نظریہ قتل مرتد ۔۔۔ احادیث کی روشنی میں .

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

62
نظر یہ قتل مرتد۔۔۔۔۔احادیث کی روشنی میں
اب میں حدیثوں کی طرف آتا ہوں۔جب علماء کو قرآن کریم میں سے اپنی
مرضی کا کوئی مضمون نظر نہ آئے تو پھر وہ حدیثوں کی طرف رجوع کرتے ہیں۔اور یہ
بات اس لحاظ سے ضرور جائز ہے کہ اگر قرآن میں کوئی مضمون لاعلمی کی وجہ سے ہم
اس آیت کو تلاش نہ کر سکیں جس میں کوئی مضمون بیان کیا گیا ہو تو اس بارہ میں حدیث
سے مدد لی جا سکتی ہے۔مگر حدیث کو قرآن کریم پر حاکم نہیں بنایا جاسکتا۔اور یہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر متبدل مسلک تھا۔پس فی ذاتہ اس بات پر مجھے کوئی
اعتراض نہیں، مگر جنہوں نے قرآن کے خلاف وہ زیادتیاں کیں جن کا میں ذکر کر چکا
ہوں وہ حدیث پر زیادتیاں کرنے سے کب باز آنے والے ہیں۔جنہوں نے اللہ
کے کلام کا احترام نہیں کیا اور زبردستی اس کی طرف مضمون منسوب کئے ، ان لوگوں
سے یہی توقع ہے کہ وہ یہی حرکت حدیث کے ساتھ بھی کریں گے۔چنانچہ ایسا ہی کر
رہے ہیں۔پہلی روایت
قائلین قتل مرتد کی اخذ کردہ احادیث
ایک حدیث عبداللہ بن ابی سرح کے بارہ میں پیش کی گئی ہے کہ کسی زمانے
میں وہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کاتب وحی تھا، مگر شیطان نے اس کو پھسلا دیا۔جب فتح مکہ ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اسے قتل کر دیا جائے۔مگر
بعد میں حضرت عثمان نے اس کے لئے پناہ مانگی اور رسول
اللہ نے پناہ دے دی۔( ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں از مودودی۔صفحہ ۱۵)

63
یہ ہے حدیث قتل مرتد کے جواز میں۔اور ٹیڑھی باتوں کے علاوہ دلیل دینے
والوں نے یہ زیادتی اور ظلم کیا ہے کہ اس کا پس منظر آپ سے چھپالیا ہے اور یہ تاثر
دینے کی کوشش کی ہے کہ جونہی اس نے ارتداد کیا ، اسی وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس کے قتل کا حکم دیدیا اور پھر انتظار کرتے رہے کہ کب وہ قابو آئے تو اسے قتل
کر دیا جائے۔ہرگز ایسا کوئی واقعہ نہیں۔واقعہ یہ ہے کہ یہ شخص ان حد سے بڑھے ہوئے مجرموں میں سے ایک تھا جن
کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے بعد عام معافی سے مستفی قرار دیا تھا اور
جس طرح عام معافی سے مستقلی قرار دینے کے باوجود ان میں سے بہتوں کو آپ نے
رحمت کے ساتھ معاف فرما دیا تھا، اس کو بھی آپ کی بڑھی ہوئی رحمت نے معاف
فرما دیا۔واقعہ یہ ہوا کہ عبداللہ بن ابی سرح نہ صرف یہ کہ مرتد ہوا تھا بلکہ شرارت میں
بہت بڑھ چکا تھا اور مسلمانوں کے خلاف محاربت میں شامل تھا۔جب فتح مکہ ہوئی تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ان لوگوں میں شامل کر دیا جن کے متعلق ارشاد
فرمایا تھا کہ ان کو معاف نہیں کیا جائیگا۔یہ شخص حضرت عثمان سے پناہ کا ملتجی ہوا اور
انہوں نے آپ کو پناہ دلا دی۔چنانچہ لکھا ہے:
(۱) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ سَعْدِ ابْنِ أَبِي السَّرْحِ
يَكْتُبُ لِرَسُولِ اللهِ ﷺ فَازَلَّهُ الشَّيْطَانُ، فَلَحِقَ بِالْكُفَّارِ، فَأَمَرَ بِهِ
رَسُولُ اللهِ الا
الله أَنْ يُقْتَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَاسْتَجَارَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ
فَأَجَارَهُ رَسُولُ اللهِ ال
(سنن ابی داؤد کتاب الحدود باب الحكم فيمن ارتد

64
کہ ابن عباس سے رایت ہے کہ عبداللہ بن سعد بن ابی سرح رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا کاتب وحی ہوا کرتا تھا مگر شیطان نے اسے پھسلا دیا اور
وہ کفار سے جا ملا۔فتح مکہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قتل
کئے جانے کا حکم دیا۔حضرت عثمان نے آپ سے اس کی معافی کی
درخواست کی جسے آپ نے منظور فرماتے ہوئے اسے معاف کر دیا۔(۲) اسی طرح سنن النسائی میں ہے۔عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتحِ مَكَّةَ أَمَّنَ
رَسُولُ اللهِ الله النَّاسَ إِلَّا اَرْبَعَ نَفَرٍ وَ امْرَأَتَيْنِ، وَ قَالَ: اقْتُلُوهُمُ
وَ إِنْ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلِّقِيْنَ بِاَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، عِكْرَمَةُ بْنَ أَبِي جَهْلِ
وَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَطَلٍ وَ مَقِيْسُ بْنُ صُبَابَةَ وَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ ابْنِ
ابي السَّرح
(سنن النسائى كتاب تحريم الدم۔باب الحكم في المرتد)
کہ فتح مکہ کے روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مردوں اور دو عورتوں
کے سوا سب کو عام معافی دے دی اور فرمایا کہ ان کو قتل کر دو خواہ ان کو کعبہ
کے پردوں سے چمٹ کر پناہ مانگتے پاؤ۔ان کے نام تھے: عکرمہ بن
ابو جہل۔عبداللہ بن خطل مقیس بن صبابہ اور عبد اللہ بن ابی سرح۔(۳) نیز مروی ہے:
عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ۔۔۔عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحِ الَّذِي كَانَ
عَلَى مِصْرَ كَانَ يَكْتُبُ لِرَسُولِ اللَّهِ لا فَازَلَّهُ الشَّيْطَانُ فَلَحِقَ
بِالْكُفَّارِ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُقْتَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَاسْتَجَارَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ

65
فَأَجَارَهُ رَسُولُ اللهِ الله -
(سنن النسائی کتاب تحريم الدم باب توبة المرتد)
عبداللہ بن سعد بن ابی سرح جو ( بعد میں) مصر کا گورنر بنا رسول اللہ
کے لئے وحی لکھا کرتا تھا۔اسے شیطان نے پھسلا دیا اور وہ کفار کے ساتھ جا
ملا۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے روز حکم دیا کہ اسے قتل
کر دیا جائے مگر حضرت عثمان نے انہیں پناہ دینے کی سفارش کی تو رسول اللہ
نے ان کی درخواست قبول فرما کر اسے پناہ دیدی۔یہ ہے اصل واقعہ مگر ان علماء کے استدلال کی رو سے تو یہ صورتحال بنتی ہے کہ
گویا حضرت عثمان کو فتح مکہ تک اس مسئلے کا علم ہی نہیں تھا کہ مرتد کی سزا قرآن کریم
نے قتل قرار دی ہے۔ایسے شخص کو تو پناہ دینا ہی جرم ہے اور قرآن کریم کے شدید
منافی۔یعنی استنباط کرنے والے اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ حضرت عثمان پر وہ
کیسا گھناؤنا الزام لگا رہے ہیں۔اس کو پہلے تو خود پناہ دی اور پھر اتنی جرات کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اسے پیش کیا اور درخواست کی کہ اس کی بیعت
لے لیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جواباً یہ نہیں فرمایا کہ عثمان ! یہ تم کیا
حرکت کر رہے ہو؟ تمہیں علم نہیں کہ خدا کی حدود کے بارہ میں میں کیسی غیرت رکھتا
ہوں؟ تمہیں یاد نہیں کہ جب ایک چوری کرنے والی کی سفارش مجھ سے کی گئی تھی تو
میں نے خدا کی قسم کھا کر یہ کہا تھا کہ بخدا! اگر میری بیٹی فاطمہ نے بھی یہ حرکت کی
ہوتی تو میں اس کے بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔(ملاحظہ ہو بخاری کتاب الحدود باب اقامة الحدود على الشريف والوضيع)
کیونکہ حدوداللہ میں کسی قسم کی رعایت جائز نہیں۔تمہاری یہ جرات کہ میرے سامنے

66
اس کی سفارش کر رہے ہو! ان سب باتوں کے باوجود ایک دفعہ بھی حضور نے یہ نہیں
فرمایا بلکہ جب عثمان نے معافی کی درخواست کی تو آپ نے منہ پھیر لیا۔دوسری دفعہ
پھر درخواست کی۔پھر خاموش رہے تیسری دفعہ پھر درخواست کی پھر خاموش رہے۔اور چوتھی بار جب درخواست ہوئی تو ہاتھ بڑھایا اور رحمۃ للعالمین نے اس کی بیعت
قبول فرمائی۔(سنن النسائى كتاب تحريم الدم باب الحكم في المرتد)
ایک اور واقعہ
اس واقعہ کے ساتھ ایک چھوٹا سا واقعہ اور ہوا ہے اسے بھی یہ علماء
استنباط کی تائید میں پیش کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بیعت قبول فرمالی تو پھر صحابہ سے شکوہ کیا کہ کیا تمہیں علم نہیں تھا کہ میں نے اس
شخص کو ان لوگوں کی فہرست میں داخل کر دیا تھا جن کو میں نے معاف نہیں کیا؟
کیوں کس بات نے تمہیں روکا کہ اٹھتے اور اسے قتل کر دیتے ؟ دو تین بار ایسا ہوا؟
صحابہ نے عرض کی یارسول اللہ ! آپ آنکھ سے اشارہ فرما دیتے آپ نے فرمایا: یہ
رسول کی شان کے خلاف ہے کہ وہ آنکھوں کی خیانت کا مرتکب ہو ، جو بات کرتا ہے
صاف کرتا ہے اور کھلی کرتا ہے۔یعنی اگر میں نے اس کو مروانا ہوتا تو میں تمہیں کہتا کہ
مار دو۔میں ہرگز یہ بات نہیں کر رہا۔افسوس کہ بعض علماء اس سیدھی بات سے ایک ٹیڑھا استدلال کرنے کی کوشش
کر رہے ہیں ”خَائِنَةَ أَعْيُن“ کا مرتکب نہ ہونے کا تو صاف یہ مطلب ہے کہ اس قسم
کی حرکتیں میری اخلاقی عظمت کے خلاف ہیں۔اگر میں چاہتا کہ اسے مروا دوں تو میں

67
تمہیں صاف کہہ دیتا کہ اٹھو اور اس کو مار دو۔میں تو یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کیا
بات تھی جو تمہیں روک رہی تھی کہ میرے ایک فیصلہ کا علم ہونے کے باوجود تم نے اس
کے قتل سے اپنے ہاتھ روک لئے۔سوال یہ ہے کہ اگر قرآن کریم کا واضح حکم ہوتا کہ مرتد کی سزا قتل ہے تو کیا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حدود میں رعایت کرنے والے تھے؟ ہرگز نہیں۔ایک لمحہ
کے لئے بھی آپ کے متعلق یہ سوچا نہیں جا سکتا کہ قرآن کی عائد کردہ حدود سے ادنیٰ
سا بھی تجاوز فرماتے۔زمین و آسمان ٹل جائیں لیکن ایسا ممکن نہیں۔دوسری روایت
مولانا مودودی صاحب نے اپنی کتاب میں ایک اور حدیث کا بھی ذکر کیا
ہے جس سے وہ قتل مرتد کا استنباط کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ :
ایک عورت اُتم رومان ( یا اتم مروان) نامی مرتد ہوگئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے حکم دیا کہ اس کے سامنے پھر اسلام پیش کیا جائے۔پھر وہ تو بہ کر لے تو
بہتر ، ورنہ قتل کر دی جائے۔( دار قطنی۔بیہقی)
بیہقی کی دوسری روایت اس سلسلے میں یہ ہے کہ فَابَتْ أَنْ تُسْلِمَ فَقُتِلَتْ
اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کیا اس بنا پر قتل کر دی گئی۔“
ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں صفحہ ۱۷)
مگر نیل الاوطار میں امام محمد بن علی الشوکانی ان روایات کے بارہ میں فرماتے ہیں:
قَالَ الْحَافِظُ : إِسْنَادُ هُمَا ضَعِيفَان
( نيل الأوطار شرح منتقى الاخبار من احاديث سيد الاخيار۔لمحمد بن على
الشوكاني مصر۔شركة مصطفى البابي الحلبى احكام الردة والاسلام باب
قتل المرتد جزء هفتم صفحه ۲۱۸)
-

68
یعنی ان دونوں حدیثوں کی سند ضعیف۔اسی طرح علامہ شمس الحق عظیم آبادی نے بھی اس حدیث کی شرح میں لکھا
ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔چنانچہ لکھا ہے۔إِسْنَادُهُمَا ضَعِيفَان“
( التعليق المغنى على الدار قطنى القاهرة (مصر) دار المحاسن للطباعة ١٩٦٦ء
جزء ثالث جلد دوم کتاب الحدود والديات۔حديث نمبر ۱۲۲ صفحه: ۱۱۹)
یعنی قابل اعتبار نہیں۔جب قرآن سے کچھ نہیں ملا۔جب صحیح قابل اعتماد حدیثوں سے کچھ نہیں ملا
تو قتل کرنے کا ایسا جوش ہے کہ ایک حدیث جس کے متعلق اکثر جید علماء کہہ رہے
ہیں کہ یہ ضعیف ہے اور قابل اعتبار نہیں ہے اسکا سہارا ڈھونڈھ کر قتل ضرور کرنا
چاہتے ہیں۔تیسری روایت
ایک اور حدیث مودودی صاحب نے پیش کی ہے کہ :
حضرت ابوموسیٰ اشعری سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو
یمن کا حاکم مقرر کر کے بھیجا۔پھر اس کے بعد معاذ بن جبل کو ان کے معاون
کی حیثیت سے روانہ کیا۔جب معاذ وہاں پہنچے تو انہوں نے اعلان کیا کہ
لوگو! میں تمہاری طرف اللہ کے رسول کا فرستادہ ہوں۔ابو موسیٰ نے ان کے
لئے تکیہ رکھا تا کہ اس سے ٹیک لگا کر بیٹھیں۔اتنے میں ایک شخص پیش ہوا جو
پہلے یہودی تھا پھر مسلمان ہوا پھر یہودی ہو گیا تھا معاذ نے کہا: میں ہرگز نہ
بیٹھوں گا جب تک یہ شخص قتل نہ کر دیا جائے۔اللہ اور اس کے رسول کا یہی

69
فیصلہ ہے۔معاذ نے یہ بات تین دفعہ کہی۔آخر کار جب وہ قتل کر دیا گیا تو
معاذ بیٹھ گئے۔ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں۔صفحہ ۱۴)
یہاں ایک طرف معاذ کہہ رہے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول کا یہی فیصلہ
ہے مگر یہ فیصلہ کب ہوا تھا کیا الفاظ تھے اس کے، اسکا معاذ کوئی ذکر نہیں کرتے۔دوسری طرف اللہ کے کسی ایسے فیصلے کا کوئی ذکر قرآن کریم میں موجود نہیں اور نہ ہی
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی فیصلہ کسی حدیث میں مذکور ہے کہ محض ارتداد کے نتیجہ
میں کسی کو قتل کر دیا جائے اس لئے معاذ کے اس قول سے یہ استنباط کرنا زیادہ قرین
قیاس ہے کہ یہ ان کا اپنا استدلال تھا۔اسکی حیثیت ان کی ذاتی رائے کی ہے نہ کہ
قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے۔پھر اس واقعہ کے ساتھ کوئی تفصیل بیان نہیں ہوئی کہ یہودی کیوں لایا گیا؟
اس نے کیا حرکت کی تھی؟ ہر بات مبہم ہے اور امکانات واحتمالات موجود ہیں۔اس
بات کا امکان موجود ہے کہ وہ کسی اور شرارت میں پکڑا گیا ہو۔اور اس بناء پر وہاں لایا
گیا ہو۔ہو سکتا ہے اس نے اسلام کے خلاف محاربت کی ہو۔چونکہ یہ سارے
واقعات مبہم ہیں اس لئے اس مبہم حدیث پر جس میں ایک صحابی کا صرف استنباط ہے
بناء کرتے ہوئے اتنے اہم مسئلہ میں قرآن کی واضح آیات کے منافی فیصلہ کرنا ظلم
ہے۔یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ جہاں قرآن کریم کی نص صریح موجود ہو اس کے
خلاف بظاہر مستند حدیث بھی مل جائے تو تقویٰ کا تقاضا ہے کہ اس ظاہری طور پر مستند
حدیث کو رد کر دیا جائے جو کھلم کھلا قرآن کریم کی نص صریح سے ٹکراتی ہوئی معلوم
ہوتی ہے۔اس حدیث کی صرف یہی حیثیت نہیں بلکہ دوسری حدیثیں واضح طور پر اس

70
مضمون کی نفی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔جیسا کہ میں نے ایک اور حدیث آپ کے
سامنے پیش کی ہے پھر یہ بھی ذکر نہیں کہ اس واقعہ کی اطلاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو کی گئی یا نہیں۔اگر کی گئی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس پر کیا رد عمل تھا؟ سو
قرآن کریم کی آیات ،سنت نبوی، تاریخ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک
مرتد کی موت تک مسلسل عمل کہ اس کے قتل کا حکم نہیں دیتے یہ سب کچھ ثابت کرتا ہے
کہ اتنے واضح دلائل کے مقابل پر اس قسم کے کمزور استدلال کی کوئی بھی حیثیت نہیں
ہے اور اتنے بڑے اہم عقیدہ کی اس پر بنیاد نہیں ڈالی جاسکتی۔عہد صدیقی اور ارتداد
اب خلافت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتا ہوں۔اکثر کتا ہیں جو ارتداد کی سزا
قتل کے حق میں آپ پڑھیں گے ان میں آپ دیکھیں گے کہ علماء سرسری طور پر
قرآن اور حدیث کی بحث کر کے بڑی تیزی کے ساتھ دور ابوبکر میں داخل ہوتے
ہیں اور اپنے عقائد کو سہارا دینے کے لئے وہاں پناہ ڈھونڈتے ہیں اور کہتے ہیں یہ
سنت صدیقی ہے۔سنت محمدی ان کو بھول جاتی ہے اور سنت صدیقی کی باتیں کرنے
لگ جاتے ہیں۔مزعومہ سنت صدیقی کی حقیقت
حالانکہ حسنت صدیقی بھی وہ سنت نہیں جو حضرت ابوبکر صدیق کی طرف
وہ منسوب کرتے ہیں۔بلکہ تاریخ واضح طور پر اس بات کو جھٹلا رہی ہے کہ حضرت
ابو بکر صدیق نے کبھی کسی کو محض ارتداد کے جرم میں قتل کرایا ہو۔یا کبھی کسی کو اس کے

71
مسلمان کہلانے کے باوجود، کلمہ پڑھنے کے باوجود، مسلمانوں کے قبلہ کی طرف منہ کر
کے نماز پڑھنے کے باوجود، زکوۃ کا قائل ہونے کے باوجود اور زکوۃ ادا کرنے کے
با وجود مرتد قرار دے کر قتل کرایا ہو۔بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے مرتدین میں سے
صرف ان لوگوں کے خلاف لڑائی کی جنہوں نے ارتداد کے ساتھ ساتھ اسلامی
حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔اور آپ کے گورنروں اور عمال کو ان کے
علاقوں سے مار بھگا دیا اور مسلمانوں کو شدید تکالیف پہنچا ئیں اور انہیں بُری طرح قتل
کیا تھا۔آپ نے ان بد بختوں کے خلاف اس لئے جنگ کی کہ ان ظالموں نے ہی
جنگ اور ظلم کی ابتدا کی تھی اور بے گناہ مسلمانوں
کو تہہ تیغ کرنا شروع کر دیا تھا۔مرتدین کی بغاوت کے تاریخی شواہد
چنانچہ کتب سیرت و تاریخ اس فتنہ ارتداد اور بغاوت کی تفاصیل یوں بیان کرتی ہیں:
ا۔بغاوت اور ارتداد کا یہ فتنہ آگ کی طرح پھیلا اور چند روز میں عربستان
کے اس سرے سے اس سرے تک دوڑ گیا۔مرتدوں اور باغیوں نے اسلامی
عمال کو نکال دیا۔اپنے ہاں کے صادق الایمان مسلمانوں کو دردناک
ایذا ئیں دیں اور بے رحمی سے قتل کیا۔“
شیخ محمد اقبال ایم اے۔داستان اسلام حصہ دوم۔خلافت راشده - ۱۹۷۰، مطبوعہ پنجاب پر لیس صفحه ۳۳)
یہ واقعہ نہیں ہو رہا تھا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ارتداد کی خبر سن کر ان کو قتل
کرنے کا حکم دیدیا۔بلکہ وہ ظالم بد بخت مسلمانوں کو ارتداد کے جرم میں قتل کر رہے
تھے کہ تم ہماری ملت سے پھر کر اسلام قبول کر چکے ہو واپس لوٹ آؤ ورنہ ہم تمہیں قتل
کردیں گے اور طرح طرح کی اذیتیں دے کر ارتداد کی سزا وہ دے رہے تھے۔اس

72
سزا سے، اس ظلم سے روکنے کے لئے حضرت ابو بکر صدیق نے فوج کشی فرمائی اور مسلمہ
اسلامی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے جرم میں ان کے خلاف لشکرکشی کی۔مصنف کہتے ہیں: ”جو جان بچا سکے بھاگ کر مدینہ میں پناہ گیر ہوئے۔باغیوں نے
اسی پر اکتفا نہ کیا، مرکز خلافت پر چڑھائی کی تیاریاں کرنے لگے۔ان دنوں اتفاق سے
عمرو بن العاص بحرین سے واپس آئے۔انہوں نے دیکھا کہ یمن سے مدینہ تک مرند
افواج چھاؤنیاں ڈالے پڑی ہیں۔دشمن کی افواج عرب کی ریگ کی طرح بے شمار تھیں
اور مقابلہ پر مدینے کے فقط مٹھی بھر بے سر و سامان مسلمان تھے۔“
شیخ محمد اقبال ایم۔اے۔داستان اسلام حصہ دوم ( خلافت را شده) ۱۹۷۰ء لاہور۔مطبوعہ پنجاب پر لیں۔صفحہ : ۲۳)
۲۔ایک اور مؤرخ لکھتا ہے:
"آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ اٹھتے ہی عرب کے طول وعرض میں
اللہ کے دین کے خلاف بغاوت کے نشان ابھر نے لگے۔صرف مکہ، مدینہ
اور طائف کے باشندے ثابت قدم رہے۔بغاوت اور ارتداد کا یہ فتنہ جنگل
کی آگ کی طرح پھیلا اور چند روز ہی میں عرب کے ایک سرے سے
دوسرے سرے تک پہنچ گیا۔مرتدوں اور باغیوں نے اسلامی عمال کو نکال
دیا۔سچے مسلمانوں کو بیدردی سے قتل کرنا شروع کر دیا۔جو بیچ سکے بھاگ کر
مدینہ میں پناہ گزین ہوئے۔کچھ طالع آزماؤں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی کامیابی کو دیکھ کر خانہ ساز نبوت کا ڈھونگ رچایا۔مختلف قبائل میں کئی
جھوٹے نبی پیدا ہو گئے ( جن میں ایک مشہور شخص طلیحہ بن خویلد تھا)
اس کا اصلی نام طلحہ تھا مسلمان اسکو تحقیر اطلیحہ کہتے تھے۔یہ بنواسد کے قبیلہ
سے تھا جو قریش کا دیرینہ حریف تھا۔طلیحہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی

73
زندگی ہی میں نبوت کا روپ دھار لیا تھا۔“
یہ فقرہ توجہ کے لائق ہے۔کہتے ہیں! دیکھو جھوٹے نبیوں کے خلاف حضرت
ابوبکر نے کیسی چڑھائی کی؟ مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ دیکھو جھوٹے نبیوں کے خلاف
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسی چڑھائی کی؟ بعض اور نبوت کے دعویداروں کے
علاوہ طلیحہ نے بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل کا کوئی حکم نہیں دیا اور کسی بھی دعویدار نبوت
کے خلاف فوج کشی نہیں کی جاتی تھی۔افسوس یہ بگڑے ہوئے علماء ظلم پر ظلم کرتے
چلے جا رہے ہیں۔ذرا بھی خدا کا خوف نہیں کھاتے کہ اسلام پر کیسے گندے حملے کر
رہے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر بھی حملہ کرنے سے نہیں چوکتے۔دو لیکن اس وقت اسکا فریب نہ چلا۔حضور علی کی وفات کے بعد سارا
قبیلہ اس کے دام میں آ گیا۔اس نے نماز سے سجدہ موقوف کر دیا اس سے
تکلیف ہوتی ہے زکوۃ بھی معاف کر دی۔اس لئے منکرین زکوۃ اس کے
حلقہ بگوش ہو گئے۔طلیحہ نے ایک بہت بڑا لشکر مرتب کر کے مدینہ بھیجا“
(لشکر بھی بھیجا ہے جب تک لشکر نہیں بھیجا اس وقت تک حضرت ابوبکر کو خیال
بھی نہیں آیا کہ جھوٹے نبی کی سزا یہ ہے کہ اس کے خلاف قتال کرو)
حضرت صدیق لشکر کے مقابلہ کے لئے آئے۔حملہ آور بھاگ نکلے“۔(اسلامی دستور حیات از غلام احمد حریری۔لاہور۔محمود ریاض پرنٹرز۔ناشر ضیاء الحق قریشی - ۱۹۸۶ء صفحہ ۳۳۵ - ۳۳۶)
۳۔تاریخ ابن خلدون میں مذکورہ حالات کا خلاصہ یوں ہے :
قریش اور ثقیف قبیلہ کے علاوہ جملہ اہل عرب کے ارتداد کی خبریں مدینہ
پہنچیں۔مسیلمہ کی بغاوت کا مسئلہ نازک صورتحال اختیار کر گیا۔اسی طرح

آج 10 میں سے 10 باقی