مشائخ کے مزعومہ قرآنی دلائل .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت, حصہ 3
49
لے آئیں گے جو خدا سے محبت کرنے والی ہوگی اور خدا ان سے محبت کریگا۔ان کی یہ
صفات ہوں گی کہ وہ مومنوں کے لئے تو بڑے نرم دل ہوں گے اور کافروں کے لئے
سخت ہوں گے اور تلوار کے زور سے انہیں غارت کریں گے۔66
يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ
اللهِ “ کا یہ ترجمہ بھی کر لیا گیا حالانکہ جہاد کے تو
بڑے وسیع معانی ہیں۔جَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا (الفرقان: ۵۳) بھی تو
قرآن میں آیا ہے جو قرآن ہی کے متعلق ہے اور یہاں جہاد بالسیف کا اشارتا بھی
کوئی ذکر نہیں۔اگر اس استدلال کو منظور کر لیا جائے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
کے صحابہ کی شدید گستاخی ہے کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آپ کے صحابہ
میں سے تو کوئی لڑنے والا ، دین کی غیرت رکھنے والا نہیں تھا جو اللہ تعالی کے فضل سے
عطا ہوتی ہے اور گویا اللہ نے کہا کہ میں ایسے متقی لوگوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد بھیج دوں گا۔وہ آپ ہی ان سے نپٹتے پھریں گے۔تمہیں پروا کی کوئی
ضرورت نہیں۔ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جسکو چاہے دیتا ہے۔(المآئدة: ۵۵)
اس سیاق وسباق میں تو یہ مطلب بنے گا کہ تمہیں تو یہ فضل نہیں ملا ہتم فکر نہ
کرو اور لوگوں کو مل جائے گا یعنی دشمنوں سے لڑنے کی توفیق۔وہ بھول گئے کہ یہی ”عزیز “ کا لفظ بڑی شان کے ساتھ قرآن کریم اس
سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق استعمال فرما چکا ہے۔اور آذِلَّة“
50
سے بڑھ کر مومنوں سے محبت کا لفظ بھی خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
استعمال فرما چکا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے:
لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ
حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ (التوبة: ۱۳۸)
کہ تم جو تکلیف اٹھاتے ہو وہ اس رسول پر بہت شاق گزرتی ہے جن کی
طرف سے تکلیف پہنچتی ہے ان کے خلاف اس کے دل میں شدید جذبات پیدا
ہوتے ہیں۔پھر فرمایا بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ۔اَذِلَّةٌ کا لفظ اس کے مقابل
پر تو کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتا۔فرمایا: مومنوں کے لئے یہ رؤف ہے اور رحیم ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی دوصفات ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک میں اس
شان سے جلوہ گر ہوئی ہیں کہ آپ کو قرآن کریم رَءُوفٌ رَّحِیم قرار دے رہا
ہے۔اس عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ کے مصداق اور اس رَءُوفٌ رَّحِیم کے
ہوتے ہوئے کیوں
اللہ تعالیٰ نے قتل مرتد کا حکم نہیں دیا ؟ کیوں یہ وعدہ فرما کے ٹال
دیا کہ کوئی بات نہیں میں آئندہ ایک قوم بھیج دوں گا جو تمہارے لئے یہ کام کر دے
گی؟
جہاں تک میں نے تلاش کیا ہے مجھے ان چار دلائل کے سوا جنہیں مزعومہ طور
پر قرآن کریم کی نصوص صریحہ کے طور پر قتل مرتد کے عقیدہ کے حق میں پیش کیا جاتا
ہے اور کوئی آیت علماء کی طرف سے پیش کردہ نہیں ملی۔اگر کسی کے علم میں ہو تو مجھے
بھجوائے۔انشاء اللہ اس کا بھی جواب دے دیا جائے گا۔