مسلمان اور مرتد کی تعریف .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت
4
مسلمان اور مرتد کی تعریف
قتل مرتد کے عقیدہ پر تفصیلی بحث سے پہلے یہ ضروری ہے کہ دو بنیادی
اصطلاحوں کی تعریف کی جائے ، مسلمان کون ہے؟ اور مرتد کسے کہتے ہیں اور مرتد
کیسے بنتا ہے؟
اس پہلو سے جب میں نے نظر دوڑائی تو مجھے اس عدالت کی کارروائی کا
خیال آیا جو جسٹس منیر اور جسٹس کیانی کی قیادت میں ۱۹۵۳ء میں پاکستان میں
ہونے والے فسادات کی چھان بین کے لئے مقرر کی گئی تھی۔ان دونوں فاضل ججوں
نے نہایت گہری چھان بین کی اور تمام فرقوں کے علماء بلکہ ہر فرقے کے کئی کئی علماء کو
کھلی دعوت دی اور ان سے مدد کی درخواست کی کہ ہم ان دو مسائل کو سمجھنا چاہتے
ہیں، اس لئے آپ ہمیں بتائیں کہ اسلام کی تعریف کیا ہے؟ مسلمان کس کو کہتے
ہیں؟
ان فاضل جوں نے یہ بات خوب کھول دی کہ جب تک پہلے مسلمان کی
تعریف متعین نہ ہو ، اگلا قدم اٹھایا جا ہی نہیں سکتا۔یہ بحث بالکل لا تعلق ہو جاتی ہے
کہ مرتد کی سزا کیا ہے۔پہلے مسلمان کی تعریف ہو پھر یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ کوئی
شخص اسلام کو چھوڑ بھی رہا ہے یا نہیں چھوڑ رہا۔چنانچہ بہت گہری چھان بین اور بہت تفصیلی گفت وشنید کے بعد فاضل حج جس
نتیجہ پر پہنچے وہ میں انہیں کے الفاظ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔وہ لکھتے ہیں:۔یہ مسئلہ بنیادی طور پر اہم ہے کہ فلاں شخص مسلم ہے یا غیر مسلم۔اور یہی وجہ
ہے کہ ہم نے اکثر ممتاز علماء سے یہ سوال کیا ہے کہ وہ مسلم کی تعریف
5
کریں۔اس میں نکتہ یہ ہے کہ اگر مختلف فرقوں کے علماء احمدیوں کو کافر سمجھتے
ہیں تو ان کے ذہن میں نہ صرف اس فیصلے کی وجوہ بالکل روشن ہوں گی بلکہ
وہ مسلم کی تعریف بھی قلعی طور پر کر سکیں گے۔کیونکہ اگر کوئی شخص یہ دعوی
کرتا ہے کہ فلاں شخص یا جماعت دائرہ اسلام سے خارج ہے تو اس سے لازم
آتا ہے کہ دعویٰ کرنے والے کے ذہن میں اس امر کا واضح تصور موجود ہو کہ
مسلم، کس کو کہتے ہیں۔تحقیقات کے اس حصے کا نتیجہ بالکل اطمینان بخش نہیں نکلا۔اور اگر
ایسے سادہ معاملے کے متعلق بھی ہمارے علماء کے دماغوں میں اس قدر
ژولیدگی موجود ہے تو آسانی سے تصور کیا جا سکتا ہے کہ زیادہ پیچیدہ
معاملات کے متعلق ان کے اختلافات کا کیا حال ہو گا۔(مسٹر جسٹس محمد منیر و مسٹر جسٹس ایم۔آر۔کیانی، رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے
تحقیقات فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء لاہور ، انصاف پریس ،صفحہ : ۲۳۱_۲۳۲)
علماء کا مسلمان کی تعریف پر اختلاف
پھر علماء کی طرف سے پیش کردہ متعدد تعریفوں کو نمونہ درج کرنے کے بعد
لکھتے ہیں۔:
ان متعدد تعریفوں کو جو علماء نے پیش کی ہیں پیش نظر رکھ کر کیا ہماری طرف
سے کسی تبصرے کی ضرورت ہے؟ بجز اس کے کہ دین کے کوئی دو عالم بھی
اس بنیادی امر پر متفق نہیں ہیں۔اگر ہم اپنی طرف سے مسلم کی کوئی
تعریف کر دیں، جیسے ہر عالم دین نے کی ہے، اور وہ تعریف ان تعریفوں
6
سے مختلف ہو جو دوسروں نے پیش کی ہیں تو ہم کو متفقہ طور پر دائرہ اسلام سے
خارج قرار دیا جائیگا۔اور اگر ہم علماء میں سے کسی ایک کی تعریف کو اختیار کر
لیں تو ہم اس عالم کے نزدیک تو مسلمان رہیں گے لیکن دوسرے تمام علماء کی
تعریف کی رو سے کافر ہو جائیں گے۔رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے تحقیقات فسادات پنجاب ۱۹۵۳ ء لا ہور صفحہ ۲۳۵۔۲۳۶)
محض نمونیہ میں نے دو اقتباسات پیش کئے ہیں۔ان فاضل جوں نے بہت
تفصیلی بحث چھیڑی ہے۔جس کو دلچپسی ہو اصل کتاب ( تحقیقاتی عدالت کی
رپورٹ) سے مطالعہ کر سکتا ہے۔مسلمان کی تعریف۔رسول خدا ﷺ کی زبانی
اب میں آپ کو وہ تعریف بتاتا ہوں جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے خود فرمائی، اور وہ دو تین مختلف طریقوں سے بیان فرمائی۔کیسے ممکن ہے
کہ علماء کے ذہن میں یہ تعریفیں موجود نہ ہوں؟ کیوں ان کا ذہن ان سادہ اور نہایت
ہی روشن تعریفوں کی طرف منتقل نہیں ہوا؟ محض اس لئے کہ ان تعریفوں کی رو سے کسی
صورت بھی جماعت احمدیہ کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا۔اس لئے ظلم اور بددیانتی کی حد
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی واضح تعریفوں کو چھوڑ کر محض جماعت احمد یہ
کی دشمنی میں اپنی طرف سے تعریف گھڑنے کی کوشش کی گئی اور اس میں وہ بری طرح
ناکام رہے۔
7
تعریف نبوی۔اول
سب سے عمومی تعریف جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
زبان مبارک سے ہمیں ملی ہے اور جس میں سب سے زیادہ وسعت ہے اور جس کی
رو سے کوئی مسلمان کہلانے والا کسی دوسرے مسلمان کو مرتد قرار دے ہی نہیں سکتا،
جب تک وہ خود اعلان کر کے اسلام سے باہر نہ نکلے، وہ یہ ہے
قَالَ النَّبِيُّ الا
الله : أكتُبُوا لِي مَنْ تَلَفَّظَ بِالْإِسْلَامِ مِنَ النَّاسِ
(صحیح بخاری، کتاب الجهاد، باب كتابة الامام الناس و صحیح مسلم،
کتاب الایمان، باب جواز الاستسرار بالايمان للخائف باختلاف الفاظ)
یہ حدیث اس موقع سے تعلق رکھتی ہے جب مدینے میں حضرت اقدس
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردم شماری کروائی۔اور چونکہ مردم شماری کا
معاملہ سب سے زیادہ عموم رکھتا ہے اس لئے سب سے زیادہ عمومی تعریف آپ نے
اس موقع پر فرمائی۔فرمایا:
” میرے لئے مسلمانوں کی مردم شماری کے لئے ( یعنی اس میں یہ مفہوم ہے)
ہر اس شخص کا نام لکھ دو جو اپنے منہ سے مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔“
آپ نے کسی اور جھگڑے میں پڑنے کی اجازت ہی نہیں دی۔کلمہ تک کا ذکر
نہیں فرمایا بلکہ فرمایا کہ جہاں تک عمومی مردم شماری کا تعلق ہے ، جہاں تک ملی سیاست
کا تعلق ہے ، صرف یہ تعریف کافی ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہے اس کا میرے
لئے نام لکھ دو۔”میرے لئے“ کا لفظ بہت ہی پیارا لفظ ہے، یعنی یہ تعریف مجھے قبول ہوگی،
8
ہزار دوسروں کو قبول ہو یا نہ ہو، مجھے اسکی کوئی فکر نہیں۔میں ( محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ) جو خدا کا رسول مقرر ہوا ہوں۔میرے لئے یہی عمومی تعریف کافی ہے کہ
کوئی شخص مسلمان ہونے کا دعوی کرے
تعریف نبوی۔دوم
دوسری تعریف نسبتاً زیادہ دینی نوعیت کی ہے لیکن وہ بھی اتنی سادہ، اتنی
صاف، اتنی حسین اور اتنی غیر مبہم ہے کہ اس تعریف کو سننے کے بعد بھی کسی قسم کے
اختلاف کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔آپ نے فرمایا:۔مَنْ صَلَّى صَلَا تَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَ أَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِكَ
الْمُسْلِمُ الَّذِى لَهُ ذِمَّةُ اللهِ وَ ذِمَّةً رَسُولِهِ فَلا تُخْفِرُوا اللهَ
فِي ذِمَّتِه - (صحيح بخارى كتاب الصلوة۔باب فضل استقبال القبلة)
کہ جو شخص ہماری طرح نماز پڑھے، ہمارے قبلے کو اپنا قبلہ قرار دے، ہمارا
ذبیحہ کھائے ، وہ مسلمان ہے ایسے شخص کی حفاظت کرنا خدا اور اس کے رسول
کی ذمہ داری ہے۔پس تم اے مسلمانو! خدا کے ذمے کو ہرگز نہ تو ڑنا۔کتنی عظیم الشان، کتنی واضح اور کیسی حسین تعریف ہے! آج دیکھیں کہ
پاکستان میں علماء کیسے اس تعریف کے بالکل برعکس تعریف بنانے کی جرات کر رہے
ہیں۔آج سینکڑوں احمدیوں کو اس بنا پر تکلیف دی گئی، قیدوں میں ڈالا گیا اور علماء
نے ان کے قتل کے کھلے کھلے فتوے دیئے اور یہ اعلان کیا کہ چونکہ یہ ایسی حرکتیں کر
رہے ہیں، اس لئے ہمارے ذمے سے نکل گئے ہیں۔یہ ہماری طرح نماز پڑھتے
ہیں، یہ ہمارے قبلے کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں اور یہ ہماری طرح کا ذبیحہ
9
کھاتے ہیں، جب تک احمدی ان تینوں چیزوں سے باز نہیں آئیں گے ہم ان کی
حفاظت کا ذمہ نہیں لیں گے۔جس دن یہ ان تینوں باتوں سے باز آ گئے ، اسی دن یہ
ہمارے ذمے میں داخل ہو جائیں گے۔کیا یہ وہ ذمہ ہے جس کا ذکر حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا تھا؟ خدا اور رسول کے ذمے کے بالکل برعکس، ایک ایک شق سے اختلاف
کرتے ہوئے انہوں نے اپنا ایک نیا ذمہ بنایا ہے۔مسلم کی ایک نئی تعریف بنائی ہے۔اور ان کا احمدیوں کی مساجد منہدم کرنے اور ان کا رخ خانہ کعبہ سے پھیر کر کسی اور
طرف کرنے کا مطالبہ یہ بتاتا ہے کہ انہوں نے گویا ایک نیا قبلہ بنایا ہے، نئی عبادت
کے گر بتائے ہیں۔اور جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے، جماعت احمدیہ کو صرف
اور صرف حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کافی ہے اور خدا اور
اس کے رسول کا ذمہ کافی ہے، کسی اور ملاں کے ذمے کی ہمیں کوئی بھی پروا نہیں ہے۔تعریف نبوی۔سوم
اب غیر مسلموں کو قتل کرنے کا بہانہ ڈھونڈنے والوں کے لئے بھی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تعریف بیان
فرمائی، جو اگر چه تعریف تو نہیں بلکہ ایک
واقعہ پر حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رد عمل ہے جو ایسی صورت
میں ظاہر ہوتا ہے کہ جو ایک رنگ میں مسلمان کی تعریف بھی متعین کر دیتا ہے۔عَنْ أَسَامَةَ بن زَيْدٍ۔۔۔۔۔۔قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ فَصَبَّحْنَا الْحُرُقَاتِ مِنْ جُهَيْئَةَ فَأَدْرَكْتُ رَجُلًا
فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَطَعَنْتُهُ فَوَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَالِكَ فَذَكَرْتُهُ
لِلنَّبِي الله فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ الا الله أَقَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ قَتَلْتَهُ؟
لے مقدمات کے تفصیلی اعداد و شمار کے لئے دیکھئے صفحہ ۱۴۲
10
قَالَ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّمَا قَالَهَا خَوْفًا مِّنَ السَّلَاحِ قَالَ: أَفَلَا
شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ حَتَّى تَعْلَمَ أَقَالَهَا أَمْ لَا، فَمَا زَالَ يُكَوِّرُهَا عَلَيَّ
حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي أَسْلَمْتُ يَوْمَئِذٍ۔وَفِي رِوَايَةٍ، حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي لَمُ أَكُنْ أَسْلَمْتُ قَبْلَ ذَلِكَ الْيَوْمِ -
وَ فِي رِوَايَةٍ ثَالِثَةٍ، قَالَ : فَكَيْفَ تَصْنَعُ بِلا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ إِذَا جَاءَتْ
يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرُ لِي قَالَ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ بِلَا
إلهَ إِلَّا اللهُ إِذَا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَة فَقَالَ : فَجَعَلَ لَا يَزِيدُهُ عَلَى
اَنْ يَقُولَ: كَيْفَ تَصْنَعُ بِلا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ إِذَا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ -
(صحیح مسلم کتاب الایمان باب تحریم قتل الكافر بعد ان قال
"
لا اله الا الله حدیث نمبر ۱۵۸، ۱۵۹، ۱۶۰)
" حضرت اسامہ بن زید بیان فرماتے ہیں کہ ہم ایک سریہ پر گئے۔جہینہ
قبیلہ کے علاقہ ”حرقات پر صبح صبح حملہ آور ہوئے۔مجھے ایک آدمی مل گیا۔جب میں
اس پر غالب آ گیا تو اس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ پڑھ دیا ( حدیث میں صرف لَا إِلَهَ
إِلَّا اللہ پڑھنے کا ذکر ہے۔محمد رسول اللہ بھی اس نے نہیں کہا ) مگر میں نے تب بھی
اسے قتل کر دیا۔اس پر میرے دل میں کھٹکا پیدا ہوا اور میں نے مدینہ آ کر حضور
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سارا ماجرا عرض کیا۔تو آپ نے
فرمایا: اے اسامہ! کیا تو
نے اسے لَا إِلهَ إِلَّا اللہ پڑھنے کے باوجود قتل کر ڈالا؟ میں نے عرض کی یارسول اللہ !
اس نے تو ہتھیاروں اور قتل کے خوف سے لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ پڑھا تھا۔آپ ﷺ
نے فرمایا: أَفَلا شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ تو نے اس کا غلافوں میں چھپا ہوا دل کیوں نہ
پڑھ لیا۔کاش ایسا ہوتا تا کہ تجھے پتہ چل جاتا کہ اس نے خوف سے پڑھا تھا یا دل
سے پڑھا تھا ؟!
11
پھر فرمایا: قیامت کے دن اس کے لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے مقابلہ میں
تیرے پاس کیا جواب ہو گا۔میں نے عرض کی حضور آپ میرے لئے استغفار کیجئے
مگر آپ ﷺ یہ فقرہ بار بار دھراتے رہے بار بار دھراتے رہے حتی کہ مجھے خواہش
ہوئی کہ کاش میں آج سے پہلے مسلمان ہی نہ ہوا ہوتا تا مجھے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناراضگی کا یہ دن نہ دیکھنا پڑتا“
66
66
آج اس کے بھی بالکل برعکس تعریف کی جارہی ہے۔کیسے ممکن ہے کہ علماء کی
نظر اس حدیث پر نہ ہو ؟ آج کھلم کھلا علماء یہ اعلان کر رہے ہیں کہ اگر احمدی لا الہ
اِلَّا الله " پڑھے گا تو وہ گردن زدنی ہے۔اور ہم کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کر
سکتے کہ کوئی احمدی " لَا إِلَهَ إِلَّا الله " پڑھے یا لَا إِلَهَ إِلَّا الله “ کا بیج اپنے
سینے پر لگا کر پھرے۔یہاں تک فتوے دیئے گئے کہ اگر ہم نے اب دیکھا کہ کوئی
احمدی لَا إِلَهَ إِلَّا الله " پڑھتا ہے تو ہم اس کے ناک اور کان کاٹ دیں گے۔اور یہاں تک بھی فتوے دیئے گئے کہ ہر مسلمان پر ایسے احمدی کا قتل واجب ہو جاتا
ہے جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ “ پڑھتا ہے۔اور دلیل وہ دی جس کو
آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ کے لئے رد فرما چکے
ہیں۔دلیل یہ دیتے ہیں کہ ہم یہ اس لئے کہتے ہیں کیونکہ ان کے دل میں ” لَا اِلهَ
إِلَّا الله نہیں ہے صرف زبان پر جاری ہے۔حیرت انگیز بات ہے۔ایسی باغیانہ حرکت اس آقا کے خلاف جس کی غلامی
کا دم بھرتے ہیں۔کھلم کھلا بغاوت اور پھر اصرار اس بغاوت پر۔اور اس بغاوت کے
نتیجہ میں ظلم اور تعدی پر ایسا عمل درآمد ہے کہ حکومت کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی
علماء کے پیچھے چل کر ہر ایسے احمدی کے قتل عام کا اعلان کر دے جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ
12
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا اعلان کرتا ہے : یعنی خدا کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔پس جہاں تک مسلمان کی تعریف کا تعلق ہے مجھے تو یہی تین تعریفیں نظر آئی
ہیں اور یہی تین تعریفیں پسند ہیں اور ان کے سوا میں اور کسی تعریف کو قبول کرنے کیلئے
تیار نہیں، کیونکہ یہ تعریفیں بانی اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریفیں ہیں۔علماء کا عذر لنگ
ایک اور دلچسپ بات یہاں بیان کرنے کے لائق یہ ہے کہ تحقیقاتی عدالت کی
اس رپورٹ پر کہ کوئی دو علماء بھی کسی ایک تعریف پر متفق نہیں ہو سکے، تبصرہ کرتے
ہوئے بعد میں علماء نے یہ تنقید کی کہ دراصل ہمیں کافی وقت نہیں دیا گیا۔ہم اس سوال
کے جواب کے لئے تیار ہی نہیں تھے۔اگر ہمیں پورا وقت مل جاتا تو پھر ایسی تعریف
ضرور بنا لیتے جس پر ہمارا اتفاق ہو جاتا۔مرتضی احمد خان میکش درانی محاسبه یعنی عدالت تحقیقات فسادات پنجاب (۱۹۵۳ء)
کی رپورٹ پر ایک جامع اور بلیغ تبصرہ۔لاہور۔روزنامہ نوائے وقت پاکستان صفحہ : ۳۸)
علماء کی اختراع کردہ تعریف
چنانچہ ایک لمبے عرصہ تک ان کو انتظار کرنا پڑا۔۵۳ء کی تحریک پر سالہا سال
گزر گئے تو ۱۹۷۴ء میں جا کر علماء نے وہ تیاری کی اور وہ نئی تعریف، اسلام کی ایجاد
کی جس کا بانی اسلام اور قرآن وسنت سے کوئی بھی تعلق نہیں۔اس تعریف میں ایک منفی پہلو داخل کیا گیا اور وہ منفی پہلو یہ تھا کہ مسلمان
وہ ہے جو محض لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا اقرار نہ کرے بلکہ
13
مرزا غلام احمد قادیانی کے کذب کا اقرار بھی کرے اور آپ کی نبوت کا کھلم کھلا انکار
کرے۔جب تک وہ اس تعریف کے مطابق مسلمان نہیں بنتاوہ مسلمان نہیں کہلا سکتا۔درخواست برائے رجسٹریشن۔زیر دفعہ ۴ (۱) (الف) نیشنل رجسٹریشن ایکٹ۔فارم
الف شائع کردہ حکومت پاکستان ڈائریکٹوریٹ جنرل آف رجسٹریشن (وزارت داخلہ)
اس تعریف میں جو نیا دروازہ کھولا گیا ہے اس کے بہت سے بدنتائج نکلے بھی
ہیں اور آئندہ بھی نکلیں گے۔لیکن بنیادی طور پر اس تعریف پر یہ اعتراض وارد ہوتا
ہے کہ تعریف تو زمانے سے آزاد ہوا کرتی ہے۔تعریف جغرافیائی قیود سے آزاد ہوا
کرتی ہے۔یہ ممکن نہیں ہے کہ اسلام کی جو تعریف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے زمانے پر اطلاق نہیں پاسکتی وہ آج درست تعریف کے طور پر قبول کر لی جائے۔صرف وہی تعریف قابل قبول ہو گی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ پر
اطلاق پائے اور پھر ہر زمانہ پر اطلاق پاتی چلی جائے۔ایک لمحہ بھی ایسا نہ گزرے
جس میں وہ تعریف ناکارہ ثابت ہو جائے۔اور صرف پاکستان ہی میں اس کا اطلاق
نہ ہو بلکہ دنیا کے ہر ملک میں ، مشرق کا ہو یا مغرب کا، شمال کا ہو یا جنوب کا، وہ
تعریف بعینہ اسی طرح صادق آتی چلی جائے۔مگر یہ ایک عجیب تعریف ہے جس کا
۱۹۷۴ء سے پہلے اطلاق ہو ہی نہیں سکتا۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانے پر بھی اطلاق نہیں ہوسکتا، کیونکہ بکثرت ایسے احمدی فوت ہو گئے جو اس
تعریف کے بننے سے پہلے مسلمان کہلاتے ہوئے اس دنیا سے چلے گئے اور چونکہ یہ
تعریف موجود نہیں تھی اور کسی کا تصور اس تعریف کی طرف نہیں گیا تھا اس لئے اس
تعریف کی رو سے وہ مسلمان ہی تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے کے مسلمانوں کا کیا کہو گے
-
14
کیونکہ انہوں نے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا انکار نہیں کیا؟ ان کے
لئے تو لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ “ ہی کافی تھا۔اس لئے جو تعریف
پہلے زمانوں پر اطلاق نہیں پاسکتی ، وہ اب بھی غلط ہے۔اب بھی اطلاق نہیں پاسکتی۔اگر علماء یہ کہیں کہ اس وقت سامنے کوئی جھوٹا نبی تھا ہی نہیں اس لئے تعریف
میں جھوٹے نبی کا ذکر آ نہیں سکتا تھا تو اس سے بڑا جھوٹ اور کوئی نہیں، کیونکہ سب
سے پہلے اور سب سے یقینی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابل پر دعویٰ
کر نیوالا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہوا یعنی مسیلمہ کذاب،
اور اس دعویدار کی موجودگی میں نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلام کی
تعریف بدلی، نہ آپ کے خلفاء نے اسلام کی تعریف بدلی، نہ تبع تابعین نے اسلام
کی تعریف بدلی، نہ بعد کی آنے والی نسلوں نے اسلام کی تعریف بدلی۔کیا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خیال نہیں آیا کہ جب تک اسلام کی تعریف میں
اس جھوٹے نبی کا انکار نہ داخل کر لوں اس وقت تک مسلمان کی تعریف مکمل نہیں ہو
گی؟ اس لئے لاؤ اب اپنا جواب۔! نظریں دوڑاؤ سارے عالم اسلام پر !! ایک دن
کے لئے بھی اس ۷۴ء کے واقعہ سے پہلے ایسی تعریف چسپاں کر کے دکھاؤ کہ جب
تک نعوذ باللہ مبینہ طور پر کسی جھوٹے نبی کا انکار تعریف میں داخل نہ ہو جائے اس
وقت تک مسلمان، مسلمان بن ہی نہیں سکتا۔مودودی صاحب کی اختراع کردہ تعریف
یہ تعریفیں اپنی جگہ۔مولانا مودودی نے ایک الگ تعریف پیش کی ہے۔اس
تعریف کی تفصیل تو نہیں بتائی لیکن اس کا اطلاق کر کے دکھا دیا ہے۔میں اس کا نمونہ
15
بھی آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں تا آپ دیکھیں کہ اگر مولانا مودودی کی تعریف
کی رو سے آج پاکستان کے مسلمانوں کے چہرے دیکھے جائیں تو ان پر مسلمان لکھا
ہوا نظر آئے گایا کا فرلکھا ہوا نظر آئے گا؟ چونکہ موجودہ حکومت کا یہ دور مودودی نواز
دور ہے اور مودودی اور وہابی طرز خیال کے علماء اس حکومت پر قبضہ کئے ہوئے ہیں،
اس لئے یہ ضروری ہے کہ مودودی تعریف کو اس وقت آپ کے سامنے پیش کیا
جائے۔مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم کے صفحہ ۱۳۰ پر مودودی صاحب
فرماتے ہیں:
وو
یہ انبوہ عظیم جس کو مسلمان کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے ۹۹۹
فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں۔نہ
ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے۔باپ
سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آ رہا ہے، اس لئے
یہ مسلمان ہیں۔نہ انہوں نے حق کو حق جان کر اسے قبول کیا ہے۔نہ باطل کو
باطل جان کر اسے ترک کیا ہے۔ان کی کثرت رائے کے ہاتھ میں باگیں
دے کر اگر کوئی شخص یہ امید رکھتا ہے کہ گاڑی، اسلام کے راستے پر چلے گی تو
اسکی خوش فہمی قابل داد ہے
( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش۔بارششم۔اچھرہ (لاہور)
مکتبہ جماعت اسلامی۔حصہ سوم۔صفحہ :۱۳۰)
۷۴ء میں جو واقعہ ہوا۔جو تعریف اسلام کی تعریف سمجھی گئی وہ انہی لوگوں کے
ہاتھوں میں اسلام کی باگیں دینے کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔اس پر کوئی یہ خیال کر سکتا ہے کہ مولانا مودودی صاحب کا خیال یہ تھا کہ