷺ نے یہ شور سن کر صحابہ سے پوچھا کہ یہ شور کیسا ہے۔صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ
! آپ نے جو کہا تھا کہ جعفر کے گھر میں رونے والا کوئی نہیں آپ کے اس فقرہ کو سکر تمام مدینہ کی عورتیں جعفر
کے گھر جمع ہوگئی ہیں وہ جعفر پر رورہی ہیں۔آپ نے فرمایا میرا یہ مطلب تو نہیں تھا۔میں رونے کو پسند نہیں
کرتا جاؤ اور ان کو منع کرو۔لیکن اب عورتیں بھی اس جذبہ کے ماتحت رورہی تھیں کہ رسول کریم مہینے کا بھائی
شہید ہو گیا ہے۔اُن کے دلوں میں ندامت پیدا ہو چکی تھی کہ ہم اپنے خاوندوں اور بھائیوں پر تو رورہی تھیں
لیکن رسول کریمہ
کے بھائی پر رونے والا کوئی نہیں اس لئے یہ رونا محبت و عشق کا رونا تھا اور سچا جوش اس
میں پایا جاتا تھا۔اتنے میں ایک صحابی وہاں آگئے اور کہا چُپ کرو چپ کرو۔روؤ نہیں کیونکہ اس طرح رونے
کو رسول کریم ﷺے پسند نہیں کرتے۔عورتوں نے اُسے جواب دیا۔جا جا اپنے گھر بیٹھ۔رسول کریم کے کا
بھائی شہید ہو جائے اور ہم نہ روئیں۔جب وہ عورتیں رونے سے باز نہ آئیں تو وہ صحابی رسول کریم ﷺ کے
پاس آئے اور عرض کیا یا رسول اللہ میں نے ان کو بہت منع کیا لیکن وہ رونے سے باز نہیں آتیں۔آپ نے
فرمایا جانے دو رو رو کر خود خاموش ہو جائینگی آپ نے اس موقع پر یہ الفاظ بیان فرمائے احث التراب
على وجوههن۔کہ ان کے مونہوں پر مٹی ڈالو۔مطلب یہ تھا کہ ان کو چھوڑ دو۔پنجابی میں بھی کہتی ہیں
اس نوں کھیہہ کھان دے۔مطلب یہ کہ اس کو چھوڑ دے۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ صحابی کوئی زیادہ ذہین نہ تھے
انہوں نے احث التراب علی وجوھھن۔کے الفاظ سنے اور واپس آگئے۔آ کر اپنی چادر میں مٹی

430
ڈالی اور عورتوں کے مونہوں پر ڈالنی شروع کر دی۔حضرت عائشہ نے دیکھ لیا اور اُس صحابی سے پوچھا یہ
کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے احث التراب على وجو
ھھن۔حضرت عائشہ نے فرمایا تم کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ اس سے آپ
کا منشاء کیا ہے آپ
کا منشاء ہے کہ ان
کو چھوڑ دو وہ خود بخود خاموش ہو جائیں گی۔اب دیکھو رسول کریم ﷺ کے اس فقرہ کو ایک صحابی مر نہیں سمجھ سکا لیکن حضرت عائشہ اس کو سمجھ گئیں۔پس کوئی صیغہ دین کا اور قربانی کا ایسا نہیں تھا جس میں عورتیں پیچھے ہوں۔جن عورتوں کی مثالیں میں
نے تمھارے سامنے بیان کی ہیں وہ بھی عورتیں ہی تھیں۔فرق صرف اتنا ہے کہ وہ تمھاری طرح نازک اندام
نہ تھیں اور وہ اپنے فرائض کو بجھنے والی تھیں۔اگر تم چاہتی ہو کہ انہی انعامات کی وارث بنو جو صحابہ اور صحابیات پر
ہوئے تو ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرو۔اب باتیں کرنے کے دن نہیں رہے اب ہر دن جو مسلمانوں
پر چڑھتا ہے ان کے لئے زیادہ سے زیادہ آفتیں اور مصائب لاتا ہے۔اور جو آ سکند و مردوں پر آئیں گی اُس
میں تم بھی اسی طرح شریک ہوگی جس طرح مردان مصائب میں حصہ دار ہوں گے۔کابل میں جو احمدی شہید
کئے گئے ان میں سے اکثر کی بیویوں اور بچوں کو سخت سے سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔عورتیں بیوہ ہو گئیں
اور بچے یتیم ہو گئے۔اور ایک لمبے عرصہ تک انہیں قید کی مصیبتیں برداشت کرنا پڑیں۔اسی طرح اگر آئندہ
زمانہ میں احمدیت کے لئے مصائب پیدا ہوں گے تو اس میں تم بھی برابر کی حصہ دار ہوگی۔پس ہوشیار
ہو جاؤ اور سُستیوں کو ترک کرو۔جب تک عورتیں مردوں کے ساتھ ہر کام میں اُن کے دوش بدوش نہیں چلتیں
اُس وقت تک تبلیغ کامیاب نہیں ہو سکتی۔اور اس وقت تک اسلام دنیا پر غالب نہیں ہو سکتا۔مجھے یہاں کی لجنہ اماءاللہ کی سیکرٹری سے یہ بات سن کر بہت تکلیف ہوئی کہ عورتیں دینی کاموں میں
بہت کم حصہ لیتی ہیں اور لجنہ کے اجلاس میں بہت کم عورتیں حاضر ہوتی ہیں۔اکثر عورتیں یہ کہ دیتی ہیں کہ
ہمیں اپنے کاموں سے فرصت نہیں ہوتی۔بعض کہ دیتی ہیں کہ ہمارے مرد ہمیں باہر نہیں نکلنے دیتے۔کیا تم
مجھتی ہو کہ تمھارا ایمان تمھارے خاوندوں اور تمھارے بھائیوں کے ماتحت ہے۔ایسے موقع پر تمھیں چاہیئے
کہ اگر تمھارا بھائی یا تمھارا خاوند تمھیں دینی کاموں میں حصہ لینے سے روکے تو تم اُسے صاف کہہ دو کہ اس
معاملہ میں میں تمھاری بات ماننے کو تیار نہیں۔مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب میں نے دینا ہے۔

نہ کہ تم نے۔431
جب پردے کا حکم نیانیا نازل ہوا تو ایک صحابی نے ایک شخص سے درخواست کی کہ میں آپکی لڑکی سے
شادی کرنا چاہتا ہوں۔وہ شخص رضا مند ہو گیا۔لیکن شادی کرنے والے نے یہ شرط لگائی کہ جب تک میں
لڑکی کو دیکھ نہ لوں اُس وقت تک شادی نہیں کروں گا۔جب اس نے یہ شرط پیش کی تو لڑکی والے نے انکار
کر دیا کہ ہم لڑکی دکھانے کے لئے تیار نہیں۔وہ صحابی جو شادی کا خواہشمند تھا رسول
کریم نے کی مجلس میں
صلى الله
حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول
اللہ ایک آدمی شادی کرنا چاہتا ہے لیکن لڑکی والے دکھانے سے انکار کرتے ہیں
ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔آپ نے فرمایا کہ اسلام نے عورتوں کے لئے پردے کا حکم دیا ہے لیکن شادی
کے موقع پر اسلام نے اجازت دی ہے کہ مرد عورت کو دیکھ سکتا ہے۔رسول کریم میلے کا یہ جواب سنکر وہ شخص
پھر لڑکی والوں کے پاس گیا اور کہا کہ میں نے رسول کریم نے سے پو چھا ہے آپ فرماتے ہیں کہ ایسے موقع
پر عورت کا منہ دیکھنا جائز ہے۔لڑکی کے باپ نے کہا جائز نا جائز کا سوال نہیں میں لڑکی دکھانے کو تیار نہیں اس
میں میری ہتک ہے۔لڑکی نے اندر بیٹھے ہوئے ان دونوں کی گفتگو کوسن لیا اور جوش سے پردہ ایک طرف
کر کے اُس مرد کے سامنے آکھڑی ہوئی اور کہا اگر رسول کریم ﷺ کا یہ فرمان ہے تو میرے باپ کا کوئی حق
نہیں کہ مجھے دکھانے سے انکار کرے میں تمھارے سامنے کھڑی ہوں مجھے دیکھ لو۔چونکہ اُس وقت
مردوں اور عورتوں میں اعلیٰ درجہ کا ایمان پایا جاتا تھا جونہی وہ لڑکی یہ کہتے ہوئے سامنے آئی کہ اگر آنحضرت
یہ کہتے ہیں تو میرے باپ کا کیا حق ہے کہ مجھے دکھانے سے انکار کرے اس شخص کی آنکھیں معارُعب
سے نیچے جھک گئیں۔اُس نے کہا جس لڑکی کو رسول کریم اللہ کے فرمان کا اس قدر پاس ہے خدا کی قسم میں
اس سے بے دیکھے شادی کروں گا۔چنانچہ اس شخص نے اس لڑکی سے بے دیکھے شادی کی۔یہ وہ عورتیں تھیں
جن کے دلوں میں اللہ اور اُس کے رسول کی عظمت تھی۔پس تمھارے باپ یا تمھارے بھائی کی تم پر اس وقت تک حکومت ہے جب تک وہ دین کے رستے میں
روک نہیں بنتے لیکن اگر وہ تمھیں دینی کاموں میں حصہ لینے سے روکتے ہیں اور تم ان کی بات مان لیتی ہو تو تم
نے خدا کی بجائے اپنے بھائی یا اپنے خاوند کو اپنا خدا سمجھا اور تم نے نیکی حاصل کرنے کی بجائے گناہ کا ارتکاب
کیا اور ایمان دار بنے کی بجائے تم بے ایمان بن گئیں۔تم کو سب سے زیادہ عزیز اپنا ایمان ہونا چاہئے اور

432
اپنے ایمان کے مقابلہ میں کسی کی پرواہ نہیں کرنی چاہیئے۔سید احمد صاحب بریلوی جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے مجدد تھے جب وہ حج کے لئے
گئے تو ان کے قافلہ میں سو کے قریب ایسی عورتیں بھی تھیں جو کہ کبھی گھر سے باہر بے پردہ نہ نکلی تھیں۔جب وہ
باہر جاتیں تو ان کے کمرے میں ڈولی لے جائی جاتی اور وہ وہیں سے سوار ہو کر باہر نکلتیں۔اور اگر کبھی انہیں
ایک گلی سے دوسری گلی میں جانا ہوتا تو پہلے بہت سے پردے کئے جاتے تب وہ اس جگہ سے گزرتیں۔یہ سو
عورتیں جب حج کے لئے مکہ پہنچیں اور خانہ کعبہ میں طواف کا وقت آیا تو سید احمد صاحب نے کہا۔اے
بہنو! جس خدا کا یہ حکم تھا کہ تم پردہ کیا کرو اسی خدا کا اب یہ حکم ہے کہ تم یہاں طواف کے وقت پردہ نہ کرو۔تاریخ
بتاتی ہے کہ تمام کی تمام عورتوں نے اسی وقت نقاب چہرہ پر سے الٹ دیئے اور کوئی ایک لفظ بھی منہ سے نہ
نکالا۔سید ایمان تیرھویں صدی کی عورتوں میں تھا جن کے پاس نور کا ایسا سر چشمہ نہ تھا جیسا تمھارے پاس ہے
اور انہوں نے اس قدر نشانات اور معجزات نہیں دیکھے تھے جتنے تم نے دیکھے ہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ تم ستی کو
ترک نہیں کر سکتیں۔اگر تم تبلیغ نہیں کرو گی تو اور کون کرے گا۔مرد تو عورتوں کو ان کے پردہ کی وجہ سے تبلیغ نہیں
کر سکتے۔اگر تم بھی ان
کو تبلیغ نہ کرو تو عورتوں میں احمدیت کس طرح پھیلے گی۔جو عورتیں بے پردہو چکی ہیں ان
کو دین سے کوئی دلچسپی نہیں رہی۔وہ تو بے دین ہو چکی ہیں۔اور نہ ہی دینی باتیں سننے کے لئے تیار ہیں۔دین
کی باتیں پردہ دار عورتیں ہی زیادہ کر سکیں گی۔اور ان تک تم ہی پہنچ سکتی ہو۔پس تم پر بھی تبلیغ اسی طرح فرض ہے جس طرح مردوں پر فرض ہے۔اگر تم دینی کاموں میں مردوں کے
ساتھ ساتھ نہیں چلو گی تو تم جماعت کا مفید جزو نہیں بلکہ پھوڑے کی طرح ہوگی جو انسان کو اس کے فرائض سر
انجام دینے سے روک دیتا ہے۔پھوڑا نکلنے کی وجہ سے بے شک کچھ گوشت بڑھ جاتا ہے لیکن وہ جسم کی طاقت
بڑھانے کا موجب نہیں ہوتا بلکہ بیماری کی علامت ہوتی ہے اور کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ پھوڑا اس کے
جسم کا جزو بنا رہا ہے۔اسی طرح ہم بھی یہ پسند نہیں کرتے کہ ہماری عورتیں گندے عضو کی طرح ہمارے باقی
جسم کو بھی خراب کریں ، اگر وہ ایسی رہیں گی تو یقینا اس قابل ہوں گی کہ انہیں جسم سے علیحد ہ کر دیا جائے۔پس تم اپنی مستیوں اور غفلتوں کو ترک کرو اور اپنے آپ کو احمدیت کے لئے ایک مفید جز و بناؤ اور تم کو
یہ عزم کر لینا چاہیئے کہ یا تو ہم احمدیت قائم کر دیں گی یا مر جائیں گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی