نظریہ قتل مرتد ۔۔۔ احادیث کی روشنی میں .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت, حصہ 3
86
چھان بین کی جائے۔بڑے بڑے علماء کرام جنہوں نے روایات کی صحت کے بارہ میں تحقیقات
کے لئے اپنی زندگیاں صرف کر دیں، انہوں نے عکرمہ کی اس روایت کے بارہ میں
فیصلہ دیا ہے کہ یہ روایت غریب اور احاد روایات میں آتی ہے یعنی اس کا راوی
صرف ایک عکرمہ ہی ہے۔اور مولا نا عبدالحی لکھنوی رحمہ اللہ کی رائے ہے کہ چونکہ امام بخاری نے عکرمہ
سے روایت کی ہے اس لئے دوسرے محدثین نے بھی اس کی روایت قبول کر لی بغیر
اس کے کہ وہ خود اس کے بارہ میں تحقیق کرتے “
الرفع والتكميل فى جرح والتعديل صفحه ۷۔طبع قدیم لکھنو)
یہ تو ممکن ہے کہ ایک ہی راوی سے مروی روایت صحیح اور معتبر حدیث ہومگر
وہ روایت ایسی حدیث صحیح کے پائے کو نہیں پہنچ سکتی جو کئی راویوں سے مروی ہو۔اس لئے ایسی احاد روایات پر ایسے امور کے بارہ میں بناء نہیں کی جاسکتی جو حقوق
وذمہ داریوں اور واجبات اور سزاؤں سے تعلق رکھتے ہوں۔خصوصاً حدود کے مسائل
کے بارہ میں یعنی وہ سزائیں جن کو خود قرآن نے مقرر کیا ہے لہذا ایسے نازک اور
حساس مسئلہ کے بارہ میں ایسی حدیث احاد پر بناء نہیں کی جاسکتی خواہ وہ بعض علماء کے
نز دیک صحیح ہی کیوں نہ ہو۔راوی خارجی ہے
پھر ہمیں راوی عکرمہ اور اس کی شہرت کے بارہ میں مزید چھان بین کرنا
ضروری ہے۔جب اس روایت کو اس معیار سے پر کھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس کا
87
راوی عکرمہ خارجی اور حضرت علی کا دشمن تھا۔چنانچہ رجال حدیث کی بڑی اور اہم
کتب میں اس کے بارہ میں لکھا ہے کہ یہ ایسا کمینہ اور خبیث شخص تھا کہ مسلمانوں
نے اس کا جنازہ تک نہیں پڑھا۔اسی وجہ سے ایسے علماء حدیث نے جن کو روایات کی
صحت جانچنے کے بارہ میں ید طولیٰ حاصل تھا یہ فیصلہ دیا ہے کہ اس روایت کی کوئی
قیمت نہیں کیونکہ اس کا راوی زندیق اور خارجی تھا اور حضرت علیؓ کے دشمنوں کا حامی
تھا خصوصاً ان ایام میں جب حضرت علی اور حضرت ابن عباس کے درمیان اختلافات
شروع ہوئے۔عباسی دور میں عکرمہ نے ایک نیک اور خدا ترس عالم کے طور پر بڑی شہرت
اور تعظیم حاصل کر لی تھی اور یہ بات واضح ہے کہ اس شہرت کا باعث ، حضرت علی کی
مخالفت اور عباسیوں کی حمایت تھا جو سیاست کی وجہ سے ہر اس شخص اور چیز کی
مخالفت کرتے تھے جس کا تعلق اولا دعلی سے ہو۔عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ قتل مرتد کی روایات نے دراصل بصر ہ ، کوفہ اور
یمن میں رونما ہونے والے واقعات سے جنم لیا ہے کیونکہ اہل حجاز یعنی مکہ و مدینہ
والے اس روایت سے بالکل لاعلم نظر آتے ہیں۔پھر اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ عکرمہ کی اس روایت کے
رادی عراقی ہیں اور اس ضمن میں قارئین کو امام طاؤوس بن کیسان
کا یہ قول نہیں بھولنا
چاہئے کہ :
اگر کوئی عراقی تجھے سو حدیثیں بتائے تو ان میں سے ۹۹ کو تو بالکل پھینک دو
اور باقی کے بارہ میں بھی شک ہی کرو“۔جہاں تک عکرمہ کے خارجی، غیر ثقہ اور کذاب ہونے کا تعلق ہے تو اس ضمن
88
میں کتب الرجال کی بڑی بڑی تالیفات سے درج ذیل شواہد آپ کے سامنے پیش
ہیں:
) الذھبی کہتے ہیں:
ہمیں الصلت ابو شعیب نے بتایا کہ میں نے محمد بن سیرین سے عکرمہ
کے بارہ میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اس بات سے کوئی
تکلیف نہیں کہ وہ اہل جنت میں سے ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ وہ بہت ہی زیادہ
جھوٹ بولنے والا ہے۔“
الذھبی مزید کہتے ہیں۔یعقوب بن الحضر می اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بتایا
ہے کہ ایک بار عکرمہ مسجد کے دروازے پر کھڑا ہو کر کہنے لگا کہ اس مسجد میں
موجود سب لوگ کافر ہیں۔عکرمہ اباضیہ فرقہ کے خیالات رکھتا تھا۔“
الذھبی مزید فرماتے ہیں:
ابن المسیب نے اپنے غلام بُرد سے کہا کہ میری طرف منسوب کر کے
جھوٹی روایات بیان نہ کرنا جیسے عکرمہ، ابن عباس کی طرف جھوٹی روایات
منسوب کرتا ہے۔“
(ميزان الاعتدال في نقد الرجال لمحمد
بن
بن
العثمان
احمد
الذهبي - عكرمة مولى ابن عباس
ب: ایک اور محقق لکھتے ہیں۔”عبداللہ بن الحارث کہتے ہیں کہ میں علی بن عبد اللہ بن عباس کے ہاں گیا تو
دیکھا کہ باب الحش کے سامنے عکرمہ پابہ زنجیر پڑا ہے۔میں نے علی کو کہا کیا
89
تمہیں خوف خدا نہیں؟ علی کہنے لگے: یہ خبیث ( عکرمہ) میرے والد
صاحب کے نام پر جھوٹی روایات بیان
کرتا پھرتا ہے
نیز لکھتے ہیں:
وھیب روایت کرتے ہیں کہ میں بیٹی بن سعید انصاری اور ایوب کے
پاس تھا کہ انہوں نے عکرمہ کا ذکر کیا۔اس پر یحیی بن سعید نے کہا کہ عکرمہ
کذاب تھا“
(الضعفاء الكبير لحافظ ابی جعفر محمد بن عمر بن موسى بن الحماد المكي
دار الكتب العلمية، بيروت طبع اول ۹۸۴اء السفر الثالث ص ۳۷۳، ۳۷۴)
ج۔حضرت ابن حجر العسقلانی لکھتے ہیں:
* یحیی بن معین نے کہا: امام مالک بن انس نے عکرمہ سے صرف اس وجہ
سے روایات بیان نہیں کی ہیں کہ وہ صفر یہ فرقے کے خیالات رکھتا تھا۔* عطاء کہتے ہیں کہ وہ ( عکرمہ ) اباضیہ فرقے سے تعلق رکھتا تھا۔* الجوز جانی کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد سے پوچھا کہ کیا عکرمہ اباضی تھا؟
انہوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ وہ صفری تھا۔*
* مصعب الزبیری کے نزدیک عکرمہ خارجی خیالات کا حامل تھا۔ابراہیم بن مندز نے معن بن عیسی اور دوسرے لوگوں سے روایت کی ہے
کہ امام مالک عکرمہ کو ثقہ خیال نہ کرتے تھے اور حکم دیتے تھے کہ اس کی بیان
کردہ روایات قبول نہ کی جائیں۔*
میں نے اہل مدینہ میں سے بعض کو یہ کہتے سنا ہے کہ عکرمہ اور عزہ نامی
لڑکی کے عاشق کُفیر کی میتیں ایک ہی دن میں مسجد کے دروازے کے
90
سامنے لائی گئیں۔لوگوں نے کثیر کا جنازہ تو پڑھ لیا مگر عکرمہ کا جنازہ بہت
کم لوگوں نے پڑھا۔احمد سے بھی اس مفہوم کی روایت بیان ہوئی ہے۔* ہشام بن عبداللہ المحزومی کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابی ذئب کو کہتے سنا
کہ عکرمہ غیر ثقہ تھا اور میں نے اسے دیکھا ہوا ہے“
(تهذيب التهذيب، لامام حافظ شهاب الدين احمد
بن
العسقلانی، عكرمة البريرى ابو عبدالله المدنى مولى ابن عباس)
پس ایک ایسی روایت پر بنا کرنا جس کے بارہ میں واضح طور پر ثابت ہو کہ
اس کا راوی سخت جھوٹا تھا اور حضرت
علی کا شدید دشمن تھا قطعا جائز نہیں۔داخلی شہادت
پھر جب ہم روایت کے الفاظ کی چھان بین کرتے ہیں تو اس کو کئی لحاظ سے
غلط پاتے ہیں۔ا۔اس میں شک نہیں کہ حضرت ابن عباس کا اپنا ایک مقام ہے۔مگر حضرت
علی کے مقام کا مقابلہ تو وہ نہیں کر سکتے تھے۔وہ خلیفۃ الرسول تھے۔خدا نے ان کو
خلافت کے لئے چنا تھا۔یہ ممکن نہیں تھا کہ حضرت ابن عباس کو تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی ہدایت کا پاس ہو اور حضرت علی کو پاس نہ ہو۔اگر ہم روایت کو درست بھی
مان لیں تب بھی ابن عباس کا طرز بیان ہی بتا رہا ہے کہ وہ اس خبر کی تصدیق ہی نہیں
کرتے۔وہ کہتے ہیں: میں اپنے متعلق سوچ کر دیکھتا ہوں تو میں کبھی ایسا کرنے کے
لئے تیار ہی نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ واضح حکم تھا حضرت علیؓ کب ایسا
کر سکتے ہیں۔
91
اس لئے حضرت علیؓ کے متعلق ایسی ذلیل بات منسوب کرنا کہ انہوں نے
زندہ جلا دیا یہ بالکل جھوٹ ہے اور قطعی جھوٹ ہے کیونکہ آپ کے ایک شدید دشمن کی
طرف سے مروی ہے جو حضرت علی پر بہتان بازی کرنا چاہتا ہے چنانچہ اس بات کی
تصدیق ایک دوسری روایت سے بھی ہوتی ہے جس میں عکرمہ بتاتا ہے کہ جب
حضرت علی کو حضرت ابن عباس کے اس رد عمل کی خبر پہنچی تو آپ نے سخت برہم ہو کر
کہا: ”وَيْحَ ابن عباس “ کہ خدا ابن عباس کو غارت کرے۔(سنن ابی داؤد کتاب الحدود باب الحكم فيمن ارتد
مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ کے اصل معنی
۲۔پھر مَنْ بَدَّلَ دِيْنَهُ فَاقْتُلُوهُ“ کا جملہ عمومیت رکھتا ہے اور اس کے کئی
66
معنے کئے جا سکتے ہیں۔چنانچہ لفظ ”من“ مرد عورتوں اور بچوں سب پر اطلاق پاتا
ہے۔مگر کئی فقہا ء ایسے ہیں جنہوں نے مرتد عورت کے قتل کو نا جائز قرار دیا ہے۔۳۔پھر دِینَهُ “ میں لفظ ”دین“ سے کوئی بھی دین مراد لیا جا سکتا ہے
صرف اسلام ہی مراد نہیں لیا جا سکتا۔بت پرستوں کے دین کو بھی قرآن میں دین کہا
گیا ہے۔(سورۃ الکافرون)
ان احتمالات کے ہوتے ہوئے ایسی روایت کو صرف ایسے مسلمان سے جو اپنا
دین بدل دے مخصوص کر دینا کس طرح ممکن ہے؟ قانون کی حساس و بار یک زبان کو
مدنظر رکھتے ہوئے اس روایت کی رو سے تو ہر اس انسان کو جو اپنا دین بدلے قتل کیا
جائے گا خواہ اس کا کوئی بھی دین ہو۔پھر تو ہر وہ یہودی جو عیسائی ہو جائے قتل کیا
جائے گا اور ہر وہ عیسائی جو مسلمان ہو قتل کیا جائے گا اور ہر وہ مشرک جو کوئی اور دین
92
اختیار کرے قتل کیا جائے گا !!
66
پھر لفظ ”من“ اسلامی حکومت کی حدود سے باہر بھی اطلاق پائے گا یعنی ہر
و شخص جو اپنا دین بدلے قتل ہو گا خواہ اسلامی حکومت سے باہر آسٹریلیا میں رہتا ہو یا
افریقہ اور جنوبی امریکہ کے جنگلوں میں !! نیز سوچئے کہ اسلام خود تو اپنے پیروکاروں
کو یہ تلقین کرتا ہے کہ دوسرے لوگوں کو دین اسلام کی طرف بلا ؤ حتی کہ وہ ہر مسلمان
سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مبلغ اور داعی اللہ بنے مگر دوسرے مذاہب کے بارہ میں کیا ہو
گا؟ کیا ان کو بھی تبلیغ کا ویسا ہی حق حاصل ہو گا جیسا اسلام کو ہے؟ قتل مرتد کے
غیر انسانی اور بدعتی نظریہ کے حامی حضرات یہ نہیں سوچتے کہ مختلف قوموں اور
مذاہب کے باہمی انسانی تعلقات پر اس نظریہ کے کیسے بدنتائج پڑیں گے؟ وہ کیوں
نہیں سمجھتے کہ اگر اس نظریہ کو درست مانا جائے تو پھر دوسرے لوگوں کو تو اپنا دین
بدلنے کی اجازت ہوگی مگر مسلمان کو اپنا دین چھوڑنے کا حق نہ ہوگا اور اسلام کو تو یہ حق
ہوگا کہ دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کا دین بدلے مگر دوسرے مذاہب کے ماننے
والوں کو قطعاً یہ حق نہ ہوگا کہ اسلام کے پیروکاروں کو دوسرے عقائد کا قائل کریں؟
اسلام کے عدل و انصاف کو کیسی بھیانک شکل میں یہ لوگ دنیا کے سامنے پیش کر رہے
ہیں ! لہذا اس روایت سے قتل مرتد کا استدلال کرنا بالکل غلط ہے کیونکہ اس کا مفہوم
غیر واضح ہے۔اس کا راوی کذاب، فاسق اور خارجی ہے جو حضرت علی پر تہمت لگا رہا
ہے کہ آپ نے زندیقوں کو زندہ جلوا دیا اور اگر چہ حضرت امام بخاری کو علم نہ ہو سکا
مگر آپ کے بعد کے محدثین نے ثابت کیا ہے کہ وہ خارجی اور حضرت علی کا دشمن تھا
اور اس کا فسق اور خباثت اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ مسلمانوں نے اسکا جنازہ تک پڑھنا
گوارا نہ کیا۔
93
اب اس موضوع پر چند مزید احادیث پیش کرتا ہوں۔(0) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ : لَا يَحِلُّ دَمُ امْرَيْ
مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا بِإِحْدَى
ثَلَاثِ اَلنَّفْسُ بِالنَّفْسِ، وَالطَّيِّبُ الزَّانِي، وَالْمُفَارِقُ لِدِينِهِ،
النَّارِكُ لِلْجَمَاعَةِ
(بخاری کتاب الديات باب قول الله تعالى: ان النفس بالنفس۔۔۔۔)
یعنی عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی
یسے مسلمان کا خون کرنا جو گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں (محمد)
اللہ کا رسول ہوں ہرگز جائز نہیں سوائے تین صورتوں کے۔اول یہ کہ اس نے کسی
جان کو قتل کیا ہو جس کے بدلہ میں اسے قتل کیا جائے۔دوم یہ کہ وہ ایسا شخص ہو جو
با وجود شادی شدہ ہونے کے زنا کا مرتکب ہوا ہو۔سوم یہ کہ وہ دین سے نکل جائے
اور جماعت کو چھوڑ دے۔(ب) حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزَ أَبْرَزَ سَرِيرَهُ
يَوْمًا لِلنَّاسِ ثُمَّ أَذِنَ لَهُمْ فَدَخَلُوا قَالَ لِي مَا تَقُولُ يَا أَبَا
قِلَابَةَ ؟۔۔۔۔قُلْتُ : فَوَاللَّهِ مَا قَتَلَ رَسُوْلُ اللَّهِ
ﷺ أَحَدًا قَطُّ إِلَّا فِي
صلى الله
إحْدَى ثَلَاثِ خِصَالٍ، رَجُلٌ قَتَلَ بِجَرِيرَةِ نَفْسِهِ فَقُتِلَ، أَوْ رَجُلٌ
زَنَى بَعْدَ إِحْصَانِ أَوْ رَجَلٌ حَارَبَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ وَارْتَدَّ عَنِ
الإِسْلَامِ فَقَالَ الْقَوْمُ: أَوَ لَيْسَ قَدْ حَدَّثَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: أَنَّ
رَسُولَ اللَّهِ الله قَطَعَ فِي السَّرَقِ وَ سَمَرَ الْأَعْيُنَ ثُمَّ نَبَذَهُمْ فِي
الشَّمْسِ ؟ فَقُلْتُ أَنَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثَ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي أَنَسٌ أَنَّ نَفَرًا
94
صلى الله
مِنْ عُكْلٍ ثَمَانِيَةً قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَبَايَعُوهُ عَلَى
الإِسْلامِ فَاسْتَوْخَمُوا الْأَرْضَ، فَسَقِمَتْ أَجْسَامُهُمْ فَشَكَوا
ذلِكَ إِلى رَسُولِ اللهِ الا الله قَالَ : أَفَلَا تَخْرُجُونَ مَعَ رَاعِيْنَا فِي
إبلِهِ فَتُصِيبُونَ مِنْ أَلْبَانِهَا وَ اَبْوَالِهَا؟ قَالُوا: بَلَى فَخَرَجُوا
فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَ أَبْوَالِهَا فَصَحُوا فَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ
اللهِ الا الله وَ أَطْرَدُوا النَّعَمَ - فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ الله ، فَأَرْسَلَ
فِي آثَارِهِمْ فَأُدْرِكُوا - فَجِئ بِهِمْ، فَأَمَرَبِهِمْ فَقُطِّعَتْ أَيْدِيهِمْ وَ
أَرْجُلُهُمْ وَ سَمَرَ أَعْيُنَهُمْ ثُمَّ نَبَذَهُمُ فِي الشَّمْسِ حَتَّى مَاتُوا قُلْتُ
وَأَيُّ شَيْءٍ أَشَدُّ مِمَّا صَنَعَ هَؤُلَاءِ؟ اِرْتَدُّوا عَنِ الإِسْلَامِ وَ قَتَلُوا وَ
سَرَقُوا
ހ
(بخارى كتاب الديات باب القَسَامَةِ)
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے ایک روز باہر دربار لگایا اور
لوگوں کو ملنے کے لئے بلایا لوگ آپ کے پاس آئے ایک کیس کے بارہ میں
آپ نے مجھے فرمایا: ابو قلابہ تمہاری کیا رائے ہے؟ میں نے عرض کی: خدا کی
قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوائے درج ذیل تین قسم کے مجرموں
کے کسی کو قتل نہیں فرمایا۔ایک تو وہ جو دوسرے کو اپنے نفس کے جوش کی وجہ
سے قتل کرے۔دوسرا وہ جو شادی شدہ ہونے کے باوجود زنا کا ارتکاب
کرے۔تیسرا وہ جو مرتد ہو کر اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ کے
لئے نکلے۔اس پر موجو دلوگوں نے کہا۔کیا حضرت انس سے مروی نہیں ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے اور
آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیر نے اور پھر دھوپ میں تڑپ تڑپ کر مرنے
95
کی سزا دی ؟ اس پر میں نے کہا کہ میں تمہیں انس والی اصل روایت بتاتا
ہوں۔انس نے خود مجھ سے بیان کیا تھا کہ ٹھکل قبیلہ کے آٹھ لوگ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے
اسلام لائے۔مگر انہیں اس زمین ( یعنی مدینہ) کی آب و ہوا راس نہ آئی اور
ان کے جسم بیماری کی وجہ سے کمزور پڑ گئے۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی۔آپ ﷺ نے انہیں فرمایا آپ لوگ
ہمارے چرواہے کے ساتھ ہماری اونٹوں کی چراہ گاہ پر چلے جائیں اور ان
کے دودھ اور پیشاب استعمال کریں۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے۔چنانچہ وہ
چراہ گاہ پر چلے گئے۔وہاں اونٹوں کے دودھ اور پیشاب پینے سے جب ان
کو صحت ہو گئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر
دیا اور اونٹ ہانک کر لئے گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس کی خبر
ہوئی تو آپ نے ان لوگوں کو پکڑنے کے لئے ان کے پیچھے آدمی دوڑائے
جنہوں نے انہیں جالیا۔جب یہ لوگ آپ کے سامنے حاضر کئے گئے تو
آپ نے انہیں سزا دینے کا حکم دیا چنانچہ ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے گئے
اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھیری گئیں۔پھر انہیں دھوپ میں پھینک
دیا گیا یہاں تک کہ وہ اسی حالت میں مر گئے۔میں نے کہا: کیا ان کے جرم سے بڑھ کر بھی کوئی جرم ہوسکتا ہے جس کی
انہیں سزا دی گئی۔انہوں نے اسلام سے مرتد ہونے کے بعد قتل کیا اور
چوری بھی کی۔(ج): عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ : لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ
96
مُسْلِمٍ يَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا فِي
إِحْدَى ثَلَاثٍ : رَجُلٌ زَنَى بَعْدَ أَحْصَانٍ فَإِنَّهُ يُرْجَمُ، وَ رَجُلٌ خَرَجَ
مُحَارِبًا بِاللَّهَ وَرَسُولِهِ فَإِنَّهُ يُقْتَلُ اَوْ يُصَلَّبُ اَوْ يُنْفَى مِنَ الْأَرْضِ ،
أَوْ يَقْتُلُ نَفْسًا فَيُقْتَلُ بِهَا - (ابوداؤد كتاب الحدود باب الحكم فيمن ارتد)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: کسی مسلمان کا جو " لا اله الا الله محمد رسول اللہ کی گواہی
دیتا ہو سوائے تین وجوہ کے خون بہانا حرام ہے۔یا وہ ایسا شخص ہو جس نے
شادی شدہ ہونے کے باوجود زنا کیا ہو۔ایسے شخص کو سنگسار کیا جائے گا۔یا
ایسا شخص ہو جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرنے نکلا ہوا ایسے شخص کو یا
قتل کیا جائے یا صلیب دے کر مار دیا جائے گا یا ملک بدر کیا جائے گا۔یا ایسا
شخص ہو جس نے کسی جان کا ناحق خون کیا ہو۔اسے مقتول کے بدلے قتل کیا
جائے گا۔لغت میں قتل کے مجازی معنی
پھر لغت کی کتب میں قتل مجازی معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے۔چنانچہ عربی
زبان کے جید علماء نے لکھا ہے:
وَ مِنَ الْمَجَازِ : قَتَلَ الشَّيْئَ خَبْرًا أَوْ عِلْمًا - أَى عَلِمَهُ عِلْمًا تَأَمَّا -
وَ قَتَلَ الشَّرَابَ: إِذَا مَزَجَهُ بِالْمَاءِ فَأَزَالَ بِذلِكَ حِدَّتَهُ -
وَ قَتَلَ فُلَانًا : أَذَلَّهُ -
وَتَقَبَّلَ الرَّجُلُ لِلْمَرَأَةِ: خَضَعَ - وَ نَاقَةٌ مُقَتَلَةٌ : مُذَلَّلَةٌ
97
وَ قَوْلُهُ تَعَالَى : قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا اَكْفَرَهُ - أَيْ لُعِنَ، قَالَهُ الْفَرَّاءُ -
وَقَوْلُهُ - قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ - أَى لَعَنَهُمْ -
وَ فِى الْحَدِيثِ: قَاتَلَ اللهُ الْيَهُودَ: أَيْ قَتَلَهُمُ اللَّهُ وَ قِيْلَ:
لَعَنَهُمْ وَ قِيْلَ: عَادَاهُمْ وَ فِي حَدِيثِ الْمَارِ بَيْنَ يَدَيِ
الْمُصَلَّى : قَاتِلُهُ فَإِنَّهُ لَشَيْطَانٌ : أَى رَافِعُهُ مِنْ قِبْلَتِكَ وَ لَيْسَ
كُلُّ قِتَالِ بِمَعْنَى الْقَتْلِ -
قَتَلَ اللَّهُ فُلَانًا فَإِنَّهُ كَذَا : أَيْ رَفَعَ شَرَّهُ - وَ فِي حَدِيثِ السَّقِيفَةِ،
قَالَ عُمَرُ: قَتَلَ اللَّهُ سَعْدًا، فَإِنَّهُ صَاحِبُ فِتْنَةٍ وَ شَرٍ، أَيْ دَفَعَ اللَّهُ
شَرَّهُ - وَ فِي رِوَايَةٍ: اقْتُلُوا سَعْدًا قَتَلَهُ اللهُ، أَيْ اجْعَلُوهُ كَمَنْ
قُتِلَ ، وَلَا تَعْتَدُّوا بِمَشْهَدِهِ، وَلَا تُعَرِّجُوْا عَلَى قَوْلِهِ -
وَ فِي حَدِيثِ عُمَرَ أَيْضًا: مَنْ دَعَا إِلَى أَمَارَةِ نَفْسِهِ أَوْ غَيْرِهِ مِنَ
الْمُسْلِمِينَ فَاقْتُلُوهُ : أَى : اِجْعَلُوهُ كَمَنْ قُتِلَ وَ مَاتَ بِاَلَّا تَقْبِلُوا لَهُ
قَوْلًا وَلَا تُقِيمُوا لَهُ دَعْوَةً - وَلِذلِكَ الْحَدِيثُ الْأَخَرُ : إِذَا بُوْيِعَ
لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْاَخِيْرَ مِنْهُمَا، أَى أَبْطِلُوا دَعْوَتَهُ، وَاجْعَلُوهُ
كَمَنْ مَاتَ - تاج العروس، لسان العرب، المعجم الوسيط)
کہ مجازی طور پر کہتے ہیں: قَتَلَ الشَّيْءَ خَبْرًا وَّ عِلْمًا: اس نے کسی
بات کو علم کے لحاظ سے قتل کر دیا یعنی اس چیز کے بارہ میں
مکمل علم حاصل کیا۔پھر کہتے ہیں : اس نے شراب کو قتل کیا۔مراد یہ ہوتی کہ شراب میں پانی ملا کر
اسکی تیزی ختم کی۔اور قَتَلَ فُلانا کہتے ہیں تو مراد ہوتی ہے کہ اس نے
دوسرے کو ذلیل ورسوا کیا۔اور تقبَّلَ الرَّجُلُ لِلْمَرْأَةِ کہیں تو مطلب ہوتا