سورۃ 17: الإسراء
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 2
پاک ہے وہ جو رات کے وقت اپنے بندے کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ کی طرف لے گیا جس کے ماحول کو ہم نے برکت دی ہے۔ تاکہ ہم اسے اپنے نشانات میں سے کچھ دکھائیں۔ یقیناً وہ بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 3
اور ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب دی تھی اور اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا تھا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 4
(یہ لوگ) اُن کی ذرّیت تھے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا۔ یقیناً وہ بہت ہی شکرگزار بندہ تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 5
اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کو اس قضا سے کھول کر آگاہ کردیا تھا کہ تم ضرور زمین میں دو مرتبہ فساد کرو گے اور یقیناً ایک بڑی سرکشی کرتے ہوئے چھاجاؤگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 6
پس جب ان دونوں میں سے پہلے وعدے کا وقت آپہنچا، ہم نے تمہارے خلاف اپنے ایسے بندوں کو کھڑا کردیا جو سخت جنگجو تھے پس وہ بستیوں کے بیچوں بیچ تباہی مچاتے ہوئے داخل ہوگئے اور یہ پورا ہوکر رہنے والا وعدہ تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 7
پھر ہم نے تمہیں دوبارہ ان پر غلبہ عطا کیا اور ہم نے اموال اور اولاد کے ذریعہ تمہاری مدد کی اور تمہیں ہم نے ایک بہت بڑا جتھا بنا دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 8
اگر تم اچھے اعمال بجالاؤ تو اپنی خاطر ہی اچھے اعمال بجالاؤگے۔ اور اگر تم بُرا کرو تو خود اپنے لئے ہی بُرا کروگے۔ پس جب آخرت والا وعدہ آئے گا (تب بھی یہی مقدر ہے) کہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور وہ مسجد میں اسی طرح داخل ہو جائیں جیسا کہ پہلی مرتبہ داخل ہوئے تھے اور تاکہ وہ جس پر غلبہ پائیں اُسے تہس نہس کردیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 9
ہوسکتا ہے کہ تمہارا ربّ تم پر رحم کرے۔ اور اگر تم نے تکرار کی تو ہم بھی تکرار کریں گے۔ اور ہم نے جہنّم کافروں کو گھیر لینے والی بنائی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 10
یقیناً یہ قرآن اس (راہ) کی طرف ہدایت دیتا ہے جو سب سے زیادہ قائم رہنے والی ہے اور اُن مومنوں کو جو نیک کام کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن کے لئے بہت بڑا اجر (مقدر) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 11
اور یہ کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے اُن کے لئے ہم نے دردناک عذاب تیار کیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 12
اور انسان شر ّ ایسے مانگتا ہے جیسے خیر مانگ رہا ہو۔ اور انسان بہت جلد باز ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 13
اور ہم نے رات اور دن کے دو نشان بنائے ہیں۔ پس ہم رات کے نشان کو مٹا دیتے ہیں اور دن کے نشان کو روشنی عطا کرنے والا بنا دیتے ہیں تاکہ تم اپنے ربّ کے فضل کی تلاش کرو اور تاکہ تم سالوں کی گنتی اور حساب سیکھ سکو۔ اور ہر بات ہم نے خوب کھول کھول کر بیان کردی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 14
اور ہر انسان کا اعمال نامہ ہم نے اُس کی گردن سے چمٹا دیا ہے اور ہم قیامت کے دن اس کے لئے اُسے ایک ایسی کتاب کی صورت میں نکالیں گے جسے وہ کھلی ہوئی پائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 15
اپنی کتاب پڑھ! آج کے دن تیرا نفس تیرا حساب لینے کے لئے کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 16
جو ہدایت پا جائے وہ خود اپنی جان ہی کے لئے ہدایت پاتا ہے اور جو گمراہ ہو تو وہ اسی کے مفاد کے خلاف گمراہ ہوتا ہے۔ اور کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیتے یہاں تک کہ کوئی رسول بھیج دیں (اور حجت تمام کردیں)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 17
اور جب ہم ارادہ کر لیتے ہیں کہ کسی بستی کو تباہ کردیں تو اُس کے خوشحال لوگوں کو حکم دے دیتے ہیں (کہ من مانی کارروائیاں کرتے پھریں) پھر وہ اس میں فسق و فجور کرتے ہیں تو اس پر فرمان صادق آجاتا ہے سو ہم اس کو ملیامیٹ کر دیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 18
اور کتنے ہی زمانوں کے لوگ ہیں جنہیں ہم نے نوح کے بعد ہلاک کیا اور تیرا ربّ اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے (اور) اُن پر نظر رکھنے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 19
جو ورلی زندگی کی آرزو رکھتا ہے اسے ہم اسی زندگی میں (وہ) جلد عطا کر دیتے ہیں جو ہم چاہیں اور جس کےلئے ہم ارادہ کریں۔ پھر ہم نے اس کے لئے جہنّم بنا رکھی ہے وہ اس میں مذمّت کیا ہوا (اور) دھتکارا ہوا داخل ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 20
اور وہ جس نے آخرت کا ارادہ کیا ہو اور اس کے لئے جیسا کہ اس کا حق ہے کوشش کی ہو بشرطیکہ وہ مومن ہو تو یہی ہیں وہ لوگ جن کی کوشش مشکور ہوگی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)