مشائخ کے مزعومہ قرآنی دلائل .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت, حصہ 2
37
فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّكُوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ
وَنُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ، وَ اِنْ نَّكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِّنْ
بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا ايمةَ الْكُفْرِ
إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمُ لَعَلَّهُمُ يَنْتَهُونَ ) (التوبة: ١١-١٣)
مودودی صاحب کا استدلال
فرماتے ہیں۔پھر اگر وہ ( کفر سے) تو بہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں تو
تمہارے دینی بھائی ہیں۔ہم اپنے احکام ان لوگوں کے لئے واضح طور پر
بیان کرتے ہیں جو جاننے والے ہیں۔لیکن اگر وہ عہد ( یعنی قبول اسلام کا
عہد کرنے کے بعد اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین پر زبان طعن
دراز کریں تو پھر کفر کے لیڈروں سے جنگ کرو کیونکہ ان کی قسموں کا کوئی
اعتبار نہیں۔شاید کہ وہ اس طرح باز آجائیں“ (التوبہ:۲)
ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں طبع اول۔اچھرہ (لاہور۔)
مرکزی مکتبہ جماعت اسلامی۔۱۹۵۱ء صفحہ ۹)
یہاں پہنچ کر وہی آیت جس سے وہ استنباط کرتے ہیں ان کی دلیل کے بیجیے
ادھیڑ دیتی ہے کہ یہ اس لئے کہ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ “ شاید وہ باز آ جائیں۔اگر قتل
ہی ہو گئے تو پھر باز کیسے آئیں گے۔اس طرح تو ان کے لئے تو بہ کا کوئی سوال ہی
باقی نہیں رہتا۔پھر مودودی صاحب کہتے ہیں :
38
”یہاں عہد شکنی سے مراد کسی طرح بھی سیاسی معاہدات کی خلاف ورزی نہیں
لی جاسکتی بلکہ سیاق عبارت صریح طور پر اس کے معنی ”اقرار اسلام سے پھر
جانا ، متعین کر دیتا ہے۔اور اس کے بعد فَقَاتِلُوا ايمةَ الكُفْرِ
کے معنی اس کے سوا کچھ نہیں ہو سکتے کہ تحریک ارتداد کے لیڈروں سے جنگ
کی جائے۔“ ( ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں، طبع اول۔اچھرہ (لا ہور۔)
مرکزی مکتبہ جماعت اسلامی ۱۹۵۱ء صفحہ ۱۰)
مودودی استدلال کا تجزیہ
اس میں بہت سی باتیں محل نظر ہیں۔پہلی بات تو مودودی صاحب کا یہ دعویٰ
کہ سیاق و سباق کو دیکھا جائے تو یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ عہد سے مراد قبول
اسلام کا عہد ہے۔ان کا یہ دعوی سیاق و سباق سے ہی غلط ثابت ہو جاتا ہے۔یہ سورۃ
تو بہ کی آیات ہیں اور قرآن کریم سورۃ تو بہ میں یہ مضمون بیان فرما رہا ہے کہ مشرکین
جنہوں نے تم سے عہد باندھا تھا وہ عہد کو توڑنے والے ہیں اور ان کے عہد کا کوئی
اعتبار نہیں اور ان سے تمہیں جنگ کرنی پڑے گی۔چنانچہ اس سورۃ کا آغاز ہی اس
آیت سے ہوتا ہے:
بَرَاءَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُوْلِةَ إِلَى الَّذِيْنَ عُهَدْتُم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ
(سورة التوبة: ١)
اس میں مشرکین کے مسلمان ہونے کا کہاں ذکر آیا ہے؟ فرماتا ہے:
مشرکین ہیں جن کے ساتھ ہم عہد کی بات کرتے ہیں۔مشرکین میں سے جن لوگوں
نے اپنے عہد کو تم سے تو ڑا ان کے خلاف ہم تمہیں جنگ پر آمادہ کرتے ہیں۔پھر ذرا
39
آگے چل کے فرمایا:
كَيْفَ وَإِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوْا فِيْكُمْ إِلَّا وَلَا ذِمَّةً
يُرْضُونَكُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ تَأبى قُلُوْبُهُمْ ۚ وَاَكْثَرُهُمْ
فَسِقَوْنَ اِشْتَرَوْا بِايْتِ اللهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَصَدُّوا عَنْ سَبِيْلِهِ ۖ إِنَّهُمْ
سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ لَا يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَا ذِمَةً
وَأُولَيكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ ، فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا
الزَّكُوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُوْنَ
(التوبة: ۸ تا ۱ ۱ )
اس میں بھی کہیں اشارتاً بھی مسلمانوں کا ذکر نہیں۔فرماتا ہے: کیسے اللہ اور
اس کے رسول کے نزدیک مشرکین کے عہد کی کوئی وقعت ہوسکتی ہے؟ سوائے ان
لوگوں کے کہ جن کے ساتھ تم نے مسجد حرام میں ایک عہد باندھا ہے۔یہ مشرکین
جب تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے تمہارے ذمہ ہے کہ ان کو اپنی تکلیف دہی وایزا دہی
سے محفوظ رکھو۔ہرگز ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرو۔اللہ تعالیٰ تقویٰ
اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔كَيْفَ وَإِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوْا فِيكُمْ إِلَّا وَّلَا ذِمَّةً
کیسے ان کے عہد کی کوئی اہمیت ہو سکتی ہے جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ اگر وہ تم پر
غلبہ پالیں تو تمہارے بارہ میں نہ کوئی رشتہ داری ان کو منظور خاطر ہوگی، نہ کسی عہد کی
وہ پروا کرنے والے ہوں گے۔وہ منہ سے صرف تمہیں راضی کرنے کی باتیں کرتے
ہیں جبکہ ان کے دل باغی ہیں اور تم سے متنفر اور دور ہیں۔انہوں نے اللہ کی آیات
کے بدلے دنیا کا تھوڑا مال لینا منظور کر لیا ہے اور اس کی راہ سے لوگوں کو روکنے
40
والے ہیں۔یقیناً ان کے اعمال بہت برے ہیں۔کسی مومن کے بارہ میں وہ کسی
رشتہ داری کا لحاظ نہیں کرتے اور نہ عہد و پیمان کا۔اور وہ حد سے بڑھے ہوئے ہیں۔سیاق اس آیت کا یہ ہے۔کیا یہ مسلمانوں کی باتیں ہو رہی ہیں؟ حیرت کی
بات ہے کہ مودودی صاحب کس طرح یہ کہتے ہیں کہ سیاق و سباق کو دیکھو تو قطعاً
ثابت ہو جائے گا کہ قرآن کریم میں جس عہد کا ذکر چلا ہے وہ عہد مسلمانی یعنی عہد
بیعت ہے۔پھر فرماتا ہے:
فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّكُوةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ
وَنُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
یہ آیت ایک جملہ معترضہ کے طور پر بیچ میں آئی ہے۔عہد کے ذکر کو وقتی طور
پر چھوڑ کر یہ بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں میں سے جن کے ساتھ تمہارا عہد ہے اگر کوئی
اسلام قبول کر لیں تو پھر ان سے تمہیں صرف نظر کرنی چاہئے۔ان سے تمہارا جھگڑ اختم
ہو جاتا ہے۔ان کا معاملہ ہی بدل جاتا ہے۔پھر دوبارہ اس عہد کی بات شروع ہوئی جو شروع سے چلی آ رہی ہے کہ :
وَاِنْ نَّكَثُوا اَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا فِي دِينِكُمْ
فَقَاتِلُوا أَيْمَةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمُ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ
(التوبة : ١٢)
یعنی پھر اگر وہ عہد کو توڑتے ہیں اور تمہارے دین میں طعن کرتے ہیں
(صرف عہد توڑنا کافی نہیں۔کیسا عظیم کلام ہے۔کیسی عظیم رحمت ہے کہ باوجوداس
کے کہ مشرک عہد تو ڑ رہے ہیں پھر بھی ان کی سزا کا حکم نہیں آتا۔فرماتا ہے کہ اگر
41
ایسے ذلیل ہو جاتے ہیں کہ عہد بھی توڑتے ہیں اور پھر تمہیں تکلیفیں بھی پہنچاتے
ہیں۔کھلم کھلا بغاوت کرتے ہیں تو ) پھر تم ضرور کفر کے ائمہ سے جنگ کرو۔کیونکہ ان
کے لئے اس وقت تک کوئی کارروائی جائز نہیں جب تک وہ خود اپنا عہد نہ توڑیں۔لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ تا کہ وہ باز آ جائیں۔مولانا مودودی اور بعض دوسرے علماء کے نزدیک تو باز آنے کا بھی کوئی
فائدہ نہیں کیونکہ مرتد تو بہ کرنے کے باوجود بھی قتل کیا جائے گا۔کیونکہ ان علماء کے
نزدیک تو مرتد کی توبہ قبول ہی نہیں ہوتی۔(ملاحظہ ہو الشهاب لرجم الخاطف المرتاب - صفحہ (۱۸)
لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ بتا رہا ہے کہ اس سے قتل مرتد کا استنباط کرنا انتہائی ظلم
ہے۔کاش یہ علماء اس حرکت سے باز آجائیں کیونکہ بات تو مشرکین کی ہورہی ہے۔اسلام قبول کرنے والوں کی بات تو ہو ہی نہیں رہی۔اور قرآن کریم کی طرف وہ
باتیں منسوب نہ کریں جن کا قرآن کریم سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔حقیقی ساق وسباق
مولوی مودودی صاحب کے اس مشورہ پر عمل کرتے ہوئے سیاق وسباق کو
دیکھتے ہوئے اب ہم اس کے معاً بعد آنے والی آیت کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے
آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کون لوگ مراد ہیں۔کیا مرتد کی سزا قتل کا معاملہ زیر بحث
ہے یا کچھ اور معاملہ؟ کن سے مقاتلہ کرو۔کن سے لڑائی کرو۔فرمایا:
أَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ
وَهُمُ بَدَهُ وَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ ۚ فَاللَّهُ اَحَقُّ أَنْ
تَخْشَوْهُ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ ) (التوبة:١٣)
42
فرمایا: جن لوگوں سے ہم تمہیں لڑنے کا حکم دے رہے ہیں اس لئے کہ تم
غالب ہو اور مضبوط ہو اور ان کی گردنیں تمہارے ہاتھوں میں آئی ہوئی ہیں بلکہ وہ
اتنے مضبوط اور اتنے قوی ہیں کہ رسول اور آپ کے ساتھیوں کو شہر سے نکالنے پر تلے
بیٹھے ہیں۔ان کے جرم کیا ہیں؟ یہ نہیں فرمایا: اِرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ وہ اپنی پیٹھوں
کے بل پھر گئے اور انہوں نے اسلام سے منہ موڑ کر کفر اختیار کر لیا۔ہر گز نہیں۔بلکہ
فرمایا نَكَثُوا أَيْمَانَهُمُ : انہوں نے اپنی قسمیں توڑی ہیں اور اپنی شرارتوں اور
زیادتیوں میں وہ پہل کر گئے ہیں۔پہلے انہوں نے تمہارے خلاف تلوار اٹھائی ہے۔پہلے انہوں نے تمہارے ساتھ زیادتی کی ہے۔66
تُقَاتِلُونَ ہے نہ کہ تَقْتُلُونَ
آلَا تُقَاتِلُونَ “ کا صیغہ خود ہی بتا رہا ہے کہ کسی تلوار اٹھانے والے سے
مقابلہ کا حکم ہے کیونکہ تُقَاتِلُونَ" مفاعلہ کا صیغہ ہے۔اگر صرف قتل کرنا مراد ہوتی
تو اَلَا تُقَاتِلُونَ “ کی بجائے اَلَا تَقْتُلُونَ کہنا چاہئے تھا۔کوئی شخص جسے معمولی
سی بھی عربی کا فہم ہو وہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتا کہ قرآن کریم نے
الا تَقْتُلُون “ نہیں فرمایا بلکہ آلَا تُقَاتِلُونَ فرمایا۔اور وَهُمْ بَدَهُ وَكُمُ اَوَّلَ مَرَّةٍ“ نے اس بات کی خوب وضاحت
کر دی کہ وہ لوگ جو پہلے تمہارے خلاف تلوار اٹھا چکے ہیں، باغی ہیں، عہدہ
شکن
ہیں۔سازشی ہیں۔محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینے سے نکالنے کی سازشیں کر
رہے ہیں۔چونکہ ان کے عہد کی کوئی بھی حیثیت باقی نہیں رہی اور وہ ان سب جرائم
،،
43
کے مرتکب ہو چکے ہیں۔اس لئے ان سے لڑو جو تم سے لڑنے میں پہل کر چکے ہیں۔یہ ہے مولانا مودودی کی قتل مرتد کی دلیل کا قرآنی سیاق و سباق اور یہ بھی
شبیر عثمانی صاحب کی دلیل کی طرح ان کی اکلوتی قرآنی دلیل ہے۔اس کے سوا ان کو
سارے قرآن میں اور کوئی دلیل نہیں ملی۔علماء کی تیسری دلیل
اب میں وفاقی شرعی عدالت پاکستان میں پیش کی جانے والی بعض ان
مزعومه قرآنی آیات کا ذکر کرتا ہوں جن سے عدالت کی کارروائی کے دوران علماء کی
طرف سے قتل مرتد کا استدلال کیا گیا ہے۔إِنَّمَا جَزَوا الَّذِيْنَ يُحَارِبُوْنَ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ
فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ
مِنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا
وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمُ (المائدة: ۳۳)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
یعنی یقیناً وہ لوگ جنہوں نے تم سے محاربہ کیا ہے اور زمین میں وہ فساد
پھیلانے میں تیزی سے سعی کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ زمین کا امن
اٹھ جائے ، ان کے لئے یہ سزا ہے کہ یا تو وہ قتل کئے جائیں یا وہ سولی
چڑھائے جائیں یا مخالف سمتوں سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے جائیں یا
ان کو دیس نکالا دے دیا جائے۔یہ ان کے لئے دنیا میں بطور رسوائی کے ہوگا
اور آخرت میں ان کے لئے عذاب عظیم مقدر ہے۔
44
اس آیت میں کسی ایک لفظ کا ترجمہ بھی ارتدار نہیں کیا جاسکتا۔اشار تایا کنایتاً
بھی ارتداد کا مضمون یہاں
کہیں بیان نہیں ہوا۔اور محاربہ کو کھینچ تان کر ارتداد قرار دینا
قرآن سے بھی اور عربی زبان سے بھی ظلم سے مترادف ہے۔تعجب ہے کہ علماء
کہلاتے ہوئے بھی یہ کس طرح ایسی باتوں کی جرات کرتے ہیں؟
بر صغیر کے ایک عظیم مفسر کی رائے
چنانچہ آجکل کے علماء میں سے ایک مفتی اور عالم کہ جن کا بہت بڑا اثر
ہندوستان میں ہے اور بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں یعنی مولانا مفتی محمد شفیع
صاحب وہ فرماتے ہیں۔یہاں پہلی بات قابل غور یہ ہے کہ اللہ و رسول کے ساتھ محاربہ اور زمین
میں فساد کا کیا مطلب ہے؟ اور کون لوگ اس کے مصداق ہیں؟
لفظ ” محاربہ حرب سے ماخوذ ہے اور اس کے اصلی معنی سلب کرنے اور چھین
لینے کے ہیں اور محاورات میں یہ لفظ ”سلم“ کے بالمقابل استعمال ہوتا ہے
جس کے معنی امن اور سلامتی کے ہیں۔تو معلوم ہوا کہ حرب کا مفہوم بدامنی
پھیلانا ہے اور ظاہر ہے کہ اکا دُکا چوری یا قتل و غارت گری سے امن عامہ
سلب نہیں ہوتا“
یہ نہایت ہی معقول دلیل پیش کر رہے ہیں کیونکہ یہ خطرہ تھا کہ فقہاء اس سے یہ
نتیجہ نکالیں گے کہ ہر شخص جو کبھی ڈاکہ ڈالے یا ہر شخص جو کبھی چوری کرے اس کے لئے
قرآن ایسی سخت سزائیں تجویز کرتا ہے کہ اگر اس کے جرم میں شدت ہو تو بے شک
اسے اذیت ناک سزائیں دو جو عام سزاؤں سے ہٹ کر ہوں۔فرماتے ہیں:۔
45
بلکہ یہ صورت جبھی ہوتی ہے جبکہ کوئی طاقتور جماعت راہزنی اور قتل
وغارت گری پر کھڑی ہو جائے۔اس لئے حضرات فقہاء نے ( یعنی مفتی
صاحب اس ذکر میں مزید وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ وہ اس میں
تنہا نہیں بلکہ ان کے ساتھ فقہاء کی ایک جماعت ہے جس نے) اس سزا کا
مستحق صرف اس جماعت یا فرد کو قرار دیا ہے جو مسلح ہو کر عوام پر ڈا کے
ڈالے اور حکومت کے قانون کو قوت کے ساتھ توڑنا چاہے۔جس کو دوسرے
لفظوں میں ڈا کو یا باغی کہا جاسکتا ہے۔عام انفرادی جرائم کرنے والے چور،
گرہ کٹ وغیرہ اس میں داخل نہیں ہیں۔“
وو
دوسری بات یہاں یہ قابل غور ہے کہ اس آیت میں محاربہ کو اللہ اور
رسول ﷺ کی طرف منسوب کیا ہے حالانکہ ڈاکو یا بغاوت کرنے والے جو
مقابلہ یا محاربہ کرتے ہیں وہ انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ کوئی
طاقتور جماعت جب طاقت کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کے قانون کو توڑنا چاہے تو اگر چہ ظاہر میں اس کا مقابلہ عوام اور انسانوں کے
ساتھ ہوتا ہے لیکن درحقیقت اسکی جنگ حکومت کے ساتھ ہے اور اسلامی
حکومت میں جب قانون اللہ اور رسول ﷺ کا نافذ ہو تو یہ محاربہ بھی اللہ و
رسول ہی کے مقابلہ میں کہا جائیگا۔( مفتی محمد شفیع سابق مفتی اعظم پاکستان - تفسیر معارف القرآن۔کراچی۔ادارۃ المعارف۔جلد سوم۔سورۃ المائدہ: ۱۲۰،۱۱۹)
46
پاکستانی شرعی عدالت کے جج کی رائے
پاکستان کی مشہور و معروف وفاقی شرعی عدالت کے جسٹس پیر محمد کرم شاہ
صاحب اپنی کتاب ”ضیاء القرآن“ میں اس موضوع پر بحث کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
مملکت اسلامیہ کے گوشہ گوشہ میں امن قائم کرنے ، راستوں
کو محفوظ بنانے
اور فتنہ و فساد کی جڑ کاٹنے کا حکم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول معظم نے دیا
ہے۔جو اس حکم کی خلاف ورزی کر کے قتل و غارت اور لوٹ مار کا بازار گرم
کرتا ہے وہ گویا اللہ اور اس کے رسول کے خلاف علم بغاوت بلند کر رہا ہے،
اس لئے قرآن کریم نے مملکت اسلامیہ کے کسی باشندے پر ، خواہ وہ مسلمان
ہو یا زمی، دست درازی کرنے کو اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ
کرنے سے تعبیر کیا ہے“۔پھر فرماتے ہیں:
واؤ تفسیر یہ ہے۔پہلے جملہ میں جس محاربہ کا ذکر ہے اس کی
وضاحت فرما دی۔محاربین جن کی سزائیں یہاں بیان کی گئی ہیں وہ کون ہیں؟ ان کے
متعلق فقہاء کرام نے کہا کہ جن میں یہ تین شرطیں پائی جائیں وہ محارب ہیں:
ا۔وہ بندوق، تلوار، نیزہ وغیرہ ہتھیاروں سے مسلح ہوں۔۲۔آبادی سے باہر راستہ یا صحراء میں وہ راہزنی اور ڈاکے کا ارتکاب کریں۔لیکن امام شافعی ، اوزاعی اور لیٹ رحمہم اللہ تعالی کے نزدیک شہر میں ڈاکہ
ڈالنے والے بھی محارب کہلائیں گے اور انہی سزاؤں کے مستحق ہوں گے۔
47
۳۔وہ چھپ کر نہیں بلکہ بر ملاحملہ آور ہو کر لوٹ مارکریں“
( تفسیر ضیاء القرآن از پیرمحمد کرم شاہ۔لاہور۔ضیاء القرآن پبلیکیشنز، جلد اول۔سورة المائدة - صفحہ ۴۶۴
یہ ہے ان کے علماء کی اپنی تشریح جو عین عربی قواعد اور قرآنی محاورہ اور سیاق
وسباق کے مطابق ہے۔اس آیت سے قتل مرتد کا استنباط کرنا ایک ایسے آدمی کے
لئے ناممکن ہے جو سوجھ بوجھ بھی رکھتا ہو۔جب تک کسی کے دماغ میں کوئی خلل نہ
پیدا ہو جائے اس وقت تک وہ اس آیت میں خلل پیدا کر ہی نہیں سکتا۔علماء کی چوتھی دلیل
اب چوتھی دلیل ملاحظہ فرمائیے۔یہ بھی شرعی عدالت کی ایک مرغوب دلیل
ہے۔اسی شرعی عدالت کی جس کے خلاف اس کے ایک بج پیر محمد کرم شاہ صاحب
اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔اس کا حوالہ میں پہلے دے چکا ہوں۔یہ دلیل
درج ذیل ہے :
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّوْنَةَ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى
الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَا بِمِ
ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
(المآئدة: ۵۵)
یہ وہی آیت ہے جسکی میں نے اس تقریر کے آغاز میں تلاوت
کی تھی۔اس
سے بھی قتل مرتد کا استنباط کرنا کلیتًا بعید از عقل ہے اور اس کی کوئی دور کی بھی یہاں
48
گنجائش موجود نہیں۔انہوں نے جو استدلال کیا ہے اس کی بنیاد انہوں نے آیت کے
درج ذیل تین ٹکڑوں پر رکھی ہے۔(۱): فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَة
(۲): اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكُفِرِينَ
(۳): يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَآبِ
وہ کہتے ہیں کہ مراد یہ ہے کہ جو کوئی مرتد ہو جائے گا اس مرتد سے لڑنے کے
لئے اللہ ایک قوم لے آئیگا جس سے اللہ محبت کریگا اور وہ قوم اللہ سے محبت کرے
گی۔وہ ان مرتدین سے جہاد کریں گے اور ان کو تلوار سے قتل کر دیں گے کیونکہ وہ
مومنوں کے لئے تو بہت ہی نرم ہوں گے اور کافروں کے لئے بہت سخت ہوں گے۔گویا ان کے نزدیک فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ میں ایک بعد میں
آنے والی قوم کا ذکر ہے۔اگر مرتد کی سزا قتل ہوتی تو کیا نعوذ بالله من ذالك آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے ان غلاموں میں جن میں اس ارتداد کی خبر دی جا رہی ہے، کوئی اللہ سے
محبت کرنے والا ایسا نہیں تھا جس سے اللہ بھی محبت کرتا تھا؟ کوئی ایسا نہیں تھا جو دین
کے لئے ایسی غیرت رکھتا ہو اور خدا کے لئے ایسی اطاعت کا جذبہ اپنے اندر پاتا ہو
کہ ان مرتد ہونے والوں سے لڑائی کی ہمت کر سکے؟ کیسی ظالمانہ دلیل دی جا رہی
ہے اور نہایت شدید حملہ کیا جا رہا ہے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
غلاموں کے ایمان پر! گویا اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اگر تم میں سے اے محمد ( صلی اللہ
علیہ وسلم) اور تمہارے غلاموں میں سے جن کی تربیت تو نے خود کی ہے، جنکا تزکیہ تو
نے کیا ہے، کوئی مرتد ہو جائے گا تو تم نے کچھ نہیں کرنا، فکر نہ کرنا، ہم کوئی ایسی قوم