سورۃ 20: طه
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 2
طَیِّب۔ ھَادِیّ: اے پاک (رسول) اور ہادیء کامل!
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 3
ہم نے تجھ پر قرآن اس لئے نہیں اُتارا کہ تُو دکھ میں مبتلا ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 4
مگر (یہ) محض نصیحت کے طور پر ہے اُس کے لئے جو ڈرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 5
اس کا اتارا جانا اس کی طرف سے ہے جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 6
رحمن۔ وہ عرش پر متمکن ہوا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 7
اسی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور جواِن دونوں کے درمیان ہے اور وہ بھی جو زمین کی گہرائیوں میں ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 8
اور اگر تو اونچی آواز میں بات کرے تو یقیناً وہ تو ہر پوشیدہ اور پوشیدہ تر کو بھی جانتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 9
اللّٰہ۔ اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں۔ اسی کے تمام خوبصورت نام ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 10
اور کیا موسیٰ کی سرگزشت تجھ تک پہنچی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 11
جب اس نے آگ دیکھی تو اپنے اہل سے کہا ذرا ٹھہرو، میں نے ایک آگ سی دیکھی ہے۔ امید ہے کہ میں تمہارے پاس اس میں سے کوئی انگارہ لے آؤں یا اس آگ کے پاس مجھے رہنمائی مل جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 12
پس جب وہ اس تک پہنچا تو آواز دی گئی کہ اے موسیٰ!
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 13
یقیناً میں تیرا ربّ ہوں۔ پس اپنے دونوں جوتے اُتار دے۔ یقیناً تو طُوٰی کی مقدس وادی میں ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 14
اور میں نے تجھے چن لیا ہے۔ پس اُسے غور سے سُن جو وحی کیا جاتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 15
یقیناً میں ہی اللہ ہوں۔ میرے سوا اور کوئی معبو د نہیں۔ پس میری عبادت کر اور میرے ذکر کے لئے نماز کو قائم کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 16
ساعت ضرور آنے والی ہے۔ بعید نہیں کہ میں اسے چھپائے رکھوں تاکہ ہر نفس کو اس کی جزا دی جائے جو وہ کوشش کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 17
پس ہرگز تجھے اُس (کے تقاضے پورے کرنے) سے وہ نہ روک سکے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے ورنہ تُو ہلاک ہو جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 18
اور یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا ہے؟ اے موسیٰ!
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 19
اس نے کہا یہ میرا عصا ہے، میں اس پر سہارا لیتا ہوں اور اس کے ذریعے اپنی بھیڑ بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 20
اس نے کہا اسے پھینک دے اے موسیٰ!
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)