مسلمان اور مرتد کی تعریف .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت, حصہ 2
16
عامتہ الناس اگر اکٹھے ہو کر فیصلہ دیں گے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ہوسکتا ہے
کہ مودودی صاحب کے ذہن میں یہ بات ہو کہ بڑے بڑے چوٹی کے علماء یہ حق
رکھتے ہیں، اور وہ اسلامی فہم اور اسلامی ذوق رکھنے کی بناء پر مستند ہو جاتے ہیں، اس
لئے چونکہ اس فیصلے میں اس قسم کے علماء بھی شامل تھے اس لئے اسکی حیثیت اور ہے۔یا ہو سکتا ہے کہ کوئی یہ خیال کرے کہ عامۃ الناس کی بات تو رد کی جائے گی کیونکہ اس
قسم کے عامتہ الناس ہیں جیسے مودودی صاحب نے بیان فرمائے ہیں، لیکن ان کی
منتخب نمائندہ اسمبلی کو تو بہر حال یہ حق حاصل ہونا چاہئے ، ان پر یہ فتویٰ جاری نہیں کیا
جا سکتا۔تو ان دونوں باتوں کا جواب میں اپنے الفاظ میں دینے کی بجائے مولانا
مودودی کے الفاظ ہی میں دیتا ہوں۔وہ پہلی بات کا جواب یہ دیتے ہیں:
خواہ مغربی تعلیم و تربیت پائے ہوئے سیاسی لیڈر ہوں یا علماء دین ومفتیانِ
شرع مبین (اس اسمبلی میں جس نے وہ تعریف منظور کی جس کی رو سے
جماعت احمدیہ خارج از اسلام کہلاتی ہے وہاں یہ دو ہی قسم کے لوگ تھے۔ناقل) دونوں قسم کے راہنما اپنے نظریہ اور اپنی پالیسی کے لحاظ سے یکساں گم
کردہ راہ ہیں۔دونوں راہ حق سے ہٹ کر تاریکیوں میں بھٹک رہے
ہیں۔ان میں سے کسی کی نظر بھی مسلمان کی نظر نہیں“۔( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم بار ششم صفحه : ۷۸،۷۷)
جہاں تک اس وہم کا تعلق ہے کہ خواہ کیسے ہی ہوں، جب ان کو جمہوری قوت
حاصل ہو جائے اور جمہور کی نمائندگی حاصل ہو جائے تو پھر ان کے فتوے لازماً چلنے
چاہئیں ، پھر ان کی تعریف لازماً قابل قبول ہونی چاہئے۔تو اس کا جواب بھی مودودی
صاحب کی زبان ہی میں آپ کو دیتا ہوں۔فرماتے ہیں:
17
”جمہوری انتخاب کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے دودھ کو بلو کر مکھن نکالا
جاتا ہے۔( کیسی عمدہ مثال دی ہے۔اس سے تو کوئی انکار نہیں۔نہایت
خوبصورت مثال ہے۔مگر اس سے نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ناقل) اگر دودھ زہریلا
ہو تو اس سے جو مکھن نکلے گا قدرتی بات ہے کہ وہ دودھ سے زیادہ زہریلا ہو
گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔پس جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اگر مسلم اکثریت کے
علاقے ہندو اکثریت کے تسلط سے آزاد ہو جائیں اور یہاں جمہوری نظام
قائم ہو جائے تو اس طرح حکومت الہی قائم ہو جائے گی ، ان کا گمان غلط
ہے۔دراصل اس کے نتیجہ میں جو کچھ حاصل ہوگا وہ صرف مسلمانوں کی
کافرانہ حکومت ہوگی“۔( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش صفحہ : ۱۰۷-۱۰۸)
یہ کل کی باتیں ہیں۔آج کی باتیں کچھ اور ہو رہی ہیں۔کیا دین اسلام اس
طرح اپنے رنگ بدلا کرتا ہے؟ کیا کوئی بھی حق کی بات اس طرح پینترے بدل کر ،
مختلف حلیئے مختلف شکلیں اختیار کیا کرتی ہے؟ پھر فرماتے ہیں:
یہاں جس قوم کا نام مسلمان ہے وہ ہر قسم کے رطب و یا بس سے بھری ہوئی
ہے۔کریکٹر کے اعتبار سے جتنے ٹائپ کافروں میں پائے جاتے ہیں اتنے ہی اس
قوم میں بھی موجود ہیں“
( مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم بارششم صفحه : ۱۰۷-۱۰۸)
ارتداد کی تعریف
اب میں ارتداد کی تعریف کی طرف توجہ کرتا ہوں۔علامہ راغب اپنی کتاب
المفردات“ میں لکھتے ہیں:
18
الْاِرْتِدَادُ وَالرِّدَّةُ : الرُّجُوعُ فِي الطَّرِيقِ الَّذِي جَاءَ
مِنْهُ، لَكِنِ الرِّدَّةَ تُخْتَصُّ بِالْكُفْرِ، وَالارْتِدَادُ يُسْتَعْمَلُ فِيهِ
وَ فِي غَيْرِهِ - قَالَ تَعَالَى : ﴿إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى
أَدْبَارِهِمْ وَ قَالَ: ﴿يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ
دِينِهِ۔وَ هُوَ الرَّجُوعُ مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَى الْكُفْرِ۔“
66
( المفردات لامام حسین بن محمد المعروف بالراغب الاصفهانی۔زیر لفظ: ”رد)
یعنی: ارتداد اور ردَّة کے معنی ہیں اس راستے کی طرف واپس چلے جانا
جس راستے سے کوئی آیا ہو ، لیکن ردة کا لفظ کفر کی طرف واپس جانے سے مختص
ہے۔اور ارتداد کا لفظ کفر کی طرف لوٹنے یا کسی اور امر کی طرف لوٹنے کے لئے
مشترک ہے۔جیسے قرآن کریم میں
فرمایا: إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ
نیز فرمایا: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ۔یہ دوسری آیت
اسلام سے کفر کی طرف لوٹنے کے معنوں میں آئی ہے۔عظیم حکمت الہی
ارتداد ایک ایسا لفظ ہے جو محض لازم استعمال ہوتا ہے اور متعدی استعمال
ہو ہی نہیں سکتا۔یعنی مرتد صرف اس کو کہتے ہیں جو خود اعلان کرے کہ میں باہر جا رہا
ہوں۔عربی قواعد کی رو سے یہ اجازت ہی نہیں کہ کوئی دوسرا اسکو مرتد کہہ کر باہر نکال
دے۔مرتد کی اپنی مرضی اس میں شامل ہے۔ایسا حیرت انگیز لفظ خدا تعالیٰ نے چنا
ہے، ارتداد کے اظہار کے لئے کہ دوسرے کے دخل سے ہر مسلمان کو آزاد کرتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے بھی ایسی ہی تعریف فرمائی فرمایا :
19
قف
وَقُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنُ
وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ (الكهف: ٣٠)
کہ دیکھو! تمہارے رب کی طرف سے حق آچکا ہے۔اب ہر شخص کا اختیار
ہے۔چاہے تو ایمان لائے اور چاہے تو کفر اختیار کرے۔کسی کو کسی کی تکفیر کا حق نہیں
اور چاہنے کا تعلق دل سے ہے۔کہیں قرآن کریم نے اجازت نہیں دی کہ
چاہو تو فلاں کو مومن قرار دے دو اور چاہو تو فلاں کو کا فرقرار دید و بلکہ ہر شخص کا اپنا
حق رکھا اور اس اعلان کی اجازت دی۔اب اس اعلان میں
کسی جبر کی گنجائش ہی
باقی نہیں رہتی کہ : فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ اگر ارتداد کی
سزا قتل ہے یا کفر کی سزا قتل ہے تو من شاء کے کیا معنی رہ جاتے ہیں؟ اپنی مرضی کو ہر
شخص خود بتا سکتا ہے۔پس اگر کسی سے پوچھا جائے کہ تم کافر ہوتے ہو یا مومن رہتے
ہو اور وہ کہدے کہ میں مومن ہوں ، میں مسلمان ہوں، تو چونکہ ”شاء“ کا تعلق دل
سے ہے، اس لئے کسی اور کو قرآن اجازت ہی نہیں دیتا کہ اس کے دل کی بات وہ
بیان کرے۔