سورۃ 15: الحجر

قرآن کریم, حصہ 5

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 81 (عام شمار 15:80)

وَلَقَدۡ كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡحِجۡرِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

اور یقیناً حجر (کے رہنے) والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 82 (عام شمار 15:81)

وَءَاتَيۡنَٰهُمۡ ءَايَٰتِنَا فَكَانُواْ عَنۡهَا مُعۡرِضِينَ

اور ہم نے ان کو اپنے نشانات دیئے تو وہ ان سے اِعراض کرتے رہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 83 (عام شمار 15:82)

وَكَانُواْ يَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ

اور وہ پہاڑوں میں بے خطر گھر تراشتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 84 (عام شمار 15:83)

فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّيۡحَةُ مُصۡبِحِينَ

پس انہیں بھی ایک گونج دار عذاب نے صبح ہوتے میں آ پکڑا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 85 (عام شمار 15:84)

فَمَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ

پس اُن کے کام نہ آ سکا جو کَسَب وہ کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 86 (عام شمار 15:85)

وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۗ وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَأٓتِيَةٞۖ فَٱصۡفَحِ ٱلصَّفۡحَ ٱلۡجَمِيلَ

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے نہیں پیدا کیا مگر حق کے ساتھ اور ساعت ضرور آنے والی ہے۔ پس بہت عمدہ طریق پر درگزر کر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 87 (عام شمار 15:86)

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلۡخَلَّـٰقُ ٱلۡعَلِيمُ

تیرا ربّ ہی یقیناً بہت باکمال خالق (اور) صاحبِ علم ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 88 (عام شمار 15:87)

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَٰكَ سَبۡعٗا مِّنَ ٱلۡمَثَانِي وَٱلۡقُرۡءَانَ ٱلۡعَظِيمَ

اور یقیناً ہم نے تجھے سات بار بار دہرائی جانے والی (آیات) اور قرآنِ عظیم عطا کئے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 89 (عام شمار 15:88)

لَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعۡنَا بِهِۦٓ أَزۡوَٰجٗا مِّنۡهُمۡ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِلۡمُؤۡمِنِينَ

اپنی آنکھیں اس عارضی متاع کی طرف نہ پسار جو ہم نے ان میں سے بعض گروہوں کو عطا کی ہے اور اُن پر غم نہ کھا اور مومنوں کے لئے اپنے (شفقت کے) پَر جھکا دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 90 (عام شمار 15:89)

وَقُلۡ إِنِّيٓ أَنَا ٱلنَّذِيرُ ٱلۡمُبِينُ

اور کہہ دے کہ میں تو یقیناً ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 91 (عام شمار 15:90)

كَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَى ٱلۡمُقۡتَسِمِينَ

(اس عذاب سے) جیسا ہم نے باہم بٹ جانے والوں پر نازل کیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 92 (عام شمار 15:91)

ٱلَّذِينَ جَعَلُواْ ٱلۡقُرۡءَانَ عِضِينَ

جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 93 (عام شمار 15:92)

فَوَرَبِّكَ لَنَسۡـَٔلَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ

پس تیرے ربّ کی قسم! ہم یقیناً ان سب سے ضرور پوچھیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 94 (عام شمار 15:93)

عَمَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

اس کے متعلق جو وہ کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 95 (عام شمار 15:94)

فَٱصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ وَأَعۡرِضۡ عَنِ ٱلۡمُشۡرِكِينَ

پس خوب کھول کر بیان کر جو تجھے حکم دیا جاتا ہے اور شرک کرنے والوں سے اعراض کر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 96 (عام شمار 15:95)

إِنَّا كَفَيۡنَٰكَ ٱلۡمُسۡتَهۡزِءِينَ

یقیناً ہم استہزاءکرنے والوں کے مقابل پر تجھے بہت کافی ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 97 (عام شمار 15:96)

ٱلَّذِينَ يَجۡعَلُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۚ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ

جنہوں نے اللہ کے ساتھ ایک دوسرا معبود بنا لیا ہے پس عنقریب وہ جان لیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 98 (عام شمار 15:97)

وَلَقَدۡ نَعۡلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدۡرُكَ بِمَا يَقُولُونَ

اور یقیناً ہم جانتے ہیں کہ تیرا سینہ اُن باتوں سے تنگ ہوتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 99 (عام شمار 15:98)

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

پس اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح کر اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہو جا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 15، آیت 100 (عام شمار 15:99)

وَٱعۡبُدۡ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأۡتِيَكَ ٱلۡيَقِينُ

اور اپنے ربّ کی عبادت کرتا چلا جا یہاں تک کہ تجھے یقین آجائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی