مشائخ کے مزعومہ قرآنی دلائل .

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

25
مشائخ کے مزعومہ قرآنی دلائل
اب میں آپ کے سامنے علماء کے چند دلائل پیش کرتا ہوں، جو انہوں نے
اپنے زعم میں قرآن کریم سے نکال کر نص صریح کے طور پر اپنے عقیدے کی تائید میں
پیش کئے ہیں۔علماء کی پہلی دلیل
پہلی مزعومہ طور پر مبینہ قرآنی دلیل جو علامہ شبیر احمد صاحب عثمانی نے پیش کی
ہے ان کی ایک ہی دلیل ہے۔وہ اپنے رسالہ ”الشہاب“ میں اپنے استدلال کی بنیاد
اس آیت پر رکھتے ہیں:
وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنْفُسَكُمُ
بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُوا إِلَى بَارِ بِكُمْ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ
ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ عِنْدَ بَارِ بِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ إِنَّهُ
هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (البقرة : ۵۵)
یعنی اے قوم بنی اسرائیل ! تو نے بچھڑے کو معبود بنا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا تم
اب خدا کی طرف رجوع کرو۔پھر اپنے آدمیوں
کو قتل کرو۔اس آیت کا یہ ترجمہ کر کے اس کو قتل مرتد کے عقیدے کی تائید میں پیش
کرتے ہوئے یہ تمہید باندھتے ہیں:
یوں تو قرآن کریم کی بہت سی آیات ہیں جو مرتد کے قتل پر دلالت کرتی
ہیں لیکن ایک واقعہ جماعت مرتدین کے بحکم خدا قتل کئے جانے کا ایسی تصریح

26
اور ایضاح کے ساتھ قرآن میں مذکور ہے کہ خدا سے ڈرنے والوں کے لئے
اس میں تاویل کی ذرہ گنجائش نہیں“
گویا جو آیتیں میں نے تلاوت کر کے آپ کو سنائی ہیں ان میں (نعوذ بالله
من ذلك) خدا سے ڈرنے والوں کے لئے بہت گنجائشیں موجود ہیں ،لیکن اس موقع
میں کوئی گنجائش نہیں رہی۔نہ وہاں محاربہ ہے، نہ قطع طریق ، نہ کوئی دوسرا جرم۔صرف ارتداد اور تنہا
ارتداد ہی وہ جرم ہے جس پر حق تعالیٰ نے ان کے بے دریغ قتل کا حکم دیا
ہے۔۔۔۔۔66
یعنی مولوی صاحب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کا تو کوئی واقعہ
نہیں ملتا ( نہ ان کے نزدیک قرآن کریم بیان کرتا ہے )۔حضرت موسی کی قوم کا ایک
واقعہ نظر آیا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے، اس پر یقتل مرتد کے عقیدے کی بناء ڈال
رہے ہیں اور لکھتے ہیں :
فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ “ میں ”اَنْفُسَكُمْ “ کے معنے وہی ہیں
جو ثُمَّ انْتُمُ هَؤُلَاءِ تَقْتُلُوْنَ اَنْفُسَكُمْ “ میں ہیں۔اور قتل کو اپنے اصلی
اور حقیقی معنے سے ( جو ہر طرح کے قتل کو خواہ لوہے سے ہو یا پتھر سے شامل
ہے) پھیرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں۔۔۔۔۔۔اس حکم کا نتیجہ جیسا کہ
روایات میں ہے یہ ہوا کہ کئی ہزار آدمی جرم ارتداد میں خدا کے حکم سے موسیٰ
علیہ السلام کے سامنے قتل کئے گئے۔اور صورت حال یہ ہوئی کہ قوم میں سے
جن لوگوں نے بچھڑے کو نہیں پوجا تھا ان میں سے ہر ایک نے اپنے اس
عزیز و قریب کو جس نے گوسالہ پرستی کی تھی اپنے ہاتھ سے قتل کیا

27
اس کی انہوں نے کوئی دلیل نہیں دی۔میں آگے چل کر جب آیت پر بحث
کروں گا تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح انہوں نے آیت کے مضمون سے کھلا
کھلا انحراف کیا ہے۔یہ واضح رہے کہ یہ مقتولین سزا قتل دیئے جانے سے قبل ایک طرح کی تو بہ
بھی کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس تو بہ نے بھی ان کو دنیا کی عقوبت
سے نہیں بچایا۔۔۔۔۔۔کہا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ موسوی شریعت کا ہے
امت محمدیہ کے حق میں اس سے تمسک نہیں کیا جا سکتا۔لیکن آپ کو معلوم ہونا
چاہیئے کہ پہلی امتوں کو جن شرائع اور احکام کی ہدایت کی گئی ہے اور قرآن
نے ان کو نقل کیا ہے وہ ہمارے حق میں بھی معتبر ہیں اور ان کی اقتداء کرنے
کا امر ہم کو بھی ہے، جب تک کہ خاص طور پر ہمارے پیغمبر یا ہماری کتاب
اس حکم سے ہمیں علیحدہ نہ کر دیں۔۔۔۔۔۔پس اسی قاعدہ سے بنی اسرائیل
کے مرتدین کو قتل کئے جانے کے حکم میں بھی تعلیم ہم ہی مسلمانوں کو ہوگی“
( الشہاب صفحه ۳۲ ،۳۳)
مسخ حقائق
یہ جو دعویٰ کیا ہے کہ قرون خالیہ کے جن احکام و شرائع کا قرآن کریم میں ذکر
ملتا ہے، جب تک قرآن کریم ان پر عمل سے کھلے طور پر منع نہ فرما دے اس وقت تک
وہ ہماری شریعت کا حصہ بن جاتے ہیں، بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے۔ایک
تاریخی حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔اور وہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک قرآن
کریم کی تعلیم مکمل نہیں ہوئی تھی ، جب تک شریعت اپنی پوری شکل میں نازل نہیں

28
صل الله
ہوئی تھی ، اس وقت تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دستور تھا کہ اگر قرآن میں کسی
خاص مسئلے کے متعلق کوئی حکم نازل نہ ہوا ہوتا تو گزشتہ کتب سے نظیر پکڑا کرتے تھے۔(ملاحظہ ہو مسلم، کتاب الفضائل، باب صفة شعره له وصفاته)
اور جن امور کے بارہ میں قرآن کریم میں نص صریح نازل ہو چکی ہو ان میں
ہرگز کبھی ایک دفعہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کے لئے گزشتہ
کتب سے کوئی نظیر نہیں پکڑی قتل مرتد کا کوئی ذکر قرآن کریم میں ، مرتد کے ذکر کے
باوجود بھی ، موجود نہیں۔مرتد کے بارہ میں تفصیلی تعلیمات موجود ہیں اور بکثرت ذکر
موجود ہے۔جب قرآن نے مرتد کے موضوع پر لب کشائی فرما دی اور قتل کا ذکر نہ
فرمایا تو یہ استدلال نہایت کج استدلال ہے کہ قرون خالیہ میں کسی واقعہ کا ذکر موجود
ہے اور اس کا انکار نہیں کیا گیا اس لئے ہم اس سے نظیر پکڑتے ہوئے اسے شریعت کا
حصہ بنالیں گے اور یہ ہم پر فرض ہے۔یہ بات بالکل غلط ہے اور سنت کے بالکل
خلاف ہے۔یہ درست ہے کہ جب کسی موضوع پر حکم نہیں ملتا تھا اس وقت آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پرانی امتوں یعنی توارت کی تنتبع فرمایا کرتے تھے۔جب اس
موضوع پر حکم آجاتا تھا تو ہر گز اسکی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے تھے۔اور اب دوسرے استدلال کا قصہ سنئے اور دیکھئے کہ مرتد کی سزا قتل کا موضوع
ہے بھی کہ نہیں۔مولانا عثمانی صاحب درج ذیل آیت کریمہ پیش کرتے ہیں:
وَلَمَا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَرَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا قَالُوا لَبِنُ لَّمْ
يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخُسِرِينَ (الاعراف : ۱۵۰)
یعنی جب اس معاملہ کا اختیار ان کے ہاتھ سے جاتا رہا اور انہوں نے خوب
کھول کر یہ بات دیکھ لی کہ وہ گمراہ ہو گئے اور غلطی کی تھی تو انہوں نے کہا اگر

29
اللہ تعالیٰ ہم پر رحم نہ فرمائے اور ہماری بخشش نہ کرے یا ہم پر رحم نہ فرماتا اور
ہماری بخشش نہ کرتا تو ہم یقینا گھاٹا پانے والوں میں سے ہو جاتے۔اس حصہ آیت کو پیش کر کے مولانا عثمانی صاحب یہ استدلال فرماتے ہیں کہ :
”دیکھو! باوجود اس کے کہ انہوں نے توبہ کر لی، باوجود اس کے کہ اللہ نے رحم
فرما دیا، باوجود اس کے کہ ان کی مغفرت ہوگئی، پھر بھی قتل کا حکم جاری فرما دیا
(مجله الشہاب ص ۱۸)
گویا مولوی صاحب کے نزدیک گھاٹا پانے والوں کی یہ تعریف ہے۔حادثہ کے بارہ میں قرآن میں مذکور تفاصیل
قرآن کریم کے پیش کردہ سیاق و سباق کی روشنی میں اب اصل واقعہ ملاحظہ
کیجئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَاذْ وَعَدْنَا مُوسَى اَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ
وَاَنْتُمْ ظَلِمُونَ ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ )
وَإِذْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ إِنَّكُمُ ظَلَمْتُمْ أَنْفُسَكُمْ
بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوْبُوا إِلَى بَارِ بِكُمْ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ
ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِنْدَ بَارِ بِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ إِنَّهُ
هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (البقرة : ۵۵۲۵۲)
یعنی اس وقت کو یا دکر و جب ہم نے موسی سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا۔پھر
تم نے اس کے چلے جانے کے بعد ظالم بن کر بچھڑے کو معبود بنالیا۔پھر ہم
نے اس کے بعد بھی تمہیں معاف کر دیا تا کہ تم شکر گزار بنو۔

30
معافی اور عفو کا سلوک مولوی عثمانی صاحب کے نزدیک یہ تھا کہ ایک طرف کہا
کہ ہم تمہیں معاف کر رہے ہیں اور دوسری طرف سے قتل کا حکم دید یا اور گویا وہ شکر ادا
کرتے کرتے قتل ہو گئے کہ اے خدا! ہم تیرے بڑے ہی ممنون ہیں۔تو نے ہمیں
معاف کرنے میں کمال کر دیا۔کسی انسان سے ایسا عفو ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔ایسی
مغفرت کبھی سننے میں بھی نہیں آئی تھی۔کہ زبان سے عفو کا حکم جاری ہے اور اشارے
یہ ہورہے ہیں کہ ان کو قتل کرتے چلے جاؤ۔اس سے بڑا عفو ممکن نہیں۔پھر فرماتا ہے:
اور اس وقت کو بھی یاد کرو جب ہم نے موسیٰ کو کتاب یعنی تو ارات اور فرقان
یعنی معجزات دیئے تا کہ تم ہدایت پاؤ۔اور اس وقت کو بھی یاد کرو جب موسیٰ
نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم تم نے بچھڑے کو معبود بنا کر اپنی جانوں
پر بہت ہی ظلم کیا ہے۔پس اللہ سے توبہ کرو اور تو بہ کے بعد اپنے نفسوں کو قتل
کرو۔یہ بات تمہارے پیدا کرنے والے کے نزدیک تمہارے حق میں بہت
اچھی ہے۔(جب تم نے ایسا کر لیا) تب اس نے تمہاری طرف فضل کے
ساتھ پھر توجہ کی۔وہ یقیناً اپنے بندوں کی طرف بہت توجہ کرنے والا اور بار
بار رحم کرنے والا ہے
یہ آخری آیت وہ آیت ہے جسکا غلط ترجمہ کر کے آپ کے سامنے پیش کیا
گیا ہے حالانکہ یہاں فَاقْتُلُوا اَنْفُسَكُمْ “ میں مذکور اَنْفُسَكُم “ وہی
انْفُسَكُمُ ہیں جن کا ذکر "ظَلَمُتُمُ اَنْفُسَكُمْ “ میں ہوا ہے۔سو فَاقْتُلُوا
اَنْفُسَكُمُ سے مراد یہ ہے کہ ظلم کرنے والا اپنے نفس کو قتل کرے۔کہیں بھی ہرگز
ا
یہ نہیں لکھا کہ ایک دوسرے کو قتل کرو۔بلکہ جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ان کو

31
مخاطب کر کے کہا جا رہا ہے کہ جن جانوں پر تم نے ظلم کیا ہے ان
کو قتل کر دو۔د قتل نفس کا مفہوم
اور قتل نفس کا یہاں مطلب عربی لغت کی رو سے واضح طور پر یہ ہے کہ
گریہ وزاری یا PENANCE کے ذریعہ توبہ و استغفار کے ذریعہ اپنے نفس امارہ کو
کچلو۔ایک ظلم تم نے کیا شرک کر کے، اب شرک کے اثر مٹانے کے لئے دوسرا ظلم یہ
کرو کہ اپنے نفس کو توجہ دلا ؤ ، بار بار توبہ واستغفار کرو۔علامہ شبیر عثمانی صاحب کو یہ واضح بات سمجھ نہیں آ رہی اور ایک ایسی بات کی
ہے جس کا قرآن سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ان کو یہ بات تو سمجھ آ گئی تھی کہ جنہوں
نے خود ظلم کیا ہے وہ اپنے آپ کو کس طرح قتل کریں گے؟ کیا تو بہ کے بعد خود کشیاں
کرلیں؟ اسکا حل یہ بتایا کہ ان کو حکم یہ تھا کہ تم لوگوں میں سے جن لوگوں نے گناہ
نہیں کیا ہے وہ باقی ان سب کو قتل کر دیں جنہوں نے گناہ کیا ہے۔یعنی جو اپنے دین
پر قائم رہے وہ مرتدین کو قتل کر دیں۔حالانکہ قرآن کریم مخاطب ہی ان کو ہو رہا ہے
جنہوں نے ظلم کیا تھا اور کہیں بھی کسی آیت میں بھی جنہوں نے ظلم نہیں کیا تھا ان
لوگوں کو مخاطب نہیں ہو رہا بلکہ سارے مضمون میں جہاں جہاں بھی بیان ہوا ہے ان
لوگوں کا کوئی ذکر ہی نہیں جنہوں نے گناہ نہیں کیا تھا۔ان کو کہیں نہیں فرمایا کہ تم قتل
کرو۔مولوی صاحب نے اپنی طرف سے ایک بات ایجاد کی اور اسے قرآن کی
طرف منسوب کر دیا۔

32
قرآن اور تورات کے بیانات میں تضاد
مولوی عثمانی صاحب کو زیادہ سے زیادہ ہم یہ حق دے سکتے ہیں کہ انہوں نے
بائیبل سے اس واقعہ کی تفصیل معلوم کی ہو گی۔لیکن اگر بائیل سے تفصیل معلوم
کرتے تو پھر بھی یہ کہانی نہ بنتی۔کیونکہ بائیبل تو اس بارہ میں قرآن سے بڑا واضح اور
شدید اختلاف کر رہی ہے۔اس اختلاف کے بعد بائیبل کی روایت مسلمانوں کے
لئے قابل اعتماد نہیں رہتی کیونکہ بائیل میں تو یہ لکھا ہے کہ گناہ سب نے کیا تھا، لیکن
وہ گناہ کروانے والا سامری نہیں تھا بلکہ موسیقی کا بھائی ہارون تھا۔ہارون نے خود وہ
شرک کا طریق ایجاد کیا اور حضرت موسی کو یہ جواب دیا کہ میں تو مجبور ہو گیا تھا ساری
قوم مجھ پر غالب آ گئی تھی اور ان میں کوئی نیک لوگ رہے ہی نہیں تھے۔مجھے یہ
ترکیب سوجھی کہ میں نے ان کے زیور ا کٹھے کئے۔ان کو آگ میں جھونک دیا اور اس
آگ سے یہ بچھڑا نکل آیا۔اس پر بائیبل کے بیان کے مطابق حضرت موسی نے یہ
انصاف جاری کیا، نعوذ بالله من ذلك، کہ بنی لاوی کو جو ان کا اپنا خاندان تھا
بلایا کہ اگر تم میرے ساتھ وفادار ہو تو ادھر آ جاؤ۔باوجود اس کے کہ وہ اس جرم کے
بانی مبانی تھے، ان کو بلایا اور ان کو حکم دیا کہ باقیوں کو قتل کر دو۔اس طرح تین ہزار
آدمی اس دن مارے گئے۔( عہد نامہ قدیم ، خروج باب ۳۲۔آیات ۲ - ۲۸)
یہ ہے قتل مرتد کی عثمانی دلیل جسکو قرآنی دلیل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔یہود کی تو بہ قبول ہوئی
جہاں تک قرآن کا تعلق ہے قرآن اس بات کو یوں کھلا کھلا رد کر رہا ہے کہ کوئی
انسان جس میں تقویٰ کا کوئی شائبہ بھی ہو اس بات کے بعد مرتد کی سزا قتل کا جواز

33
یہاں سے نہیں نکال سکتا۔کیونکہ قرآن کریم کے نزدیک اس واقعہ اور اس ظلم کا بانی
مبانی سامری تھا۔مگر سامری کے قتل کا بھی حکم نہیں دیا گیا جولیڈ رتھا، اس کو یہ سزا ملی کہ :
فَإِنَّ لَكَ فِي الْحَيَوةِ أَنْ تَقُولَ لَا مِسَاسَ (طه: ۹۸)
ساری عمر تجھے لَا مِسَاس “ کہنا ہے۔تیرا بائیکاٹ ہوگا یا تجھے ایسی بیماری
پڑے گی جس سے تیرا بدن مکروہ ہو جائے گا۔تو ہمیشہ کہتا رہیگا کہ میرے پاس نہ آؤ،
مجھے ہاتھ نہ لگاؤ مجھ سے دور رہو۔میں پلید انسان ہوں قتل کا حکم تو کہیں نہیں دیا گیا۔اور پھر مسلسل ہر جگہ جہاں اس واقعہ کا ذکر ہے قرآن کریم کھول کھول کر بیان
کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تو بہ کرنے والوں
کی تو بہ کو قبول فرمالیا۔چنانچہ فرماتا ہے:
فَتُوبُوا إِلَى بَارِ بِكُمْ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ
عِنْدَ بَارِ بِكُمْ ۖ فَتَابَ عَلَيْكُمْ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُه
(البقرة: ۵۵)
کہ اپنے رب کی طرف تو بہ کے ساتھ جھکو، رجوع کرو، اور اپنے نفسوں کو قتل
کرو۔یہ طریق تمہارے رب کے نزدیک بہتر ہے۔پھر فرمایا: فَتَابَ عَلَيْكُمْ
نہ صرف یہ کہ تم تو بہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف جھکے بلکہ خدا نے بھی تمہاری تو بہ کو
قبول فرمایا: إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ۔دیکھو! کیسا پیارا کیسا بار بار تو به قبول
کرنے والا خدا ہے۔اور کتنا رحم کرنے والا خدا ہے۔کیا یہ ان کے دل کی آواز تھی جن کے دل تو بہ کے باوجود یہ دیکھ رہے تھے
کہ ان کی گردن زدنی کا حکم دیدیا گیا ہے۔قرآن کریم پر کتنا ظالمانہ الزام ہے؟
قرآن کریم کے منشاء سے کیسا واضح اور کھلا کھلا انحراف ہے؟ اور پھر کہتے ہیں کہ ہم
قرآن کریم سے
قتل مرتد کے جواز میں دلائل لے کر آ رہے ہیں اور جس میں ذراسی

34
بھی عقل ہوگی وہ بھی اس چکر میں سے نکل کر باہر نہیں جاسکتا۔الٹ کہنا چاہئے تھا۔کہنا یہ چاہئے تھا کہ جس میں ذرا بھی عقل ہو گی وہ اس پھندے میں پڑ نہیں سکتا۔کیونکہ قرآن کریم کی یہ آیات کسی طرح بھی اجازت نہیں دیتیں کہ ان سے قتل مرتد
کا جواز نکالا جائے۔اگر قرآن کی یہ بات درست ہے کہ حضرت موسیٰ اور حضرت
ہارون کو چھوڑ کر ساری قوم مرتد ہو گئی تھی تو کس نے کس کو قتل کیا ؟ کیا اشارہ بھی
ثابت ہے کہ حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون دونوں نے مل کر ساری قوم کو قتل کر دیا
تھا اور صرف ان کے لیڈر سامری کو چھوڑ دیا تھا؟ اگر ایسا ہوتا تو موسیٰ کی قوم کا نام ونشان
مٹ چکا ہوتا۔قتل معنوی
پھر اس سے اگلی آیت کے معا بعد ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ثُمَّ بَعَثْكُمْ مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقرة : ۵۷)
کہ پھر ہم نے تمہارے مرنے کے بعد دوبارہ تمہیں زندہ کر دیا تا کہ تم شکر کرو۔گویا اس موت کی وضاحت کر دی جس کو اپنے نفسوں پر وارد کرنے کا حکم
انہیں دیا گیا تھا، اور بتا دیا کہ وہ لوگ مادی لحاظ سے نہیں مارے گئے تھے۔قتل نہیں
ہوئے تھے بلکہ انہوں نے اپنے لئے اپنے نفس پر ایک موت وار د کر لی تھی۔اور اسی کا
حکم تھا۔اور جب انسان اپنے نفس پر خدا کی خاطر موت وارد کرتا ہے تو اس کی زندگی
خدا کے ذمہ ہو جاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ”اب“ کا مضمون بھی بیان فرما دیا کہ
کس طرح اس نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔انہوں نے اپنے نفسوں کو مارا، خدا نے
ان کو نئی زندگی عطا کر دی۔جس پر وہ شکر کرتے تھے کہ ہم مردہ قوم تھے۔کس طرح
خدا نے ہمیں روحانی طور پر زندہ کر دیا۔واقعتا ہم پر شکر واجب ہو جاتا ہے۔

35
قدیم مفسرین کی آراء
اس ضمن میں اور بھی قرآن کریم کی آیات اور دلائل ہیں مگر چونکہ آجکل کے
علماء قرآن سے بہت زیادہ قرون وسطی کے فقہاء اور علماء کے فتووں کے قائل ہیں اس
لئے میں باقی آیات کے بیان کو چھوڑتا ہوں اور چند تفاسیر کے فیصلے آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔(۱) تفسیر روح البیان میں لکھا ہے:
فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ بِقَمْعِ الْهَوى، لِاَنَّ الْهَوَى هُوَ حَيَاةُ النَّفْسِ،
وَارْجِعُوا بِالْاِسْتِنْصَارِ عَلَى قَتْلِ النَّفْسِ بِنَهْيِهَا عَنْ هَوَاهَا
فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ بِنَصْرِ اللَّهِ وَ عَوْنِهِ۔۔۔﴿ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ
بَارِئِكُمْ ، يَعْنِي: قَتْلُ النَّفْسِ بِسَيْفِ الصِّدْقِ خَيْرٌ لَّكُمْ، لَانَّ
بِكُلِّ قَتْلَةٍ رِفْعَةً وَ دَرَجَةً لَكُمْ عِنْدَ بَارِئِكُمْ، فَأَنْتُمْ تَتَقَرَّبُونَ إِلَى
اللَّهِ بِقَتْلِ النَّفْسِ وَ قَمُعِ الْهَوَى، وَهُوَ يَتَقَرَّبُ إِلَيْكُمُ بِالتَّوْفِيقِ
لِلتَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ عَلَيْكُمْ۔۔۔۔۔وَ ذَلِكَ قَوْلُهُ: ﴿فَتَابَ عَلَيْكُمْ إِنَّهُ
هُوَ التَّوَابُ الرَّحِيمُ
(شيخ اسماعيل حقى البروسى تفسير روح البيان۔سورة البقرة آيت:
و اذ قال موسى لقومه يقوم انكم ظلمتم انفسكم باتخاذكم العجل۔۔۔۔۔۔الخ)
کہ جب قرآن فرماتا ہے کہ اپنے نفسوں کو قتل کرو تو مراد ہے کہ اپنی ہوا و ہوس
کو قتل کرو۔گندی تمناؤں کو کچلو۔کیونکہ ہوا و ہوس ہی نفس کی جان ہیں۔یہ

36
بات تمہارے رب کے نزدیک تمہارے حق میں بہتر ہے۔کیونکہ جتنی بار تم
نفس امارہ کو کچلو گے اتنا ہی تم خدا کے حضور رفعت و درجات میں ترقی کرو
گے اور وہ بھی تمہیں مزید نیکیوں کی توفیق دے کر رحمت کا سلوک فرماتے
ہوئے تمہارے قریب ہوتا جائے گا۔” فَتَابَ عَلَيْكُمْ إِنَّهُ هُوَ التَّوَابُ
الرَّحِيمُ “ کا یہ مطلب ہے۔(۲) امام راغب اصفہانی فرماتے ہیں۔وَ قَوْلُهُ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ، قِيلَ: مَعْنَاهُ : لِيَقْتُلُ بَعْضُكُمْ
بَعْضًا وَقِيلَ: عُنِيَ بِقَتْلِ النَّفْسِ إِمَاتَةُ الشَّهَوَاتِ
(المفردات فی غریب القرآن۔زیر لفظ ”قتل“
کہ قتل نفس سے بعض لوگوں نے ظاہری قتل مراد لیا ہے لیکن علماء کی طرف
سے ایک خیال یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اس سے مراد شہوات نفسانیہ کو ختم کرنا
اور کچلتا ہے۔اب میں دوسری دلیل کی طرف متوجہ ہوتا ہوں۔علماء کی دوسری دلیل
قتل مرتد کے جواز میں دوسری مزعومہ قرآنی دلیل مودودی صاحب اپنے
رسالہ میں پیش فرماتے ہیں مگر وہ مولانا عثمانی صاحب کی دلیل کا کوئی ذکر ہی نہیں
کرتے۔گویا ان کے نزدیک بھی اس دلیل کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ورنہ اگر وہ اتنی
مضبوط دلیل ہوتی تو وہ اس کی طرف بھی متوجہ ہوتے۔انہوں نے ایک اور استدلال سورۃ تو بہ کی درج ذیل آیات سے کیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی