سورۃ 19: مريم

قرآن کریم, حصہ 5

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 81 (عام شمار 19:80)

وَنَرِثُهُۥ مَا يَقُولُ وَيَأۡتِينَا فَرۡدٗا

اور اُس کے وارث ہو جائیں گے جس کی وہ باتیں کرتا ہے جبکہ ہمارے پاس وہ اکیلا آئے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 82 (عام شمار 19:81)

وَٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ ءَالِهَةٗ لِّيَكُونُواْ لَهُمۡ عِزّٗا

اور انہوں نے اللہ کے سوا معبود بنا رکھے ہیں تاکہ ان کے لئے وہ عزت کا باعث بنیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 83 (عام شمار 19:82)

كَلَّاۚ سَيَكۡفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمۡ وَيَكُونُونَ عَلَيۡهِمۡ ضِدًّا

خبردار! وہ ضرور ان کی عبادت کا انکار کردیں گے اور ان کے خلاف ہو جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 84 (عام شمار 19:83)

أَلَمۡ تَرَ أَنَّآ أَرۡسَلۡنَا ٱلشَّيَٰطِينَ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ تَؤُزُّهُمۡ أَزّٗا

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ ہم شیطانوں کو کافروں کے خلاف بھیجتے ہیں جو انہیں طرح طرح سے اُکساتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 85 (عام شمار 19:84)

فَلَا تَعۡجَلۡ عَلَيۡهِمۡۖ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمۡ عَدّٗا

پس تُو ان کے بارہ میں جلدی نہ کر۔ ہم ان کا لمحہ لمحہ شمار کر رہے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 86 (عام شمار 19:85)

يَوۡمَ نَحۡشُرُ ٱلۡمُتَّقِينَ إِلَى ٱلرَّحۡمَٰنِ وَفۡدٗا

وہ دن جب ہم متقیوں کو رحمان کی طرف ایک (معزز) وفد کی صورت میں اکٹھا کر کے لے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 87 (عام شمار 19:86)

وَنَسُوقُ ٱلۡمُجۡرِمِينَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ وِرۡدٗا

اور ہم مجرموں کو جہنم کی طرف ایک گھاٹ پر اترنے والی قوم کے طور پر ہانک کر لے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 88 (عام شمار 19:87)

لَّا يَمۡلِكُونَ ٱلشَّفَٰعَةَ إِلَّا مَنِ ٱتَّخَذَ عِندَ ٱلرَّحۡمَٰنِ عَهۡدٗا

وہ کسی شفاعت کا اختیار نہ رکھیں گے سوائے اُس کے جس نے رحمان کی جناب سے عہد لے رکھا ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 89 (عام شمار 19:88)

وَقَالُواْ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَلَدٗا

اور وہ کہتے ہیں رحمان نے بیٹا اپنا لیا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 90 (عام شمار 19:89)

لَّقَدۡ جِئۡتُمۡ شَيۡـًٔا إِدّٗا

یقیناً تم ایک بہت بیہودہ بات بنا لائے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 91 (عام شمار 19:90)

تَكَادُ ٱلسَّمَٰوَٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِنۡهُ وَتَنشَقُّ ٱلۡأَرۡضُ وَتَخِرُّ ٱلۡجِبَالُ هَدًّا

قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ لرزتے ہوئے گر پڑیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 92 (عام شمار 19:91)

أَن دَعَوۡاْ لِلرَّحۡمَٰنِ وَلَدٗا

کہ انہوں نے رحمان کے لئے بیٹے کا دعویٰ کیا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 93 (عام شمار 19:92)

وَمَا يَنۢبَغِي لِلرَّحۡمَٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا

حالانکہ رحمان کے شایانِ شان نہیں کہ وہ کوئی بیٹا اپنائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 94 (عام شمار 19:93)

إِن كُلُّ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ إِلَّآ ءَاتِي ٱلرَّحۡمَٰنِ عَبۡدٗا

یقیناً آسمانوں اور زمین میں کوئی نہیں مگر وہ رحمان کے حضور ایک بندے کے طور پر آنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 95 (عام شمار 19:94)

لَّقَدۡ أَحۡصَىٰهُمۡ وَعَدَّهُمۡ عَدّٗا

اس نے یقیناً ان کا احاطہ کیا ہوا ہے اور انہیں خوب گن رکھا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 96 (عام شمار 19:95)

وَكُلُّهُمۡ ءَاتِيهِ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ فَرۡدًا

اور ان میں سے ہر ایک قیامت کے دن اُس کے حضور اکیلا آئے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 97 (عام شمار 19:96)

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ سَيَجۡعَلُ لَهُمُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وُدّٗا

یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اُن کے لئے رحمان محبت پیدا کردے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 98 (عام شمار 19:97)

فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ ٱلۡمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِۦ قَوۡمٗا لُّدّٗا

پس یقیناً ہم نے اِسے تیری زبان پر رواں کر دیا ہے تاکہ تو متقیوں کو اس کے ذریعہ خوشخبری دے اور جھگڑا لو قوم کو اس کے ذریعہ ڈرائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 99 (عام شمار 19:98)

وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّن قَرۡنٍ هَلۡ تُحِسُّ مِنۡهُم مِّنۡ أَحَدٍ أَوۡ تَسۡمَعُ لَهُمۡ رِكۡزَۢا

اور کتنی ہی نسلیں ہیں جنہیں ہم نے اُن سے پہلے ہلاک کردیا۔ کیا تُو ان میں سے کسی کو محسوس کرتا ہے یا اُن کی آہٹ سنتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی