سورۃ 10: يونس
قرآن کریم, حصہ 6
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 101 (عام شمار 10:100)
اور کسی نفس کو اختیار نہیں کہ وہ ایمان لائے مگر اللہ کے اِذن کے ساتھ۔ اور وہ ان (کے چہروں) پر جو عقل سے کام نہیں لیتے (ان کے دل کی) پلیدی تھوپ دیتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 102 (عام شمار 10:101)
تو کہہ دے کہ اس پر غور سے نظر ڈالو جو کچھ بھی آسمانوں اورزمین میں ہے۔ اور آیات اور اِنذار کی باتیں ان لوگوں کے کچھ کام نہیں آتیں جو ایمان نہیں لاتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 103 (عام شمار 10:102)
پس کیا وہ انتظار کر رہے ہیں مگر اسی قسم کے دَور کا جیسا ان لوگوں پر آیا جو اُن سے پہلے گزرے۔ تُو کہہ دے کہ انتظار کرتے رہو یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 104 (عام شمار 10:103)
پھر (عذاب کے وقت) ہم اپنے رسولوں کو اور ان کو جو ایمان لائے اسی طرح نجات بخش دیتے ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم ایمان لانے والوں کو نجات دیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 105 (عام شمار 10:104)
تُو کہہ دے کہ اے لوگو! اگر تم میرے دین کے متعلق کسی شک میں ہو تو میں تو ان کی عبادت نہیں کروں گا جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔ لیکن میں اُسی اللہ کی عبادت کروں گا جو تمہیں وفات دیتا ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مومنوں میں سے ہوجاؤں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 106 (عام شمار 10:105)
اور (اللہ کی طرف) ہمیشہ مائل رہتے ہوئے اپنی توجہ دین پر مرکوز رکھ۔ اور تُو ہرگز مشرکوں میں سے نہ بن۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 107 (عام شمار 10:106)
اور اللہ کے سوا اُسے نہ پکار جو نہ تجھے فائدہ دیتا ہے اور نہ نقصان پہنچاتا ہے اور اگر تُو نے ایسا کیا تو یقیناً تُو ظالموں میں سے ہو جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 108 (عام شمار 10:107)
اور اگر اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو کوئی نہیں جو اُسے دور کرنے والا ہو مگر وہی۔ اور اگر وہ تیرے لئے کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو ٹالنے والا کوئی نہیں۔ اپنے بندوں میں سے جسے وہ چاہتا ہے وہ (فضل) عطا کرتا ہے اور وہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 109 (عام شمار 10:108)
تُو کہہ دے کہ اے انسانو! یقیناً تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے حق آچکا ہے۔ پس جو ہدایت پا گیا وہ اپنے نفس کی خاطر ہی ہدایت پاتا ہے اور جو گمراہ ہوا وہ اپنے نفس کے خلاف ہی گمراہ ہوتا ہے۔ اور میں تم پر نگران نہیں ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 110 (عام شمار 10:109)
اور اُس کی پیروی کر جو تیری طرف وحی کیا جاتا ہے اور صبر سے کام لے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ صادر کر دے اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہترہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad