سورۃ 20: طه

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 21 (عام شمار 20:20)

فَأَلۡقَىٰهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٞ تَسۡعَىٰ

پس اُس نے اسے پھینک دیا تو اچانک گویا وہ ایک حرکت کرتا ہوا سانپ سا بن گیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 22 (عام شمار 20:21)

قَالَ خُذۡهَا وَلَا تَخَفۡۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا ٱلۡأُولَىٰ

اس نے کہا اسے پکڑ لے اور ڈر نہیں۔ ہم اسے اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 23 (عام شمار 20:22)

وَٱضۡمُمۡ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٍ ءَايَةً أُخۡرَىٰ

اور تُو اپنے ہاتھ کو اپنے پہلو میں بھینچ لے، وہ بغیر بیماری کے سفید نکلے گا۔ یہ دوسرا نشان ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 24 (عام شمار 20:23)

لِنُرِيَكَ مِنۡ ءَايَٰتِنَا ٱلۡكُبۡرَى

تاکہ آئندہ ہم تجھے اپنے بڑے بڑے نشانات میں سے بھی بعض دکھائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 25 (عام شمار 20:24)

ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

فرعون کی طرف جا، یقیناً اس نے سرکشی اختیار کی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 26 (عام شمار 20:25)

قَالَ رَبِّ ٱشۡرَحۡ لِي صَدۡرِي

اس نے کہا اے میرے ربّ! میرا سینہ میرے لئے کشادہ کر دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 27 (عام شمار 20:26)

وَيَسِّرۡ لِيٓ أَمۡرِي

اور میرا معاملہ مجھ پر آسان کر دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 28 (عام شمار 20:27)

وَٱحۡلُلۡ عُقۡدَةٗ مِّن لِّسَانِي

اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 29 (عام شمار 20:28)

يَفۡقَهُواْ قَوۡلِي

تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 30 (عام شمار 20:29)

وَٱجۡعَل لِّي وَزِيرٗا مِّنۡ أَهۡلِي

اور میرے لئے میرے اہل میں سے میرا نائب بنا دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 31 (عام شمار 20:30)

هَٰرُونَ أَخِي

ہارون میرے بھائی کو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 32 (عام شمار 20:31)

ٱشۡدُدۡ بِهِۦٓ أَزۡرِي

اس کے ذریعے میری پُشت مضبوط کر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 33 (عام شمار 20:32)

وَأَشۡرِكۡهُ فِيٓ أَمۡرِي

اور اسے میرے کام میں شریک کر دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 34 (عام شمار 20:33)

كَيۡ نُسَبِّحَكَ كَثِيرٗا

تاکہ ہم کثرت سے تیری تسبیح کریں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 35 (عام شمار 20:34)

وَنَذۡكُرَكَ كَثِيرًا

اور تجھے بہت یاد کریں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 36 (عام شمار 20:35)

إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرٗا

یقیناً تُو ہمارے حال پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 37 (عام شمار 20:36)

قَالَ قَدۡ أُوتِيتَ سُؤۡلَكَ يَٰمُوسَىٰ

اس نے کہا اے موسیٰ! تجھے تیری مُنہ مانگی (مراد) دے دی گئی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 38 (عام شمار 20:37)

وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً أُخۡرَىٰٓ

اور یقیناً ہم نے ایک اور مرتبہ بھی تجھ پر احسان کیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 39 (عام شمار 20:38)

إِذۡ أَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰٓ أُمِّكَ مَا يُوحَىٰٓ

جب ہم نے تیری ماں کی طرف وہ وحی کی جو وحی کی جاتی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 40 (عام شمار 20:39)

أَنِ ٱقۡذِفِيهِ فِي ٱلتَّابُوتِ فَٱقۡذِفِيهِ فِي ٱلۡيَمِّ فَلۡيُلۡقِهِ ٱلۡيَمُّ بِٱلسَّاحِلِ يَأۡخُذۡهُ عَدُوّٞ لِّي وَعَدُوّٞ لَّهُۥۚ وَأَلۡقَيۡتُ عَلَيۡكَ مَحَبَّةٗ مِّنِّي وَلِتُصۡنَعَ عَلَىٰ عَيۡنِيٓ

کہ اسے صندوق میں ڈال دے پھر اسے دریا میں ڈال دے پھر دریا اسے ساحل پر جا پھینکے تاکہ میرا دشمن اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے۔ اور میں نے تجھ پر اپنی محبت انڈیل دی اور تاکہ یہ بھی ہو کہ تو میری آنکھ کے سامنے پروان چڑھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی