سورۃ 19: مريم
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 61 (عام شمار 19:60)
سوائے اُس کے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل بجا لایا تو یہی وہ لوگ ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے اور ذرا بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 62 (عام شمار 19:61)
ہمیشگی کی جنتوں میں جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے غیب سے وعدہ کیا ہے۔ یقیناً اس کا وعدہ ضرور پورا کیا جاتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 63 (عام شمار 19:62)
وہ ان میں کوئی لغو (بات) نہیں سنیں گے مگر (صرف) سلام۔ اور ان کے لئے اُن کا رزق ان میں صبح و شام میسر ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 64 (عام شمار 19:63)
یہ وہ جنت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اس کو بنائیں گے جو متقی ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 65 (عام شمار 19:64)
اور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم نازل نہیں ہوتے مگر تیرے ربّ کے حکم سے۔ اُسی کا ہے جو ہمارے سامنے ہے اور جو ہمارے پیچھے ہے اور جو اُن کے درمیان ہے۔ اور تیرا ربّ بھولنے والا نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 66 (عام شمار 19:65)
(وہ) آسمانوں اور زمین کا ربّ ہے اور اس کا بھی جو اُن دونوں کے درمیان ہے۔ پس اس کی عبادت کر اور اس کی عبادت پر صبر سے قائم رہ۔ کیا تُو اس کا کوئی ہمنام جانتا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 67 (عام شمار 19:66)
اور انسان کہتا ہے کیا جب میں مر جاؤں گا تو پھر زندہ کر کے نکالا جاؤں گا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 68 (عام شمار 19:67)
تو کیا انسان یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اُسے پہلے بھی اس حال میں پیدا کیا تھا کہ وہ کچھ بھی نہ تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 69 (عام شمار 19:68)
پس تیرے ربّ کی قسم! ہم انہیں ضرور اکٹھا کریں گے اور شیطانوں کو بھی۔ پھر ہم انہیں لازماً جہنم کے گرد اس طرح حاضر کریں گے کہ وہ گھٹنوں کے بَل گرے ہوئے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 70 (عام شمار 19:69)
تب ہم ہر گروہ میں سے اُسے کھینچ نکالیں گے جو رحمان کے خلاف بغاوت میں سب سے زیادہ سخت تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 71 (عام شمار 19:70)
پھر ہم ہی تو ہیں جو اُن لوگوں کو سب سے زیادہ جانتے ہیں جو اُس میں جلنے کے زیادہ سزاوار ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 72 (عام شمار 19:71)
اور تم (ظالموں) میں سے کوئی نہیں مگر وہ ضرور اُس پر اُترنے والا ہے۔ یہ تیرے ربّ پر ایک طے شدہ فیصلہ کے طور پر فرض ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 73 (عام شمار 19:72)
پھر ہم ان کو بچالیں گے جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا اور ہم ظالموں کو اُس میں گھٹنوں کے بل گرے ہوئے چھوڑ دیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 74 (عام شمار 19:73)
اور جب ان پر ہماری روشن آیات پڑھی جاتی ہیں تو جن لوگوں نے کفر کیا وہ ان لوگوں سے جو ایمان لائے کہتے ہیں دونوں فریقوں میں سے کون مقام کے لحاظ سے بہتر اور مجلس کے لحاظ سے زیادہ اچھا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 75 (عام شمار 19:74)
اور ہم نے کتنی ہی ایسی نسلیں ان سے پہلے ہلاک کر دیں جو سازوسامان اور نمودونمائش میں (ان سے) بہتر تھیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 76 (عام شمار 19:75)
تُو کہہ دے جو گمراہی میں ہوتا ہے رحمان اُسے ضرور کچھ مہلت دیتا ہے یہاں تک کہ آخر جب وہ اُسے دیکھ لیں گے جس کا وہ وعدہ دیئے جاتے ہیں، خواہ وہ عذاب ہو یا قیامت کی گھڑی، تو وہ ضرور جان لیں گے کہ کون مرتبے کے لحاظ سے بدترین اور جتھے کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمزور تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 77 (عام شمار 19:76)
اور اللہ اُنہیں ہدایت میں بڑھادے گا جو ہدایت پا چکے ہیں اور باقی رہنے والی نیکیاں تیرے ربّ کے نزدیک اجر کے لحاظ سے بھی بہتر اور انجام کے لحاظ سے بھی بہتر ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 78 (عام شمار 19:77)
کیا تو نے اس پر غور کیا جس نے ہماری آیات کا انکار کر دیا اور کہا کہ ضرور میں مال اور اولاد دیا جاؤں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 79 (عام شمار 19:78)
کیا اس نے غیب پر اطلاع پائی ہے یا رحمان کی جناب سے کوئی عہد لے لیا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 80 (عام شمار 19:79)
خبردار! ہم ضرور لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور ہم اس کے لئے عذاب کو بڑھاتے چلے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad