سورۃ 10: يونس
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 81 (عام شمار 10:80)
پس جب جادوگر آگئے تو موسیٰ نے ان سے کہا ڈال دو جو بھی تم ڈالنے والے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 82 (عام شمار 10:81)
پس جب انہوں نے ڈال دیا (جو ڈالنا تھا) تو موسیٰ نے کہا جو تم لائے ہو وہ محض نظر کا دھوکہ ہے۔ اللہ یقیناً اُسے باطل کردے گا۔ یقیناً اللہ مفسدین کے عمل کو صحیح قرار نہیں دیتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 83 (عام شمار 10:82)
اور اللہ اپنے کلمات سے حق کو سچ کر دکھاتا ہے خواہ مجرم کیسا ہی ناپسند کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 84 (عام شمار 10:83)
پس موسیٰ پر ایمان نہیں لائی مگر اس کی قوم میں سے ایک (معدودے چند) ذریت اس خوف کے باوجود کہ فرعون اور اُن کے سردار انہیں کسی تکلیف دِہ آزمائش میں نہ ڈال دیں اور یقیناً فرعون زمین میں بہت سرکشی کرنے والا تھا اور یقیناً وہ حد سے گزر جانے والوں میں سے تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 85 (عام شمار 10:84)
اور موسیٰ نے کہا اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر توکل کرو اگر تم (فی الحقیقت) فرمانبردار ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 86 (عام شمار 10:85)
تو انہوں نے (جواباً) کہا اللہ پر ہی ہم توکل رکھتے ہیں۔ اے ہمارے ربّ! ہمیں ظالم لوگوں کے لئے ابتلا نہ بنا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 87 (عام شمار 10:86)
اور ہمیں اپنی رحمت سے کافر لوگوں سے نجات بخش۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 88 (عام شمار 10:87)
اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی کی کہ تم دونوں اپنی قوم کے لئے مصر میں گھر تیار کرو اور اپنے گھروں کو قبلہ رُخ رکھو اور نماز قائم کرو۔ اور تُو مومنوں کو خوشخبری دےدے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 89 (عام شمار 10:88)
اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے ربّ! یقیناً تو نے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو اس دنیوی زندگی میں ایک بڑی زینت اور اموال دئیے ہیں۔ اے ہمارے ربّ! (کیا) اس لئے کہ وہ تیری راہ سے (لوگوں کو) بھٹکادیں۔ اے ہمارے ربّ! ان کے اموال برباد کر دے اور ان کے دلوں پر سختی کر۔ پس وہ ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 90 (عام شمار 10:89)
اس نے کہا تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی۔ پس تم دونوں استقامت دکھاؤ اور ہرگز ان لوگوں کے رستے کی پیروی نہ کرو جو کچھ نہیں جانتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 91 (عام شمار 10:90)
اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر پار اُتار لائے تو فرعون اور اس کے لشکروں نے بغاوت اور زیادتی سے کام لیتے ہوئے ان کا تعاقب کیا یہاں تک کہ جب اُسے غرقابی نے آلیا تو اس نے کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں (بھی) فرمانبرداروں میں سے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 92 (عام شمار 10:91)
کیا اب (ایمان لایا ہے)! جبکہ اس سے پہلے تُو نافرمانی سے کام لیتا رہا اور تُو مفسدوں میں سے تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 93 (عام شمار 10:92)
پس آج کے دن ہم تجھے تیرے بدن کے ساتھ نجات بخشیں گے تاکہ تُو اپنے بعد آنے والوں کے لئے ایک عبرت بن جائے۔ حال یہ ہے کہ انسانوں میں سے اکثر یقیناً ہمارے نشانات سے بالکل غافل ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 94 (عام شمار 10:93)
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ایک سچائی کا ٹھکانا عطا کیا اور انہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا۔ پس انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ علم اُن کے پاس آگیا۔ یقیناً تیرا ربّ قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 95 (عام شمار 10:94)
پس اگر تُو اس بارہ میں کسی تردّد میں ہو جو ہم نے تیری طرف اتارا ہے تو اُن سے پوچھ لے جو تجھ سے پہلے (بھیجی ہوئی) کتاب پڑھتے ہیں۔ یقیناً حق ہی ہے جو تیرے ربّ کی طرف سے تیرے پاس آیا ہے پس تُو ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 96 (عام شمار 10:95)
اور تُو ہرگز ان لوگوں میں سے نہ ہو جنہوں نے اللہ کے نشانات کو جھٹلا دیا ورنہ تُو نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 97 (عام شمار 10:96)
یقیناً وہ لوگ جن پر تیرے ربّ کا فرمان صادر ہوچکا ہے ایمان نہیں لائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 98 (عام شمار 10:97)
اگرچہ اُن کے پاس ہر نشان آچکا ہو یہاں تک کہ وہ درد ناک عذاب دیکھ لیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 99 (عام شمار 10:98)
پس کیوں یونس کی قوم کے سوا ایسی کوئی بستی والے نہیں ہوئے جو ایمان لائے ہوں اور جن کو اُن کے ایمان نے فائدہ پہنچایا ہو۔ جب وہ ایمان لائے تو ہم نے ان سے اس دنیوی زندگی میں ذلّت کا عذاب دور کردیا اور انہیں ایک مدت تک سامانِ معیشت عطا کئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 100 (عام شمار 10:99)
اور اگر تیرا ربّ چاہتا تو جو بھی زمین میں بستے ہیں اکٹھے سب کے سب ایمان لے آتے۔ تو کیا تُو لوگوں کو مجبور کرسکتا ہے۔ حتی کہ وہ ایمان لانے والے ہو جائیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad