سورۃ 17: الإسراء
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 21 (عام شمار 17:20)
ہر ایک کو ہم تیرے ربّ کی عطا سے مدد دیتے ہیں اُن کو بھی اوراِن کو بھی اور تیرے ربّ کی عطا روکی نہیں جاتی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 22 (عام شمار 17:21)
دیکھ ہم نے کِس طرح ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی اور آخرت درجات کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے اور فضیلت عطا کرنے کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 23 (عام شمار 17:22)
تُو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ تو مذمّت کیا ہوا (اور) بے یار و مددگار بیٹھا رہ جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 24 (عام شمار 17:23)
اور تیرے ربّ نے فیصلہ صادر کردیا ہے کہ تم اُس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین سے احسان کا سلوک کرو۔ اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک تیرے پاس بڑھاپے کی عمر کو پہنچے یا وہ دونوں ہی، تو اُنہیں اُف تک نہ کہہ اور انہیں ڈانٹ نہیں اور انہیں نرمی اور عزت کے ساتھ مخاطب کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 25 (عام شمار 17:24)
اور ان دونوں کے لئے رحم سے عجز کا پَرجُھکا دے اور کہہ کہ اے میرے ربّ! ان دونوں پر رحم کر جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری تربیت کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 26 (عام شمار 17:25)
تمہارا ربّ سب سے زیادہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم نیک ہو تو وہ یقیناً بکثرت توبہ کرنے والوں کو بہت بخشنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 27 (عام شمار 17:26)
اور قرابت دار کو اس کا حق دے اور مسکین کو بھی اور مسافر کو بھی مگر فضول خرچی نہ کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 28 (عام شمار 17:27)
یقیناً فضول خرچ لوگ شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے ربّ کا بہت ناشکرا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 29 (عام شمار 17:28)
اور اگر تجھے ان سے اعراض کرنا ہی پڑے تو اپنے ربّ کی رحمت کے حصول کی خاطر، جس کی تُو امید رکھتا ہے، اُن سے نرم بات کہہ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 30 (عام شمار 17:29)
اور اپنی مُٹھی (بخل کے ساتھ) بھینچتے ہوئے گردن سے نہ لگالے اور نہ ہی اُسے پُورے کا پُورا کھول دے کہ اس کے نتیجہ میں تُو ملامت زدہ (اور) حسرت زدہ ہو کر بیٹھ رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 31 (عام شمار 17:30)
تیرا ربّ یقیناً جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو وسعت بھی دیتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے۔ یقیناً وہ اپنے بندوں سے بہت باخبر ہے (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 32 (عام شمار 17:31)
اور اپنی اولاد کو کنگال ہونے کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ ہم ہی ہیں جو انہیں رزق دیتے ہیں اور تمہیں بھی۔ ان کو قتل کرنا یقیناً بہت بڑی خطا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 33 (عام شمار 17:32)
اور زنا کے قریب نہ جاؤ۔ یقیناً یہ بے حیائی ہے اور بہت بُرا رستہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 34 (عام شمار 17:33)
اور اُس جان کو ناحق قتل نہ کرو جسے اللہ نے حُرمت بخشی ہو۔ اور جو مظلوم ہونے کی حالت میں قتل کیا جائے تو ہم نے اُس کے ولی کو (بدلے کا) قوی حق عطا کیا ہے۔ پس وہ قتل کے معاملہ میں زیادتی نہ کرے۔ یقیناً وہ تائید یافتہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 35 (عام شمار 17:34)
اور یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر ایسے طریق پر کہ وہ بہترین ہو یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ جائے۔ اور عہد کو پورا کرو یقیناً عہد کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 36 (عام شمار 17:35)
اور جب تم ماپ کرو تو پورا ماپ کرو اور سیدھی ڈنڈی سے تولو۔ یہ بات بہت بہتر اور انجام کار سب سے اچھی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 37 (عام شمار 17:36)
اور وہ موقف اختیار نہ کر جس کا تُجھے علم نہیں۔ یقیناً کان اور آنکھ اور دل میں سے ہر ایک سے متعلق پوچھا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 38 (عام شمار 17:37)
اور زمین میں اکڑ کر نہ چل۔ تُو یقیناً زمین کو پھاڑ نہیں سکتا اور نہ قامت میں پہاڑوں کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 39 (عام شمار 17:38)
یہ تمام ایسی باتیں ہیں جن کی برائی تیرے ربّ کے نزدیک سخت ناپسندیدہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 40 (عام شمار 17:39)
یہ اُن حکمت کی باتوں میں سے ہے جو تیرے ربّ نے تیری طرف وحی کیں۔ اور تُو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنا ورنہ تُو جہنّم میں ملامت زدہ (اور) دھتکارا ہوا پھینک دیا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad