فتنہ حضرت عثمانؓ کے وقت میں کیوں اٹھا ؟

اسلام میں اختلافات کا آغاز, حصہ 2

کہیں چلا جاؤں کیونکہ مدینہ اب میرے مناسب حال نہیں۔حضرت عثمان نے کہا کہ کیا
آپ اس گھر کو چھوڑ کر اس گھر سے بدتر گھر کو اختیار کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب مدینہ کی آبادی سلع تک پھیل جاوے تو تم مدینہ
میں نہ رہنا۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس پر فرمایا کہ آپ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا
حکم بجالا وہیں۔اور کچھ اونٹ اور دو غلام دے کر مدینہ سے رخصت کیا اور تاکید کی کہ مدینہ
سے کلی طور پر قطع تعلق نہ کریں بلکہ وہاں آتے جاتے رہیں۔جس ہدایت پر ابوذرہ ہمیشہ عمل
کرتے رہے۔(طبری جلد نمبر صفحہ ۲۸۶۰ مطبوعہ بیروت) یہ چوتھا فتنہ تھا جو پیدا ہوا اور گواس
میں حضرت ابوذر کو ہتھیار بنایا گیا تھا مگر در حقیقت نہ حضرت ابوذر کے خیالات وہ تھے جو
مفسدوں نے اختیار کئے اور نہ ان کو ان لوگوں کی شرارتوں کا علم تھا۔حضرت ابوذر تو باوجود
اختلاف کے
کبھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے پر آمادہ نہ ہوئے اور حکومت کی اطاعت اس
طور پر کرتے رہے کہ باوجود اس کے کہ ان کے خاص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو فتنہ
اور تکلیف سے بچانے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک خاص وقت پر
مدینہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے بغیر حضرت عثمان کی اجازت کے اس حکم پر
عمل کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا اور پھر جب وہ مدینہ سے نکل کر ربذہ میں جا کر مقیم ہوئے اور
وہاں کے محصل نے ان کو نماز کا امام بننے کے لئے کہا تو انہوں نے اس سے اس بناء پر انکار
کیا کہ تم یہاں کے حاکم ہو اس لئے تم ہی کو امام بننا سزاوار ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
اطاعت حکام سے ان کو کوئی انحراف نہ تھا اور نہ انار کی کو وہ جائز سمجھتے تھے۔حضرت ابوذر کی سادگی کا اس امر سے خوب پتہ چلتا ہے کہ جب ابن السوداء کے
32

دھوکا دینے سے وہ معاویہ سے جھگڑتے تھے کہ بیت المال کے اموال کو مال اللہ نہیں کہنا
چاہئے اور حضرت عثمان کے پاس بھی شکایت لائے تھے وہ اپنی بول چال میں اس لفظ کو
برابر استعمال کرتے تھے چنانچہ اس فساد کے بعد جب کہ وہ ربذہ میں تھے ایک دفعہ ایک
قافلہ وہاں اُترا۔اس قافلہ کے لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کے ساتھیوں کو ہم
نے دیکھا ہے وہ بڑے بڑے مالدار ہیں مگر آپ اس غربت کی حالت میں ہیں۔انہوں
نے ان کو یہ جواب دیا کہ إِنَّهُمْ لَيْسَ لَهُمْ فِي مَالِ اللَّهِ حَقٌّ إِلَّا وَلِيْ مِثْلُهُ ( طرى جلده
صفحه ۲۸۶۲ مطبوعہ بیروت) یعنی ان کا مال اللہ ( یعنی بیت المال کے اموال ) میں کوئی ایسا
حق نہیں جو مجھے حاصل نہ ہو۔اسی طرح انہوں نے وہاں کے حبشی حاکم کو بھی رَقِيقٌ مِّنْ
مَّالِ اللَّهِ (طبری جلده صفحه ۱۸۶۲ مطبوعہ بیروت ) ( ماك اللہ کا غلام ) کے نام سے یاد کیا ہے
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی یہ لفظ استعمال کرتے تھے اور باوجود اس لفظ کی مخالفت
کرنے کے بے تحاشا اس لفظ کا آپ کی زبان پر جاری ہو جانا اس امر کی شہادت ہے کہ یہ صحابہ
کا ایک عام محاورہ تھا۔مگر ابن السوداء کے دھوکا دینے سے آپ کے ذہن سے یہ بات نکل گئی۔یہ فتنہ جسے بولشوزم کا فتنہ کہنا چاہئے حضرت معاویہؓ کی حسن تدبیر سے شام میں تو
چکنے نہ پایا۔مگر مختلف صورتوں میں یہ خیال اور جگہوں پر اشاعت پا کر ابن السوداء کے
کام میں ممد ہو گیا۔ابن السوداء شام سے نکل کر مصر پہنچا۔اور یہی مقام تھا جسے اس نے اپنے کام کا مرکز
بنانے کے لئے چنا تھا۔کیونکہ یہ مقام دارلخلافہ سے بہت دور تھا اور دوسرے اس جگہ صحابہؓ
کی آمد ورفت اس کثرت سے نہ تھی جتنی کہ دوسرے مقامات پر۔جس کی وجہ سے یہاں کے
33
33

لوگ دین سے نسبتا کم تعلق رکھتے تھے اور فتنہ میں حصے لینے کے لئے زیادہ تیار تھے چنانچہ
ابن السوداء کا ایک نائب جو کوفہ کا باشندہ تھا اور جس کا ذکر آگے آوے گا ان واقعات کے
تھوڑے ہی عرصہ بعد جلا وطن کیا گیا تو حضرت معاویہ کے اس سوال پر کہ نئی پارٹی کے
مختلف ممالک کے ممبروں کا کیا حال ہے۔اس نے جواب دیا کہ انہوں نے مجھ سے خط و
کتابت کی ہے اور میں نے ان کو سمجھایا ہے اور انہوں نے مجھے نہیں سمجھایا۔مدینہ کے لوگ تو
سب سے زیادہ فساد کے شائق ہیں اور سب سے کم اس کی قابلیت رکھتے ہیں۔اور کوفہ کے
لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔لیکن بڑے بڑے گناہوں کے ارتکاب
سے خوف نہیں کھاتے اور بصرہ کے لوگ اکٹھے حملہ کرتے ہیں مگر پراگندہ ہو کر بھاگتے ہیں۔ہاں مصر کے لوگ ہیں جو شرارت کے اہل سب سے زیادہ ہیں۔مگر ان میں یہ نقص ہے کہ
پیچھے نادم بھی جلدی ہو جاتے ہیں۔اس کے بعد شام کا حال اس نے بیان کیا کہ وہ اپنے
سرداروں کے سب سے زیادہ مطیع ہیں اور اپنے گمراہ کرنے والوں کے سب سے زیادہ
نافرمان ہیں۔کے یہ رائے ابن الکواء کی ہے جو ابن السوداء کی پارٹی کے رکنوں میں سے تھا
اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مصر ہی سب سے عمدہ مقام تھا جہاں ابن السوداء ڈیرہ لگا سکتا
تھا۔اور اس کی شرارت کی باریک بین نظر نے اس امر کو معلوم کر کے اس مقام کو اپنے قیام
کے لئے چنا اور اسے فساد کا مرکز بنادیا اور بہت جلد ایک جماعت اس کے اردگرد جمع ہوگئی۔اب سب بلاد میں شرارت کے مرکز قائم ہو گئے۔اور ابن السوداء نے ان تمام
لوگوں کو جو سزا یافتہ تھے یا ان کے رشتہ دار تھے یا اور کسی سبب سے اپنی حالت پر قانع نہ
تھے نہایت ہوشیاری اور دانائی سے اپنے ساتھ ملانا شروع کیا۔اور ہر ایک کے مذاق کے
34

مطابق اپنی غرض کو بیان کرتا تا کہ اس کی ہمدردی حاصل ہو جاوے۔مدینہ شرارت سے
محفوظ تھا اور شام بالکل پاک تھا۔تین مرکز تھے جہاں اس فتنہ کا مواد تیار ہورہا تھا بصرہ،کوفہ
اور مصر۔مصر مرکز تھا۔مگر اس زمانہ کے تجربہ کار اور فلسفی دماغ انارکسٹوں کی طرح ابن السوداء
نے اپنے آپ کو خلف الاستار رکھا ہوا تھا۔سب کام کی روح وہی تھا مگر آگے دوسرے لوگوں
کو کیا ہوا تھا۔بوجہ قریب ہونے کے اور بوجہ سیاسی فوقیت کے جو اس وقت بصرہ اور کوفہ کو
حاصل تھی یہ دونوں شہران تغییرات میں زیادہ حصہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔لیکن ذرا
بار یک نگاہ سے دیکھا جاوے تو تاریخ کے صفحات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان تمام
کاروائیوں کی باگ مصر میں بیٹھے ہوئے ابن السوداء کے ہاتھ میں تھی۔میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ کوفہ میں ایک جماعت نے ایک شخص علی بن
حیسمان الخزاعی کے گھر پر ڈاکہ مار کر اس
کو قتل کر دیا تھا اور قاتلوں کو دروازہ شہر پر قتل کر
دیا گیا تھا۔ان نوجوانوں کے باپوں کو اس کا بہت صدمہ تھا اور وہ اس جگہ کے والی ولید بن
عتبہ سے اس کا بدلہ لینا چاہتے تھے اور منتظر رہتے تھے کہ کوئی موقع ملے اور ہم انتقام لیں۔یہ لوگ اس فتنہ انگیز جماعت کے ہاتھ میں ایک عمدہ ہتھیار بن گئے جن سے انہوں نے
خوب کام لیا۔ولید سے بدلہ لینے کے لئے انہوں نے کچھ جاسوس مقرر کئے تا کہ کوئی عیب
ولید کا پکڑ کر ان کو اطلاع دیں۔جاسوسوں نے کوئی کاروائی تو اپنی دکھانی ہی تھی۔ایک دن
آکر ان کو خبر دی کہ ولید اپنے ایک دوست ابوز بیر کے ساتھ مل کر جو عیسائی سے مسلمان ہوا
تھا شراب پیتے ہیں۔ان مفسدوں نے اٹھ کر تمام شہر میں اعلان کرنا شروع کر دیا کہ لو یہ
تمہارا والی ہے۔اندر اندر چھپ چھپ کر اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پیتا ہے۔عامتہ
35

الناس کا تو جوش بے قابو ہوتا ہی ہے اس بات کو سن کر ایک بڑی جماعت ان کے ساتھ ہو گئی
اور ولید کے گھر کا سب نے جا کر محاصرہ کر لیا۔دروازہ تو کوئی تھا ہی نہیں۔سب بے تحاشا
مسجد میں سے ہو کر اندر گھس گئے (ان کے مکان کا دروازہ مسجد میں کھلتا تھا) اور ولید کو اس
وقت معلوم ہوا جب وہ ان کے سر پر جا کھڑے ہوئے۔انہوں نے ان کو دیکھا تو گھبرا
گئے۔اور جلدی سے کوئی چیز چار پائی کے نیچے کھسکا دی۔انہوں نے خیال کیا کہ اب بھید
کھل گیا اور چور پکڑا گیا۔جھٹ ایک شخص نے بلا بولے چالے ہاتھ اندر کیا اور وہ چیز نکال
لی۔دیکھا تو ایک طبق تھا اور اس کے اندر والی کوفہ کا کھانا اور انگوروں کا ایک خوشہ پڑا تھا
جسے اس نے صرف اس شرم سے چھپا دیا تھا کہ ایسے بڑے مالدار صوبہ کے گورنر کے سامنے
صرف یہی کھانا رکھا گیا تھا۔اس امر کو دیکھ کر لوگوں کے ہوش اُڑ گئے سب شرمندہ ہو کر اُلٹے
پاؤں لوٹے اور ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ بعض شریروں کے دھوکا میں آکر
انہوں نے ایسا خطر ناک جرم کیا اور شریعت کے احکام کو پس پشت ڈال دیا۔مگر ولید نے
شرم سے اس بات کو دبا دیا اور حضرت عثمان کو اس امر کی خبر نہ کی۔لیکن یہ ان کا رحم جو ایک
غیر مستحق قوم کے ساتھ کیا گیا تھا آخر ان کے لئے اور ان کے بعد ان کے قائمقام کے لئے
نہایت مضر ثابت ہوا۔مفسدوں نے بجائے اس کے کہ اس رحم سے متاثر ہوتے اپنی ذلّت
کو اور بھی محسوس کیا اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ولید کی تباہی کی تدابیر کرنی شروع کیں
اور حضرت عثمان کے پاس وفد بن کر گئے کہ ولید کو موقوف کیا جائے۔لیکن انہوں نے بلاکسی
جرم کے والی کو موقوف کرنے سے انکار کر دیا۔یہ لوگ واپس آئے تو اور دوسرے تمام ایسے
لوگوں
کو جمع کرنا شروع کیا جو سزایافتہ تھے۔اور مل کر مشورہ کیا کہ جس طرح ہو جھوٹ سچ ولید
کو ذلیل کیا جاوے۔ابوزینب اور ابومورع دو شخصوں نے اس بات کا ذمہ لیا کہ وہ کوئی
36

تجویز کریں گے اور ولید کی مجلس میں جانا شروع کیا۔ایک دن موقع پا کر جب کہ کوئی نہ تھا
اور ولید اپنے مردانہ میں جس کو زنانہ حصہ سے صرف ایک پردہ ڈال کر جدا کیا گیا تھا سو
گئے۔ان دونوں نے ان کی انگشتری آہستہ سے اتار لی اور خود مدینہ کی طرف بھاگ نکلے کہ
ہم نے ولید کو شراب میں مخمور دیکھا ہے اور اس کا ثبوت یہ انگوٹھی ہے جو ان کے ہاتھ سے
حالت نشہ میں ہم نے اتاری اور ان کو خبر نہ ہوئی۔حضرت عثمان نے ان سے دریافت کیا
کہ کیا تم لوگوں کے سامنے انہوں نے شراب پی تھی۔انہوں نے اس بات کے اقرار کی تو
جرأت نہ کی کیونکہ سامنے شراب پینے سے ثابت ہوتا کہ وہ بھی ولید کے ساتھ شریک تھے۔اور یہ کہا کہ نہیں ہم نے ان کو شراب کی قے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔انگوٹھی اس کا ثبوت
موجود تھی اور وہ گواہ حاضر تھے۔اور کچھ اور شریر بھی ان کی شہادت کو زیادہ وقیع بنانے کے
لئے ساتھ گئے تھے وہ بھی اس واقعہ کی تصدیق بالقرائن کرتے تھے۔صحابہ سے مشورہ
لیا گیا اور ولید کو حد شراب لگانے کا فیصلہ ہوا۔کوفہ سے ان کو بلوایا گیا اور مدینہ میں شراب
پینے کی سزا میں کوڑے لگوائے گئے۔ولید نے گو عذر کیا اور ان کی شرارت پر حضرت عثمان
کو آگاہ کیا مگر انہوں نے کہا کہ بحکم شریعت گواہوں کے بیان کے مطابق سزا تو ملے گی۔ہاں جھوٹی گواہی دینے والا خدا تعالیٰ کی طرف سے سزا پائے گا۔(طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۴۶ تا ۲۸۴۸ مطبوعہ بیروت)
ولید معزول کئے گئے اور ناحق ان پر الزام لگایا گیا مگر صحابہ کے مشورہ کے ماتحت
حضرت عثمان نے ان کو حد لگائی۔اور چونکہ گواہ اور قرائن ان کے خلاف موجود تھے شریعت
کے حکم کے ماتحت ان کو حد لگانا ضروری تھا۔سعید بن العاص ان کی جگہ والی کوفہ بنا کر بھیج
37

دیئے گئے۔انہوں نے کوفہ میں جا کر وہاں کی حالت دیکھی تو حیران ہو گئے۔تمام او باش
اور دین سے ناواقف لوگ قبضہ جمائے ہوئے تھے اور شرفاء محکوم و مغلوب تھے۔انہوں نے
اس واقعہ کی حضرت عثمان کو خبر دی۔جنہوں نے ان کو نصیحت کی کہ جو لوگ بڑی بڑی
قربانیاں کر کے دشمنوں کے مقابلہ کے لئے پہلے پہلے آتے تھے۔ان کا اعزاز و احترام قائم
کریں ہاں اگر وہ لوگ دین سے بے توجہی برتیں تب بے شک دوسرے ایسے لوگوں کو ان
کی جگہ دیں جو زیادہ دین دار ہوں۔جس وقت کوفہ میں یہ شرارت جاری تھی بصرہ بھی خاموش نہ تھاوہاں بھی حکیم بن جبلہ
ابن السوداء کے ایجنٹ اور اس کے ساتھیوں کے ذریعہ حضرت عثمان کے نائبوں کے خلاف
لوگوں میں جھوٹی تہمتیں مشہور کی جارہی تھیں۔مصر جو اصل مرکز تھا وہاں تو اور بھی زیادہ فساد بر پا تھا عبداللہ بن سبا نے وہاں صرف
سیاسی شورش ہی بر پا نہ کر رکھی تھی بلکہ لوگوں کا مذہب بھی خراب کر رہا تھا۔مگر اس طرح کہ
دین سے ناواقف مسلمان اسے بڑا مخلص سمجھیں۔چنانچہ وہ تعلیم دیتا تھا کہ تجب ہے کہ بعض
مسلمان یہ تو عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں تشریف لاویں گے مگر یہ نہیں
مانتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ معبوث ہوں گے حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ إِنَّ الَّذِيْ فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَآدُّكَ إِلَى مَعَادٍ
(القصص :۸۶) یعنی وہ خدا جس نے قرآن کریم تجھ پر فرض کیا ہے تجھے ضرور لوٹنے کی
جگہ کی طرف واپس لاوے گا۔اس کی اس تعلیم کو اس کے بہت سے ماننے والوں نے
قبول کر لیا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دوبارہ دنیا میں تشریف لانے کے قائل
38

ہو گئے حالانکہ قرآن کریم ان لوگوں کے دوبارہ دنیا میں تشریف لانے سے جو فوت ہو چکے
ہیں بڑے زور سے انکار کرتا ہے۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے نام کو روشن کرنے
کے لئے کسی شخص کو انہی کے اخلاق اور صفات دے کر کھڑا کر دے۔مگر یہ امر تناسخ یا کسی
شخص کے دوبارہ واپس آنے کے عقیدہ سے بالکل الگ ہے۔اور ایک بدیہی اور مشہور امر
ہے۔علاوہ اس رجعت کے عقیدہ کے عبد اللہ بن سبا نے یہ بھی مشہور کرنا شروع کیا کہ ہزار
نبی گزرے ہیں اور ہر ایک نبی کا ایک وصی تھا۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی
حضرت علی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء تھے تو حضرت علی خاتم الاوصیاء
ہیں۔پھر کہتا اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہو سکتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی
پر حملہ کر کے اس کا حق چھین لے۔غرض علاوہ سیاسی تدابیر کے جو اسلام میں تفرقہ ڈالنے کے لئے اس شخص نے اختیار
کر رکھی تھیں۔مذہبی فتنہ بھی بر پا کر رکھا تھا اور مسلمانوں کے عقائد خراب کرنے کی بھی فکر کر
رہا تھا مگر یہ احتیاط ضرور برتا تھا کہ لوگ اس کو مسلمان ہی سمجھیں۔ایسی حالت میں تین سال گزر گئے اور یہ مفسد گروہ برابر خفیہ کاروائیاں کرتا رہا اور
اپنی جماعت بڑھاتا گیا۔لیکن اس تین سال کے عرصہ میں کوئی خاص واقعہ سوائے اس کے
نہیں ہوا کہ محمد بن ابی بکر اور محمد بن ابی حذیفہ دو شخص مدینہ منورہ کے باشندے بھی اس فتنہ
میں کسی قدر حصہ لینے لگے محمد بن ابی بکر تو حضرت ابوبکر کا چھوٹا لڑکا تھا جسے سوائے اس
خصوصیت کے کہ وہ حضرت ابوبکر کا لڑکا تھادینی طور پر کوئی فضیلت حاصل نہ تھی۔اور محمد
بن ابی حذیفہ ایک یتیم تھا جسے حضرت عثمان نے پالا تھا۔مگر بڑا ہو کر اس نے خاص طور پر
39

آپ کی مخالفت میں حصہ لیا جس کی وجوہ میں ابھی بیان کروں گا چوتھے سال میں اس فتنہ
نے کسی قدر ہیبت ناک صورت اختیار کر لی اور اس کے بانیوں نے مناسب سمجھا کہ اب
على الاعلان اپنے خیالات کا اظہار کیا جاوے اور حکومت کے رُعب کو مٹایا جاوے چنانچہ
اس امر میں بھی کوفہ ہی نے ابتداء کی۔جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں ولید بن عتبہ کے بعد سعید بن العاص والی کوفہ
مقرر ہوئے تھے۔انہوں نے شروع سے یہ طریق اختیار کر رکھا تھا کہ صرف شرفاء شہر کو اپنے
پاس آنے دیتے تھے مگر کبھی کبھی وہ ایسا بھی کرتے کہ عام مجلس کرتے اور ہر طبقہ کے آدمیوں
کو اس وقت پاس آنے کی اجازت ہوتی۔ایک دن اسی قسم کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ
حضرت طلحہ کی سخاوت کا ذکر آیا اور کسی نے کہا کہ وہ بہت ہی سخاوت سے کام لیتے ہیں۔اس پر سعید کے منہ سے یہ فقرہ نکل گیا کہ ان کے پاس مال بہت ہے وہ سخاوت کرتے ہیں
ہمارے پاس بھی مال ہوتا تو ہم بھی ویسی ہی داد و دہش کرتے۔ایک نوجوان نادانی سے بول
پڑا کہ کاش فلاں جا گیر جو اموال شاہی میں سے تھی اور عام مسلمانوں کے فائدہ کے لئے
رکھی گئی تھی آپ کے قبضہ میں ہوتی۔اس پر اس فتنہ انگریز جماعت کے بعض آدمی جو اس
انتظار میں تھے کہ کوئی موقع نکلے تو ہم اپنے خیالات کا اظہار کریں غصہ کا اظہار کرنے لگے
اور ظاہر کرنے لگے کہ یہ بات اس شخص نے سعید والی کوفہ کے اشارہ سے کہی ہے۔اور اس
لئے کہی ہے تا کہ ان اموال کو ہضم کرنے کے لئے راستہ تیار کیا جاوے اور اٹھ کر اس شخص کو
سعید کے سامنے ہی مارنا شروع کر دیا۔اس کا باپ مدد کے لئے اٹھا تو اسے بھی خوب پیٹا
سعید ان کو روکتے رہے مگر انہوں نے ان کی بھی نہ سنی اور مار مار کر دونوں کو بے ہوش کر دیا۔40
40

یہ خبر جب لوگوں کو معلوم ہوئی کہ سعید کے سامنے بعض لوگوں نے ایسی شرارت کی ہے تو لوگ
ہتھیار بند ہو کر مکان پر جمع ہو گئے۔مگر ان لوگوں نے سعید کی منت و سماجت کی اور ان سے
معافی مانگی اور پناہ کے طلب گار ہوئے۔ایک عرب کی فیاضی اور پھر وہ بھی قریش کی ایسے
موقع پر کب برداشت کر سکتی تھی کہ دشمن مانگے اور وہ اس سے انکار کر دے۔سعید نے باہر
نکل کر لوگوں سے کہہ دیا کہ کچھ لوگ آپس میں لڑ پڑے تھے معاملہ کچھ نہیں اب سب خیر
ہے۔لوگ تو اپنے گھروں میں لوٹ گئے اور ان لوگوں نے پھر وہی بے تکلفی شروع کی۔مگر
جب سعید کو یقین ہو گیا کہ اب ان لوگوں کے لئے کوئی خطرہ کی بات نہیں ان کو رخصت کر
دیا۔اور جن لوگوں کو پیٹا گیا تھا ان سے کہہ دیا کہ چونکہ میں ان لوگوں کو پناہ دے چکا ہوں
ان کے قصور کا اعلان نہ کرو اس میں میری سبکی ہوگی۔ہاں یہ تسلی رکھو کہ آئندہ یہ لوگ میری
مجلس میں نہ آسکیں گے۔ان مفسدوں کی اصل غرض تو پوری ہو چکی تھی۔یعنی نظم اسلامی میں فساد پیدا کرنا۔اب انہوں نے گھروں میں بیٹھ کر علی الاعلان حضرت عثمان اور سعید کی برائیاں بیان کرنی
شروع کر دیں۔لوگوں کو ان کا یہ رویہ بہت برا معلوم ہو ا اور انہوں نے سعید سے شکایت کی
کہ یہ اس طرح شرارت کرتے ہیں اور حضرت عثمان کی اور آپ کی برائیاں بیان کرتے
ہیں اور امت اسلامیہ کے اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں۔ہم یہ بات برداشت نہیں کر سکتے آپ
اس کا انتظام کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ خود تمام واقعات سے حضرت عثمان کو
اطلاع دیں۔آپ کے حکم کے ماتحت انتظام کیا جاوے گا۔تمام شرفاء نے حضرت عثمان کو
واقعات سے اطلاع دی۔اور آپ نے سعید کو حکم دیا کہ اگر روسائے کوفہ اس امر پر متفق
41

ہوں تو ان لوگوں کو شام کی طرف جلاوطن کر دوں۔اور امیر معاویہ کے پاس بھیج دو۔ادھر
امیر معاویہ کو لکھا کہ کچھ لوگ جو کھلے طور پر فساد پر آمادہ ہیں وہ آپ کے پاس کوفہ سے
آدیں گے ان کے گزارہ کا انتظام کر دیں اور ان کی اصلاح کی تجویز کریں۔اگر درست ہو
جاویں اور اصلاح کرلیں تو ان کے ساتھ نرمی کرو اور ان کے پچھلے قصورروں سے درگزر کرو
اور اگر شرارت پر مصر رہیں تو پھر ان کو شرارت کی سزا دو۔حضرت عثمان کا یہ حکم نہایت دانائی پر مبنی تھا کیونکہ ان لوگوں کا کوفہ میں رہنا ایک
طرف تو ان لوگوں کے جوشوں کو بھڑ کانے والا تھا جو اس کی شرارتوں پر پوری طرح آگاہ
تھے اور خطرہ تھا کہ وہ جوش میں آکر ان کو تکلیف نہ پہنچا بیٹھیں اور دوسری طرف اس لحاظ
سے بھی مضر تھا کہ وہ لوگ وہاں کے باشندے اور ایک حد تک صاحب رسوخ تھے۔اگر
وہاں رہتے تو اور بہت سے لوگوں کو خراب کرنے کا موجب ہوتے۔مگر یہ حکم اس وقت
جاری ہوا جب اس کا چنداں فائدہ نہ ہوسکتا تھا۔اگر ابن عامر والی بصرہ ابن السوداء کے
متعلق بھی حضرت عثمان سے مشورہ طلب کرتا اور اس کے لئے بھی اسی قسم کا حکم جاری کیا
جا تا تو شاید آئندہ حالات ان حالات سے بالکل مختلف ہوتے۔مگر مسلمانوں کی حالت اس
وقت اس بات کی مقتضی تھی کہ ایسی ہی قضاء وقدر جاری ہو اور وہی ہوا۔یہ لوگ جو جلا وطن کئے گئے اور جن کو ابن سبا کی مجلس کارکن کہنا چاہئے تعداد میں دس
کے قریب تھے ( گو ان کی صحیح تعداد میں اختلاف ہے ) حضرت معاویہ نے ان کی اصلاح
کے لئے پہلے تو یہ تدبیر کی کہ ان سے بہت اعزاز واحترام سے پیش آئے۔خودان کے ساتھ
کھانا کھاتے اور اکثر فرصت کے وقت ان کے پاس جا کر بیٹھتے۔چند دن کے بعد انہوں
42

نے ان کو نصیحت کی اور کہا کہ میں نے سنا ہے کہ تم لوگوں کو قریش نے سے نفرت ہے ایسا نہیں
چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے عرب کو قریش کے ذریعہ سے ہی عزت دی ہے۔تمہارے حکام
تمہارے لئے ایک ڈھال کے طور پر ہیں۔پس ڈھالوں سے جدا نہ ہو وہ تمہارے لئے
تکالیف برداشت کرتے اور تمہاری فکر رکھتے ہیں۔اگر اس امر کی قدر نہ کرو گے تو خدا تعالیٰ
تم پر ایسے حکام مقرر کرے گا جو تم پر خوب ظلم کریں گے اور تمہارے صبر کی قدر نہ کریں گے
اور تم اس دنیا میں عذاب میں مبتلاء ہو گے۔اور اگلے جہان میں بھی ان ظالم بادشاہوں کے
ظلم کی سزا میں شریک ہو گے کیونکہ تم ہی ان کے قیام کے باعث بنو گے۔حضرت معاویہؓ
کی اس نصیحت کو سن کر ان میں سے ایک نے جواب دیا کہ قریش کا ذکر چھوڑ و، نہ وہ پہلے
تعداد میں ہم سے زیادہ تھے نہ اب ہیں۔اور جس ڈھال کا تم نے ذکر کیا ہے وہ چھنی تو ہم کو
ہی ملے گی۔حضرت معاویہؓ نے فرمایا کہ معلوم ہوا تم لوگ بے وقوف بھی ہو۔میں تم کو اسلام
کی باتیں سناتا ہوں تم جاہلیت کا زمانہ یاد دلاتے ہو۔سوال قریش کی قلت و کثرت کا نہیں
بلکہ اس ذمہ داری کا ہے جو اسلام نے ان پر ڈالی ہے۔قریش بے شک تھوڑے ہیں۔مگر
جب خدا تعالیٰ نے دین کے ساتھ ان کو عزت دی ہے اور ہمیشہ سے مکہ مکرمہ کے تعلق کے
باعث ان کی حفاظت کرتا چلا آیا ہے تو خدا کے فضل کا کون مقابلہ کر سکتا ہے۔جب وہ کافر
تھے تو اس ادنی تعلق کے باعث اس نے ان کی حفاظت کی۔اب وہ مسلمان ہو کر اس کے
دین کے قائم کرنے والے ہو گئے ہیں تو کیا خدا تعالیٰ ان کو ضائع کر دے گا ؟ یا درکھو تم لوگ
اسلام کے غلبہ کو دیکھ کر ایک رو میں مسلمان ہو گئے تھے اب شیطان تم کو اپنا ہتھیار بنا کر
اسلام کو تباہ کرنے کے لئے تم سے کام لے رہا ہے اور دین میں رخنہ ڈالنا چاہتا ہے۔مگر تم
43

·

آج 10 میں سے 10 باقی