سورۃ 10: يونس
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 61 (عام شمار 10:60)
اور وہ لوگ جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں قیامت کے دن ان کی کیا سوچ ہوگی۔ یقیناً اللہ لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر ادا نہیں کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 62 (عام شمار 10:61)
اور تُو کبھی کسی خاص کیفیت میں نہیں ہوتا اور اس کیفیت میں قرآن کی تلاوت نہیں کرتا۔ اسی طرح تُم (اے مومنو!) کوئی (اچھا) عمل نہیں کرتے مگر ہم تم پر گواہ ہوتے ہیں جب تم اس میں مستغرق ہوتے ہو۔ اور تیرے ربّ سے ایک ذرّہ برابر بھی کوئی چیز چھپی نہیں رہتی، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہ ہی اس سے کوئی چھوٹی اور نہ کوئی بڑی چیز ہے مگر کھلی کھلی کتاب میں (تحریر) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 63 (عام شمار 10:62)
سنو کہ یقیناً اللہ کے دوست ہی ہیں جن پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 64 (عام شمار 10:63)
وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ تقویٰ پر عمل پیرا تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 65 (عام شمار 10:64)
اُن کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔ اللہ کے کلمات میں کوئی تبدیلی نہیں۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 66 (عام شمار 10:65)
اور تجھے اُن کی بات غمگین نہ کرے۔ یقیناً عزت تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 67 (عام شمار 10:66)
خبردار! یقیناً اللہ ہی کے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور جو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ (مزعومہ) شریکوں کی پیروی نہیں کرتے، وہ تو محض ظن کی پیروی کرتے ہیں اور صرف اٹکلوں سے کام لیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 68 (عام شمار 10:67)
وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی تا کہ تم اس میں تسکین پاؤ اور دن کو روشن کرنے والا بنایا۔ یقیناً اس میں ایسے لوگوں کے لئے بہت سے نشانات ہیں جو (بات) سنتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 69 (عام شمار 10:68)
وہ کہتے ہیں اللہ نے بیٹا بنا لیا، پاک ہے وہ۔ وہ غنی ہے۔ اسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ تمہارے پاس اس (دعویٰ) کی کوئی بھی دلیل نہیں۔ کیا تم اللہ پر وہ (بات) کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 70 (عام شمار 10:69)
تُو کہہ دے یقیناً وہ لوگ جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں کامیاب نہیں ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 71 (عام شمار 10:70)
دنیا میں کچھ فائدہ اٹھانا ہے پھر ہماری ہی طرف اُن کا لَوٹنا ہے پھر ہم انہیں سخت عذاب چکھائیں گے بسبب اس کے کہ وہ کفر کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 72 (عام شمار 10:71)
اور تُو ان پر نوح کی خبر پڑھ جب اس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! اگر تم پر میرا موقف اور اللہ کے نشانات کے ذریعہ نصیحت کرنا شاق گزرتا ہے تو میں تو اللہ ہی پر توکل کرتا ہوں۔ پس تم اپنی تمام طاقت اکٹھی کر لو اور اپنے شرکا کو بھی۔ پھر اپنی طاقت پر تمہیں کوئی اشتباہ نہ رہے پھر کر گزرو جو مجھ سے کرنا ہے اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 73 (عام شمار 10:72)
پس اگر تم منہ موڑتے ہو تو میں تم سے کوئی اجر تو نہیں مانگتا۔ میرا اَجر اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو جاؤں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 74 (عام شمار 10:73)
پس انہوں نے اُسے جھٹلایا تو ہم نے اسے اور ان کو جو اس کے ساتھ کشتی میں تھے نجات دی اور ان کو جانشین بنا دیا اور ہم نے ان لوگوں کو جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا تھا غرق کر دیا۔ پس دیکھ کہ جن کو ڈرایا گیا ان کی عاقبت کیسی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 75 (عام شمار 10:74)
پھر ہم نے اس کے بعد کئی رسولوں کو اُن کی اپنی اپنی قوم کی طرف مبعوث کیا۔ پس وہ ان کے پاس کھلے کھلے نشان لے کر آئے۔ لیکن وہ اس پر ایمان لانے والے نہ بنے جسے وہ پہلے سے جھٹلا چکے تھے۔ اسی طرح ہم حد سے بڑھنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 76 (عام شمار 10:75)
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف اپنے نشانات کے ساتھ مبعوث کیا تو انہوں نے استکبار کیا اور وہ ایک مجرم قوم تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 77 (عام شمار 10:76)
پس جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آیا تو انہوں نے کہا یقیناً یہ ایک کھلا کھلا جادو ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 78 (عام شمار 10:77)
موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے متعلق (یہ) کہہ رہے ہو جبکہ وہ تمہارے پاس آگیا ہے۔ کیا یہ جادو ہے؟ جبکہ جادو گر تو کامیاب نہیں ہوا کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 79 (عام شمار 10:78)
انہوں نے کہا کیا تُو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ تُو ہمیں اس (مسلک) سے پھیر دے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا، اور تم دونوں کی زمین میں بڑائی ہو جبکہ ہم تو کبھی تم دونوں پر ایمان لانے والے نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 80 (عام شمار 10:79)
اور فرعون نے کہا میرے پاس ہر ماہرِفن جادوگر لے آؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad