ارتداد اور تاریخ انبیاء .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت
121
ارتداد اور تاریخ انبیاء
اب میں آپ کے سامنے ایک آخری بات جو دلچسپ بھی ہے اور اس مضمون
پر حرف آخر کی حیثیت بھی رکھتی ہے اور ایک پہلو سے انتہائی دردناک بھی ہے پیش
کرتا ہوں۔قرآن کریم نے ایک بڑی ہی وسیع اور بہت مستند اور نہایت مبسوط تاریخ
انبیاء پیش کی ہے۔حضرت آدم سے لے کر حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانے تک انبیاء علیہم السلام کے کیا عقائد رہے؟ ان کے کیا دستور رہے؟ ان
کے ماننے والوں کے کیا خلق تھے؟ کیا اطوار تھے؟ اور اس کے مقابل پر ان کے
دشمنوں کے کیا عقائد اور اطوار تھے ؟ ان کے دعوے کیا تھے؟ ان کے استدلال کیا
تھے؟ نہایت مبسوط اور مسلسل تاریخ کے رنگ میں قرآن کریم نے ان سب باتوں کو
محفوظ فرمایا ہے۔حضرت نوح سے لے کر حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک
کے انبیاء کا ذکر اور ان کے مخالفین کا ذکر اور ان کے درمیان چلنے والی بحث کا ذکر
قرآن کریم نے محفوظ کیا ہے۔دشمنان انبیاء کا عقیدہ
قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ بلا استثناء تمام منکرین انبیاء کا یہ عقیدہ تھا کہ
جو ان کے مذہب سے پھر جائے یعنی مرتد ہو جائے اسے ضرور بھیانک سزائیں ملنی
چاہئیں۔پس اس مسئلہ پر اگر کوئی اجماع ہے تو مخالفین انبیاء کا اجماع ہے نہ انبیا ء اور
ان کے ماننے والوں کا۔قرآن کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں کے ساتھ تھا اور ان
122
لوگوں پر لعنت ڈالتا تھا جو یہ عقیدہ رکھتے تھے اور اس پر عمل کی کوشش کرتے تھے کہ اگر
کوئی اپنی ملت سے پھر جائے تو اس کی سزا قتل ہونی چاہئے یا اسے زندہ جلا دینا
چاہئے یا اسے بستی سے نکال دینا چاہئے یا اسے قید کر دینا چاہئے۔حضرت نوح پر ارتداد کا الزام
چنانچہ حضرت نوح کے متعلق قرآن کہتا ہے کہ ان کی قوم نے بھی آپ کو کہا
کہ تم اپنے دین سے خود بھی پھر گئے ہو اور دوسروں کا دین بھی تبدیل کروا ر ہے ہو اور
قَالُوا لَبِنْ لَمْ تَنْتَهِ يُنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِينَ ) (الشعراء: ۱۱۷)
انہوں نے بیک آواز ہو کر کہا کہ اے نوح! اگر تو اس بات سے باز نہ آیا،
اگر تو نے ارتداد سے تو بہ نہ کی اور لوگوں کو مرتد بنانے سے باز نہ آیا تو ہم یہ دیکھتے ہیں
کہ تیرا انجام یہ ہوگا کہ تو ہمارے ہاتھوں سنگسار کیا جائے گا۔اس لئے اگر آج کوئٹہ کے علماء نے یہ فتویٰ دیا ہے کہ احمدی مرتد ہیں۔ان کی
مرضی کے خلاف زبر دستی انہیں اسلام سے باہر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ارتداد کی
سزا رجم ہے، ان کو زمین میں گاڑھ کر سنگسار کر دینا چاہئے تو یہ کوئی نیا دعویٰ نہیں اس
سے قبل حضرت نوح کے مخالفین بھی بعینہ یہی دعویٰ کر چکے ہیں۔حضرت ابراہیم پر فتوی ارتداد
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارہ میں قرآن کریم میں آتا ہے:
قَالَ اَرَاغِبُ اَنْتَ عَنْ أَلِهَتِى يَابُرُ هِيمُ ۚ لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ
لا رَجُمَنَّكَ وَاهْجُرْنِي مَلِيَّاه (مريم : ۴۷)
ابراہیم کے باپ نے ( جو بعض کے نزدیک ان کا چا تھا مگر قرآن اسے باپ
123
قرار دیتا ہے) اسے کہا کہ کیا تو میرے معبودوں سے پھر چکا ہے؟ اے
ابراہیم ! اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کرونگا۔اور بہتر ہے کہ سر دست کچھ دیر
کے لئے تو میری نظروں سے اوجھل ہو جاتا کہ میرا غضب کچھ ٹھنڈا ہو جائے۔پھر اسی آواز کو حضرت ابرا ہیم کے باپ کی قوم نے بھی اختیار کر لیا اور ارتداد
کی سزا کا ایک اور طریقہ ایجا دکیا۔انہوں نے کہا:
قَالُوا حَرِقُوْهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ۔قُلْنَا
ينَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرَهِيْمَنَ وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا
فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْرِيْنَ ) (الانبياء : ۶۹ (۷۱)
جب باپ نے سنگسار کرنے کا کہا تو قوم کو تو شہہ مل گئی۔اگر باپ ارتداد کے
جرم میں بیٹے کو یہ سزا دے سکتا ہے کہ اسے سنگسار کرا دے تو قوم نے تو ایک قدم
آگے جانا ہی تھا۔قرآن فرماتا ہے کہ انہوں نے یہ اعلان کیا کہ اسے زندہ آگ میں
جلا دو اور اس طرح اپنے معبودوں کی مدد کرو۔اگر کچھ کرنا ہی ہے تو یہ کر گز رو ورنہ
تمہارا دین خراب ہو جائے گا۔مگر ارتداد کی سزا قتل قرار دینے والوں کا حکم نہیں چلنا
تھا۔خدا فرماتا ہے کہ آگ پر حکم میرا چلنا تھا کیونکہ آگ میری تخلیق ہے۔میں نے
اس آگ کو حکم دیا: يُنَارُ كُونِى بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ کہ اے
آگ ! میرے ابراہیم پر ٹھنڈی پڑ جا اور اس کے لئے امن کا ذریعہ بن جا اور سکینت
کا ذریعہ بن جا۔مقام عبرت
اس طرز کلام سے انسان کو عبرت حاصل کرنی چاہئے۔انسان تو مٹی سے پیدا
کیا گیا جونمو کا جو ہر رکھتی ہے اور شیطان کو آگ سے پیدا کیا یعنی مٹی کے برعکس جو
124
کچھ مٹی پیدا کرتی ہے اسے جلا کر خاکستر کر دے۔پس انسانوں میں باہمی دشمنی پیدا
کرنے والے دراصل شیطان ہی کی خصلت رکھتے ہیں۔حضرت لوط پر ارتداد کی تہمت
حضرت لوط کے متعلق بھی ان کی قوم نے یہی طرز اختیار کیا اور آپ کو بھی
ارتداد کے جرم کا سزاوار قرار دیا۔قَالُوا لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يَلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِيْنَ قَالَ
إِنِّي لِعَمَلِكُمْ مِنَ الْقَالِينَ ، رَبِّ نَجِنِي وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ
(الشعراء : ۱۶۸ تا ۱۷۰)
انہوں نے ایک اور سزا تجویز کی۔کہا اگر تو ارتداد سے باز نہ آیا تو ہم تجھے
وطن سے نکال دیں گے۔انہوں نے کہا: تم نے جو کرنا ہے کر لو۔میں تو تمہارے عمل
سے بیزار بیٹھا ہوں۔تھک چکا ہوں تمہارے گند کو دیکھ دیکھ کر۔تم سے مجھے رحم کی کوئی
توقع نہیں نے۔پھر معاً آپ کا ذہن خدا کی طرف منتقل ہوا اور یہ عرض کی : اے
میرے رب! مجھے اور میرے اہل کو ان سب حرکتوں سے نجات بخش جو وہ کرتے
ہیں۔حضرت صالح" مرتد کہلائے
حضرت صالح" کے ساتھ بھی ان کی قوم نے یہی سلوک کیا۔اور یہی بحث
جاری تھی کہ ملت سے منہ موڑنے والے اور ارتداد اختیار کرنے والے کو کوئی سزاملنی
بھی چاہئے کہ نہیں؟
قَالُوا تَقَاسَمُوْا بِاللَّهِ لَنُبَيْتَنَهُ وَأَهْلَهُ ثُمَّ تَنْقُولَنَّ لِوَلِيْهِ مَا شَهِدْنَا
مَهْلِكَ أَهْلِهِ وَ إِنَّا لَطيقُونَ (النمل :۵۰)
125
انہوں نے کہا کہ سب اللہ کے نام کی قسم کھاؤ کہ ہم سب اس پر اور اس کے
گھر والوں پر رات کے وقت حملہ کریں گے اور انہیں قتل کریں گے اور جو بھی ان کے
خون کی دیت کا مطالبہ کرنے کے لئے آئے گا ہم اس سے کہیں گے کہ ہم نے اس
کے اہل کی ہلاکت کے واقعہ کو نہیں دیکھا اور ہم بچے ہیں۔ہمیں کچھ پتہ نہیں۔یعنی
بعض جگہ کھلم کھلا مرتد کی سزا یہ قرار دی گئی اور بعض جگہ مخفی حملے کی صورت میں یہ سزا
تجویز کی گئی ہے تا کہ جرم میں پکڑے نہ جائیں۔پس آج اگر پاکستان میں یہ ہو رہا ہے اور علماء کہہ رہے ہیں کہ تم قانون کی
زد سے بچنے کے لئے چھپ کر حملے کرو، بوڑھوں کو مارو، عورتوں کو قتل کرو، بچوں کو قتل
کرو تو یہ کوئی نیا واقعہ نہیں۔اس سے پہلے حضرت صالح کے زمانہ میں بھی یہ واقعات
گزر چکے ہیں۔حضرت شعیب پر تہمت ارتداد
حضرت شعیب کے متعلق قرآن کریم بیان فرماتا ہے:
قَالَ الْمَلَأُ الَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يُشْعَيْبُ
وَالَّذِينَ مَنُوا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا اَو لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا قَالَ اَوَلَو
كُنَّا كُرِهِيْنَ قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَى اللهِ كَذِبًا إِنْ عُدْنَا فِي مِلَّتِكُمُ
بَعْدَ إِذْ نَجنَا اللهُ مِنْهَا وَمَا يَكُونُ لَنَا أَنْ نَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَنْ
يشَاءَ اللَّهُ رَبُّنَا وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللهِ تَوَكَلْنَا
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ )
(الاعراف: ۹۰،۸۹)
کہ شعیب کی قوم کے متکبر سرداروں نے کہا کہ اے شعیب ! ہم ضرور تجھے
126
اور تجھ پر ایمان لانے والوں کو اپنی بستی سے نکال دیں گے سوائے اس کے
کہ تم ہماری ملت میں واپس لوٹ آؤ۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تو ارتداد اختیار کر
جائے اور ہم تجھے بغیر سزا کے چھوڑ دیں! حضرت شعیب نے کیسا ہمیشہ زندہ
رہنے والا جواب دیا کہ کیا اس کے باوجود بھی تم ہم پر زبردستی کرو گے کہ تم
جانتے ہو کہ ہمارے دل تمہارے دین سے متنفر ہو چکے ہیں؟ وہ جب
تمہارے دین کے قائل ہی نہیں رہے تو تمہاری زبردستی ہمارے دلوں میں
تمہارا دین داخل کر ہی نہیں سکتی۔جو ترکیب نہ حضرت شعیب کو معلوم تھی اور نہ آپ کی قوم کو معلوم تھی کہ زبر دستی
کس طرح دلوں میں دین داخل کیا جاتا ہے وہ آج کے علماء کو معلوم ہوگئی ہے اور وہ
سمجھتے ہیں کہ زبر دستی تلوار کے زور سے اگر اپنی ملت میں لوٹ آنے کا ہم مطالبہ کریں
تو یہ بالکل جائز اور معقول ہے، عین اسلام اور قرآن کے مطابق ہے اور عقل کے
مطابق ہے۔ان کے اس تو ہم کا جواب حضرت شعیب کی زبان سے سنیئے۔فرماتے ہیں۔قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا إِنْ عُدْنَا فِي مِلَّتِكُمُ
کہ اگر جبر اور موت کے ڈر سے یا گھروں سے نکالے جانے کے خوف سے
ہم تمہاری ملت میں لوٹ آئیں گے تو ہم اللہ پر افترا کرنے والے ہوں
گے۔تو کیا اسلام اس بات کا حکم دیتا ہے کہ جو محض مولویوں کے تصور اسلام کے
قائل نہیں رہے ان سے اور بھی بڑا جرم کرواؤ ؟ انہیں اللہ پر افترا کرنے والا بنا دو۔پھر فرماتے ہیں:
127
”ہمارے لئے یہ ممکن ہی نہیں اور تمہارے لئے بھی یہ ممکن نہیں۔دلوں پر
صرف ایک صاحب اختیار کا اختیار ہے اور وہ خدا تعالیٰ ہے۔جب تک ہمارا
رب نہیں چاہے گا کہ ہم واپس اس خیال کی طرف لوٹ آئیں جسے چھوڑ کر
ہم نکلے ہیں، اس وقت تک ہمارے قبضہ قدرت میں نہیں ہے کہ ہم وہ بات
مان جائیں جو تم ہم سے منوانا چاہتے ہو۔آج کی دنیا کے قبضہ قدرت میں وہ باتیں کیسے آ گئیں جو اس زمانہ کے نبی
وقت کے قبضہ قدرت میں نہ تھیں؟ نہ اس زمانہ کے مخالفین کے قبضہ قدرت میں
تھیں۔صرف اللہ کے قبضہ قدرت میں تھیں۔یقیناً آج بھی خدا ہی ہے جو دلوں کا
مالک ہے اور اس کے تسلط کے سوا دل ہر گز بدل نہیں سکتے۔حضرت موسی پر فرعونیوں کا الزام
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ بھی ان کی قوم اور اس وقت کے فرعون
نے یہی سلوک کیا۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ نہ صرف یہی سلوک کیا بلکہ اس ظلم
میں حد سے زیادہ بڑھ گئے اور نئے نئے طریق ایذا دہی کے ایجاد کئے۔ایسی باتیں
جو پہلے انبیاء کے مخالفین کے تصور میں بھی نہیں آئی تھیں وہ بھی فرعون کو سوجھیں اور ہر
قسم کے مظالم اس بنا پر ان پر روا ر کھے کہ وہ اس کے نزدیک اس کی قوم کو مرتد بنا
رہے تھے۔چنانچہ قرآن کریم بیان فرماتا ہے:
فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا اقْتُلُوا أَبْنَاءَ الَّذِينَ
ول
امَنُوْا مَعَهُ وَاسْتَحْيُوا نِسَاءَهُمْ وَمَا كَيْدُ الْكُفِرِيْنَ
إِلَّا فِي ضَللٍ وَقَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَلَيَدْعُ
رَبَّهُ اِنّى أَخَافُ أَنْ يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَنْ يُظْهِرَ فِي
128
الْأَرْضِ الْفَسَادَ وَقَالَ مُوسَى إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّ وَرَبَّكُمْ
مِنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ 0
(المؤمن : ۲۶ تا ۲۸)
جب موسیٰ فرعون اور اس کی قوم کی طرف حق کے ساتھ آیا جو ہماری طرف
سے اسے عطا ہوا تھا تو انہوں نے کہا کہ انہی کو ہی نہیں ان کے بیٹوں کو بھی قتل کرو۔اقْتُلُوا ابْنَاءَ الَّذِينَ امَنُوْا مَعَهُ“ میں ”معه“ جو ہے وہ
ایمان سے بھی متعلق ہو سکتا ہے یعنی ان لوگوں کے بیٹے جو اس کے ساتھ ایمان لائے
ہیں اور اقتلوا سے بھی متعلق ہو سکتا ہے یعنی اس کے ساتھ اور اس کے ساتھیوں
کے ساتھ ان کی اولادکو بھی قتل کرو۔یہ دونوں مفہوم ثابت ہیں کیونکہ اگلی آیت بتا رہی
ہے کہ حضرت موسی کے قتل کا بھی انہوں نے فیصلہ کیا تھا۔چنانچہ انہوں نے کہا کہ
اسے ہی قتل نہ کرو ان کی اولادوں کو بھی قتل کر دو۔وہ بھی قتل مرتد کے حکم میں آتی
ہیں۔اور آج بعینہ یہ آواز پاکستان کے علماء کی طرف سے احمدیوں کے خلاف اٹھائی
جا رہی ہے۔پس تعجب کی کوئی بات نہیں کیونکہ قرآن فرماتا ہے کہ حق کے مخالفین
ہمیشہ ایسی ہی تدبیریں سوچا کرتے ہیں۔پھر کہا: وَاسْتَحْيُوا نِسَاءَ هُمُ کہ ان کی عورتوں کو زندہ رکھو یعنی ذلیل
کرنے کے لئے، رسوا کرنے کے لئے۔فرمایا : وَمَا كَيْدُ الْكَفِرِينَ إِلَّا
في ضَللٍ کہ کفار کی تدبیر سوائے رسوائی اور ناکام ہونے کے اور کوئی حیثیت نہیں
رکھتی۔گمراہی میں بھٹکنے والی ایک تدبیر ہے جس کا کوئی نتیجہ بھی نہیں نکلے گا۔پھر بتایا
که فرعون نے کہا " ذَرُونِی اَقْتُلْ مُوسى وَلْيَدْعُ رَبَّه» میں موسی کو کیوں
نہ قتل کر دوں وہ پھر بلاتا پھرے اپنے رب کو۔دیکھتے ہیں کہ کس طرح اس کا رب
129
اسے میرے پنجے سے نکال کر لے جاتا ہے؟ کیوں میں ایسا کرتا ہوں؟ کہا: ان کا اپنا
دین جو ہے جو مرضی ہوتا پھرے، مگر صرف یہ بات نہیں اس کے جرم کی۔یہ تبلیغ
کرتے ہیں اور دوسروں کا دین بھی بدلتے پھر رہے ہیں اور یہ ایک ایسا جرم ہے جسے
نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ یہ اس طرح زمین میں فساد برپا کرتے ہیں۔پاکستانی حکومت کی دلیل
چنانچہ حکومت پاکستان نے جماعت احمدیہ کے خلاف جو مبینہ قرطاس ابیض
شائع کیا ہے، اس میں یہی دلیل دی ہے۔حکومت پاکستان
کا لکھنے والا باہر کے ملکوں
کو لکھتا ہے کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ ہم کیوں ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ان کا اپنا
دین جو ہے ہوتا پھرے لیکن یہ دوسروں کو بھی تبلیغ کرتے ہیں اور ہماری زمین میں
فساد برپا کر رہے ہیں کونسی حکومت ہے جو اس فساد کو برداشت کر سکے؟
انہیں کہنا چاہئے تھا کہ قرآن پڑھ کر دیکھ لو، فرعون نے بھی برداشت نہیں کیا
تھا، میں کیسے برداشت کرسکتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام
ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَلْيَدْعُ رَبَّهُ کا الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
بھی ہوا۔اور اس دور میں اس عاجز کے متعلق بھی انہی الفاظ میں ہو چکا ہے۔پاکستان کے علماء نے بار بار اصرار کیا اور قرائن بتا رہے ہیں کہ پاکستان کے
آمر نے حامی بھی بھر لی تھی کہ اس کے خلاف ایک سازش کرتے ہیں جس طرح
موسی کے خلاف قتل کا ایک مقدمہ بنا تھا، اسے قتل کرتے ہیں۔اگر اسے قتل کرو گے تو
( نعوذ باللہ) گویا رگِ احمدیت کائی جائے گی۔کیونکہ یہ بہت شرارت کر رہا ہے۔
130
نہایت فسادی شخص ہے۔تبلیغ پر جماعت کو آمادہ کر رہا ہے۔کہہ رہا ہے کہ بڑی تیزی
کے ساتھ پھیل جاؤ اور بڑی تیزی کے ساتھ دنیا کوخدا کا پیغام دو۔” داعیین الی اللہ“
کی تحریک کر دی ہے۔یہاں تک لکھا ہوا ہے کہ پہلے خلفاء کچھ شریف تھے۔یہ تو بڑا
خبیث اور شریر آدمی ہے۔یہ تو تیز کر رہا ہے جماعت کو۔ہم کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔میرا جواب
پس میں ان لوگوں کو قرآن کی زبان میں وہی جواب دیتا ہوں جو اس وقت
کے نبی نے دیا تھا ( اور میں نبیوں کی خاک پا کے برابر بھی اپنے آپ
کو نہیں سمجھتا، مگر
سنت نبویہ کی پیروی ضروری سمجھتا ہوں) میں حضرت موسیٰ کے قول سے سند لیتے
ہوئے قرآن کی آواز میں انہیں مخاطب کر کے یہی کہتا ہوں۔:
إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَ رَبَّكُمْ مِنْ كُلِّ مُتَكَيْرٍ لَا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ
خدا کی قسم! میں تم سے اور تمہارے جیسے شریروں سے اپنے رب کی پناہ میں
آتا ہوں۔ہر اس متکبر سے جو یوم حساب پر یقین نہیں رکھتا ورنہ وہ ایسی
ذلیل حرکتیں نہ کرتا۔اس طرح قرآن کریم مسلسل کئی آیات میں اس مضمون کو بڑھا تا چلا جا رہا
ہے۔آیات بہت کثرت سے ہیں مگر اب میں مضمون کے آخری حصے کی طرف آتا
ہوں۔سید الانبیاء پر ارتداد کا الزام
سب سے بڑھ کر ، سب سے برتر ، سب سے اعلیٰ، سب سے افضل، سب
سے احسن ہمارے آقا و مولی حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جو سب نبیوں
131
کے سردار تھے۔یہی ہم سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے اور یہی قرآن سے ثابت ہے
اور یہی سنت سے ثابت ہے۔صرف دعوی نہیں بلکہ ہم اس کی دلیل رکھتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی یہی الزام لگا اور بعینہ اسی طرح آپ کو قوم کی
طرف سے مخاطب کیا گیا اور کہا گیا کہ تو اپنے دین سے پھر گیا ہے اور اس کی لازماً
سزا ملنی چاہئے۔نہ صرف خود پھر گیا بلکہ دوسروں کو بھی اپنے دین سے پھرا رہا ہے۔تیرا پھر نا تو کسی حد تک برداشت ہو سکتا تھا ، مگر یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم یہ برداشت
کرتے چلے جائیں کہ تو مسلسل اپنے دین کی تبلیغ کرتا رہے اور دوسروں کو بھی اپنا
ہم خیال بناتا رہے؟ ان کے نزدیک دنیا کی کوئی مہذب قوم اس کی اجازت نہیں
دے سکتی تھی، جیسا کہ آج پاکستان کی مہذب قوم کا خیال ہے۔قوم کے جابر
سربراہوں کا کہنا چاہئے کیونکہ قوم تو بڑی حد تک اس سے بری الذمہ ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی کہ اے محمد ! تیرے متعلق بھی وہ جو کچھ
ارادے رکھتے ہیں وہ میں تجھے بتا تا ہوں۔وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ اَوْ يَقْتُلُوكَ اَوْ
يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ الله وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
(الانفال: ۳۱ )
ایک وہ وقت بھی تو تھا جب کہ یہ کفار تیرے خلاف طرح طرح کے مکر کر
رہے تھے اور ان مکروں میں یہ بات بھی شامل تھی کہ یا تو تجھے قید کر دیں یا
تجھے قتل کر دیں یا تجھے اپنی بستی سے نکال دیں۔گویا انبیاء کے دشمنوں نے جو تدبیریں سوچی تھیں وہ ساری آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں نے بھی سوچیں اور آپ کے خلاف ان کو استعمال کرنے
132
کا پورا نہ صرف فیصلہ کیا بلکہ پوری کوششیں شروع کر دیں۔پھر فرمایا:
وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
کہ انہوں نے بھی تدبیریں کیں اور خدا بھی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ تعالیٰ ہی
سب تدبیر کرنے والوں سے بہتر تد بیر کرنے والا ہے۔شرم تم کو مگر نہیں آتی
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم جس تاریخ کو محفوظ فرما چکا ہے اور
جسے مختلف رنگ میں بار بار اور بڑی وضاحت کے ساتھ ہمارے سامنے پیش کرتا ہے
اور حضرت نوح کا نام لے کر پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک جملہ انبیاء کا نام لے
کر بلا استثناء اور مسلسل یہ بحث ہمیں بتاتا چلا جا رہا ہے کہ انبیاء کے مخالفین اس
عقیدے پر متفق تھے۔ہر وقت کے نبی کا مخالف ہر دوسرے وقت کے نبی کے مخالف
کے ساتھ یہ اتفاق و اجماع رکھتا تھا کہ مرتد کی سزا ضرور ہونی چاہئے ،خواہ اسے قید کرو
یا گھروں سے نکال دو۔( یہ تینوں قسم کی سزائیں علماء اسلام بھی آج کل بتا رہے
ہیں۔لیکن سزا ضرور دو۔خصوصاً اس مرتد کو تو قتل کرنا لازم ہو جاتا ہے جو اپنے دین
کی دوسروں
کو تبلیغ بھی شروع کر دے۔۔اور اس ساری تاریخ میں
اللہ تعالیٰ مسلسل
ہمیں بتاتا چلا جا رہا ہے کہ وہ لوگ جھوٹے اور ظالم تھے جو قتل یا کوئی اور سزا ارتداد کی
تجویز کیا کرتے تھے۔وہ دین میں جبر کے خواہاں تھے اور اسی کا ادعا کیا کرتے تھے۔اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت تمام انبیاء نے بلا استثناء ان کے ان
دعاوی کو رد کیا۔نامراد قرار دیا اور جھوٹا اور ذلیل قرار دیا اور مذہب کی آزادی کا
اعلان کیا۔انسانی ضمیر کی آزادی کا اعلان کیا۔