ارتداد اور تاریخ انبیاء .

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت, حصہ 2

133
اس تمام اجماع کے بعد (نعوذ بالله من ذالك) ان علماء کے نزدیک یہ کیسا
واقعہ ہو گیا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اچانک اپنا موقف تبدیل فرمالیا
اور انبیاء کے پاک زمرے سے ہٹ کر نعوذ باللہ من ذالک ان دشمنوں کے زمرے
میں جا کھڑے ہوئے۔میرا تصور اس خیال پر لعنت ڈالتا ہے۔حیرت ہے کہ آج
کے علماء رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعوی کرتے ہوئے یہ ادعا کیسے کر سکتے
ہیں؟ کیوں ان کو حیا نہیں آتی؟ کیوں شرم سے زمین میں گڑ نہیں جاتے؟ کیسے
جرات ہوتی ہے ان کی زبانوں کو کہ ایسا دعوی کریں جبکہ تمام انبیاء بالا جماع مسلسل
ایک دوسرے کے بعد، بلا استثناء مرتد کی سزا قتل کے عقیدے کو رد کرتے رہے اور خدا
ہر مرتبہ یہ گواہی دیتا رہا کہ یہ رسول سچے تھے جو کہتے تھے کہ دین میں کوئی جبر نہیں اور
دین میں جبر کو راہ دینے اور ارتداد کی سزا تجویز کرنے والے سارے جھوٹے اور لعنتی
تھے اور سب کو خدا نے مٹا دیا اور ملیا میٹ کر دیا ؟
چھوڑ و باقی دلیلوں کو اتنا تو سوچو کہ ہمارے آقا اور مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کو تم کس زمرے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہو۔ہرگز ایسا نہیں ہوگا،
ہرگز خدا تمہیں اس کی اجازت نہیں دے گا۔یہ عقیدہ مرنے کا عقیدہ ہے اور مرکز
رہے گا۔اس راہ میں احمدیوں کو جان دینی پڑے تو وہ جان دیں گے لیکن محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم پر لگائے ہوئے داغوں کو دھوئیں گے خواہ اپنے خون سے ان داغوں
کو دھونا پڑے۔

134
زمانہ بدل چکا ہے
اس پر مستزاد یہ ہے کہ اب تو ایک اور وقت آچکا ہے۔ہم کسی اور زمانے میں
نکل آئے ہیں۔وہ تمام انبیاء جن کے متعلق قرآن فرماتا ہے کہ ان کے مخالفین نے
ارتداد کی سزائیں تجویز کی تھیں۔وہ سارے مخالفین اب اس عقیدے سے تو بہ کر بیٹھے
ہیں۔وہ سارے مخالفین اجتماعی صورت میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقابل پر ابھرے تو انہوں نے اپنی تاریخوں کو بھلا کر خود یہ عقیدہ اختیار کر لیا تھا اور
ان سب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف یہ دعوی کر کے کہ ارتداد کی سزا
قتل ہے یا قید ہے یا بستی سے نکال دینا ہے گویا یہ اعلان کیا تھا کہ ہمارے نبیوں کا
دین جھوٹا تھا ہم ان کی طرف منسوب ہونے کے باوجود یہ اعلان کرتے ہیں کہ یہ
بات سچی ہے۔یا دوسرے لفظوں میں وہ یہ سمجھتے تھے ( جس طرح آج کے علماء سمجھتے
ہیں) کہ ان انبیاء کی یہی تعلیم تھی۔ان کے دین کی یہی تعلیم تھی اس لئے انہیں یہی
کرنا چاہئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دنیا میں جتنے دین تھے اگر
ان سب کا اجتماعی فیصلہ یہ بھی تھا کہ مرتد کی سزا قتل ہے یا قید ہے یا بستی سے نکال دینا
ہے تو اب تو زمانے کے رنگ بدل چکے ہیں۔اب تو یہودی بھی یہی کہتے ہیں کہ مرتد
کی سزا قتل نہیں ہے۔یہ ظلم ہے انسانیت کے نام پر۔یہ داغ ہے مذہب کے نام پر۔آج تو عیسائی بھی یہی کہتے ہیں کہ عیسائیوں کو بے دریغ قتل کیا ہے تو بہت ظلم کیا ہے
اور اس تاریخ کو دیکھ کر ہم شرمندہ ہیں۔ہمارے سر جھک جاتے ہیں جب ہم پین کی
انکویزیشن (INQUISITION) کی تاریخ کے واقعات پڑھتے ہیں یا انگلستان
میں ارتداد کے جرم میں سزائیں دینے کی تاریخ پڑھتے ہیں، تو بہ کر چکے ہیں۔آج

135
بدھ بھی تو بہ کر چکے ہیں۔آج جین بھی تو بہ کر چکے ہیں۔آج ہر قسم کے مشرکین ،
اپنی مسٹ بھی تو بہ کر چکے ہیں۔آج منوسمرتی کے ماننے والے جو کل تک یہ عقیدہ
رکھتے تھے کہ اپنے دین سے پھرنے والے پر ہر قسم کے ظلم کرو اور جو شو در کلام الہی کو
سن لیں ان کے کانوں میں سکہ پگھلا کر ڈالو وہ بھی تو بہ کر چکے ہیں۔یہ کیسا منظر الٹا
ہے کہ آج قتل مرتد کا دعوی کرنے والوں میں سوائے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف منسوب ہونے والوں کے اور کوئی اس میدان میں نہیں ملتا۔اس سے زیادہ
دردناک منظر بھی کوئی سوچا جاسکتا ہے؟
سنبھلو کہ تم بہک رہے ہو
جہالت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔یہ بات تو جہالت کی ساری حدیں پھلانگ
چکی ہے۔مجھے تو اس بات پر جب شدت سے جذبات پیدا ہوتے ہیں تو جہاں غصہ
بھی آتا ہے وہاں دکھ بھی بے انتہا ہوتا ہے، اور جہالت کی حد ایسی ہے کہ بعض دفعہ
ہنسی بھی آتی ہے کہ انہیں ہو کیا گیا ہے؟ ان کی عقلیں کہاں بھٹک رہی ہیں؟ کیا
گھاس چر رہی ہیں؟ پتہ ہی نہیں کہ کیا کر رہے ہیں۔اپنے دین پر، سید ولد آدم پر کیا
ظلم کر رہے ہیں؟ اور زمانے کے سامنے کیا تصویر پیش کر رہے ہیں؟
مجھے تو اس پر وہ لطیفہ یاد آ جاتا ہے جو کہتے ہیں کہ انگلینڈ میں کوئی نیوڈز
(Nude's) کلب تھی۔( نیوڈ ز کلب کا رواج آجکل عام ہے۔بعض لوگ ایک
کلب میں سارے ننگے ہوتے ہیں) انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر
کو دعوت دی کہ ایک دن ہمارے ساتھ گزار ہیں۔وہ صاحب سوٹڈ بوٹڈ پوری طرح
تیار ہو کر تشریف لائے۔لنج پر یہ منظر دیکھا کہ سارے ننگے بیٹھے ہوئے تھے اور وہ

136
بیچارے اکیلے سوٹ پہن کر بیٹھے ہوئے تھے۔شام کو ان کی تقریر بھی تھی۔ان کو خیال آیا کہ یہ تو بڑا اظلم ہے۔روم میں اسی
طرح کرنا چاہئے جیسے رومن کیا کرتے ہیں۔مجھے کون دیکھے گا۔ننگے ہی دیکھیں گے
نا۔کوئی فرق نہیں پڑتا۔ایک دن میں ان کی خاطر سوٹ اتار دیتا ہوں۔ادھر نگوں کو خیال آیا کہ آخر ہمارا مہمان ہے کوئی عزت افزائی ہونی چاہیئے۔ایک دن اس کی خاطر ہم کپڑے پہن لیں تو کیا حرج ہے؟ پس شام کو اس جگہ کے
زمین و آسمان نے ایک مختلف نظارہ دیکھا۔سارے ننگے کلب کے ممبر کپڑے پہن کر
آئے ہوئے تھے۔وہ پروفیسر بیچارہ اکیلا نگا تھا۔پس خدا کی قسم ! آج کی اس دنیا میں تاریخ کے سارے ننگوں نے کپڑے پہن
لئے ہیں۔اگر ننگا ہے تو صرف ملاں نگا ہے۔اگر ننگا ہے تو صرف ملاں ننگا ہے۔صلى
الله
دعاء مصطفوی علیہ کا معجزہ
اب میں اس تقریر کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔خدا کرے کہ کچھ کان ایسے بھی ہوں
جو سننے والے ہوں۔کچھ دل ایسے بھی ہوں جن پر ہدایت کی بات اثر رکھتی ہو۔کوئی
مانے یا نہ مانے ، میرا اور آپ کا مقام تو وہی رہے گا جو ہمارے آقا ومولا حضرت
اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام تھا اور اسی سنت سے ہم چمٹے رہیں گے جو
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تھی۔فَذَكَّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُهُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَّيْطِرٍه
(الغاشية: ۲۳،۲۲)
ہم آج کی دنیا کے زخم دھونے کے لئے تو آئے ہیں۔ہم آج کی دنیا کی

137
کجیاں دور کرنے کی کوشش تو ضرور کریں گے، نصیحت کے ذریعے، دلیل کے ذریعہ،
پیار محبت سے سمجھا کر ، لیکن ہم داروغہ نہیں ہیں۔اگر کوئی نہیں مانتا تو اسے اختیار ہے
چاہے تو انکار کر دے۔فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْ مِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرُ (الكهف:۳۰)
ہمارا کام صرف پیغام پہنچانا ہے۔لیکن اس پیغام کے ساتھ ہمیں دعا بھی کرنی
چاہئے کیونکہ دعا کا ہتھیار سب سے بڑا ہتھیار ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
دعاؤں کے ایسے ایسے معجزے جزیرہ نما عرب نے دیکھے تھے کہ حیرت سے آج دنیا
ان کو تکتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جزیرہ نما عرب میں جو عظیم انقلاب چند سالوں کے
اندر اندر واقع ہوا وہ دلیل سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے نتیجہ
میں واقعہ ہوا تھا۔ایک حدیث میں آپ نے ایک بات سنی اور ہو سکتا ہے آپ کی توجہ اس
طرف نہ گئی ہو کہ وہ علاقے جو مرتد ہوئے تھے ان میں طائف شامل نہیں ہوا، مدینے
اور مکے کے علاوہ کہ وہ آپ کی اپنی تربیت سے فیضیاب تھے۔طائف کی بستی اس
لئے ارتداد میں شامل نہیں ہوئی تھی کہ یہ بستی خالصتاً آپ کی دعاؤں کے نتیجہ میں
مسلمان ہوئی تھی۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر طائف میں ظلم کئے گئے۔آپ پر پتھراؤ کیا گیا۔جب خدا کے فرشتے نازل ہوئے اور انہوں نے آپ سے
پیشکش کی کہ چاہو تو ہم اس بستی کو تباہ کر دیتے ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
تباہی کی بجائے اس کی ہدایت کی دعا کی تھی۔دیکھو! میرے آقا ومولا کی ہدایت کی دعا کو۔دیکھو تو سہی کس شان کی دعا
تھی؟ کہ جب عرب کے لوگ کثرت سے ارتداد اختیار کر رہے تھے تو یہ سب بستیوں

138
سے ظالم بستی اس وقت بھی اس دعا کے نتیجہ میں ہدایت پر قائم رہی۔پس امر واقعہ یہ ہے کہ یہ درست ہے کہ باقی عرب اور باقی دنیا میں بھی
اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے طفیل ہی پھیلا ہے مگر جہاں دعائیں
مرکوز ہو جائیں جہاں نگاہ کے سامنے ایک چہرہ نظر آ جائے اور اسے سامنے رکھ کر دعا
کی جائے وہ دعا اور طرح کے رنگ دکھاتی ہے اور طرح کے اثر دکھاتی ہے۔ورنہ
عمومی دعا تو ہر ایک کے لئے انسان کرتا ہی ہے۔کیوں نظر میں آ جاتا ہے؟ کیوں نظر
کے سامنے آ کر چاہتا ہے کہ میں کسی بزرگ سے دعا کرواؤں؟ پس وہ ہستی اس وقت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں اس طرح جمی ہوئی تھی اور درد کا ایک ایسا خاص
وقت تھا کہ اس دعا نے طائف کی بستی کے حق میں وہ جو ہر دکھائے کہ جن سے بعض
دوسرے بدقسمت علاقے محروم رہ گئے۔پس دعائیں کرو۔پاکستان کے لئے بھی دعائیں کرو کیونکہ سب سے زیادہ
محبت ہمیں پاکستان سے صرف اس لئے نہیں کہ وہ ہمارا یعنی پاکستان سے آنے
والوں کا وطن ہے بلکہ جیسا کہ میں نے بارہا توجہ دلائی ہے یہ ایک ایسا ملک ہے جو
خالصہ اسلام کے نام پر لیا گیا اور آج اسے خالصہ اسلام کی بیخ کنی کے لئے استعمال
کیا جارہا ہے۔یہ ایک ہی ملک ہے ساری دنیا میں جو کلمے کے نام پر وجود میں آیا تھا
اور یہ ایک ہی بد بخت ملک ہے جو کلے کو مٹانے کے در پے ہے۔یہاں سازشیں چل
رہی ہیں عالم اسلام کے خلاف، یہاں ہر وہ حرکت کی جا رہی ہے جو ساری دنیا میں
اسلام کو بدنام کر دے۔پس چونکہ آغاز میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور
خدا کے نام پر یہ ملک جیتا گیا اس لئے ہماری وہ محبت بہرحال قائم رہے گی۔اس
ملک کے برعکس استعمال پر ہمارا دل لازماً زیادہ کڑھے گا۔عام صحت مند بچوں سے

139
بھی پیار ہوتا ہے مگر جب کوئی بچہ بیمار ہو جائے تو پیار بڑھ جایا کرتا ہے، کم تو نہیں ہو
جایا کرتا۔اس بچے کی بات آپ کو یاد نہیں جسے خیال آیا تھا کہ میری ماں مجھ سے شاید
پیار کم کرنے لگی ہے۔چنانچہ ایک کرسی پر کھڑے ہو کر اس نے اس طرح اپنا زاویہ
بدلا کہ اس کا بیلنس بگڑ گیا اور وہ جان بوجھ کر زمین پر گر گیا۔ماں دوڑ کر آئی اور کہا:
بیٹا! کیا بات ہوئی؟ اس نے کہا: کچھ بھی نہیں۔میں تو صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ
آپ کو مجھ سے پیار ہے بھی کہ نہیں۔پس اے پاکستان، عزیز وطن ! خدا کی قسم ہمیں تجھ سے پیار ہے۔تو ظلموں
میں بڑھ رہا ہے تو یہ پیار اور بھی بڑھ گیا ہے تا کہ تجھے ہلاکت سے بچالے۔اور وہ
سارے احمدی بھی جن تک تیری سرزمین میں پیدا ہونے والوں نے پیغام حق پہنچایا
تھا ، وہ بھی تیرے ممنون احسان رہیں گے، اس لئے وہ بھی تیرے لئے دعا کرتے
رہیں گے۔پس سب سے بڑھ کر پاکستان کو دعاؤں میں یاد رکھیں اور پھر سارے عالم
اسلام کو بھی جس کے خلاف شدید عالمی سازشیں پنپ رہی ہیں، اپنی دعاؤں میں یاد
رکھیں۔سارے بنی نوع انسان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔پاکستانی احمدیوں کو جو
طرح طرح کے مصائب اور دکھ جھیل رہے ہیں ان
کو بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اور جنہوں نے قید و بند کی صعوبتیں نہیں بھی اٹھائیں وہ بھی انتہائی کرب کی حالت
میں زندگی گزار رہے ہیں۔ایسا شدید ظلم ان پر ہورہا ہے اور اس طرح ان کے بنیادی
حق چھینے گئے ہیں کہ ان کی زندگی بے چین اور بے قرار ہو چکی ہے۔نہ ان کے دن کا
چین رہا ہے، نہ ان کی راتوں کا چین رہا ہے۔ان سب کے لئے بھی دعائیں کریں۔پھر یہاں کے مقامی باشندوں کے لئے جنہوں نے جلسہ پر آنے والوں کی مہمان نوازی

140
کی ہے، ان کے لئے بھی دعائیں کریں۔ان کے لئے بھی دعائیں کریں جو شامل
ہوئے اور ان کے لئے بھی جو شامل نہیں ہو سکے خصوصا انہیں بھی یاد رکھیں جو شامل
ہونے کے لئے آ رہے تھے مگر کراچی میں قید کر لیے گئے ، اس جرم میں کہ انہوں نے
اپنے ساتھ کچھ دینی کتب اٹھائی ہوئی تھیں۔ان سب کے لئے دعا کریں۔پھر بنی نوع انسان کی عمومی بہبود کے لئے دعائیں کریں۔جنگیں بڑی بلا
ہوتی ہیں اور جتنا زیادہ انسان ترقی کرتا چلا جائے اتنی ہی زیادہ اس کی جنگیں
بھیانک ہوتی چلی جاتی ہیں۔تہذیب کے کوئی تقاضے پھر جنگ میں ظلم اور سفا کی
سے اس انسان کو نہیں روک سکتے جس کی تہذیب سطحی ہو اور اس کی گہری بنیاد
ا
انسانیت اور مذہب میں نہ ہو۔ہم بار بار یہ نظارہ دیکھ چکے ہیں کہ نہایت مہذب
کہلانے والی قوموں نے بھی جنگ کے دوران انتہائی سفا کی اور ظلم کا ثبوت دیا ہے۔عیسائی نے عیسائی کے خلاف انتہائی ظلم کئے ہیں، یہاں تک کہ اشتراکی نے اشترا کی
کے خلاف انتہائی ظلم کئے ہیں۔ان کی تہذیبیں سطحی تھیں۔بظا ہر نظر آنے والی ایک ملمع
کاری تھی۔گہری انسانیت موجود نہیں تھی۔مذہب کی پوری حقیقت سے یہ لوگ آشنا
نہیں تھے۔آج اس سے بھی بدتر حال ہو چکا ہے۔پس کل کی جنگ گزرے ہوئے
کل کی جنگ سے زیادہ بھیانک اور زیادہ شدید اور زیادہ خطرناک ہوگی۔اس لئے یہ
دعا ئیں بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ اس بلا کو ٹال دے اور ان کجیوں کو دور فرمائے جو بالآخر
جنگ پر منتج ہو جایا کرتی ہیں۔غریبوں کے لئے دعا کریں۔مفلوک الحالوں کے لئے دعا کریں۔بیواؤں
کیلئے دعا کریں۔یتیموں کے لئے دعا کریں۔ہر
قسم کے دکھ اٹھانے والے فاقہ زدوں
کے لئے دعا کریں۔غریب ملکوں کے لئے دعا کریں۔سود کی چکی میں پیسے جانے

141
والے ملکوں اور افراد کے لئے دعا کریں۔بنی نوع انسان کی عمومی بہبود کو بھی یاد
رکھیں۔یہ سب دعا ئیں جو آپ کریں گے اللہ کے فضل کے ساتھ آپ کے حق میں
دعائیں بن کر، آپ پر رحمتیں بن کر نازل ہوں گی۔

143
1984 ء سے 2010ءتک
جماعتی مقدمات کی تفصیل
1 احمد یہ بیوت الذکر جو مسمار کی گئیں
2 احمد یہ بیوت الذکر جو جلائی گئیں
احمد یہ بیوت الذکر جو سیل کی گئیں
4 ایسی بیوت الذکر جن کے باہر یا اندر سے کلمہ مٹایا گیا
5 بے گناہ احمدی شہید کئے گئے
6 قید کی سزا پانے والے
اپنا مذہب اسلام قرار دینے پر مقدمات
30
30
12
28
85
203 افراد
224 افراد
434 افراد
قرآنی آیات، کلمہ لکھنے یا اس کا بیج لکھانے پر مقدمات 764 افراد
اذان دینے کے جرم میں مقدمات
10 اسلامی طرز پر نماز ادا کرنے پر مقدمات
11 تبلیغ اور دعوت الی اللہ پر مقدمات
38 افراد
93افراد
724 افراد
12 اسلام، رسول ﷺ اور قرآن سے محبت کے اظہار پر مقدمات 161 افراد
13 دیگر متفرق مقدمات
981 افراد

145
قرآن کریم
مراجع و مصادر
تفسیر روح البیان ، اسماعیل حقی البروسوی
معارف القرآن ، مولوی محمد شفیع۔سابق مفتی پاکستان
ضیاء القرآن، پیر محمد کرم شاہ
ترجمان القرآن ، مولانا ابوالکلام آزاد
المفردات
للراغب الاصفہانی
صحاح ستہ
سنن الدار قطنی
کنز العمال، العلامہ علاء الدین علی انتقی بن حسام الدین السیدی
نیل الاوطار فی شرح منتقی الاخبار من حدیث سید الاخیار، الامام
محمد بن على الشوکانی
التعليق المغنی علی الدار قطنی ،شمس الدین عظیم آبادی
عمدة القاری شرح صحیح البخاری علامہ بدرالدین ابو محمد
محمود بن احمد العینی۔الرفع التكميل
میزان الاعتدال فی نقد الرجال، محمد بن احمد بن عثمان الذهبی
الضعفاء الكبير، ابو جعفر محمد بن عمر بن موسیٰ بن حماد المکی
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*

146
تہذیب التہذیب، امام حافظ شہاب الدین احمد بن حجر العسقلانی
کتاب مقدس (عہد نامہ قدیم و جدید)
المبسوط، علامہ شمس الدین السرحسی
الھدایہ شرح بدایۃ المبتدیں علی بن ابو بکر المرغینانی
شرح فتح القدير على الحدانہ ، امام کمال الدین محمد بن عبد الواحد
السيرة النبوية، ابومحمد عبدالملک بن ہشام
تاریخ ابن خلدون۔عبدالرحمان بن محمد بن خلدون المغر بی
تاریخ الطبری، محمد بن جریر الطبری
الائمہ الاربعہ ، ڈاکٹر مصطفی الشلعہ
تاریخ الخمیس ،حسن بن محمد الدیار بکری
سیرت محمد علی، رئیس احمد جعفری
لسان العرب
رتاج العروس
الحجم الوسيط
الاسلام۔عقیدہ و شریعہ، العلامه محمود الشلتوت، شیخ الازهر
حقيقة الحكم بما انزل الله محمد محمود زغلف۔ڈاکٹر علاؤ الدین
زیدان عبد المنعم سکی کامل
رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے تحقیقات فسادات پنجاب
۱۹۵۳ء، مسٹر جسٹس محمد منیر اور مسٹر جسٹس ایم۔آر۔کیانی
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*
*

·

آج 10 میں سے 10 باقی