سورۃ 20: طه
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 81 (عام شمار 20:80)
اے بنی اسرائیل! یقیناً ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات بخشی اور تم سے طُور کے دائیں جانب ایک معاہدہ کیا اور تم پر مَنّ اور سَلوٰی اُتارے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 82 (عام شمار 20:81)
جو رزق ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے طیّب چیزیں کھاؤ اور اس بارہ میں حد سے تجاوز نہ کرو ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہوگا اور جس پر میرا غضب نازل ہو تو وہ یقیناً ہلاک ہوگیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 83 (عام شمار 20:82)
اور یقیناً میں بہت بخشنے والا ہوں اُسے جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے پھر ہدایت پر قائم رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 84 (عام شمار 20:83)
اور اے موسیٰ! کس بات نے تجھے اپنی قوم سے جلدی میں الگ ہونے پر مجبور کیا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 85 (عام شمار 20:84)
اس نے کہا وہ میرے ہی نقش قدم پر ہیں اور اے میرے ربّ! میں اس لئے جلد تیری طرف چلا آیا کہ تُو راضی ہو جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 86 (عام شمار 20:85)
اُس نے کہا ہم نے یقیناً تیری قوم کو تیری غیرحاضری میں آزمایا اور سامری نے انہیں گمراہ کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 87 (عام شمار 20:86)
تب موسیٰ اپنی قوم کی طرف سخت غصے اور افسوس کی حالت میں واپس لوٹا۔ اس نے کہا اے میری قوم! کیا تمہارے ربّ نے تم سے ایک بہت اچھا وعدہ نہیں کیا تھا پھر کیا تم پر عہد کی مدت بہت طویل ہوگئی یا تم یہ تہیہ کر چکے تھے کہ تم پر تمہارے ربّ کا غضب نازل ہو؟ پس تم نے میرے ساتھ کئے ہوئے عہد کے برخلاف کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 88 (عام شمار 20:87)
انہوں نے کہا ہم نے تیرے عہد کی خلاف ورزی اپنے اختیار سے نہیں کی لیکن ہم پر قوم کے زیورات کا بوجھ لادا گیا تھا تو ہم نے اُسے اُتار پھینکا۔ پس اس طرح سامری نے طرح ڈالی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 89 (عام شمار 20:88)
پھر وہ ان کے لئے ایک ایسا بچھڑا نکال لایا جو ایک (بے جان)جسم تھا جس کی گائے جیسی آواز تھی۔ تب انہوں نے کہا یہ ہے تمہارا معبود اور موسیٰ کا بھی، پس اُس سے بھول ہوگئی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 90 (عام شمار 20:89)
کیا وہ دیکھ نہیں رہے تھے کہ وہ انہیں کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور ان کے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 91 (عام شمار 20:90)
حالانکہ ہارون ان سے پہلے سے کہہ چکا تھا کہ اے میری قوم! تم اس کے ذریعہ آزمائے گئے ہو اور یقیناً تمہارا ربّ بے انتہا رحم کرنے والا ہے۔ پس تم میری پیروی کرو اور میری بات مانو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 92 (عام شمار 20:91)
انہوں نے کہا ہم اس کے سامنے ضرور بیٹھے رہیں گے یہاں تک کہ موسیٰ ہماری طرف لوٹ آئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 93 (عام شمار 20:92)
اس نے کہا اے ہارون! تجھے کس بات نے(ان کے مؤاخذہ سے) روکا تھا، جب تو نے انہیں دیکھا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں،
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 94 (عام شمار 20:93)
کہ تُو میری اتّباع نہ کرتا؟ پس کیا تو نے میرے حکم کی نافرمانی کی؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 95 (عام شمار 20:94)
اس نے کہا اے میری ماں کے بیٹے! تُو میری داڑھی اور میرا سر نہ پکڑ۔ میں تو اس بات سے ڈر گیا کہ کہیں تُو یہ نہ کہے کہ تُو نے بنی اسرائیل کے درمیان تفرقہ ڈال دیا اور میرے فیصلے کا انتظار نہ کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 96 (عام شمار 20:95)
اس نے کہا پس اے سامری! تیرا کیا معاملہ ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 97 (عام شمار 20:96)
اس نے کہا میں نے وہ بات جان لی تھی جسے یہ نہیں پا سکے۔ تو میں نے رسول کے نقشِ قدم سے کچھ اپنا لیا پھر اسے پھینک دیا اور میرے نفس نے میرے لئے یہی کچھ اچھا کرکے دکھایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 98 (عام شمار 20:97)
اس نے کہا پس چلا جا۔ یقیناً تیرے لئے زندگی بھر یہی کہنا ہے کہ ”ہرگز نہیں چُھونا“۔ اور یقیناً تیرے لئے ایک مقررہ وقت کا وعدہ ہے جس کی تُجھ سے خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ اور اپنے اس معبود کی طرف نظر کر جس کے حضور تُو بیٹھا رہا۔ ہم ضرور اُسے بھسم کردیں گے پھر اُسے سمندر میں اچھی طرح بکھیر دیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 99 (عام شمار 20:98)
یقیناً تمہارا معبود صرف اللہ ہی ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ علم کے لحاظ سے ہر چیز پر حاوی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 20، آیت 100 (عام شمار 20:99)
اسی طرح ہم اُس کی خبریں تیرے سامنے بیان کرتے ہیں جو گزر چکا اور ہم نے یقیناً اپنی جناب سے تجھے ذکر عطا کیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad