سورۃ 18: الكهف
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 61 (عام شمار 18:60)
اور جب موسٰی نے اپنے جوان ساتھی سے کہا میں رُکوں گا نہیں جب تک دو سمندروں کے ملنے کی جگہ تک نہ پہنچ جاؤں خواہ مجھے صدیوں چلنا پڑے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 62 (عام شمار 18:61)
پس جب وہ دونوں اُن (سمندروں) کے سنگم تک پہنچے تو وہ اپنی مچھلی بھول گئے اور اُس نے چپکے سے سمندر کے اندر اپنی راہ بنالی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 63 (عام شمار 18:62)
پس جب وہ دونوں آگے نکل گئے تو اس نے اپنے جوان ساتھی سے کہا ہمیں ہمارا کھانا لادے۔ یقیناً اپنے اس سفر سے ہمیں بہت تھکان ہوگئی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 64 (عام شمار 18:63)
اس نے کہا کیا تجھے پتہ چلا کہ جب ہم نے چٹان پر پناہ لی تھی تو میں مچھلی بھول گیا؟ اور مجھے شیطان کے سوا کسی نے یہ بات نہ بُھلائی کہ میں اسے یاد رکھتا۔ پس اس نے سمندر میں عجب طریق سے اپنی راہ بنا لی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 65 (عام شمار 18:64)
اس نے کہا یہی تو ہم چاہتے تھے۔ پس وہ دونوں اپنے نقوشِ قدم کاکھوج لگاتے ہوئے لَوٹ گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 66 (عام شمار 18:65)
پس وہاں انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک عظیم بندے کو پایا جسے ہم نے اپنی طرف سے بڑی رحمت عطا کی تھی اور اُسے خود اپنی جناب سے علم بخشا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 67 (عام شمار 18:66)
موسٰی نے اُس سے کہا کیا میں اس غرض سے تیری پیروی کر سکتا ہوں کہ مجھے بھی اس ہدایت میں سے کچھ سکھا دے جو تجھے سکھلائی گئی ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 68 (عام شمار 18:67)
اس نے کہا یقیناً تُو ہرگز میرے ساتھ صبر کی استطاعت نہیں رکھے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 69 (عام شمار 18:68)
اور تُو کیسے اس پر صبر کر سکے گا جس کا تُو تجربہ کے ذریعہ احاطہ نہیں کرسکا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 70 (عام شمار 18:69)
اس نے کہا اگر اللہ نے چاہا تو مجھے تُو صبر کرنے والا پائے گا اور میں کسی امر میں تیری نافرمانی نہیں کروں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 71 (عام شمار 18:70)
اس نے کہا پس اگر تُو میرے پیچھے چلے تو مجھ سے کسی چیز کے متعلق سوال نہیں کرنا یہاں تک کہ میں خود تجھ سے اس کا کوئی ذکر چھیڑوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 72 (عام شمار 18:71)
پس وہ دونوں روانہ ہوئے یہاں تک کہ وہ ایسی کشتی میں سوار ہوئے جسے (بعد ازاں) اُس نے اکھیڑ پکھیڑ دیا۔ اس نے کہا کیا تُو نے اس لئے اسے توڑا پھوڑا ہے کہ تُو اس کے اہل کو غرق کر دے؟ یقیناً تُو نے ایک بہت بُری بات کی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 73 (عام شمار 18:72)
اس نے کہا کیا میں نے کہا نہیں تھا کہ تو ہرگز میرے ساتھ صبر کی استطاعت نہیں رکھ سکے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 74 (عام شمار 18:73)
اس نے کہا جو میں بھول گیا اُس کا مجھ سے مواخذہ نہ کر اور میرے بارہ میں سختی کرتے ہوئے مجھے مشقت میں نہ ڈال۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 75 (عام شمار 18:74)
وہ دونوں پھر روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب وہ ایک لڑکے سے ملے تو اُس نے اُسے قتل کر دیا۔ اس نے کہا کیا تُو نے ایک معصوم جان کو جس نے کسی کی جان نہیں لی قتل کر دیا ہے؟ یقیناً تو نے ایک سخت ناپسندیدہ بات کی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 76 (عام شمار 18:75)
اس نے کہا کیا تجھے میں نے کہا نہیں تھا کہ تو ہرگز میرے ساتھ صبر کی استطاعت نہیں رکھ سکے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 77 (عام شمار 18:76)
اس نے کہا اگر اس کے بعد میں تجھ سے کوئی سوال پوچھوں تو پھر مجھے اپنے ساتھ نہ رہنے دینا۔ یقیناً میری طرف سے تُو ہر جواز پاچکا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 78 (عام شمار 18:77)
وہ دونوں پھر روانہ ہوئے۔ یہاں تک کہ جب وہ ایک بستی والوں کے پاس پہنچے تو اُس کے مکینوں سے انہوں نے کھانا مانگا۔ پس انہوں نے انکار کر دیا کہ ان کی میزبانی کریں۔ وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرا ہی چاہتی تھی۔ تو اُس نے اُسے سیدھا کر دیا۔ اس نے کہا اگر تُو چاہتا تو ضرور اس کام پر اُجرت لے سکتا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 79 (عام شمار 18:78)
اس نے کہا یہ میرے اور تمہارے درمیان جدائی (کا وقت) ہے۔ اب میں تجھے اس کی حقیقت بتاتا ہوں جس پر تو صبر نہیں کر سکا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 80 (عام شمار 18:79)
جہاں تک کشتی کا تعلق ہے تو وہ چند غریبوں کی ملکیت تھی جو سمندر میں محنت مزدوری کرتے تھے۔ پس میں نے چاہا کہ اس میں نقص ڈال دوں کیونکہ ان کے پیچھے پیچھے ایک بادشاہ (آ رہا) تھا جو ہر کشتی کو غصب کر لیتا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad