سورۃ 18: الكهف
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 81 (عام شمار 18:80)
اور جہاں تک لڑکے کا تعلق ہے تو اس کے ماں باپ دونوں مومن تھے۔ پس ہم ڈرے کہ کہیں وہ سرکشی اور ناشکری کرتے ہوئے ان پر ناقابلِ برداشت بوجھ نہ ڈال دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 82 (عام شمار 18:81)
پس ہم نے چاہا کہ اُن کا ربّ انہیں پاکبازی کے اعتبار سے اس سے بہتر اور زیادہ رحم کرنے والا متبادل عطا کرے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 83 (عام شمار 18:82)
اور جہاں تک دیوار کا تعلق ہے تو وہ شہر میں رہنے والے دو یتیم لڑکوں کی تھی اور اس کے نیچے ان کے لئے خزانہ تھا اور اُن کا باپ ایک نیک شخص تھا۔ پس تیرے ربّ نے ارادہ کیا کہ وہ دونوں اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ جائیں اور اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تیرے ربّ کی طرف سے بطور رحمت تھا۔ اور میں نے ایسا اپنی مرضی سے نہیں کیا۔ یہ حکمت تھی ان باتوں کی جن پر تجھے صبر کی استطاعت نہ تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 84 (عام شمار 18:83)
اور وہ تجھ سے ذوالقرنَین کے بارہ میں سوال کرتے ہیں۔ کہہ دے کہ میں ضرور اس کا کچھ ذکر تم پر پڑھوں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 85 (عام شمار 18:84)
ہم نے یقیناً اُسے زمین میں تمکنت بخشی تھی اور اُسے ہر قسم کے کاموں کے وسائل عطا کئے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 86 (عام شمار 18:85)
پس وہ ایک رستے پر چل پڑا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 87 (عام شمار 18:86)
یہاں تک کہ جب وہ سورج کے غروب ہونے کی جگہ تک پہنچا اُس نے اسے ایک بدبودار کیچڑ کے منبع میں غروب ہوتے دیکھا اور اس کے پاس ہی ایک قوم کو پایا۔ ہم نے کہا اے ذوالقرنَین چاہے تو عذاب دے اور چاہے تو ا ن کے معاملہ میں اچھا رویہ اختیار کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 88 (عام شمار 18:87)
اس نے کہا جس نے بھی ظلم کیا ہم اُسے ضرور عذاب دیں گے۔ پھر وہ اپنے ربّ کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ اُسے (اور بھی) زیادہ سخت عذاب دے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 89 (عام شمار 18:88)
اور وہ جو ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کئے تو اس کےلئے جزا کے طور پر سراسر بھلائی ہوگی اور ہم اس کےلئے اپنے حکم سے آسانی کا فیصلہ صادر کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 90 (عام شمار 18:89)
پھر وہ ایک اور رستے پر چل پڑا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 91 (عام شمار 18:90)
یہاں تک کہ وہ جب سورج کے طلوع ہونے کی جگہ پہنچا تو اُس نے اُسے ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتے پایا جن کے لئے ہم نے اُس (یعنی سورج) سے ورے کوئی روک نہیں بنائی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 92 (عام شمار 18:91)
اسی طرح ہؤا۔ ہم اس کے ہر تجربہ کا احاطہ کئے ہوئے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 93 (عام شمار 18:92)
پھر وہ ایک اَور رستے پر چل پڑا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 94 (عام شمار 18:93)
یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو ان دونوں کے ورے اُس نے ایک اور قوم کو پایا جن کے لئے بات سمجھنا مشکل تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 95 (عام شمار 18:94)
انہوں نے کہا اے ذوالقرنین! یقیناً یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرنے والے ہیں۔ پس کیاہم تیرے لئے اس پر کوئی خراج مقرر کر دیں کہ تو ان کے اور ہمارے درمیان کوئی روک بنا دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 96 (عام شمار 18:95)
اس نے کہا میرے ربّ نے جو مجھے تمکنت بخشی ہے وہ بہتر ہے۔ پس تم صرف قوّت کے ذریعہ میری مدد کرو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک بڑی روک بنا دوں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 97 (عام شمار 18:96)
مجھے لوہے کے ٹکڑے لادو۔ یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کی درمیانی جگہ کو (بھر کر) برابر کردیا تو اس نے کہا اب آگ دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس نے اسے آگ بنا دیا اس نے کہا مجھے دو کہ میں اس پر تانبا ڈالوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 98 (عام شمار 18:97)
پس اُسے پھلانگنے کی اُن میں قدرت نہ تھی اور نہ وہ استطاعت رکھتے تھے کہ اس میں نقب لگا سکیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 99 (عام شمار 18:98)
اس نے کہا یہ میرے ربّ کی رحمت ہے۔ پس جب میرے ربّ کا وعدہ آئے گا تو وہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا اور یقیناً میرے ربّ کا وعدہ سچا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 100 (عام شمار 18:99)
اور اس دن ہم ان میں سے بعض کو بعض پر موج در موج چڑھائی کرنے دیں گے اور صور پھونکا جائے گا اور ہم اُن سب کو اکٹھا کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad