نظریہ قتل مرتد ۔۔۔ احادیث کی روشنی میں .

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت, حصہ 4

98
ہے کہ مرد عورت کا مطیع ہو گیا اور نَاقَةٌ مُقَتَلَةٌ ایسی اونٹنی کو کہتے ہیں جو مالک
کے اشارے پر چلتی ہو۔آيت كريم قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا اَكْفَرَہ کے بارہ میں فَرَّاء نے کہا ہے
کہ یہاں قتل کا مطلب ہے لعن یعنی خدا کی لعنت ہو انسان پر۔اسی طرح
قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُون میں قاتل کا مطلب یہ کیا گیا ہے کہ خدا
منافقین پر لعنت ڈالے۔حدیث میں ہے۔قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ مراد ہے
اللہ یہود کو ہلاک کرے بعض نے اسکا معنی کیا ہے کہ ان پر لعنت ڈالے اور
بعض نے یہ کیا ہے کہ ان کا دشمن ہو۔حدیث میں نمازی کو حکم ہے کہ اگر کوئی اس کے آگے سے گزرے تو قَاتِلُهُ
فَإِنَّهُ لَشَيْطَان اور قاتل کے یہاں معنی یہ کئے گئے ہیں کہ اسے اپنے
آگے سے ہٹا دو
اس سے بھی پتہ چلا کہ قتال کا لفظ ہر بار ظاہری طور پر قتل کرنے کے
معنوں میں استعمال نہیں ہوتا۔اسی طرح کہتے ہیں : قَتَلَ اللهُ فُلانا اور مراد ہوتی ہے کہ اللہ اس کے شر
سے بچائے۔چنانچہ سقیفہ بنی سعد کے موقع پر حضرت عمرؓ نے کہا : قَتَلَ اللهُ
سَعُدًا کہ خدا سعد کے شر سے مسلمانوں کو بچائے۔دوسری روایت میں ہے
کہ آپ نے فرمایا اُقْتُلُوا سَعْدًا قَتَلَهُ اللهُ اور مراد یہ تھی کہ اس کو مقتول
سمجھو۔یوں سمجھو کہ گویا یہ زندہ ہی نہیں اور اس کی بات نہ مانو اسکی گواہی کو
قبول نہ کرو۔اسی طرح حضرت عمرؓ سے یہ بھی مروی ہے کہ جو اپنا یا کسی مسلمان کا نام

99
امارات کے لئے پیش کرے تو اُقْتُلُوهُ یعنی اسے یوں سمجھو کہ جیسے وہ ہلاک
ہو گیا ہے۔اس کی بات کو نہ مانو۔تو معلوم ہوا کہ قتل کا لفظ عربی میں بہت ہی وسیع معنوں میں استعمال ہوتا
ہے۔اس لئے فَاقْتُلُوهُ سے ہمیشہ بدنی قتل مراد لینا آیات قرآنیہ صریحہ کے منافی
ہے اور سنت رسول کے مخالف۔حضرت عمرؓ سے ثابت ہے کہ آپ نے اُقْتُلُوهُ کا لفظ بائیکاٹ کرنے اور
کالعدم سمجھنے کے معنوں میں استعمال کیا۔چنانچہ ایک معزز صحابی نے ابتدا
میں حضرت ابوبکر کی بیعت نہ کی تو حضرت عمرؓ نے اس کے متعلق اقتلُوهُ
کے الفاظ استعمال فرمائے۔اور سب نے یہ مراد لی کہ اس سے قطع تعلق کر لو۔تاريخ الطبرى مطبوعه دار المعارف مصر۔سن اشاعت ۱۹۶۲ء جزء ثالث صفحه ۲۲۲)
جہاں تک حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی مذکورہ بالا روایت کا تعلق ہے اس
میں اور بھی باتیں ایسی ہیں جو درایڈ درست معلوم نہیں ہوتیں۔مثلاً رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ شادی شدہ زانی کو سنگسار کر دو۔یہ قرآن کریم میں کہیں مذکور
نہیں۔پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنی حکم کے خلاف
کوئی حکم جاری فرمایا ہو۔مزید برآں جو یہ ارشاد ہے کہ زانی سے کوئی شادی نہ کرے
سوائے ایک ایسے شخص کے جو خود بھی زانی ہوصاف بتا رہا ہے کہ زانی کو سنگسار نہیں کیا
جاتا تھا ورنہ وہ شادی کیلئے بچتا ہی نہ۔دوسرا حصہ جو کسی کو عمد اقتل کرے۔لفظاً بھی اطلاق پاتا ہے اور عین انصاف
کے مطابق ہے کہ قاتل کو قتل کے بدلہ میں قتل کیا جائے سوائے اس کے کہ مقتول کے
ورثاء اسے معاف کر دیں۔

100
تیسرے حصہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ ایک صورت یہ ہے
کہ کوئی شخص نہ صرف مرتد ہو بلکہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے
خلاف جنگ کرے۔ایسی صورت میں یا اسے قتل کیا جائے یا صلیب دے کر مارا
جائے یا اسے ملک سے نکال دیا جائے۔اب یہ تینوں متضاد باتیں ہیں ورنہ اگر محض
ارتداد کی سزا قتل ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر لازم تھا کہ اسے قتل کروادیتے۔دوسرے جہاں تک صلیب دینے کا تعلق ہے کہیں ثابت نہیں کہ آنحضور نے کسی کو
صلیب دے کر مروایا ہو۔علاوہ ازیں ملک بدر کرنے کا ، آنحضور کیسے استعمال
فرماتے جبکہ قرآن کی صریح حد یہ تھی کہ اسے لا ز ما قتل کیا جائے۔اس لئے یہ حدیث ان سارے پہلوؤں سے غور طلب ہے۔اگر چہ الفاظ
درست ہو سکتے ہیں لیکن ان کے معانی پر غور اور تدبر کرنے پڑے گا کہ آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی فعل یا قول قرآن کے منافی نہ سمجھا جائے۔آنحضرت تو
معروف مرتدین کو قتل کروانے کی بجائے ان کی بخشش کی دعا مانگا کرتے تھے اور قتل
مرتد کا عقیدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا آپ کی صریح گستاخی ہے۔اس ضمنی مگر ضروری بحث کے بعد ہم پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی بیان فرمودہ
روایت کی طرف واپس لوٹتے ہیں جس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ وہاں قتل سے
مراد ہرگز جسمانی قتل نہیں ورنہ ہر وہ شخص جو یہ خواہش ظاہر کرے کہ اسے امیر بنا دیا
جائے اس کا قتل واجب ہو جاتا۔حالانکہ کسی ایک شخص کو بھی حضرت عمرؓ نے اس لئے
قتل نہیں کروایا کہ کہ اس نے امارت کی خواہش کی ہو بلکہ ایسے مطالبہ کو کالعدم سمجھا گیا
اور فَاقْتُلُوہ سے صرف یہی مراد ہے کہ اس کے مطالبہ کو کالعدم کی طرح چھوڑ دو۔

101
قتل مرتد کی تردید کرنے والی احادیث
اب میں قتل مرتد کے عقیدہ کی تردید میں بعض کھلی کھلی ایسی احادیث پیش کر
رہا ہوں، سنئے جو تل مرتد کے عقیدہ کے بخیے ادھیڑ دیتی ہیں۔پہلی حدیث
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بدو حاضر ہوا اور آ کر
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔اس کے بعد اسے مدینہ میں بخار ہو گیا۔وہ بدو بیچارہ وہمی تھا وہ سمجھا کہ اسلام قبول کرنے کی سزا ملی ہے۔بیچارہ بڑا
سادہ آدمی تھا۔اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول
اللہ!
میرا اسلام واپس کر دیں۔میں باز آیا اس بیعت سے جس کے نتیجے میں مجھے
تکلیف پہنچے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ یہ سادہ آدمی ہے اس
لئے آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ دیکھو اگر تم نے ارتداد کیا تو قتل کر ڈالونگا نہیں
بلکہ، آپ نے واضح انکار کر دیا کہ میں تمہاری بیعت واپس نہیں کرتا۔پھر وہ
دوبارہ آیا۔بخارا بھی چڑھا ہوا تھا اور کہا میں بیعت فسخ کرنے کی درخواست
کرتا ہوں۔مجھے معاف کر دیں (وہ سمجھتا تھا کہ جب تک رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اعلان نہ کریں کہ میں نے تمہارا اسلام واپس کر دیا میرا بخار نہیں
اترے گا)۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: نہیں میں نے تمہاری
بیعت واپس نہیں کرنی۔اس پر اس نے تیسری بار آ کر عرض کی کہ میری
بیعت واپس کر دیں آپ نے فرمایا: نہیں، میں نے نہیں کرنی۔چنانچہ بدو

102
ناراض ہو کر مدینہ سے چلا گیا۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ مدینے کی مثال تو بھٹی کی طرح ہے جو میل کو باہر نکال دیتی ہے۔یعنی
غلط آدمی تھا اس لئے باوجود میری کوشش کے اسلام میں نہیں ٹھہر سکا۔مدینے
کے ماحول نے اسے اس طرح باہر پھینک دیا جس طرح بھٹی میل کو نکال
دیتی ہے۔( بخارى كتاب الحج باب المدينة تنفى الخبث۔۔۔۔۔)
گویا ثابت ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک وہ مرتد تھا خود کہہ
رہا تھا کہ میرا اسلام واپس کر دیں تین دفعہ ایسا کہا اور جب نکل گیا تو اس کے باوجود
آپ نے اس کے قتل کا حکم نہیں دیا کیسے ممکن ہے کہ نعوذ باللہ حضرت عمرؓ کو تو علم ہو،
حضرت
علی کو تو علم ہو، حضرت ابو بکر" کو تو علم ہولیکن ، اگر علم نہ ہو تو رسول اللہ ہی کو نہ
ہو کہ ارتداد کے جرم کی سزا کیا ہے؟
دوسری حدیث
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح حدیبیہ کے موقع پر کفار کے ساتھ جو
شرائط منظور فرمائیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ اگر کوئی مسلمان مرتد ہو کر کفار
مکہ کے پاس چلا جائے گا تو کفارا سے واپس نہیں کریں گے۔( السيرة النبوية لعبد الملك بن هشام، امر الحديبية في آخر سنة ست۔)
اگر اسلام میں یہ واضح اور قطعی سزا موجود تھی کہ جو ارتداد کرے گا اسے قتل کیا
جائے گا تو دین میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہرگز نرمی نہ فرماتے۔

تیسری حدیث
103
پھر وہ روایت ہے جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ حضرت عثمان کے پاس
چھپ کر ایک مرتد نے پناہ مانگی تھی اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
معاف فرما دیا تھا۔(سنن ابی داؤد کتاب الحدود باب الحكم فيمن ارتد)
یہ بھی ایک واضح اور قطعی دلیل ہے کہ قتل مرتد کا کوئی تصور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذہن میں موجود نہ تھا
چوتھی حدیث
حضرت انسؓ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے مجھے ایک فتح کی
خوشخبری پہنچانے کیلئے حضرت عمرؓ کی طرف بھیجا۔واقعہ یہ تھا کہ بکر بن وائل
قبیلہ کے چھ افراد اسلام سے مرتد ہو کر مشرکین کے جتھے سے جاملے تھے۔حضرت عمرؓ نے پوچھا ان لوگوں کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی یا امیر المومنین !
ان لوگوں نے اسلام سے ارتداد اختیار کیا تھا اور مشرکوں سے جاملے تھے قتل
کے سوا اور کیا ان کے ساتھ کیا جاتا تھا ؟ اس پر عمر فرمانے لگے اگر میں انہیں
قتل کئے بغیر صلح سے پکڑتا تو یہ بات مجھے دنیا میں موجود سب سونے اور
چاندی کے مل جانے سے زیادہ پسندیدہ تھی۔میں نے عرض کی
یا امیر المومنین ! اگر آپ ان لوگوں کو پکڑ لیتے تو آپ ان سے کیا سلوک
فرماتے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے کہتا کہ جس دروازے سے نکلے ہو
اسی میں واپس آ جاؤ۔اگر وہ ایسا کرتے تو میں انہیں کچھ نہ کہتا اور اگر وہ نہ

آج 10 میں سے 10 باقی