سورۃ 20: طه
قرآن کریم, حصہ 6
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 101 (عام شمار 20:100)
جس نے بھی اس سے اعراض کیا تو قیامت کے دن یقیناً وہ ایک بڑا بوجھ اٹھائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 102 (عام شمار 20:101)
وہ لمبے عرصہ تک اس (حال) میں رہنے والے ہیں۔ اور وہ اُن کے لئے قیامت کے دن ایک بہت بُرا بوجھ (ثابت) ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 103 (عام شمار 20:102)
جس دن صور میں پھونکا جائے گا اور اُس دن ہم مجرموں کو اکٹھا کریں گے یعنی (بکثرت) نیلی آنکھوں والوں کو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 104 (عام شمار 20:103)
وہ آپس میں آہستہ آہستہ باتیں کر رہے ہوں گے کہ تم نہیں رہے مگر دس (یوم تک)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 105 (عام شمار 20:104)
ہم سب سے زیادہ جانتے ہیں جو وہ کہیں گے۔ جب اُن میں سب سے اچھا طریق اختیار کرنے والا کہے گا کہ تم بس ایک یوم کے سوا نہیں رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 106 (عام شمار 20:105)
اور وہ تجھ سے پہاڑوں کے متعلق سوال کرتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ ا نہیں میرا ربّ ریزہ ریزہ کر دے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 107 (عام شمار 20:106)
پس وہ انہیں ایک صاف چٹیل میدان بنا چھوڑے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 108 (عام شمار 20:107)
تُو اس میں نہ کوئی کجی دیکھے گا اور نہ نشیب و فراز۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 109 (عام شمار 20:108)
اس دن وہ اس دعوت دینے والے کی پیروی کریں گے جس میں کوئی کجی نہیں۔ اور رحمان کے احترام میں آوازیں نیچی ہوجائیں گی اور تُو سرگوشی کے سوا کچھ نہ سنے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 110 (عام شمار 20:109)
اس دن شفاعت فائدہ نہیں دے گی مگر اُسے جس کے لئے رحمان اجازت دے اور جس کے حق میں بات کرنے کو وہ پسند کرے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 111 (عام شمار 20:110)
وہ جانتا ہے جو اُن کے سامنے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے جبکہ وہ اس کا علم کے ذریعہ کوئی احاطہ نہیں کرسکتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 112 (عام شمار 20:111)
اور چہرے حَیّ و قیّوم کے حضور جھک جائیں گے اور وہ نامراد ہوگا جس نے کوئی ظلم کا بوجھ اٹھایا ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 113 (عام شمار 20:112)
اور وہ جس نے اس حال میں نیکیاں کی ہوں گی کہ وہ مومن تھا تو وہ کسی ظلم یا حق تلفی کا خوف نہیں کرے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 114 (عام شمار 20:113)
اور اسی طرح ہم نے اُسے فصیح و بلیغ قرآن کی صورت میں اتارا ہے اور اُس میں ہر قسم کے وعید بیان کئے ہیں تاکہ ہوسکے تو وہ تقویٰ اختیار کریں یا وہ اُن کے لئے کوئی عبرت کا نشان ظاہر کردے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 115 (عام شمار 20:114)
پس اللہ سچا بادشاہ بہت رفیع الشان ہے۔ پس قرآن (کے پڑھنے) میں جلدی نہ کیا کر پیشتر اس کے کہ اُس کی وحی تجھ پر مکمل کردی جائے اور یہ کہا کر کہ اے میرے ربّ! مجھے علم میں بڑھادے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 116 (عام شمار 20:115)
اور یقیناً ہم نے قبل ازیں آدم سے بھی عہد باندھا تھا پس وہ بھول گیا۔ اور ہم نے (اسے توڑنے کا) اس کا کوئی ارادہ نہیں پایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 117 (عام شمار 20:116)
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے لئے سجدہ ریز ہو جاؤ تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے۔ اس نے انکار کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 118 (عام شمار 20:117)
پس ہم نے کہا اے آدم! یقیناً یہ تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے۔ پس یہ ہرگز تم دونوں کو جنت سے نکال نہ دے ورنہ تُو بدنصیب ہو جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 119 (عام شمار 20:118)
تیرے لئے مقدر ہے کہ نہ تُو اس میں بھوکا رہے اور نہ ننگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 120 (عام شمار 20:119)
اور یہ (بھی) کہ نہ تُو اُس میں پیاسا رہے اور نہ دھوپ میں جلے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad