فتنہ حضرت عثمانؓ کے وقت میں کیوں اٹھا ؟

اسلام میں اختلافات کا آغاز, حصہ 4

اٹھے اور اس وقت کوئی انتظام نہ ہو سکے۔حضرت عثمان نے ان کو جواب دیا کہ میں رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمسائیگی کوکسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتا خواہ جسم کی دھجیاں اُڑادی
جائیں۔حضرت معاویہؓ نے کہا کہ پھر دوسرا مشورہ یہ ہے کہ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں
ایک دستہ شامی فوج کا آپ کی حفاظت کے لئے بھیج دوں۔ان لوگوں کی موجودگی میں کوئی
شخص شرارت نہیں کر سکے گا حضرت عثمان نے جواب دیا کہ نہ میں عثمان کی جان کی
حفاظت کے لئے اس قدر بوجھ بیت المال پر ڈال سکتا ہوں اور نہ یہ پسند کر سکتا ہوں کہ
مدینہ کے لوگوں کو فوج رکھ کر تنگی میں ڈالوں۔اس پر حضرت معاویہؓ نے عرض کی کہ پھر
تیسری تجویز یہ ہے کہ صحابہ کی موجودگی میں لوگوں کو جرات ہے کہ اگر عثمان نہ رہے تو ان
میں سے کسی کو آگے کھڑا کر دیں گے۔ان لوگوں کو مختلف ملکوں میں پھیلا دیں۔حضرت
عثمان نے جواب دیا کہ یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ جن لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
جمع کیا ہے میں ان کو پراگندہ کر دوں۔اس پر معاویہؓ رو پڑے اور عرض کی کہ اگر ان
تدابیر میں سے جو آپ کی حفاظت کے لئے میں نے پیش کی ہیں آپ کوئی بھی قبول نہیں
کرتے تو اتنا تو کیجئے کہ لوگوں میں اعلان کر دیجئے کہ اگر میری جان کو کوئی نقصان پہنچے تو
معاویہؓ کو میرے قصاص کا حق ہوگا۔شاید لوگ اس سے خوف کھا کر شرارت سے باز
رہیں۔حضرت عثمان نے جواب دیا کہ معاویہ ! جو ہونا ہے ہو کر رہے گا میں ایسا نہیں کرسکتا
کیونکہ آپ کی طبیعت سخت ہے ایسا نہ ہو آپ مسلمانوں پر سختی کریں اس پر حضرت معاویہ
روتے ہوئے آپ کے پاس سے اٹھے اور کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید یہ آخری ملاقات
ہو۔اور باہر نکل کر صحابہ سے کہا کہ اسلام کا دارو مدار آپ لوگوں پر ہے حضرت عثمان اب
بالکل ضعیف ہو گئے ہیں اور فتنہ بڑھ رہا ہے آپ لوگ ان کی نگہداشت رکھیں۔یہ کہہ کر
56

معاویہ شام کی طرف روانہ ہو گئے۔صوبہ جات کے عمال کا اپنے اپنے علاقوں سے غائب رہنا ایسا موقع نہ تھا جسے
عبداللہ بن سبا یونہی جانے دیتا۔اس نے فوراً چاروں طرف ڈاک دوڑا دی کہ یہ موقع ہے
اس وقت ہمیں کچھ کرنا چاہئے ایک دن مقرر کر کے یکدم اپنے اپنے علاقہ کے امراء پر حملہ کر
دیا جائے مگر ابھی مشورے ہی ہو رہے تھے کہ امراء واپس آگئے۔دوسری جگہوں کے سبائی
تو مایوس ہو گئے مگر کوفہ کے سبائی ( یعنی عبد اللہ بن سبا کے ساتھی ) جو پہلے بھی عملی فساد میں
سب سے آگے قدم رکھنے کے عادی تھے انہوں نے اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔یزید بن قیس نامی ایک شخص نے مسجد کوفہ میں جلسہ کیا اور اعلان کیا کہ اب حضرت عثمان کو
خلافت سے علیحدہ کر دینا چاہئے۔قعقاع بن عمرو جو اس جگہ کی چھاؤنی کے افسر تھے انہوں
نے سنا تو آکر اسے گرفتار کرنا چاہا۔وہ ان کے سامنے عذر کرنے لگا کہ میں تو اطاعت سے
باہر نہیں ہوں۔ہم لوگ تو اس لئے جمع ہوئے تھے کہ سعید بن العاص کے متعلق جلسہ کر کے
درخواست کریں کہ اس کو یہاں سے بلوایا جائے اور کوئی اور افسر مقرر کیا جاوے۔انہوں
نے کہا کہ اس کے لئے جلسوں کی ضرورت نہیں۔اپنی شکایات لکھ کر حضرت عثمان کی
طرف بھیج دو۔وہ کسی اور کو والی مقرر کر کے بھیج دیں گے۔اس میں مشکل کون سی ہے۔یہ
بات انہوں نے اس لئے کی کہ زمانہ خلفاء میں لوگوں کے آرام کے خیال سے جب والیوں
کے خلاف کوئی تکلیف ہوتی تھی تو اکثر ان کو بدل دیا جاتا تھا۔قعقاع کا یہ جواب سن کر یہ
لوگ بظاہر منتشر ہو گئے مگر خفیہ طور پر منصوبہ کرتے رہے۔آخر یزید بن قیس نے جو اس
وقت کو فہ میں سبائیوں کا رئیس تھا ایک آدمی کو خط دے کر حمص کی طرف روانہ کیا اور کہا کہ ان
57

لوگوں کو جو کوفہ سے جلا وطن کئے گئے تھے اور جن کا واقعہ پہلے بیان ہو چکا ہے وہ بلا لائے۔وہ خط لے کر ان لوگوں کے پاس گیا۔اس خط کا مضمون یہ تھا کہ اہل مصر ہمارے ساتھ مل
گئے ہیں اور موقع بہت اچھا ہے یہ خط پہنچتے ہی ایک منٹ کی دیر نہ کرو اور واپس آجاؤ۔کس قدر تعجب کی بات ہے کہ خلیفہ وقت سابق بالا یمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے داماد کے خلاف جوش ظاہر کرنے والے اور اس پر عیب لگانے والے وہ لوگ ہیں جو خود
نمازوں کے تارک ہیں۔کیا ہو سکتا ہے کہ اسلام کے لئے غیرت صرف بے دینوں میں پیدا
ہو؟ اگر واقع میں حضرت عثمان یا ان کے والیوں میں کوئی نقص ہوتا۔کوئی بات خلاف
شریعت ہوتی کوئی کمزوری ہوتی تو اس کے خلاف جوش کا اظہار کرنے والے علی ،طلحہ، زبیر،
سعد بن الوقاص ، عبد اللہ بن عمر، اسامہ بن زید، عبد اللہ بن عباس، ابو موسیٰ اشعری، حذیفہ
بن الیمان، ابوہریرہ ، عبد اللہ بن سلام ، عبادہ بن صامت ، اور محمد بن مسلمہ رضوان اللہ علیہم
ہوتے نہ کہ یزید بن قیس اور اشتر۔یہ خط لے کر نامہ بر جزیرہ پہنچا اور جلا وطنان اہل کوفہ کے سپر دکر دیا۔جب انہوں
نے اس خط کو پڑھا تو سوائے اشتر کے سب نے ناپسند کیا۔کیونکہ وہ عبد الرحمن بن خالد کے
ہاتھ دیکھ چکے تھے۔مگر اشتر جو مدینہ میں جا کر حضرت عثمان سے معافی مانگ کر آیا تھا اس کی
تو بہ قائم نہ رہی اور اسی وقت کوفہ کی طرف چل پڑا۔جب اس کے ساتھیوں نے دیکھا کہ
اشتر واپس چلا گیا تو وہ ڈرے کہ عبد الرحمن ہماری بات پر یقین نہ کریں گے اور سمجھیں گے
کہ یہ سب کام ہمارے مشورہ سے ہوا ہے۔اس خوف سے وہ بھی نکل بھاگے جب عبد
الرحمن بن خالد بن ولید کو معلوم ہوا تو انہوں نے پیچھے آدمی بھیجے مگر ان کے آدمی ان کو پکڑ نہ
58

سکے مالک الاشتر منزلوں پر منزلیں مارتا ہؤا کوفہ پہنچا خالی ہاتھ شہر میں گھسنا اس نے اپنی
عزت کے خلاف سمجھا۔یہ جزیرہ سے آنے والا شخص جو اپنے ساتھیوں سے ملنے کے لئے دو
دومنزلوں کی ایک منزل کرتا چلا آیا تھا۔اپنے مدینہ سے آنے کا اعلان کرنے لگا اور لوگوں کو
جوش دلانے کے لئے کہنے لگا کہ میں ابھی سعید بن العاص سے جدا ہو اہوں۔ان کے ساتھ
ایک منزل ہم سفر رہا ہوں۔وہ علی الاعلان کہتا ہے کہ میں کوفہ کی عورتوں کی عصمتوں کو خراب
کروں گا اور کہتا ہے کہ کوفہ کی جائیداد میں قریش کا مال ہیں۔اور یہ شعر فخر یہ پڑھتا ہے۔وَيْلٌ لِأَشْرَافِ النِّسَاعِمِنِّي صَمَحْمَحٌ كَأَنَّنِيْ مِنْ جِنِّ
طبری جلد ۶ صفحه ۲۹۲۹ مطبوعہ بیروت)
شریف عورتیں میرے سبب سے مصیبت میں مبتلاء ہوں گی۔میں ایک ایسا مضبوط
آدمی ہوں گویا جنات میں سے ہوں اس کی ان باتوں سے عامتہ الناس کی عقل ماری گئی۔اور انہوں نے اس کی باتوں پر یقین کر لیا اور آنا فانا ایک جوش پھیل گیا۔عقل مندوں اور
داناؤں نے بہت سمجھایا کہ یہ ایک فریب ہے اس فریب میں تم نہ آؤ۔مگر عوام کے جوش کو
کون روکے ان کی بات ہی کوئی نہ سنتا تھا۔ایک آدمی نے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ جو چاہتا
ہے کہ سعید بن العاص والی کوفہ کی واپسی اور کسی والی کے تقرر کا مطالبہ کرے۔اسے چاہئے
که فوراً یزید بن قیس کے ہمراہ ہو جائے اس اعلان پر لوگ دوڑ پڑے اور مسجد میں سوائے
داناؤں ،شریف آدمیوں اور رؤساء کے اور کوئی نہ رہا۔عمر بن الجرید ، سعید کی غیر حاضری میں
ان کے قائمقام تھے۔انہوں نے جو لوگ باقی رہ گئے تھے ان میں وعظ کہنا شروع کیا کہ
59

اے لوگوں! خدا تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو کہ ہم دشمن تھے۔اس نے تمہارے دلوں میں اتحاد
پیدا کیا اور تم بھائی بھائی ہو گئے۔تم ایک ہلاکت کے گڑھے کے کنارے پر کھڑے تھے
خدا تعالیٰ نے تم کو اس سے بچایا پس اس مصیبت میں اپنے آپ کو نہ ڈالو۔جس سے خدا
تعالیٰ نے تم کو بچایا تھا۔کیا اسلام اور ہدایت الہی اور سنت رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد تم لوگ حق کو نہیں پہچانتے اور حق کے دروازاہ کی طرف نہیں آتے؟ اس پر قعقاع بن عمرو
نے ان سے کہا کہ آپ وعظ سے اس فتنہ کو روکنا چاہتے ہیں یہ امید نہ رکھیں۔ان شورشوں کو
تلوار کے سوا کوئی چیز نہیں روک سکتی اور وہ زمانہ بعید نہیں کہ تلوار بھی کھینچی جائے گی۔اس
وقت یہ لوگ بکری کے بچوں کی طرح چیچنیں گے اور خواہش کریں گے کہ یہ زمانہ پھر لوٹ
آوے مگر پھر خدا تعالیٰ قیامت تک یہ نعمت ان کی طرف نہ لوٹائے گا۔عوام الناس شہر کے
باہر جمع ہوئے اور مدینہ کا رُخ کیا اور سعید بن العاص کا انتظار کرنے لگے۔جب وہ سامنے
آئے تو ان سے کہا کہ آپ واپس چلے جاویں ہمیں آپ کی ضرورت نہیں۔سعید نے کہا کہ
یہ بھی کوئی دانائی ہے کہ اس قدر آدمی جمع ہو کر اس کام کے لئے باہر نکلے ہو۔ایک آدمی کے
روکنے کے لئے ہزار آدمی کی کیا ضرورت تھی۔یہی کافی تھا کہ تم ایک آدمی خلیفہ کی طرف بھیج
دیتے اور ایک آدمی میری طرف روانہ کر دیتے۔یہ کہہ کر انہوں نے تو اپنی سواری کو ایڑی
لگائی اور مدینہ کی طرف واپس لوٹ گئے تا کہ حضرت عثمان کو خبر دار کر دیں۔اور یہ لوگ
حیران رہ گئے اتنے میں ان کا ایک غلام نظر آیا اس کو ان لوگوں نے قتل کر دیا۔سعید بن العاص نے مدینہ پہنچ کر حضرت عثمان کو اس تمام فتنہ سے اطلاع دی۔آپ نے فرمایا کہ کیا وہ لوگ میرے خلاف اُٹھے ہیں سعید نے کہا کہ وہ ظاہر تو یہ کرتے ہیں
60
60

آج 10 میں سے 10 باقی