نظریہ قتل مرتد ۔۔۔ احادیث کی روشنی میں .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت, حصہ 2
74
طئ اور اسد قبیلوں کے لوگ طلیحہ کے گرد جمع ہو گئے۔غطفان قبیلہ بھی مرتد ہو
گیا ہوازن قبیلہ کے لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا۔یمن اور یمامہ
سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ والیان اور عمال کو باغیوں نے
نکال دیا۔حضرت ابوبکر نے (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد)
سفراء اور خط و کتابت کے ذریعہ بات چیت کر کے ان باغیوں کو سمجھانے کی
کوشش کی اور اسامہ کی زیر نگرانی باہر گئے ہوئے لشکر کی واپسی کا انتظار کیا مگر
باغیوں نے مدینہ پر حملہ کے لئے مدینہ کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔مدینہ کے قریب پہنچ کر الا برق اور ذی القصہ مقام پر پڑاؤ ڈالا اور حضرت
ابوبکر کو پیغام بھیجا کہ ہمیں نماز بے شک پڑھوائیں مگر زکوۃ ادا کرنا معاف کر
دیں۔مگر حضرت ابو بکر نے اس مطالبہ کو ماننے سے انکار فرما دیا۔اور آپ
نے مدینہ کے مختلف کناروں پر حضرت علی، زبیر اور عبداللہ بن مسعودؓ کو پہرہ
کے لئے مقرر فرمایا۔اہل مدینہ مسجد میں اکھٹے ہونے لگے۔باغیوں کے وفد
نے واپس جا کر اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ مدینہ میں موجود مسلمانوں کی تعداد
بہت تھوڑی ہے۔اس پر باغیوں نے مدینہ کی اطراف پر حملہ کر دیا۔جس پر
حضرت ابوبکر مسجد میں اکھٹے ہونے والے مسلمانوں کو لے کر دشمن کے
مقابلہ کے لئے اونٹوں پر نکلے۔دشمن بھاگ نکلا مگر دوڑتے دوڑتے بھی اس
نے مختلف ترکیبوں سے مسلمانوں کے اونٹوں کو بد کا دیا جس پر اونٹ واپس
مدینہ کی طرف بے قابو ہوکر بھاگے۔مسلمانوں کا کوئی جانی نقصان نہ ہوا مگر
دشمن نے مسلمانوں کو کمزور سمجھا اور اپنے باقی باغی ساتھیوں کو پیغام بھیجا کہ
مسلمان کمزور ہیں آؤ حملہ کریں۔اس پر ابو بکر مسلمانوں کو لے کر فجر ہوتے
75
ہی دشمنوں کے سر پر پہنچ گئے اور ان سے جنگ کی۔سورج نکلنے سے قبل ہی
دشمن پسپا ہو گیا۔واپس جا کر بنوز بیان اور عبس قبائل نے اپنے علاقہ کے
نہتے مسلمانوں کو قتل کرنا شروع کر دیا جس پر ابوبکر نے قسم کھائی کہ وہ ایک
ایک مسلمان کا بدلہ لے کر رہیں گئے۔تاریخ ابن خلدون از عبد الرحمن ابن خلدون - زیر عنوان "الخلافة الاسلامية۔دار ابن حزم، بیروت الطبعة الاولی ۲۰۰۳م - جلد اول صفحه ۸۶۱۸۶۰)
"
۴۔تاریخ طبری میں مذکورہ حالات کا خلاصہ یہ ہے :
حضور کی بیماری کی خبر ہوتے ہی یہ اطلاع بھی پہنچی کہ مسیلمہ نے یمامہ پر اور
اسود عنسی نے یمن پر قبضہ کر لیا ہے۔طلیحہ نے بھی جلد ہی نبوت کا دعویٰ کر کے
بغاوت کا علم بلند کیا اور فوج لے کر سمیراء مقام پر مسلمانوں سے لڑائی کے
لئے نکلا۔اس کے پیچھے بہت سے عوام ہو گئے اور اس کا معاملہ خطرناک
صورت اختیار کر گیا۔ادھر بنور بیعہ نے بھی بحرین کے علاقہ میں بغاوت اور
ارتداد کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم بادشاہت کو دوبارہ آل منذر میں واپس لائیں
گے اور انہوں نے منذر بن نعمان بن منذر کو اپنا بادشاہ بنایا۔رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے گورنرز کی طرف سے جلد ہی یہ رپورٹس آئیں کہ ہر علاقہ میں
خاص وعام نے بغاوت کر دی ہے اور باغی مسلمانوں پر طرح طرح کے
مظالم ڈھا رہے ہیں۔حضرت ابوبکر نے بھی باغیوں کے ساتھ شروع میں بالکل اسی طرح
بات چیت جاری رکھی جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفراء کے ذریعہ
باغیوں سے مذاکرات فرماتے تھے۔مگر عبس اور ڈبیان قبائل نے مدینہ پر
76
لشکر کشی کر دی اور اپنے ہاں کے نہتے مسلمانوں کو بُری طرح قتل کرنا شروع
کر دیا۔دوسرے قبائل نے بھی ایسا ہی کیا۔اس پر حضرت ابوبکر نے قسم کھائی
کہ وہ ایک ایک مسلمان کے بدلہ ایک ایک باغی کو ماریں گے بلکہ زیادہ کو
ماریں گے۔پھر آپ نے ایسا ہی کیا۔آپ نے خالد بن ولید کو پیغام بھیجا
کہ تم ہر اس باغی کو جس نے کسی مسلمان
کو قتل کیا پکڑتے ہی عبرت ناک طور
پر
قتل کر دو
66
مرتدین کی چھاؤنیاں
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات سے قبل حضرت عمرو بن العاص کو
جیفر (عمان) کی طرف بھجوایا تھا۔وہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد واپس لوٹے تو باغیوں کے حالات معلوم کرنے کے لئے
مسلمان ان کے گرد جمع ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ دبا سے لیکر مدینہ تک کے
سارے راستہ میں مرتدین چھاؤنیاں ڈالے پڑے ہیں۔“
اسود عنسی کے حالات
وه
ارتداد و بغاوت کی ابتدا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانہ میں
اسود عنسی نے یمن کے علاقہ میں کی۔مذحج قبیلہ اس کے ساتھ مل گیا اور اس
کی بغاوت کا فتنہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا۔اس کے ساتھ مل
جانے والے باغیوں کی فوج میں پیادوں کے علاوہ سات سو گھڑ سوار تھے۔اس نے اسلامی حکومت کے عمال کو دھمکی دی کہ : اے غاصبو! ہمارا ملک
ہمارے حوالے کر دو۔جو مال تم نے جمع کئے ہیں وہ بے شک لے لو مگر
77
ہماری سرزمین سے نکل جاؤ۔پھر انہوں نے مسلمان عمال کو نکال کر ان کی
جگہ عمر و بن حزم اور خالد بن سعید کو حاکم مقرر کر دیا۔بعد ازاں اسود اپنی
فوج لے کر صنعاء پر حملہ آور ہوا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ
عامل شہر بن باذان کو قتل کر کے صنعاء پر قابض ہو گیا اور دوسرے مسلمانوں کو
قتل کیا۔حضرت معاذ بن جبل نے بھاگ کر جان بچائی اور ما رب پہنچ کر
حضرت ابوموسیٰ الاشعری کو صورتحال سے باخبر کیا۔یہ دونوں حضرموت کی
طرف آگئے اور یوں سارا ملک یمن اسود کے قبضہ میں آ گیا۔اس کی
حکومت وہاں قائم ہوگئی اور اس کی طاقت بڑھتی گئی۔آخر کار یمامہ میں ایک
معرکہ میں مسلمانوں نے اسے واصل جہنم کیا۔“
طلیحہ بن خویلد کے حالات
وو
طلیحہ نے نبوت کا دعویٰ کیا اور باغیوں کو ساتھ لے کر سمیراء مقام پر
مورچہ بند ہوا۔اس کے پیچھے اتنے لوگ آئے کہ ان کے لئے جگہ کم ہو گئی۔انہوں نے دوٹولیوں میں بٹ کر اپنے دفد مدینہ بھیجے۔حضرت ابوبکر نے
طلیحہ کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا۔اس دفد نے جا کر اپنے ساتھیوں
کو بتایا کہ مسلمانوں کی تعداد بہت کم ہے چلو ان پر حملہ کریں۔حضرت ابوبکرؓ نے ان سے مذاکرات کے بعد مدینہ کی اطراف میں پہرہ کے
لئے چھوٹے چھوٹے دستے مقرر فرما دیئے اور مسلمانوں سے کہا کہ سارے
ملک میں ارتداد اور بغاوت کی وباء پھیلی ہوئی ہے اور مرتدین کے وفد نے
ہماری تھوڑی تعداد کا اندازہ کر لیا ہے۔اب
کوئی پتہ نہیں کہ وہ رات ہی تم پر
78
حملہ کر دیتے ہیں یا دن چڑھنے کا انتظار کرتے ہیں۔اس لئے پورے طور پر
تیاری کرو۔ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ باغیوں کے لشکر نے رات کے وقت مدینہ
پر ہلہ بول دیا۔حضرت
ابوبکر مسلمانوں کو لے کر مقابلہ پر نکل اور دشمن کو پسپا
کر دیا۔“
مسیلمہ کذاب کے حالات
”اس کے ساتھ قبیلہ بنوحنیفہ کی اکثریت مل گئی اس نے یمامہ پر قبضہ کر کے
وہاں سے رسول اللہ کے مقرر کردہ گورنر حضرت ثمامہ بن اثال کو نکال دیا۔اس نے بڑی قوت پکڑ لی۔سجاح نامی مدعیہ نبوت اس سے لڑنے کے لئے
نکلی۔یہ اس سے ڈر گیا اور اس کے ساتھ مصالحت کر کے ان الفاظ میں اسے
مسلمانوں کے خلاف جنگ پر اکسانے لگا۔اگر قریش (مسلمان) عدل سے کام لیتے تو نصف ملک خود رکھتے اور نصف
ہمارے حوالے کرتے مگر انہوں نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے۔کیا تم میرے
ساتھ شادی کرو گی تا ہم دونوں مل کر اپنے قبیلوں کو لے کر سارے عرب
قبائل کو نگل جائیں۔چنانچہ وہ سجاح سے شادی کر کے مسلمانوں کے مقابلہ کو نکلا۔اس کے لشکر کی
تعداد چالیس ہزار تھی۔حضرت خالد بن ولید نے اسکا مقابلہ کیا اور اسے
شکست دی۔“
تاريخ الطبرى لمحمد بن جرير الطبري، ذكر بقية خبر مسيلمة
الكذاب وقومه من اهل اليمامة حالات ااه )
79
(۵) اسی طرح تاریخ الخمیس میں بھی مذکور ہے۔مسیلمہ کذاب کے ساتھ بنوحنیفہ کی اکثریت ہوگئی۔وہ ثمامہ پر قابض ہو گیا
اور اس نے رسول اللہ کے گورنر ثمامہ کو نکال باہر کیا۔انہوں نے رسول اللہ کی
خدمت میں پیغام بھجوایا۔جب رسول اللہ فوت ہو گئے تو انہوں نے حضرت
ابو بکر کو اطلاع کی جس پر آپ نے حضرت خالد بن ولید کو ایک بڑے لشکر
کے ساتھ مسیلمہ کے مقابلہ کے لئے روانہ فرمایا۔( تاريخ الخميس لحسين بن محمد الديار بكرى قصة مسيلمة الكذاب )
پس صحابہؓ نے مسیلمہ کذاب اور اس کے قبیلہ بنو حنیفہ کے خلاف محض ارتداد کی
بناء پر جنگ نہیں کی بلکہ بغاوت کے جرم کی وجہ سے کی تھی کیونکہ مسیلمہ باغی تھا اور
مسلمانوں کے خلاف اس نے لشکر کشی کی تھی۔(۲) پھر علامہ عینی شارح صحیح البخاری لکھتے ہیں۔إِنَّمَا قَاتَلَ اَبُوْبَكُرٍ رَضِيَ
اللهُ عَنْهُ مَانِعِي الزَّكوة، لانهم
امْتَنَعُوا بِالسَّيْفِ، وَ نَصَبُوا الْحَرْبَ لِلْامَّةِ »
(عمدة القارى لعلامه محمود بن احمد العينى شرح البخارى كتاب
استتابة المرتدين و المعاندين و قتالهم باب قتل من ابى قبول الفرائض وما
نسبوا الى الردة )
یعنی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے زکوۃ دینے سے انکار کرنے والوں سے
صرف اس لئے قتال کیا کہ انہوں نے تلوار کے ذریعہ سے زکوۃ روکی اور
مسلمانوں کے خلاف جنگ بر پا کی۔
80
عجیب بات
وو
علاوہ ازیں تاریخ الطبری اور تاریخ ابن خلدون میں یہ بھی مذکور ہے کہ :
جنگ کے بعد جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو باغیوں پر فتح
حاصل ہو گئی تو ان میں سے بعض کو قید بھی کیا گیا۔غلام بھی بنایا گیا“۔(تاريخ الطبری، حوادث ۵۱۱ - صفحه ۲۵۹ تا ۲۶۳ ، تاریخ ابن خلدون
جلد اول ردة اهل عمان و مهرة واليمن صفحه ۸۷۲٬۸۷۱ مطبوعہ دارابن
حزم بيروت الطبعة الاولى ٢٠٠٣م)
اگر مرتد کی سزا قتل تھی اور حضرت ابوبکر صدیق کی لشکر کشی کی یہی وجہ تھی اور
اگر اسلام تو بہ کے باوجود بھی مرتد کے لئے قتل کے سوا اور کوئی سزا تجویز نہیں کرتا تو
حضرت ابوبکر صدیق کو اس وقت یہ بات بھول کیوں گئی؟ کیا حق تھا ان کو کہ شریعت
اسلامیہ کے اس واضح حکم کی خلاف ورزی کرتے کہ جن کے بارہ میں خدا کہتا ہے کہ
لازما تم نے ان کو قتل کرنا ہے اور تین دن سے زیادہ مہلت نہیں دینی ، انہیں اس جرم
میں پکڑنے کے باوجود، قابو میں کر لینے کے باوجود قتل نہیں کیا بلکہ غلام بنالیا؟
ایک مرندہ کا قتل
مولانا مودودی نے اُمّ قرفه نامی مرتد ہ کا ذکر بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ :
حضرت ابوبکر کے زمانہ میں ایک عورت جس کا نام اُمّ قرفہ تھا اسلام
لانے کے بعد کافر ہو گئی۔حضرت ابو بکر نے اس سے تو بہ کا مطالبہ کیا مگر اس
نے توبہ نہ کی حضرت ابوبکر نے اسے قتل کرا دیا۔“
ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں صفحہ ۱۸)
81
اور تاثر یہ دیا ہے کہ محض ارتداد کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا تھا۔حالانکہ اس
میں جو واقعہ بیان ہوا ہے اس میں اسکا کوئی ذکر نہیں کہ محض ارتداد کی بنا پر اسے قتل کیا
گیا ہو۔مگر وہ اس بات پر مصر ہیں کہ ام قرفہ کا قتل بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ :
اُمُّ قِرْفَةَ كَانَ لَهَا ثَلَا ثُونَ إِبْنا وَ كَانَتْ تُحَرِّضُهُمْ عَلَى قِتَال
الْمُسْلِمِينَ، وَ فِي قَتْلِهَا كَسْرُ شَوْكَتِهِمْ
66
( المبسوط لشمس الدين السرخسی طبع دوم۔بيروت۔دار المعرفة للطباعة والنشر جزء دهم صفحه : ۱۱۰)
اس عورت کے قتل کا حکم اس لئے دیا گیا تھا کہ اس کے تئیں بیٹے تھے اور وہ
ان تمھیں کے تمیں بیٹوں کو ہر وقت مسلمانوں کے خلاف جنگ کی تحریک کرتی
رہتی تھی ، ابھارتی رہتی تھی۔چنانچہ اس کے بیٹوں کی شوکت کو توڑنے کے
لئے ان کی ماں کو قتل کروایا گیا کہ اگر یہ ماں اپنے بیٹوں کو اکساتی ہے اور اگر
ان میں اتنی ہی طاقت ہے تو ہم ان کی ماں کو اس جرم میں قتل کرتے ہیں ان
میں طاقت ہے تو روک کے دیکھ لیں اور اپنی ماں کو بچالیں اور ان تیں کو قتل
نہیں کروایا جو جنگ کا ذریعہ بنائے گئے تھے۔یہ اس لئے کہ تا اگر ایک کے
قتل سے شر رک سکتا ہے تو ایک ہی قتل ہو۔علم درایت کی رو سے تو یہ روایت اس لئے بھی قابل قبول نہیں کہ تمیں بچوں
کی بوڑھی ماں ان کو اکسا رہی ہے جو خود مرتد تھے۔اور ان مرتدوں کو پوچھا تک نہیں
گیا بلکہ اس بڑھیا کو قتل کر دیا گیا۔
82
عہد فاروقی کی روایت
اب حضرت عمر کے زمانے کے حالات پر آجائیں۔مولانا مودودی نے اس
دور کی جو حدیث پیش کی ہے وہ یہ ہے:
عمرو بن عاص حاکم مصر نے حضرت عمر کو لکھا کہ ایک شخص اسلام لا یا تھا پھر
کافر ہو گیا۔پھر اسلام لایا پھر کافر ہو گیا۔یہ فعل وہ کئی مرتبہ کر چکا ہے اب
اس کا اسلام قبول کیا جائے یا نہیں؟ حضرت عمر نے جواب دیا کہ جب تک
اللہ تعالیٰ اس سے اسلام قبول کرتا ہے تم بھی کئے جاؤ۔اس کے سامنے اسلام
پیش کرو۔مان لے تو چھوڑ دوور نہ گردن مار دو۔( کنز العمال)
ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں۔صفحہ ۱۸)
یہ جو آخری ٹکڑہ ہے گردن مار دو والا۔اس سے استنباط کر رہے ہیں کہ
دیکھو! مرتد کی سزا قتل تھی اس لئے آپ نے یہ فرمایا تھا۔اگر مرتد کی سزا قتل کا حکم تھا تو حضرت عمرؓ جیسے شدت رکھنے والے خلیفہ کے
لئے یہ ناممکن تھا کہ وہ جواب دیتے جو آپ نے دیا۔سختی سے آپ سرزنش فرماتے کہ
تم کون ہوتے ہو اس ارتداد کے بعد اسے دوبارہ موقع دینے والے کہ دوبارہ اسلام
قبول کرے۔اور ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں بارہا ایسا ہو چکا ہے اور پھر بھی تم باز نہیں
آئے پھر بھی تم نے اسے
قتل نہیں کیا ؟ فرمایا جتنی بار اللہ نے اسے اجازت دی ہے
دیتے چلے جاؤ۔یعنی جتنی دفعہ بھی وہ تمہارے قابو میں آئے اور کہہ دے کہ میں
اسلام لے آیا ہوں تم پر فرض ہو جائے گا کہ اسے چھوڑ دو۔پھر اس پر تمہیں ہرگز کوئی
اختیار نہیں رہتا۔
83
ย
یہاں عمر کا ایک استنباط ہے اور یہ استنباط بھی ان علماء کو دوسرے مسلمانوں
کی جانوں پر کوئی حق عطا نہیں کرتا۔وجہ یہ ہے کہ حضرت عمر فرماتے ہیں کہ وہ جب
کہہ دے میں مسلمان ہو گیا باوجود اس پس منظر کے کہ وہ ہر دفعہ مرتد ہو جاتا ہے جتنی
بار بھی کہے تم اس کو چھوڑتے چلے جاؤ۔اس کا فیصلہ اسی پر رکھا ہے۔اس کے اس قول
کو ان سب باتوں کے باوجود قابل اعتماد قرار دیا ہے۔اور کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ
حضرت عمرؓ نے ان کو یہ کہا تھا چونکہ اس کا جھوٹ ثابت ہو گیا ہے چونکہ اس کی
بدعہدی ثابت ہو گئی ہے اس لئے اب کی بار چاہے وہ کہے بھی کہ میں مسلمان ہوتا
ہوں تب بھی تم نے اس کی بات نہیں مانتی۔اس لئے اس حدیث سے قتل مرتد کا جواز اور یہ جواز کہ تو بہ کرے بھی تو اس کو
معاف نہیں کرنا اور جب بھی کوئی ارتداد کرے اسی وقت اسے
قتل کر دو کہاں سے نکل
آیا؟
صحت روایات جانچنے کا پیمانہ
دوسرے وہ اصول اپنی جگہ قائم ہے، ہرگز اس پر کوئی اثر نہیں پڑا کہ جو
حدیثیں یا آثار (اور یہ حدیث آثار میں سے ہے کیونکہ حضرت عمرؓ کا اپنا ایک استنباط
ہے اگر حضرت عمرؓ کا استنباط ہو یا تمام صحابہ کا بھی (نعوذ باللہ من ذلک) جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مستمرہ کے خلاف ہو اور قرآن کی واضح آیات کے
خلاف ہو تو وہ قابل التفات نہیں۔ایسی صورت میں ہم راوی کو جھوٹا قرار دیں گے نہ
کہ نعوذ باللہ حضرت عمر کو غلط استنباط کرنے والا کیونکہ ناممکن ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے پروردہ یہ بزرگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو نظر انداز کر چکے
ہوں۔اس لئے ایسی حدیثیں پائیۂ اعتبار سے گر جاتی ہیں۔یہ مطلب نہیں کہ ہم
84
حضرت عمر کی بات نہیں مانتے۔مراد یہ ہے کہ چونکہ واضح طور پر یہ حدیث یا اثر
قرآن وسنت سے ٹکرا رہا ہے اس لئے راوی غلط ہے کسی کو یا غلط فہمی ہوئی ہے یا کسی
نے جھوٹ بولا ہے۔مرتد لڑائی کرنے والا تھا
دوسری بات یہ ہے کہ اس شخص کے متعلق یہ وضاحت ملتی ہے کہ وہ حالت
جنگ میں پکڑا گیا تھا اور یہاں ایک اور استدلال ہے وہ شخص جو حالت جنگ میں
پکڑا جائے اور حاکم وقت یا فاتح جرنیل نے یہ فیصلہ کیا ہو کہ ہم اسے قتل کریں گے
کیونکہ اس نے ہم سے جنگ کی ہے اور ہمارے ساتھیوں کو قتل کیا ہے ( حاکم وقت یا
فاتح جرنیل کو یہ قانونی حق حاصل ہے معاف کرنے کا بھی یا قتل کر دینے کا بھی) اب
اگر وہ گرفتار شدہ شخص جان بچانے کے لئے اسلام قبول کر لے تو پھر جس وقت بھی وہ
اسلام سے پھرتا ہے وہ اپنے آپ کو گو یا قتل کے لئے پیش کر دیتا ہے کیونکہ صاف پتہ
چلے گا کہ قتل کا فیصلہ جو جائز تھا اس کی تلوار بہر حال لٹکی رہے گی۔دھوکہ دے کر جائز
فیصلے سے بچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔یہ ایک اور مضمون ہے۔اسکا ارتداد کے
ساتھ بالکل کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔عہد علی کی روایت
اب ہم حضرت علی کے دور میں داخل ہو جاتے ہیں۔وہاں بھی ایک بڑی
خطرناک قسم کی نظر آنے والی حدیث ( با اثر کہنا چاہئے جس کے ساتھ ایک حدیث
بھی منسلک ہے) پیش کی جاتی ہے اور اس حدیث کی سند بظاہر بڑی مضبوط ہے لیکن
اس کے متعلق میں آگے جا کر بحث کروں گا۔حدیث یہ ہے:
85
عَنْ عِكْرَمَةَ قَالَ: أُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِزَنَادِقَةَ، فَأَحْرَقَهُمْ
فَبَلَغَ ذَلِكَ بُنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: لَوْ كُنْتُ أَنَا لَمْ أُخْرِقْهُمْ، لِنَهْي
رَسُولِ اللهِ : لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ ۖ وَ لَقَتَلْتُهُمْ لِقَوْلِ
صلى الله
رَسُولِ اللهِ عَلَ: "مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ -
(صحيح البخارى كتاب استتابة المرتدين والمعاندين و قتالهم باب حكم
المرتد و المرتدة واستبانهم)
کہ مکرمہ سے روایت ہے کہ حضرت علیؓ کے پاس زندیق لوگ لائے گئے۔ان زندیقوں کو حضرت علیؓ نے زندہ آگ میں جلا دینے کا حکم دیا۔جب
حضرت ابن عباس نے سنا تو یہ رد عمل ظاہر کیا کہ کہا اگر میں ہوتا تو ہرگز ایسا نہ
کرتا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح طور پر ہمیں اس عذاب
کے دینے سے منع فرمایا ہے جو عذاب اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے خاص کیا ہے
یعنی آگ کا عذاب۔میں انہیں قتل کر دیتا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے: کہ جو اپنے دین کو بدل دے اسے قتل کر دو۔روایت کی چھان بین
یہ بظاہر سب سے مضبوط استدلال رکھنے والی حدیث ہے جو صحاح ستہ میں
سے بخاری، ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ میں آئی ہے۔اس حد تک اس کی
صحت ہے مگر کسی روایت کی صحت کا اندازہ صرف اس کے صحاح ستہ میں مذکور ہونے
سے نہیں لگایا جاتا بلکہ بعض اور پیمانے بھی ہیں اس کی صحت جانچنے کے۔ان میں
ایک اہم معیار یہ ہے کہ روایوں کی شخصیت اور ان کے تسلسل کے بارہ میں گہری