فتنہ حضرت عثمانؓ کے وقت میں کیوں اٹھا ؟
اسلام میں اختلافات کا آغاز, حصہ 3
لوگ جو فتنہ کھڑا کرو گے اس سے بڑے فتنہ میں اللہ تعالیٰ تم کو ڈالے گا۔میرے نزدیک تم
ہرگز قابل التفات لوگ نہیں ہو جن لوگوں نے خلیفہ کو تمہاری نسبت لکھا انہوں نے غلطی کی۔نہ تم سے کسی نفع کی امید کی جاسکتی ہے نہ نقصان کی۔ان لوگوں نے حضرت معاویہ کی تمام
نصائح سن کر کہا کہ ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم اپنے عہدہ سے علیحدہ ہو جاؤ۔حضرت معاویہؓ
نے جواب دیا کہ اگر خلیفہ اور آئمتہ المسلمین کہیں تو میں آج الگ ہو جاتا ہوں تم لوگ ان
معاملات میں دخل دینے والے کون ہو۔میں تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اس طریق کو چھوڑ
دو اور نیکی اختیار کرو۔اللہ تعالیٰ اپنے کام آپ کرتا ہے۔اگر تمہاری رائے پر کام چلتے تو
اسلام کا کام تباہ ہو جاتا۔تم لوگ دراصل دین اسلام سے بیزار ہو۔تمہارے دلوں میں اور
ہے اور زبانوں پر اور۔مگر اللہ تعالیٰ تمہارے ارادوں اور مخفی منصوبوں کو ایک دن ظاہر کر کے
چھوڑے گا۔غرض دیر تک حضرت معاویہؓ ان کو سمجھاتے رہے اور یہ لوگ اپنی بیہودگی میں
بڑھتے گئے۔حتی کہ آخر لا جواب ہو کر حضرت معاویہ پر حملہ کر دیا اور ان کو مارنا چاہا۔حضرت معاویہؓ نے ان کو ڈانٹا اور کہا یہ کوفہ نہیں شام ہے۔اگر شام کے لوگوں کو معلوم ہوا تو
جس طرح سعید کے کہنے سے کوفہ کے لوگ چپ کر رہے تھے یہ خاموش نہ رہیں گے بلکہ
عوام الناس جوش میں میرے قول کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور تمہاری تکہ بوٹی کر دیں
گے۔یہ کہہ کر حضرت معاویہؓ مجلس سے اٹھ گئے اور ان لوگوں کو شام سے واپس کوفہ بھیج
دیا۔اور حضرت عثمان کو لکھ دیا کہ یہ لوگ بوجہ اپنی حماقت اور جہالت کے قابل التفات ہی
نہیں ہیں۔ان کی طرف توجہ ہی نہیں کرنی چاہئے اور سعید والی کوفہ کو بھی لکھ دیا جاوے کہ ان
کی طرف توجہ نہ کرے۔یہ بے دین لوگ ہیں اسلام سے متنفر ہیں۔اہل ذمہ کا مال لوٹنا
چاہتے ہیں اور فتنہ ان کی عادت ہے ان لوگوں میں اتنی طاقت نہیں کہ بلا کسی دوسرے کی مدد
44
کے خود کوئی نقصان پہنچاسکیں۔حضرت معاویہ کی یہ رائے بالکل درست تھی مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے علاقہ
سے باہر مصر میں چھپی ہوئی ایک روح ہے۔جو ان سب لوگوں سے کام لے رہی ہے اور ان
کا جاہل ہونا اور اُجڈ ہونا ہی اس کے کام کے لئے محمد ہے۔وہ لوگ جب دمشق سے نکلے تو انہوں نے کوفہ کا ارادہ ترک کر دیا۔کیونکہ وہاں کے
لوگ ان کی شرارتوں سے واقف تھے۔اور ان کو خوف تھا کہ وہاں ان کو نقصان پہنچے گا اور
جزیرہ کی طرف چلے گئے۔وہاں کے گورنر عبد الرحمن تھے جو اس مشہور سپہ سالار کے خلف
الرشید تھے جو جرات اور دلیری میں تمام دنیا کے لئے ایک روشن مثال قائم کر گیا ہے یعنی
خالد بن ولید۔جس وقت ان کو ان لوگوں کی آمد کا حال معلوم ہوا تو انہوں نے فورا ان کو بلوایا
اور کہا میں نے تمہارے حالات سنے ہیں۔خدا مجھے نامراد کرے اگر میں تم کو درست نہ
کروں۔تم جانتے ہو کہ میں اس شخص کا بیٹا ہوں جس نے فتنہ ارتدادکو دور کیا تھا اور بڑی بڑی
مشکلات سے کامیاب نکلا تھا۔میں دیکھوں گا کہ تم جس طرح معاویہ اور سعید سے باتیں کیا
کرتے تھے مجھ سے بھی کر سکتے ہو۔سنو! اگر کسی شخص کے سامنے تم نے یہاں
کوئی فتنہ کی
بات کی تو پھر ایسی سزا دوں گا کہ تم یاد ہی رکھو گے یہ کہہ کر ان
کو نظر بند کر دیا اور ہمیشہ اپنے
ساتھ رہنے کا حکم دیا۔جب سفر پر جاتے تو ان کو اپنے ساتھ پا پیادہ لے جاتے اور ان سے
دریافت کرتے کہ اب تمہارا کیا حال ہے؟ جس کو نیکی درست نہیں کرتی اس کا علاج سزا
ہوتی ہے۔تم لوگ اب کیوں نہیں بولتے ؟ وہ لوگ ندامت کا اظہار کرتے اور اپنی شرارت
پر تو بہ کرتے۔اسی طرح کچھ مدت گزرنے پر عبد الرحمن بن خالد بن ولید نے خیال کیا کہ
45
ان لوگوں کی اصلاح ہو گئی ہے اور ان میں سے ایک شخص مالک نامی کو حضرت عثمان کی
خدمت میں بھیجا کہ وہاں جا کر معافی مانگو وہ حضرت عثمان کے پاس آیا اور توبہ کی اور اظہار
ندامت کیا اور اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لئے معافی مانگی۔انہوں نے ان کو معاف کر دیا
اور ان سے دریافت کیا کہ وہ کہاں رہنا چاہتے ہیں مالک نے کہا کہ اب ہم عبد الرحمن بن
خالد کے پاس رہنا چاہتے ہیں۔حضرت عثمان نے اجازت دی اور وہ شخص واپس عبد الرحمن
بن خالد کے پاس چلا گیا۔اس شخص کے عبد الرحمن بن خالد کے پاس ہی رہنے کی خواہش سے معلوم ہوتا ہے
کہ اس وقت اس کا دل ضرور صاف ہو چکا تھا۔کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ ایسے آدمی کے پاس
جو شرارت کو ایک منٹ کے لئے روانہ رکھتا تھا واپس جانے کی خواہش نہ کرتا۔مگر بعد کے
واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تو بہ بالکل عارضی تھی اور حضرت معاویہ کا یہ خیال
درست تھا کہ یہ بے وقوف لوگ ہیں اور صرف ہتھیار بن کر کام کر سکتے ہیں۔عبد اللہ بن سبا اس عرصہ میں خاموش نہ بیٹھا ہوا تھا بلکہ اس نے کچھ مدت سے یہ
رویہ اختیار کیا تھا کہ اپنے ایجنٹوں کو تمام علاقوں میں بھیجتا اور اپنے خیالات پھیلاتا۔اس
میں کوئی شک نہیں کہ یہ شخص غیر معمولی عقل و دانش کا آدمی تھا۔وہ احکام جو اس نے اپنے
ایجنٹوں کو دیئے اس کے دماغ کی بناوٹ پر خوب روشنی ڈالتے ہیں۔جب یہ اپنے نائب
روانہ کرتا تو ان کو ہدایت دیتا کہ اپنے خیالات کو فور لوگوں کے سامنے نہ پیش کر دیا کرو بلکہ
پہلے وعظ و نصیحت سے کام لیا کرو۔اور شریعت کے احکام لوگوں کو سنا یا کرو۔اور اچھی باتوں
کا حکم دیا کرو اور بری باتوں سے روکا کرو۔جب لوگ تمہارا یہ طریق دیکھیں گے تو ان کے
46
دل تمہاری طرف مائل ہو جائیں گے اور تمہاری باتوں کو شوق سے سنا کریں گے اور تم پر
اعتبار پیدا ہو جائے گا۔تب عمدگی سے ان کے سامنے اپنے خاص خیالات پیش کرو وہ بہت
جلد قبول کر لیں گے۔اور یہ بھی احتیاط رکھو کہ پہلے حضرت عثمان کے خلاف باتیں نہ کرنا۔بلکہ ان کے نائبوں کے خلاف لوگوں کے جوش کو بھڑ کا نا۔اس سے اس کی غرض یہ تھی کہ
حضرت عثمان سے خاص مذہبی تعلق ہونے کی وجہ سے لوگ ان کے خلاف باتیں سن کر
بھڑک اٹھیں گے۔لیکن امراء کے خلاف باتیں سننے سے ان کے مذہبی احساسات کو تحریک
نہ ہوگی اس لئے ان کو قبول کر لیں گے۔جب اس طرح ان کے دل سیاہ ہو جائیں گے اور
ایک خاص پارٹی میں شمولیت کر لینے سے جو ضد پیدا ہو جاتی ہے وہ پیدا ہو جاوے گی۔تو پھر
حضرت عثمان کے خلاف ان کو بھڑ کا نا بھی آسان ہوگا۔اس شخص نے جب یہ دیکھا کہ والیان صوبہ جات کی برائیاں جب کبھی بیان کی جاتی
ہیں تو سمجھ دار لوگ ان کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگ اپنے مشاہدہ کی بناء
پر ان شکایات کو جھوٹا اور بے حقیقت جانتے ہیں اور ملک میں عام جوش نہیں پھیلتا۔تو اس
نے ایک اور خطر ناک تدبیر اختیار کی اور وہ یہ کہ اپنے نائبوں کو حکم دیا کہ بجائے اس کے کہ ہر
جگہ کے گورنروں کو انہی کے علاقوں میں بدنام کرنے کی کوشش کریں ان کی برائیاں لکھ کر
دوسرے علاقوں میں بھیجیں۔کیونکہ دوسرے علاقوں کے لوگ اس جگہ کے حالات سے
ناواقفیت کی وجہ سے ان کی باتوں کو آسانی سے قبول کر لیں گے۔چنانچہ اس مشورہ کے
ماتحت ہر جگہ کے مفسد اپنے علاقوں کے حکام کی جھوٹی شکایات اور بناوٹی مظالم لکھ کر
دوسرے علاقوں کے ہمدردوں کو بھیجتے اور وہ ان خطوں
کو پڑھ کر لوگوں کو سناتے اور بوجہ غیر
47
ممالک کے حالات سے ناواقفیت کے بہت سے لوگ ان باتوں کو سچ یقین کر لیتے اور
افسوس کرتے کہ فلاں فلاں ملک کے ہمارے بھائی سخت مصیبتوں میں مبتلاء ہیں اور ساتھ
شکر بھی کرتے کہ خدا کے فضل سے ہمارا والی اچھا ہے ہمیں کوئی تکلیف نہیں۔اور یہ نہ جانتے
کہ دوسرے ممالک کے لوگ اپنے آپ کو آرام میں اور ان
کو دکھ میں سمجھتے اور اپنی حالت پر
شکر اور ان کی حالت پر افسوس کرتے ہیں۔مدینہ کے لوگوں کو چونکہ چاروں اطراف سے
خطوط آتے تھے۔ان میں سے جولوگ ان خطوط کو صحیح تسلیم کر لیتے وہ یہ خیال کر لیتے کہ شاید
سب ممالک میں ظلم ہی ہورہا ہے اور مسلمانوں پر سخت مصائب ٹوٹ رہے ہیں غرض عبد اللہ
بن سبا کا یہ فریب بہت کچھ کارگر ثابت ہوا۔اور اسے اس ذریعہ سے ہزاروں ایسے ہمدردل
گئے جو بغیر اس تدبیر کے ملنے مشکل تھے۔جب یہ شورش حد سے بڑھنے لگی۔اور صحابہ کرام کو بھی ایسے خطوط ملنے لگے جن میں
گورنروں کی شکایات درج ہوتی تھیں تو انہوں نے مل کر حضرت عثمان سے عرض کیا کہ کیا
آپ کو معلوم نہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے فرمایا کہ جور پورٹیں مجھے آتی ہیں وہ تو خیر و
عافیت ہی ظاہر کرتی ہیں۔صحابہ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اس اس مضمون کے خطوط
باہر سے آتے ہیں اس کی تحقیق ہونی چاہئے۔حضرت عثمان نے اس پر ان سے مشورہ طلب
کیا کہ تحقیق کس طرح کی جاوے۔اور ان کے مشورہ کے مطابق اسامہ بن زید کو بصرہ کی
طرف محمد بن مسلم کو کوفہ کی طرف عبد اللہ بن عمر" کو شام کی طرف عمار بن یاسر کو مصر کی طرف
بھیجا کہ وہاں کے حالات کی تحقیق کر کے رپورٹ کریں کہ آیا واقع میں امراء رعیت پر ظلم
کرتے ہیں اور تعدی سے کام لیتے ہیں اور لوگوں کے حقوق مار لیتے ہیں۔اور ان چاروں
48
کے علاوہ کچھ اور لوگ بھی متفرق بلاد کی طرف بھیجے تا کہ وہاں کے حالات سے اطلاع دیں۔(طبری جلد نمبر ۶ صفحه ۲۹۴۳ مطبوعه بیروت)
یہ لوگ گئے اور تحقیق کے بعد واپس آکر ان سب نے رپورٹ کی کہ سب جگہ امن
ہے اور مسلمان بالکل آزادی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔اور ان کے حقوق کو کوئی تلف نہیں
کرتا اور حکام عدل و انصاف سے کام لے رہے ہیں۔مگر عمار بن یاسر نے دیر کی اور ان کی
کوئی خبر نہ آئی عمار بن یاسر نے کیوں دیر کی اس کا ذکر تو پھر کروں گا۔پہلے میں اس تحقیقی
وفد اور اس کی تحقیق کی اہمیت کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔کیونکہ اس وفد کے حالات
کو اچھی طرح سمجھ لینے سے اس
فتنہ کی اصل حقیقت اچھی طرح واضح ہو جاتی ہے۔سب سے
پہلی بات جو قابل غور ہے یہ ہے کہ اس وفد کے تینوں سر کردہ جو لوٹ کر آئے اور جنہوں نے
آکر رپورٹ دی وہ کس پایہ کے آدمی تھے۔کیونکہ تحقیق کرنے والے آدمیوں کی حیثیت
سے اس تحقیق کی حیثیت معلوم ہوتی ہے۔اگر اس وفد میں ایسے لوگ بھیجے جاتے جو عثمان یا
آپ کے نواب سے کوئی غرض رکھتے یا جن کی دینی و دنیاوی حیثیت اس قدر اعلیٰ اور ارفع نہ
ہوتی کہ وہ حکام سے خوف کھاویں یا کوئی طمع رکھیں تو کہا جا سکتا تھا کہ یہ لوگ کسی لالچ یا
خوف کے باعث حقیقت کے بیان کرنے سے اعراض کر گئے۔مگر ان لوگوں پر اس قسم کا
اعتراض ہر گز نہیں پڑسکتا اور ان لوگوں کو اس کام کے لئے منتخب کر کے حضرت عثمان نے
اپنی نیک نیتی کا ایک بین ثبوت دے دیا ہے۔اسامہ جن کو بصرہ کی طرف بھیجا گیا تھا وہ شخص
ہے کہ جو نہ صرف یہ کہ اول المؤمنین حضرت زید کے لڑکے ہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے بڑے مقربین اور پیاروں میں سے ہیں۔اور آپ ہی وہ شخص ہیں جن کو رسول کریم
49
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر عظیم کی سپہ سالاری عطا کی جسے آپ اپنی مرض موت میں تیار
کرا رہے تھے اور اس میں حضرت عمر جیسے بڑے بڑے صحابیوں کو آپ کے ماتحت کیا
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتخاب صرف دلداری کے طور پر ہی نہ تھا بلکہ بعد کے
واقعات نے ثابت کر دیا کہ وہ بڑے بڑے کاموں کے اہل تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم ان سے قدر محبت کرتے کہ دیکھنے والے فرق نہ کر سکتے تھے کہ آپ ان کو زیادہ چاہتے
ہیں یا حضرت امام حسن کو۔محمد بن مسلم بھی جن کو کو نہ بھیجا گیا جلیل القدرصحابہ میں سے تھے
ย
اور صحابہ میں خاص عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور نہایت صاحب رسوخ تھے۔حضرت عبد اللہ بن عمر" جن کو شام کی طرف روانہ کیا گیا ایسے لوگوں میں سے ہیں
جن کے تعارف کی ضرورت ہی نہیں۔آپ سابق بالعبد مسلمانوں میں سے تھے۔اور زہد و
تقوی اللہ میں آپ کی وہ شان تھی کہ اکا برصحابہ بھی آپ کی ان خصوصیات کی وجہ سے آپ
کا خاص ادب کرتے تھے۔حضرت علی کے بعد اگر کسی صحابی پر صحابہ اور دوسرے بزرگوں
کی نظر خلافت کے لئے پڑی تو آپ پر پڑی۔مگر آپ نے دنیا سے علیحدگی کو اپنا شعار بنا
رکھا تھا۔شعائر دینیہ کے لئے آپ کو اس قدر غیرت تھی کہ بعض دفعہ آپ نے خود عمر بن
الخطاب سے بڑی سختی سے بحث کی۔غرض حق گوئی میں آپ ایک کھینچی ہوئی تلوار تھے۔آپ کا انتخاب شام کے لئے نہایت ہی اعلیٰ انتخاب تھا۔کیونکہ بوجہ اس کے کہ حضرت
معاویہؓ دیر سے شام کے حاکم تھے اور وہاں کے لوگوں پر ان کا بہت رُعب تھا اور بوجہ ان
کی ذکاوت کے ان کے انتظام کی تحقیق کرنا کسی معمولی آدمی کا کام نہ تھا۔اس جگہ کسی
دوسرے آدمی کا بھیجا جانا فضول تھا۔اور لوگوں کو اس کی تحقیق پر تسلی بھی نہ ہوتی مگر آپ کی
50
سبقت ایمانی اور غیر اسلامی اور حریت اور تقویٰ و زہد ایسے کمالات تھے کہ ان کے سامنے
معاویہ دم نہ مار سکتے تھے اور نہ ایسے شخص کی موجودگی میں حضرت معاویہؓ کا رُعب کسی شخص
پر پڑ سکتا تھا۔غرض جو لوگ تحقیق کے لئے بھیجے گئے تھے وہ نہایت عظیم الشان اور بے تعلق لوگ
تھے اور ان
کی تحقیق پر کسی شخص کو اعتراض کی گنجائش حاصل نہیں پس ان تینوں صحابہ کا مع
ان دیگر آدمیوں کے جو دوسرے بلاد میں بھیجے گئے متفقہ طور پر فیصلہ دینا کہ ملک میں بالکل
امن وامان ہے۔ظلم و تعدی کا نام ونشان نہیں۔حکام عدل و انصاف سے کام لے رہے ہیں
اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو یہ کہ لوگوں کو حدود کے اندر رہنے پر مجبور کرتے ہیں ایک ایسا
فیصلہ ہے جس کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں رہتی۔اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب فساد
چند شریر النفس آدمیوں کی شرارت و عبد اللہ بن سبا کی انگیخت کا نتیجہ تھا۔ورنہ حضرت عثمان
اور ان کے نواب ہر قسم کے اعتراضات سے پاک تھے۔حق یہی ہے کہ یہ سب شورش ایک خفیہ منصوبہ کا نتیجہ تھی جس کے اصل بانی یہودی
تھے۔جن کے ساتھ طمع دنیاوی میں
مبتلاء بعض مسلمان جو دین سے نکل چکے تھے شامل ہو
گئے تھے ورنہ امرائے بلا د کا نہ کوئی قصور تھا نہ وہ اس فتنہ کے باعث تھے۔ان کا صرف اسی
قدر قصور تھا کہ ان کو حضرت عثمان نے اس کام کے لئے مقرر کیا تھا اور حضرت عثمان کا یہ
قصور تھا کہ باوجود پیرانہ سالی اور نقاہت بدنی کے اتحاد اسلام کی رسی کو اپنے ہاتھوں میں
پکڑے بیٹھے تھے اور امت اسلامیہ کا بوجھ اپنی گردن پر اٹھائے ہوئے تھے اور شریعت
اسلام کے قیام کی فکر رکھتے تھے۔اور متمر دین اور ظالموں کو اپنی حسب خواہش کمزوروں اور
51
بے وارثوں پر ظلم و تعدی کرنے نہ دیتے تھے چنانچہ اس امر کی تصدیق اس واقعہ سے بھی
ہوتی ہے کہ کوفہ میں انہی فساد چاہنے والوں کی ایک مجلس بیٹھی اور اس میں افساد امر المسلمین
پر گفتگو ہوئی تو سب لوگوں نے بالا تفاق یہ رائے دی لَا وَ اللَّهِ لَا يَرْفَعُ رَأْسٌ مَادَامَ
عُثْمَانُ عَلَى النَّاسِ یعنی کوئی شخص اس وقت تک سر نہیں اٹھا سکتا جب تک کہ عثمان کی
حکومت ہے۔عثمان ہی کا ایک وجود تھا جو سرکشی سے باز رکھے ہوئے تھے۔اس کا درمیان
سے ہٹانا آزادی سے اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے ضروری تھا۔میں نے بتایا تھا کہ عمار بن یا سرجن کو مصر کی طرف روانہ کیا گیا تھا وہ واپس نہیں
آئے۔ان کی طرف سے خبر آنے میں اس قدر دیر ہوئی کہ اہل مدینہ نے خیال کیا کہ کہیں
مارے گئے ہیں۔مگر اصل بات یہ تھی کہ وہ اپنی سادگی اور سیاست سے ناواقفیت کی وجہ سے
ان مفسدوں کے پنجہ میں پھنس گئے تھے جو عبد اللہ بن سبا کے شاگر د تھے۔مصر میں چونکہ خود
عبد اللہ بن سبا موجود تھا اور وہ اس بات سے غافل نہ تھا کہ اگر اس تحقیقاتی وفد نے تمام ملک
میں امن و امان کا فیصلہ دیا تو تمام لوگ ہمارے مخالف ہو جاویں گے اس وفد کے بھیجے جانے
کا فیصلہ ایسا اچانک ہوا تھا کہ دوسرے علاقوں میں وہ کوئی انتظام نہیں کر سکا تھا۔مگر مصر کا
انتظام اس کے لئے آسان تھا جو نہ عمار بن یاسر مصر میں داخل ہوئے اس نے ان کا استقبال
کیا۔اور والی مصر کی برائیاں اور مظالم بیان کرنے شروع کئے۔وہ اس کے لسانی سحر کے اثر
سے محفوظ نہ رہ سکے۔اور بجائے اس کے کہ ایک عام بے لوث تحقیق کرتے۔والی مصر کے
پاس گئے ہی نہیں اور نہ عام تحقیق کی بلکہ اسی مفسد گروہ کے ساتھ چلے گئے اور انہی کے ساتھ
مل کر اعتراض کرنے شروع کر دیئے۔52
52
صحابہ میں سے اگر کوئی شخص اس مفسد گروہ کے پھندے میں پھنسا ہوا یقینی طور پر
ثابت ہوتا ہے تو وہ صرف عمار بن یاسر ہیں۔ان کے سوا کئی معروف صحابی اس حرکت میں
شامل نہیں ہوا۔اور اگر کسی کی شمولیت بیان کی گئی ہے تو دوسری روایات سے اس کا رد بھی ہو
گیا ہے۔عمار بن یاسر کا ان لوگوں کے دھوکے میں آجانا ایک خاص وجہ سے تھا اور وہ یہ کہ
جب وہ مصر پہنچے تو وہاں پہنچتے ہی بظاہر ثقہ نظر آنے والے اور نہایت طر ارولستان لوگوں کی
ایک جماعت ان کو ملی جس نے نہایت عمدگی سے ان کے پاس والی مصر کی شکایات بیان
کرنی شروع کیں۔اتفاقاً والی مصر ایک ایسا شخص تھا جو کبھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
سخت مخالف رہ چکا تھا اور اس کی نسبت آپ نے فتح مکہ کے وقت حکم دیا تھا کہ خواہ خانہ کعبہ
ہی میں کیوں نہ ملے اسے قتل کر دیا جائے۔اور گو بعد میں آپ نے اسے معاف کر دیا مگر
اس کی پہلی مخالفت کا بعض صاحبہ کے دل پر جن میں عمار بھی شامل تھے اثر باقی تھا پس ایسے
شخص کے خلاف باتیں سن کر عمار بہت جلد متاثر ہو گئے اور ان الزامات کو جو اس پر لگائے
جاتے تھے صحیح تسلیم کر لیا اور احساس طبعی سے فائدہ اٹھا کر سبائی یعنی عبداللہ بن سبا کے ساتھی
اس کے خلاف اس بات پر خاص زور دیتے تھے۔پس حضرت عثمان کی نیک نیتی اور
اخلاص کا اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ باوجود اس کے کہ سوائے ایک شخص کے سب وفدوں
نے حکام کی بریت کا فیصلہ دیا تھا۔حضرت عثمان نے اس ایک مخالف رائے کی قدر کر کے
ایک خط تمام علاقوں کے لوگوں کی طرف بھیجا جس کا مضمون یہ تھا کہ میں جب سے خلیفہ ہؤا
ہوں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر میر اعمل ہے اور میرے رشتہ داروں کا عام مسلمانوں
سے زیادہ کوئی حق نہیں۔مگر مجھے مدینے کے رہنے والے بعض لوگوں سے معلوم ہوا ہے کہ
حکام لوگوں کو مارتے اور گالیاں دیتے ہیں اس لئے میں اس خط کے ذریعے سے عام اعلان
53
کرتا ہوں کہ جس کسی کو خفیہ طور پر گالی دی گئی ہو یا پیٹا گیا ہو وہ حج کے موقعہ پر مکہ مکرمہ میں
مجھ سے ملے اور جو کچھ اس پر ظلم ہو ا ہو خواہ میرے ہاتھوں سے خواہ میرے عاملوں کے
ذریعے سے اس کا بدلہ وہ مجھ سے اور میرے نائبوں سے لے لے یا معاف کر دے۔اللہ
تعالیٰ صدقہ دینے والوں کو اپنے پاس سے جزاء دیتا ہے۔یہ مختصر لیکن دردناک خط جس وقت
تمام ممالک میں منبروں پر پڑھا گیا تو عالم اسلام ایک سرے سے دوسرے سرے تک ہل
گیا اور سامعین بے اختیار رو پڑے اور سب نے حضرت عثمان کے لئے دعائیں کیں اور
ان فتنہ پردازوں پر جو اس ملت اسلام کے در د ر کھنے والے اور اس کا بوجھ اٹھانے والے
انسان پر حملہ کر رہے تھے اور اس کو دکھ دے رہے تھے اظہار افسوس کیا گیا۔(طبری جلد نمبر ۶ صفحه ۲۹۴۴ مطبوعہ بیروت)
حضرت عثمان نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ اپنے عمال کو ان الزامات کے جواب
دینے کے لئے جو ان پر لگائے جاتے تھے خاص طور پر طلب کیا۔جب سب والی جمع ہو
گئے تو آپ نے ان سے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ آپ لوگوں کے خلاف الزام لگائے جاتے
ہیں۔مجھے خوف آتا ہے کہ کہیں یہ باتیں درست ہی نہ ہوں۔اس پر ان سب نے جواب
میں عرض کیا کہ آپ نے معتبر آدمیوں
کو بھیج کر دریافت کرالیا ہے کہ کوئی ظلم نہیں ہوتا۔نہ
خلاف شریعت کوئی کام ہوتا ہے اور آپ کے بھیجے ہوئے معتبروں نے سب لوگوں سے
حالات دریافت کئے۔ایک شخص بھی ان کے سامنے آکر ان شکایات کی صحت کا جو بیان کی
جاتی ہیں مدعی نہیں ہوا۔پھر شک کی کیا گنجائش ہے۔خدا کی قسم ہے کہ ان لوگوں نے سچ سے
کام نہیں لیا اور نہ تقویٰ اللہ سے کام لیا ہے۔اور ان کے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں۔ایسی
54
بے بنیاد باتوں پر گرفت جائز نہیں ہوسکتی نہ ان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔حضرت عثمان نے فرمایا کہ پھر مجھے مشورہ دو کہ کیا کیا جاوے۔اس پر مختلف
مشورے آپ کو دیئے گئے۔جن سب کا ماحصل یہی تھا کہ آپ سختی کے موقع پر سختی سے کام
لیں اور ان فسادیوں کو اس قدر ڈھیل نہ دیں۔اس سے ان میں اور دلیری پیدا ہوتی ہے۔شریر صرف سزا سے ہی درست ہو سکتا ہے نرمی اسی سے کرنی چاہئے جو نرمی سے فائدہ
اٹھائے۔حضرت عثمان نے سب کا مشورہ سن کر فرمایا۔جن فتنوں کی خبر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم دے چکے ہیں وہ تو ہو کر رہیں گے ہاں نرمی سے اور محبت سے ان کو ایک وقت تک
روکا جاسکتا ہے۔پس میں سوائے حدود اللہ کے ان لوگوں سے نرمی ہی سے معاملہ کروں گا
تا کہ کسی شخص کی میرے خلاف حجت حقہ نہ ہو۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میں نے لوگوں سے
بھلائی میں کوئی کمی نہیں کی۔مبارک ہو عثمان کے لئے اگر وہ فوت ہو جاوے اور فتنوں کا
سیلاب جو اسلام پر آنے والا ہے وہ ابھی شروع نہ ہو ا ہو۔پس جاؤ اور لوگوں سے نرمی سے
معاملہ کرو اور ان کے حقوق ان کو دو اور ان کی غلطیوں سے درگزر کرو۔ہاں اگر اللہ تعالیٰ کے
احکام کو کوئی توڑے تو ایسے شخصوں سے نرمی اور عفو کا معاملہ نہ کرو۔حج سے واپسی پر حضرت معاویہؓ بھی حضرت عثمان کے ساتھ مدینہ آئے کچھ دن
ٹھہر کر آپ واپس جانے لگے تو آپ نے حضرت عثمان سے علیحدہ مل کر درخواست کی کہ فتنہ
بڑھتا معلوم ہوتا ہے۔اگر اجازت ہو تو میں اس کے متعلق کچھ عرض کروں۔آپ نے فرمایا
کہو۔اس پر انہوں نے کہا کہ اول میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ میرے ساتھ شام چلے چلیں
کیونکہ شام میں ہر طرح سے امن ہے اور کسی قسم کا فساد نہیں ایسا نہ ہو کہ یک دم کسی قسم کا فساد
55