سورۃ 15: الحجر
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 21 (عام شمار 15:20)
اور ہم نے اس میں تمہارے لئے معیشت کے سامان بنائے ہیں اور ان کے لئے بھی جن کے تم رازق نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 22 (عام شمار 15:21)
اور کوئی چیز نہیں مگر ہمارے پاس اس کے خزانے ہیں اور ہم اسے نازل نہیں کرتے مگر ایک معلوم اندازے کے مطابق۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 23 (عام شمار 15:22)
اور ہم نے (پانی سے) لدی ہوئی ہواؤں کو بھیجا۔ پس آسمان سے ہم نے پانی اتارا اور تمہیں اس سے سیراب کیا جبکہ تم اس کوذخیرہ کر لینے پر قادر نہیں تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 24 (عام شمار 15:23)
اور یقیناً ہم ہی ہیں جو زندہ بھی کرتے ہیں اور مارتے بھی ہیں اور ہم ہی ہیں جو (ہر چیز کے) وارث ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 25 (عام شمار 15:24)
اور ہم نے یقیناً تم میں سے سبقت لے جانے والوں کو جان لیا ہے اور ان کو بھی جان لیا ہے جو پیچھے رہتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 26 (عام شمار 15:25)
اور تیرا ربّ انہیں ضرور اکٹھا کرے گا۔ یقیناً وہ بہت حکمت والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 27 (عام شمار 15:26)
اور یقیناً ہم نے انسان کو گلے سڑے کیچڑ سے بنی ہوئی خشک کھنکتی ہوئی ٹھیکریوں سے پیدا کیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 28 (عام شمار 15:27)
اور جنوں کو ہم نے اُس سے پہلے سخت گرم ہوا کی آگ سے بنایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 29 (عام شمار 15:28)
اور (یاد کر) جب تیرے ربّ نے فرشتوں سے کہا کہ میں گلے سڑے کیچڑ سے بنی ہوئی خشک کھنکتی ہوئی ٹھیکریوں سے بشر پیدا کرنے والا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 30 (عام شمار 15:29)
پس جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں اور اس میں اپنا کلام پھونکوں تو اس کی اطاعت میں سجدہ ریز ہو جانا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 31 (عام شمار 15:30)
تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 32 (عام شمار 15:31)
سوائے ابلیس کے۔ اس نے انکار کردیا کہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 33 (عام شمار 15:32)
اس نے کہا اے ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ شامل نہیں ہوا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 34 (عام شمار 15:33)
اس نے کہا میں ایسا نہیں کہ میں ایک ایسے بشر کے لئے سجدہ کروں جسے تو نے گلے سڑے کیچڑ سے بنی ہوئی خشک کھنکتی ہوئی ٹھیکریوں سے پیدا کیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 35 (عام شمار 15:34)
اس نے کہا اس (مقام) میں سے نکل جا۔ یقیناً تُو دھتکارا ہوا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 36 (عام شمار 15:35)
اور یقیناً تجھ پر جزا سزا کے دن تک لعنت رہے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 37 (عام شمار 15:36)
اس نے کہا اے میرے ربّ! مجھے اس دن تک مہلت دے جب وہ (بشر) اٹھائے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 38 (عام شمار 15:37)
اس نے کہا پس یقیناً تُو مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 39 (عام شمار 15:38)
ایک معلوم وقت کے دن تک۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 40 (عام شمار 15:39)
اس نے کہا اے میرے ربّ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ ٹھہرا دیا ہے سو میں ضرور زمین میں (قیام) ان کے لئے خوبصورت کر کے دکھاؤں گا اور میں ضرور ان سب کو گمراہ کر دوں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad