سورۃ 17: الإسراء
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 61 (عام شمار 17:60)
اور (یاد کر) جب ہم نے تجھے کہا یقیناً تیرے ربّ نے انسانوں کو گھیر لیا ہے۔ اور وہ خواب جو ہم نے تجھے دکھایا اُسے ہم نے نہیں بنایا مگر لوگوں کے لئے آزمائش اور اس درخت کو بھی جو قرآن میں ملعون قرار دیا گیا۔ اور ہم انہیں تدریجاً ڈراتے ہیں مگر وہ اُنہیں سوائے بڑی سرکشی کے اور کسی چیز میں نہیں بڑھاتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 62 (عام شمار 17:61)
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کے لئے سجدہ ریز ہو جاؤ تو اُنہوں نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے۔ اُس نے کہا کیا میں اس کے لئے سجدہ کروں جسے تُو نے گیلی مٹی سے پیدا کیا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 63 (عام شمار 17:62)
اس نے کہا مجھے بتا تو سہی کہ کیا یہ وہ (چیز) ہے جسے تُو نے مجھ پر فضیلت دی ہے؟ اگر تُو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے دے تو میں ضرور اس کی نسلوں کو ہلاک کردوں گا سوائے چند ایک کے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 64 (عام شمار 17:63)
اُس نے کہا جا! پس جو بھی ان میں سے تیری پیروی کرے گا تو یقیناً جہنّم تم سب کا پُورا پُورا بدلہ ہوگی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 65 (عام شمار 17:64)
پس اپنی آواز سے ان میں سے جسے چاہے بہکا اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا اور اموال میں اور اولاد میں ان کا شریک بن جا اور ان سے وعدے کر۔ اور شیطان دھوکے کے سوا ان سے کوئی وعدہ نہیں کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 66 (عام شمار 17:65)
یقیناً (جو) میرے بندے (ہیں) ان پر تجھے کوئی غلبہ نصیب نہ ہوگا اور تیرا ربّ ہی کارساز کے طور پر کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 67 (عام شمار 17:66)
تمہارا ربّ وہ ہے جو تمہارے لئے سمندر میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اُس کے فضلوں کی تلاش کرو۔ یقیناً وہ تمہارے حق میں بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 68 (عام شمار 17:67)
اور جب تمہیں سمندر میں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اُس کے سوا ہر وہ ذات جسے تم بلاتے ہو ساتھ چھوڑ جاتی ہے۔ پھر جب وہ تمہیں خشکی کی طرف بچا کر لے جاتا ہے تو تم (اُس سے) اِعراض کرتے ہو۔ اور انسان بہت ہی ناشکرا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 69 (عام شمار 17:68)
پس کیا تم اس بات سے امن میں ہو کہ وہ تمہیں خشکی کے کنارے لے جاکر دھنسا دے یا تم پر تیز جھکّڑ چلائے پھر تم اپنے لئے کوئی کارساز نہ پاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 70 (عام شمار 17:69)
یا کیا تم امن میں ہو کہ وہ تمہیں اسی میں دوبارہ لَوٹا دے اور پھر تم پر تند و تیز ہوائیں چلائے اور تمہیں تمہاری ناشکریوں کی وجہ سے غرق کردے۔ پھر تم ہمارے خلاف اپنی خاطر اس کا کوئی بدلہ لینے والا نہ پاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 71 (عام شمار 17:70)
اور یقیناً ہم نے ابنائے آدم کو عزت دی اور انہیں خشکی اورتری میں سواری عطا کی اور انہیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا اور اکثر چیزوں پر جو ہم نے پیدا کیں انہیں بہت فضیلت بخشی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 72 (عام شمار 17:71)
وہ دن (یاد کرو) جب ہم ہر قوم کو اُس کے امام کے حوالے سے بلائیں گے۔ پس جس کو اُس کا اعمال نامہ اُس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو یہی وہ لوگ ہوں گے جو اپنا اعمال نامہ پڑھیں گے اور وہ ایک تاگے کے برابر بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 73 (عام شمار 17:72)
اور جو اِسی دنیا میں اندھا ہو وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا اور راہ کے اعتبار سے سب سے زیادہ بھٹکاہوا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 74 (عام شمار 17:73)
اور قریب تھا کہ وہ تجھے اس کے بارہ میں جو ہم نے تیری طرف وحی کی ہے فتنہ میں مبتلا کر دیتے تاکہ تو اس کے سوا کچھ اَور ہمارے خلاف گھڑ لیتا تب وہ ضرور بلاتاخیر تجھے دوست بنا لیتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 75 (عام شمار 17:74)
اور اگر ہم نے تجھے اِستقامت نہ عطا کی ہوتی تو ہوسکتا تھا کہ تُو ان کی طرف کچھ نہ کچھ جُھک جاتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 76 (عام شمار 17:75)
پھر ہم ضرور تجھے زندگی کا بھی دُہرا عذاب چکھاتے اور موت کا بھی دُہرا عذاب۔ تب تُو ہمارے خلاف اپنے لئے کوئی مددگار نہ پاتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 77 (عام شمار 17:76)
اور ان سے بعید نہیں تھا کہ وطن سے تیرے پاؤں اُکھاڑ دیتے تاکہ تجھے اُس سے باہر نکال دیں۔ ایسی صورت میں وہ بھی تیرے بعد زیادہ دیر نہ رہ سکتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 78 (عام شمار 17:77)
یہ سنّت ہمارے اُن رسولوں کے متعلق تھی جو ہم نے تجھ سے پہلے بھیجے اور تُو ہماری سنّت میں کوئی تبدیلی نہیں پائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 79 (عام شمار 17:78)
سورج کے ڈھلنے سے شروع ہوکر رات کے چھا جانے تک نماز کو قائم کر اور فجر کی تلاوت کو اہمیت دے۔ یقیناً فجر کو قرآن پڑھنا ایسا ہے کہ اُس کی گواہی دی جاتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 80 (عام شمار 17:79)
اور رات کے ایک حصہ میں بھی اس (قرآن) کے ساتھ تہجّد پڑھا کر۔ یہ تیرے لئے نفل کے طور پر ہوگا۔ قریب ہے کہ تیرا ربّ تجھے مقامِ محمود پر فائز کردے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad