سورۃ 15: الحجر

قرآن کریم, حصہ 4

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 61 (عام شمار 15:60)

إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُۥ قَدَّرۡنَآ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ

اس کی بیوی کے سوا۔ ہم نے (اس کا انجام) جانچ لیا ہے کہ وہ ضرور پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 62 (عام شمار 15:61)

فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلُونَ

پس جب آلِ لوط کے پاس پیغامبر پہنچے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 63 (عام شمار 15:62)

قَالَ إِنَّكُمۡ قَوۡمٞ مُّنكَرُونَ

اس نے کہا تم یقیناً اجنبی لوگ ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 64 (عام شمار 15:63)

قَالُواْ بَلۡ جِئۡنَٰكَ بِمَا كَانُواْ فِيهِ يَمۡتَرُونَ

انہوں نے جواب دیا بلکہ ہم تو تیرے پاس وہ (خبر) لائے ہیں جس کے متعلق وہ شک میں مبتلا رہتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 65 (عام شمار 15:64)

وَأَتَيۡنَٰكَ بِٱلۡحَقِّ وَإِنَّا لَصَٰدِقُونَ

اور ہم تیرے پاس حق کے ساتھ آئے ہیں اور یقیناً ہم سچے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 66 (عام شمار 15:65)

فَأَسۡرِ بِأَهۡلِكَ بِقِطۡعٖ مِّنَ ٱلَّيۡلِ وَٱتَّبِعۡ أَدۡبَٰرَهُمۡ وَلَا يَلۡتَفِتۡ مِنكُمۡ أَحَدٞ وَٱمۡضُواْ حَيۡثُ تُؤۡمَرُونَ

پس اپنے اہل کو لے کر رات کے ایک حصے میں نکل کھڑا ہو اور ان کے پیچھے چل اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور تم چلتے رہو جس طرف (چلنے کا) تمہیں حکم دیا جاتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 67 (عام شمار 15:66)

وَقَضَيۡنَآ إِلَيۡهِ ذَٰلِكَ ٱلۡأَمۡرَ أَنَّ دَابِرَ هَـٰٓؤُلَآءِ مَقۡطُوعٞ مُّصۡبِحِينَ

اور ہم نے اُسے یہ فیصلہ سنا دیا کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے وقت کاٹی جا چکی ہو گی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 68 (عام شمار 15:67)

وَجَآءَ أَهۡلُ ٱلۡمَدِينَةِ يَسۡتَبۡشِرُونَ

اور شہر کے رہنے والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 69 (عام شمار 15:68)

قَالَ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ ضَيۡفِي فَلَا تَفۡضَحُونِ

اس نے کہا یہ میرے مہمان ہیں پس مجھے رُسوا نہ کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 70 (عام شمار 15:69)

وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَلَا تُخۡزُونِ

اور اللہ سے ڈرو اور مجھے ذلیل نہ کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 71 (عام شمار 15:70)

قَالُوٓاْ أَوَلَمۡ نَنۡهَكَ عَنِ ٱلۡعَٰلَمِينَ

انہوں نے کہا کیا ہم نے تجھے سب جہانوں (سے راہ و رسم رکھنے) سے منع نہیں کیا تھا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 72 (عام شمار 15:71)

قَالَ هَـٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِيٓ إِن كُنتُمۡ فَٰعِلِينَ

اس نے کہا (دیکھو) یہ میری بیٹیاں ہیں (اِن کی حیا کرو) اگر تم کچھ کرنے والے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 73 (عام شمار 15:72)

لَعَمۡرُكَ إِنَّهُمۡ لَفِي سَكۡرَتِهِمۡ يَعۡمَهُونَ

(اللہ نے وحی کی کہ) تیری عمر کی قسم! یقیناً وہ اپنی بدمستی میں بھٹک رہے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 74 (عام شمار 15:73)

فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّيۡحَةُ مُشۡرِقِينَ

پس انہیں ایک گونج دار عذاب نے صبح ہوتے آپکڑا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 75 (عام شمار 15:74)

فَجَعَلۡنَا عَٰلِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن سِجِّيلٍ

پس ہم نے اس (بستی) کو تہ و بالا کردیا اور ان پر ہم نے کنکروں والی مٹی سے بنے ہوئے پتھروں کی بارش برسائی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 76 (عام شمار 15:75)

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّلۡمُتَوَسِّمِينَ

یقیناً اس (واقعہ) میں کھوج لگانے والوں کے لئے نشانات ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 77 (عام شمار 15:76)

وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٖ مُّقِيمٍ

اور وہ (بستی) یقیناً ایک مستقل شاہراہ پر (واقع) ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 78 (عام شمار 15:77)

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ

یقیناً اس میں مومنوں کے لئے ایک بہت بڑا نشان ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 79 (عام شمار 15:78)

وَإِن كَانَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡأَيۡكَةِ لَظَٰلِمِينَ

اور گھنے درختوں کے علاقہ (میں بسنے) والے بھی یقیناً ظالم تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 80 (عام شمار 15:79)

فَٱنتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٖ مُّبِينٖ

پس ہم نے ان سے انتقام لیا اور یہ دونوں (بستیاں) ایک نمایاں شاہراہ پر (واقع) ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی