سورۃ 17: الإسراء
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 41 (عام شمار 17:40)
کیا تمہیں تو تمہارے ربّ نے بیٹوں کے لئے چُن لیا اور خود فرشتوں میں سے بیٹیاں بنا بیٹھا؟ تم یقیناً بہت بڑی بات کر رہے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 42 (عام شمار 17:41)
اور یقیناً ہم نے اس قرآن میں (آیات کو) بار بار بیان کیا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں بایں ہمہ یہ اُنہیں نفرت سے دور بھاگنے کے سوا کسی اور چیز میں نہیں بڑھاتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 43 (عام شمار 17:42)
تُو کہہ دے کہ اگر اُس کے ساتھ کچھ اور معبود ہوتے جیسا یہ کہتے ہیں تو وہ بھی ضرور صاحبِ عرش تک پہنچنے کی راہ بڑی خواہش سے ڈھونڈتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 44 (عام شمار 17:43)
پاک ہے وہ اور بہت بلند ہے ان باتوں سے جو وہ کہتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 45 (عام شمار 17:44)
اُسی کی تسبیح کر رہے ہیں سات آسمان اور زمین اور جو بھی ان میں ہے۔ اور کوئی چیز نہیں مگر وہ اُس کی حمد کے ساتھ تسبیح کر رہی ہے لیکن حال یہ ہے کہ تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں۔ وہ یقیناً بہت بُردبار (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 46 (عام شمار 17:45)
اور جب تُو قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو ہم تیرے درمیان اور اُن لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ایک مخفی پردہ ڈال دیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 47 (عام شمار 17:46)
اور ہم اُن کے دلوں پر پردے ڈال دیتے ہیں کہ وہ اُسے سمجھ نہ سکیں اور اُن کے کانوں میں بوجھ۔ اور جب تُو قرآن میں اپنے ربّ ِ یگانہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ نفرت سے پیٹھ پھیرتے ہوئے پلٹ جاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 48 (عام شمار 17:47)
ہم سب سے زیادہ جانتے ہیں کہ وہ کیا بات سُننا چاہتے ہیں جب وہ تیری طرف کان دھرتے ہیں اور جب وہ خفیہ مشوروں میں مصروف ہوتے ہیں۔ جب ظالم لوگ کہتے ہیں کہ تم محض ایک ایسے شخص کی پیروی کر رہے ہو جو سحر زدہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 49 (عام شمار 17:48)
دیکھ تیرے بارہ میں وہ کیسی کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں۔ پس وہ رستہ سے بھٹک گئے ہیں اور سیدھی راہ تک نہیں پہنچ سکتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 50 (عام شمار 17:49)
اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم محض ہڈیاں رہ جائیں گے اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہم ضرور ایک نئی تخلیق کی صورت میں اُٹھائے جائیں گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 51 (عام شمار 17:50)
تو کہہ دے تم پتھر بن جاؤ یا لوہا،
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 52 (عام شمار 17:51)
یا ایسی مخلوق جو تمہاری دانست میں (سختی میں) اس سے بھی بڑھ کر ہو۔ تواس پر وہ ضرور کہیں گے کہ کون (ہے جو) ہمیں لوٹائے گا؟ تُو کہہ دے وہی جس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیداکیا تھا۔ تو وہ تیری طرف (منہ کرکے) اپنے سر مٹکائیں گے اور کہیں گے ایسا کب ہوگا؟ تُو کہہ دے ہو سکتا ہے کہ جلد ایسا ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 53 (عام شمار 17:52)
جس دن وہ تمہیں بُلائے گا اور تم اس کی حمد کے ساتھ لبیک کہو گے اور تم گمان کروگے کہ تم تھوڑی سی مدت کے سوا نہیں رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 54 (عام شمار 17:53)
اور تُو میرے بندوں سے کہہ دے کہ ایسی بات کیا کریں جو سب سے اچھی ہو۔ یقیناً شیطان اُن کے درمیان فساد ڈالتا ہے۔ شیطان بے شک انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 55 (عام شمار 17:54)
تمہارا ربّ تمہیں سب سے زیادہ جانتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے۔ اور ہم نے تجھے ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 56 (عام شمار 17:55)
اور تیرا ربّ سب سے زیادہ اُسے جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ اور یقیناً ہم نے نبیوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی اور دا ؤد کو ہم نے زبور عطا کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 57 (عام شمار 17:56)
تُو کہہ دے پکارو اُن لوگوں کو جنہیں تم اُس کے سوا گمان کیا کرتے تھے۔ پس وہ تم سے تکلیف دور کرنے کی کوئی طاقت نہیں رکھتے اور نہ اسے تبدیل کرنے کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 58 (عام شمار 17:57)
یہی لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے ربّ کی طرف جانے کا وسیلہ ڈھونڈیں گے کہ کون ہے ان میں سے جو (وسیلہ بننے کا) زیادہ حقدار ہے اور وہ اُس کی رحمت کی توقع رکھیں گے اور اُس کے عذاب سے ڈریں گے۔ یقیناً تیرے ربّ کا عذاب اس لائق ہے کہ اس سے بچا جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 59 (عام شمار 17:58)
اور کوئی بستی نہیں مگر اسے ہم قیامت کے دن سے پہلے ہلاک کرنے والے یا اُسے بہت سخت عذاب دینے والے ہیں۔ یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 60 (عام شمار 17:59)
اور کسی بات نے ہمیں نہیں روکا کہ ہم اپنی آیات بھیجیں سوائے اس کے کہ پہلوں نے ان کا انکار کردیا تھا۔ اور ہم نے ثمود کو بھی ایک بصیرت افروز نشان کے طور پر اُونٹنی عطا کی تھی۔ پس وہ اس سے ظلم کے ساتھ پیش آئے۔ اور ہم نشانات نہیں بھیجتے مگر تدریجاً ڈرانے کی خاطر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad