سورۃ 15: الحجر
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 2
اَنَا اللّٰہُ اَرٰی : میں اللہ ہوں۔ میں دیکھتا ہوں۔ یہ کتاب اور ایک کھلے کھلے قرآن کی آیات ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 3
بسااوقات وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا چاہیں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 4
انہیں (اپنے حال پر) چھوڑ دے۔ وہ کھائیں، پئیں اور عارضی فائدہ اٹھائیں اورامید اُنہیں غافل کئے رکھے۔ پس وہ عنقریب جان لیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 5
اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس کے لئے ایک معلوم کتاب (بطور تنبیہ) تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 6
کوئی اُمّت اپنے مقررہ وقت سے آگے نہیں بڑھ سکتی اور نہ وہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 7
اور انہوں نے کہا اے وہ شخص جس پر ذکر اُتارا گیا ہے! یقیناً تو مجنون ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 8
تو ہمارے پاس فرشتے لئے ہوئے کیوں نہیں آتا اگر تو سچوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 9
ہم فرشتے نہیں اتارا کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت وہ مہلت نہیں دیئے جاتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 10
یقیناً ہم نے ہی یہ ذکر اُتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 11
اور ہم نے تجھ سے قبل بھی پہلے گروہوں میں (رسول) بھیجے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 12
اور کوئی رسول ان کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اس سے تمسخر کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 13
اسی طرح ہم مجرموں کے دلوں میں اس (بےباکی) کو داخل کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 14
وہ اس (رسول) پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ اس سے پہلے لوگوں کا مآل گزر چکا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 15
اور اگر ہم آسمان کا کوئی دَر اُن پر کھول دیتے پھر وہ اس پر چڑھنے بھی لگتے (تاکہ بچشمِ خود رسول کی صداقت کا نشان دیکھ لیتے)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 16
تب بھی وہ ضرور کہتے کہ ہماری آنکھیں تو (کسی نشے سے) مدہوش کر دی گئی ہیں بلکہ ہم تو ایک ایسی قوم ہیں جن پر جادو کر دیا گیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 17
اور یقیناً ہم نے آسمان میں ستاروں کی منازل بنائی ہیں اور اُس (آسمان) کو دیکھنے والوں کے لئے مزین کردیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 18
اور اُس کی ہم نے ہر ایک دھتکارے ہوئے شیطان سے حفاظت کی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 19
سوائے اُس کے جو سننے کی کوئی بات اُچک لے تو آ گ کا ایک روشن شعلہ اس کا تعاقب کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 20
اور زمین کو ہم نے بچھا دیا اور اُس میں ہم نے مضبوطی سے گڑے ہوئے (پہاڑ) ڈال دیئے اور اس میں ہر قسم کی متناسب چیز اگائی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)