فتنہ حضرت عثمانؓ کے وقت میں کیوں اٹھا ؟
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اس دین کا خاتمہ ہو جائے گا جس نے اپنے لئے یہ شاندار مستقبل مقرر کیا ہے کہ هُوَ الَّذِی
أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: ١٠) یعنی وہ
خدا ہی ہے کہ جس نے اپنا رسول سچے دین کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو باوجود اس کے
منکروں کی ناپسندیدگی کے تمام ادیان باطلہ پر غالب کرے۔فتنہ حضرت عثمان کے وقت میں کیوں اٹھا؟
میں نے ان تاریخی واقعات سے جو حضرت عثمان کے آخری ایام خلافت میں
ہوئے نتیجہ نکال کر اصل بواعث فتنہ بیان کر دیئے ہیں۔وہ درست ہیں یا غلط اس کا اندازاہ
آپ لوگوں کو ان واقعات کے معلوم کرنے پر جن سے میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے خود ہو جائے
گا۔مگر پیشتر اس کے کہ میں وہ واقعات بیان کروں اس سوال کے متعلق بھی کچھ کہ دینا چاہتا
ہوں کہ یہ فتنہ حضرت عثمان کے وقت میں کیوں اٹھا؟ بات یہ ہے کہ حضرت عمر کے زمانہ
میں لوگ کثرت سے اسلام میں داخل ہوئے۔ان نومسلموں میں اکثر حصہ وہی تھا جو عربی
زبان سے ناواقف تھا اور اس وجہ سے دین اسلام کا سیکھنا اس کے لئے ویسا آسان نہ تھا
جیسا کہ عربوں کے لئے اور جو لوگ عربی جانتے بھی تھے وہ ایرانیوں اور شامیوں سے میل
ملاپ کی وجہ سے صدیوں سے ان گندے خیالات کا شکار رہے تھے جو اس وقت کے تمدن
کالازمی نتیجہ تھے۔علاوہ ازیں ایرانیوں اور مسیحیوں سے جنگوں کی وجہ سے اکثر صحابہ اور
ان کے شاگردوں کی تمام طاقتیں دشمن کے حملوں کے رد کرنے میں صرف ہو رہی تھیں۔اس ایک طرف توجہ کا بیرونی دشمنوں کی طرف مشغول ہونا دوسری طرف اکثر نو مسلموں کا
عربی زبان سے ناواقف ہونا یا جمی خیالات سے متاثر ہونا دو عظیم الشان سبب تھے اس امر
20
20
کے کہ اس وقت کے اکثر نومسلم دین سے کماحقہ واقف نہ ہو سکے۔حضرت عمر کے وقت میں
چونکہ جنگوں کا سلسلہ بہت بڑے پیمانے پر جاری تھا اور ہر وقت دشمن کا خطرہ لگا رہتا تھا
لوگوں کو دوسری باتوں کے سوچنے کا موقع ہی نہ ملتا تھا اور پھر دشمن کے بالمقابل پڑے
ہوئے ہونے کا باعث طبعا مذہبی جوش بار بار رونما ہوتا تھا۔جو مذہبی تعلیم کی کمزوری پر پردہ
ڈالے رکھتا تھا۔حضرت عثمان کے ابتدائی عہد میں بھی یہی حال رہا۔کچھ جنگیں بھی ہوتی
رہیں اور کچھ پچھلا اثر لوگوں کے دلوں میں باقی رہا جب کسی قدر امن ہوا اور پچھلے جوش کا اثر
بھی کم ہوا تب اس مذہبی کمزوری نے اپنا رنگ دکھایا اور دشمنان اسلام نے بھی اس موقع کو
غنیمت سمجھا اور شرارت پر آمادہ ہو گئے۔غرض یہ فتنہ حضرت عثمان کے کسی عمل کا نتیجہ نہ تھا۔بلکہ یہ حالات کسی خلیفہ کے وقت میں بھی پیدا ہو جاتے ، فتنہ نمودار ہو جاتا۔اور حضرت عثمان
کا صرف اس قدر قصور ہے کہ وہ ایسے زمانہ میں مسند خلافت پر متمکن ہوئے جب ان
فسادات کے پیدا کرنے میں ان کا اس سے زیادہ دخل نہ تھا جتنا کہ حضرت ابوبکر اور
حضرت عمر کا اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ فساد ان دونوں بزرگوں کی کسی کمزوری کا نتیجہ تھا۔میں
حیران ہوں کہ کس طرح بعض لوگ ان فسادات کو حضرت عثمان کی کسی کمزوری کا نتیجہ قرار
دیتے ہیں حالانکہ حضرت عمررؓ جن کو حضرت عثمان کی خلافت کا خیال بھی نہیں ہو سکتا تھا
انہوں نے اپنے زمانہ خلافت میں اس فساد کے بیج کو معلوم کر لیا تھا۔اور قریش کو اس سے
بڑے زور دار الفاظ میں متنبہ کیا تھا۔چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت عمر صحابہ کبار کو باہر نہیں
جانے دیا کرتے تھے اور جب کوئی آپ سے اجازت لیتا تو آپ فرماتے کہ کیا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر جو آپ لوگوں نے جہاد کیا ہے وہ کافی نہیں ہے۔س، آخر
ایک دفعہ صحابہ نے شکایت کی تو آپ نے فرمایا کہ میں نے اسلام کو اس طرح چرایا ہے جس
21
طرح اونٹ چرایا جاتا ہے پہلے اونٹ پیدا ہوتا ہے پھر پٹھا بنتا ہے۔پھر دودانت کا ہوتا ہے۔پھر
چار دانت کا ہوتا ہے۔پھر چھ دانت کا ہوتا ہے۔پھر اس کی کچلیاں نکل آتی ہیں۔اب بتاؤ کہ جس
کی کچلیاں نکل آویں اس کے لئے سوائے ضعف کے اور کس امر کا انتظار کیا جاسکتا ہے۔سنو!
اسلام اب اپنے کمال کی حد کو پہنچ گیا ہے۔قریش چاہتے ہیں کہ سب مال یہی لے جاویں اور
دوسرے لوگ محروم رہ جاویں۔ھے سنو! جب تک عمر بن الخطاب زندہ ہے وہ قریش کا گلا پکڑے
رکھے گا تا کہ وہ فتنہ کی آگ میں نہ گر جاویں۔(طبری جلد صفحه ۴۰۳۶۳۰۲۵ مطبوعہ بیروت)
حضرت عمرؓ کے اس کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے زمانہ میں ہی لوگوں میں
صحابہ کے خلاف یہ خیالات موجزن دیکھتے تھے کہ ان کو حصہ زیادہ ملتا ہے۔اس لئے وہ
سوائے چند ایسے صحابہ کے جن کے بغیر لشکروں کا کام نہیں چل سکتا تھا باقی صحابہ کو جہاد کے
لئے نکلنے ہی نہیں دیتے تھے تا کہ دوہرے حصے ملنے سے لوگوں کو ابتلاء نہ آوے اور وہ یہ
محسوس کرتے تھے کہ اسلام ترقی کے اعلیٰ نقطہ پر پہنچ گیا ہے اور اب اس کے بعد زوال کا ہی
خطرہ ہوسکتا ہے نہ ترقی کی امید۔اس قدر بیان کر چکنے کے بعد اب میں واقعات کا وہ سلسلہ بیان کرتا ہوں جس سے
حضرت عثمان کے وقت میں جو کچھ اختلافات ہوئے ان کی حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔میں نے بیان کیا تھا کہ حضرت عثمان کی شروع خلافت میں چھ سال تک ہمیں کوئی
فساد نظر نہیں آتا۔بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ لوگ عام طور پر آپ سے خوش تھے۔(طبری جلد نمبر
۵ صفحه ۱۸۴۰ مطبوعہ بیروت) بلکہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عرصہ میں وہ حضرت عمررؓ سے
بھی زیادہ لوگوں کو محبوب تھے۔صرف محبوب ہی نہ تھے بلکہ لوگوں کے دلوں میں آپ کا
22
22
رُعب بھی تھا۔جیسا کہ اس وقت کا شاعر اس امر کی شعروں میں شہادت دیتا ہے۔اور کہتا
ہے کہ اے فاسقو ! عثمان کی حکومت میں لوگوں کا مال لوٹ کر نہ کھاؤ کیونکہ ابن عفان وہ
ہے جس کا تجربہ تم لوگ کر چکے ہو۔وہ لٹیروں کو قرآن کے احکام کے ماتحت قتل کرتا ہے اور
ہمیشہ سے اس قرآن کریم کے احکام کی حفاظت کرنے والا اور لوگوں کے اعضاء وجوارح پر
اس کے احکام جاری کرنے والا ہے۔(طبری جلد صفحه ۲۸۴۱ مطبوعہ بیروت) لیکن چھ سال
کے بعد ساتویں سال ہمیں ایک تحریک نظر آتی ہے اور وہ تحریک حضرت عثمان کے خلاف
نہیں بلکہ یا تو صحابہ کے خلاف ہے یا بعض گورنروں کے خلاف۔چنانچہ طبری بیان کرتا ہے
کہ لوگوں کے حقوق کا حضرت عثمان پورا خیال رکھتے تھے۔مگر وہ لوگ جن کو اسلام میں
سبقت اور قدامت حاصل نہ تھی وہ سابقین اور قدیم مسلمانوں کے برابر نہ تو مجالس میں
عزت پاتے اور نہ حکومت میں ان کو ان کے برابر حصہ ملتا اور نہ مال میں ان کے برابران کا
حق ہوتا تھا۔اس پر کچھ مدت کے بعد بعض لوگ اس تفضیل پر گرفت کرنے لگے اور اسے ظلم
قرار دینے لگے۔مگر یہ لوگ عامتہ المسلمین سے ڈرتے بھی تھے اور اس خوف سے کہ لوگ
ان کی مخالفت کریں گے اپنے خیالات کو ظاہر نہ کرتے تھے۔بلکہ انہوں نے یہ طریق اختیار
کیا ہوا تھا۔کہ خفیہ خفیہ صحابہ کے خلاف لوگوں میں جوش پھیلاتے تھے اور جب کوئی
ناواقف مسلمان یا کوئی بدوی غلام آزاد شدہ مل جاتا تو اس کے سامنے اپنی شکایات کا دفتر
کھول بیٹھتے تھے اور اپنی نا واقفیت کی وجہ سے یا خود اپنے لئے حصول جاہ کی غرض سے کچھ
لوگ ان کے ساتھ مل جاتے۔ہوتے ہوتے یہ گروہ تعداد میں زیادہ ہونے لگا اور اس کی
ایک بڑی تعداد ہوگئی۔(مفہوما طبری جلد نمبر صفحه ۲۸۴۹-۲۸۵۰ مطبوعہ بیروت)
23
جب کوئی فتنہ پیدا ہونا ہوتا ہے تو اس کے اسباب بھی غیر معمولی طور پر جمع ہونے
لگتے ہیں۔ادھر تو بعض حاسد طبائع میں صحابہ کے خلاف جوش پیدا ہونا شروع ہوا۔ادھر وہ
اسلامی جوش جو ابتداء ہر ایک مذہب تبدیل کرنے والے کے دل میں ہوتا ہے ان نو مسلموں
کے دلوں سے کم ہونے لگا۔جن کو نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت ملی تھی اور نہ آپ
کے صحبت یافتہ لوگوں کے پاس زیادہ بیٹھنے کا موقع ملا تھا بلکہ اسلام کے قبول کرتے ہی
انہوں نے خیال کر لیا تھا کہ وہ سب کچھ سیکھ گئے ہیں۔جوش اسلام کے کم ہوتے ہی وہ
تصرف جو ان کے دلوں پر اسلام
کو تھا کم ہو گیا۔اور وہ پھر ان معاصی میں خوشی محسوس کرنے
لگے جس میں وہ اسلام لانے سے پہلے مبتلاء تھے۔ان کے جرائم پر ان کو سزا ملی تو بجائے
اصلاح کے سزا دینے والوں کی تخریب کرنے کے درپے ہوئے۔اور آخر اتحاد اسلامی میں
ایک بہت بڑا رخنہ پیدا کرنے کا موجب ثابت ہوئے۔ان لوگوں کا مرکز تو کوفہ میں تھا۔مگر
سب سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ خود مدینہ منورہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ اس وقت بعض لوگ اسلام سے ایسے ہی نا واقف تھے جیسے کہ آج کل بعض
نهایت تاریک گوشوں میں رہنے والے جاہل لوگ۔حمران ابن ابان ایک شخص تھا جس نے
ایک عورت سے اس کی عدت کے دوران میں ہی نکاح کر لیا۔جب حضرت عثمان رضی اللہ
عنہ کو اس کا علم ہوا تو آپ اس پر ناراض ہوئے اور اس عورت کو اس سے جدا کر دیا اور اس
کے علاوہ اس کو مدینہ سے جلا وطن کر کے بصرہ بھیج دیا۔(طبری جلد نمبر ۶ صفہ ۲۹۲۳ مطبوعہ
بیروت ) اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح بعض لوگ صرف اسلام کو قبول کر کے
اپنے آپ کو عالم اسلام خیال کرنے لگے تھے اور زیادہ تحقیق کی ضرورت نہ سمجھتے تھے۔یا یہ
که مختلف اباحتی خیالات کے ماتحت شریعت پر عمل کرنا ایک فعل عبث خیال کرتے تھے۔یہ
24
ایک منفرد واقعہ ہے اور غالباً اس شخص کے سوا مدینہ میں جو مرکز اسلام تھا کوئی ایسا نا واقف
آدمی نہ تھا۔مگر دوسرے شہروں میں بعض لوگ معاصی میں ترقی کر رہے تھے۔چنانچہ کوفہ
کے حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں نو جوانوں کی ایک جماعت ڈاکہ زنی کے لئے بن گئی
تھی۔لکھا ہے کہ ان لوگوں نے ایک دفعہ علی بن حیسمان الخزاعی نامی ایک شخص کے
پر ڈا کہ مارنے کی تجویز کی۔اور رات کے وقت اس کے گھر میں نقب لگائی۔اس کو علم
ہوگیا اور وہ تلوار لے کر نکل پڑا۔مگر جب بہت سی جماعت دیکھی تو اس نے شور مچایا۔اس پر
ان لوگوں نے اس کو کہا کہ چپ کر ہم ایک ضرب مار کر تیرا سارا ڈر نکال دیں گے اور اس کو
قتل کر دیا۔اتنے میں ہمسائے ہوشیار ہو گئے اور اردگرد جمع ہو گئے اور ان ڈاکوؤں کو پکڑ
لیا۔حضرت ابوشریح رضی اللہ عنہ نے جو صحابی تھے اور اس شخص کے ہمسایہ تھے اور انہوں
نے سب حال اپنی دیوار پر سے دیکھا تھا۔انہوں نے شہادت دی کہ واقع میں انہی لوگوں
نے علی کو قتل کیا ہے اور اسی طرح ان کے بیٹے نے شہادت دی اور معاملہ حضرت عثمان رضی
اللہ عنہ کی طرف لکھ کر بھیج دیا۔انہوں نے ان سب کو قتل کرنے کا فتویٰ دیا اور ولید بن عتبہ
نے جوا ان دنوں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف سے کوفہ کے گورنر تھے ، ان سب
ڈاکوؤں کو دروازہ شہر کے باہر میدان میں قتل کروا دیا۔(طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۴۰-۸۴۱ مطبوعہ
بیروت) بظاہر یہ ایک معمولی واقعہ معلوم ہوتا ہے لیکن اس زمانے کے حالات کو دیکھنے سے
معلوم ہوتا ہے کہ معمولی واقعہ نہ تھا۔اسلام کی ترقی کے ساتھ ساتھ جرائم کا سلسلہ بالکل مٹ
گیا تھا۔اور لوگ ایسے امن میں تھے کہ کھلے دروازوں سوتے ہوئے بھی خوف نہ کھاتے
تھے۔حتی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عمال کی ڈیوڑھیاں بنانے سے بھی منع کر دیا تھا۔گو
اس سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی غرض تو یہ تھی کہ لوگ آسانی سے اپنی شکایات گورنروں
25
کے پاس پہنچا سکیں۔لیکن یہ حکم اس وقت تک ہی دیا جاسکتا تھا جب تک امن انتہاء تک نہ
پہنچا ہوا ہوتا۔پھر اس واقعہ میں خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس ڈا کہ میں بعض ڈی مقدرت اور
صاحب ثروت لوگوں کی اولاد بھی شامل تھی جو اپنے اپنے حلقے میں بارسوخ تھے۔پس یہ
واردات معمولی واردات نہ تھی بلکہ کسی عظیم الشان انقلاب کی طرف اشارہ کرتی تھی۔جو اس
کے سوا کیا ہو سکتا تھا کہ دین اسلام سے ناواقف لوگوں کے دلوں پر جو تصرف اسلام تھا اب
اس کی گرفت کم ہو رہی تھی۔اور اب وہ پھر اپنی عادات کی طرف لوٹ رہے تھے۔اور
غریب ہی نہیں بلکہ امراء بھی اپنی پرانی عظمت کو قتل و غارت سے واپس لینے پر آمادہ ہو
رہے تھے۔حضرت ابو شریح صحابی نے اس امر کو خوب سمجھا اور اسی وقت اپنی سب جائیداد
وغیرہ بیچ کر اپنے اہل و عیال سمیت مدینہ کو واپس تشریف لے گئے اور کوفہ کی رہائش ترک کر
دی۔ان کا اس واقعہ پر کوفہ کو ترک کر دینا اس امر کی کافی شہادت ہے کہ یہ منفر دمثال آئندہ
کے خطر ناک واقعات کی طرف اشارہ تھی۔انہی دنوں ایک اور فتنہ نے سر نکالنا شروع کیا۔عبد اللہ بن سبا ایک یہودی تھا جو اپنی ماں کی وجہ سے ابن السوداء کہلا تا تھا۔یمن کا
رہنے والا اور نہایت بد باطن انسان تھا۔اسلام کی بڑھتی ہوئی ترقی کو دیکھ کر اس غرض سے
مسلمان ہوا کہ کسی طرح مسلمانوں میں فتنہ ڈلوائے۔میرے نزدیک اس زمانہ کے فتنے
اسی مفسد انسان کے ارد گرد گھومتے ہیں اور یہ ان کی روح رواں ہے۔شرارت کی طرف
مائل ہو جانا اس کی جبلت میں داخل معلوم ہوتا ہے۔خفیہ منصوبہ کرنا اس کی عادت تھی اور
اپنے مطلب کے آدمیوں کو تاڑ لینے میں اس کو خاص مہارت تھی۔ہر شخص سے اس کے مذاق
کے مطابق بات کرتا تھا اور نیکی کے پردے میں بدی کی تحریک کرتا تھا۔اور اسی وجہ سے
26
اچھے اچھے سنجیدہ آدمی اس کے دھوکے میں آجاتے تھے۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی
خلافت کے پہلے نصف میں مسلمان ہوا اور تمام بلاد اسلامیہ کا دورہ اس غرض سے کیا کہ ہر
ایک جگہ کے حالات سے خود واقفیت پیدا کرے۔مدینہ منورہ میں تو اس کی دال نہ گل سکتی
تھی۔مکہ مکرمہ اس وقت سیاسیات سے بالکل علیحدہ تھا۔سیاسی مرکز اس وقت دارالخلافہ کے
سوابصرہ، کوفہ ، دمشق اور فسطاط تھے۔پہلے ان مقامات کا اس نے دورہ کیا اور یہ رویہ اختیار
کیا کہ ایسے لوگوں کی تلاش کر کے جو سزا یافتہ تھے اور اس وجہ سے حکومت سے ناخوش تھے
ان سے ملتا اور انہی کے ہاں ٹھہرتا۔چنانچہ سب سے پہلے بصرہ گیا اور حکیم بن جبلہ ایک نظر
بند ڈاکو کے پاس ٹھہرا اور اپنے ہم مذاق لوگوں کو جمع کرنا شروع کیا اور ان کی ایک مجلس
ا
بنائی۔چونکہ کام کی ابتدا تھی اور یہ آدمی ہو شیار تھا صاف صاف بات نہ کرتا بلکہ اشارہ کنایہ
سے ان کو فتنہ کی طرف بلاتا تھا۔اور جیسا کہ اس نے ہمیشہ اپنا وطیرہ رکھا ہے وعظ و پند کا
سلسلہ بھی ساتھ جاری رکھتا تھا۔جس سے ان لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت پیدا ہوگئی
اور وہ اس کی باتیں قبول کرنے لگے۔عبد اللہ بن عامر کو جو بصرہ کے والی تھے جب اس کا علم
ہوا تو انہوں نے اس سے اس کا حال پوچھا اور اس کے آنے کی وجہ دریافت کی۔اس نے
جواب میں کہلا بھیجا کہ میں اہل کتاب میں سے ایک شخص ہوں جسے اسلام کا انس ہو گیا ہے اور
آپ کی حفاظت میں رہنا چاہتا ہوں۔عبد اللہ بن عامر کو چونکہ اصل حالات پر آگاہی حاصل
ہو چکی تھی۔انہوں نے اس کے عذر کو قبول نہ کیا اور کہا کہ مجھے تمہارے متعلق جو حالات معلوم
ہیں وہ ان کے خلاف ہیں اس لئے تم میرے علاقہ سے نکل جاؤ۔وہ بصرہ سے نکل کر کوفہ کی
طرف چلا گیا (طبری جلد ۶ صفحه ۱۹۲۲ مطبوعہ بیروت) مگر فساد بغاوت اور اسلام سے بیگانگی کا
بیج ڈال گیا جو بعد میں بڑھ کر ایک بہت بڑا درخت ہو گیا۔27
میرے نزدیک یہ سب سے پہلی سیاسی غلطی ہوئی ہے اگر والی بصرہ بجائے اس کو
جلا وطن کرنے کے قید کر دیتا اور اس پر الزام قائم کرتا تو شاید یہ فتنہ وہیں دبارہتا۔ابن سوداء
تو اپنے گھر سے نکلا ہی اس ارادے سے تھا کہ تمام عالم اسلام میں پھر کر فتنہ فساد کی آگ
بھڑ کائے۔اس کا بصرہ سے نکلنا تو اس کے مدعا کے عین مطابق تھا۔کوفہ میں پہنچ کر اس شخص
نے پھر وہی بصرہ والی کاروائی شروع کی۔اور بالآخر وہاں سے بھی نکالا گیا لیکن یہاں بھی
اپنی شرارت کا بیج بوتا گیا جو بعد میں بہت بڑا درخت بن گیا۔اور اس دفعہ اس کے نکالنے پر
اس پہلی سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا گیا۔کوفہ سے نکل کر یہ شخص شام کو گیا مگر وہاں اس کو اپنے
قدم جمانے کا کوئی موقع نہ ملا۔حضرت معاویہؓ نے وہاں اس عمدگی سے حکومت کا کام چلایا
ہوا تھا کہ نہ تو اسے ایسے لوگ ملے جن میں یہ ٹھہر سکے اور نہ ایسے لوگ میٹر آئے جن کو اپنا
قائم مقام بنایا جاوے پس شام سے اس کو با حسرت و یاس آگے سفر کرنا پڑا اور اس نے مصر
کا رخ کیا مگر شام چھوڑنے سے پہلے اس نے ایک اور فتنہ کھڑا کر دیا۔ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ابتدائی صحابہ میں سے
ایک نہایت نیک اور متقی صحابی تھے۔جب سے ایمان لائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبت میں آگے ہی قدم بڑھاتے گئے اور ایک لمبا عرصہ صحبت میں رہے۔جیسا کہ ہر ایک
شخص کا مذاق جدا گانہ ہوتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان نصائح کو سن کر کہ دنیا سے
مؤمن کو علیحدہ رہنا چاہئے یہ اپنے مذاق کے مطابق مال جمع کرنے کو ناجائز سمجھتے تھے اور
دولت سے نفرت کرتے تھے اور دوسرے لوگوں کو بھی سمجھاتے تھے کہ مال نہیں جمع کرنا
چاہئے۔جو کچھ کسی کے پاس ہوا سے غرباء میں بانٹ دینا چاہئے۔مگر یہ عادت ان کی ہمیشہ
28
سے تھی۔اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے سے بھی جب کہ مسلمانوں میں
دولت آئی وہ ایسا ہی کرتے تھے ابن سوداء جب شام سے گزر رہا تھا اس نے ان کی طبیعت
میں دولت کے خلاف خاص جوش دیکھ کر یہ معلوم کر کے کہ یہ چاہتے ہیں کہ غرباء وامرا ء اپنے
مال تقسیم کر دیں۔شام سے گزرتے ہوئے جہاں کہ اس وقت حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ مقیم
تھے ان سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ دیکھئے کیا غضب ہو رہا ہے۔معاویہ بیت المال
کے اموال کو اللہ کا مال کہتا تھا حالانکہ بیت المال کے اموال کی کیا شرط ہے ہر ایک چیز اللہ
تعالیٰ کی ہے۔پھر وہ خاص طور پر اس مال کو مال اللہ کیوں کہتا ہے۔صرف اس لئے کہ
مسلمانوں کا حق جو اس مال میں ہے اس کو ضائع کر دے اور ان کا نام بیچ میں سے اُڑا کر
آپ وہ مال کھا جاوے۔حضرت ابوذر تو آگے ہی اس تلقین میں لگے رہتے تھے کہ امراء کو
چاہئے کہ سب مال غرباء میں تقسیم کر دیں کیونکہ مؤمن کے لئے آرام کی جگہ اگلا جہاں ہی
ہے اور اس شخص کی شرارت اور نیت سے آپ کو بالکل واقفیت نہ تھی۔بس آپ اس کے دھوکا
میں آگئے اور خیال کیا کہ واقع میں بیت المال کے اموال کو مال اللہ کہنا درست نہیں۔اس
میں اموال کے غصب ہو جانے کا خطرہ ہے۔ابن سوداء نے اس طرح حضرت معاویہؓ سے
اس امر کا بدلہ لیا کہ کیوں انہوں نے اس کے ٹکنے کے لئے شام میں کوئی ٹھکانا نہیں بننے
دیا۔حضرت ابوذر معاویہ کے پاس پہنچے اور ان کو سمجھایا کہ آپ مسلمانوں کے مال کو ماك
اللہ کہتے ہیں۔انہوں نے جواب دیا کہ اے ابوذر! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے کیا ہم سب
اللہ کے بندے نہیں؟ یہ مال اللہ کا مال نہیں؟ اور سب مخلوق اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہیں ؟ اور حکم
خدا کے ہاتھ میں نہیں ؟ یعنی جب کہ بندے بھی خدا کے ہیں اور حکم بھی اسی کا جاری ہے تو پھر
ان اموال کو اموال اللہ کہنے سے لوگوں کے حق کیونکر ضائع ہو جائیں گے۔جو خدا تعالیٰ نے
29
حقوق مقرر کئے ہیں وہ اس کے فرمان کے مطابق اس کی مخلوق کو ملیں گے۔یہ جواب ایسا
لطیف تھا کہ حضرت ابو ذر اس کا جواب تو بالکل نہ دے سکے مگر چونکہ اس معاملہ میں ان کو
خاص جوش تھا اور ابن سوداء ایک شک آپ کے دل میں ڈال گیا تھا۔اس لئے آپ نے
احتیاطاً حضرت معاویہ کو یہی مشورہ دیا کہ آپ اس لفظ کو ترک کر دیں۔انہوں نے جواب
دیا کہ میں یہ تو ہر گز نہیں کہنے کا کہ یہ اموال اللہ نہیں ہاں آئندہ اس کو اموال المسلمین کہا
کروں گا۔ابن سوداء نے جب یہ حربہ کسی قدر کارگر دیکھا تو اور صحابہ کے پاس پہنچا اور ان کو
اکسانا چاہا۔مگر وہ حضرت ابو ذر کی طرح گوشہ گزیں نہ تھے۔اس شخص کی شرارتوں سے
واقف تھے۔ابو درداء نے اس کی بات سنتے ہی کہا تو کون ہے جو ایسی فتنہ انگریز بات کہتا
ہے۔خدا کی قسم تو یہودی ہے۔ان سے مایوس ہو کر وہ انصار کے سردار رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے خاص مقرب عبادہ بن صامت کے پاس پہنچا اور ان سے کچھ فتنہ انگیز باتیں
کہیں۔انہوں نے اس کو پکڑ لیا اور حضرت معاویہ کے پاس لے گئے اور کہا کہ یہ شخص ہے
جس نے ابوذر غفاری کو آپ کے پاس بھیجا تھا۔شام میں اپنا کام نہ بنتا دیکھ کر ابن السوداء
تو مصر کی طرف چلا گیا اور ادھر حضرت ابوذر کے دل میں اس کی باتوں سے ایک نیا جوش
پیدا ہو گیا اور آپ نے آگے سے بھی زیادہ زور کے ساتھ مسلمانوں کو نصیحت کر دی کہ سب
اپنے اپنے اموال لوگوں میں تقسیم کر دیں۔حضرت ابوذر کا یہ کہنا درست نہ تھا کہ کسی کو مال
جمع نہ کرنا چاہئے۔کیونکہ صحابہ مال جمع نہیں کیا کرتے تھے بلکہ ہمیشہ اپنے اموال خدا کی راہ
میں تقسیم کرتے تھے۔ہاں بے شک مالدار تھے اور اس کو مال جمع کرنا نہیں کہتے۔مال جمع
کرنا اس کا نام ہے کہ اس مال سے غرباء کی پرورش نہ کرے اور صدقہ و خیرات نہ کرے۔خودرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی آپ کے صحابہ میں سے بعض مالدار تھے۔30
30
اگر مالدار نہ ہوتے تو غزوہ تبوک کے وقت دس ہزار سپاہیوں کا سامان سفر حضرت عثمان کس
طرح ادا کرتے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو کچھ نہ کہتے تھے۔بلکہ ان میں
سے بعض آدمی آپ کے مقرب بھی تھے۔غرض مالدار ہونا کوئی جرم نہ تھا بلکہ قرآن کی
پیشگوئیوں کے عین مطابق تھا اور حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کو اس مسئلہ میں غلطی لگی ہوئی تھی۔مگر جو کچھ بھی تھا، حضرت ابو ذر اپنے خیال پر پختہ تھے۔مگر ساتھ ہی یہ بات بھی تھی کہ وہ
اپنے خیال کے مطابق نصیحت تو کر دیتے مگر قانون کو کبھی اپنے ہاتھ میں نہ لیتے اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام آپ کے زیر نظر رہتے۔لیکن جن لوگوں میں بیٹھ کر وہ یہ باتیں
کرتے تھے وہ ان کے تقویٰ اور طہارت سے نا آشنا تھے اور ان کی باتوں کا اور مطلب
سمجھتے تھے۔چنانچہ ان باتوں کا آخر یہ نتیجہ نکلا کہ بعض غرباء نے امراء پر دست تعدی دراز
کرنا شروع کیا اور ان سے جبراً اپنے حقوق وصول کرنے چاہے۔انہوں نے حضرت
معاویہ سے شکایت کی۔جنہوں نے آگے حضرت عثمان کے پاس معاملہ پیش کیا۔آپ نے
حکم بھیجا کہ ابوذر کو اکرام و احترام کے ساتھ مدینہ کی طرف روانہ کر دیا جاوے۔اس حکم
کے ماتحت حضرت ابو ذر مدینہ تشریف لائے۔حضرت عثمان نے آپ سے دریافت کیا
کہ کیا سبب ہے کہ اہل شام آپ کے خلاف شکایت کرتے ہیں۔آپ نے جواب دیا کہ
میرا ان سے یہ اختلاف ہے کہ ایک تو مال اللہ نہ کہا جائے دوسرے یہ کہ امراء مال نہ جمع
کریں۔حضرت عثمان نے فرمایا کہ ابوذر جو ذمہ داری خدا تعالیٰ نے مجھ پر ڈالی ہے اس کا
ادا کرنا میرا ہی کام ہے اور یہ میرا فرض ہے کہ جو حقوق رعیت پر ہیں ان سے وصول
کروں۔اور یہ کہ ان کو خدمت دین اور میانہ روی کی تعلیم دوں۔مگر یہ میرا کام نہیں کہ ان کو
ترک
دنیا پر مجبور کروں۔حضرت ابوذر نے عرض کیا کہ پھر آپ مجھے اجازت دیں کہ میں
31