سورۃ 21: الأنبياء

قرآن کریم, حصہ 3

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 41 (عام شمار 21:40)

بَلۡ تَأۡتِيهِم بَغۡتَةٗ فَتَبۡهَتُهُمۡ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ

بلکہ وہ (گھڑی) اُن تک اچانک آئے گی اور انہیں مبہوت کر دے گی اور وہ اسے (اپنے سے) پرے کر دینے کی طاقت نہیں رکھیں گے اور نہ ہی وہ مہلت دئیے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 42 (عام شمار 21:41)

وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡهُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ

اور رسولوں سے تجھ سے پہلے بھی تمسخر کیا گیا۔ پس اُن کو جنہوں نے ان (رسولوں) سے تمسخر کیا انہی باتوں نے گھیر لیا جن سے وہ تمسخر کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 43 (عام شمار 21:42)

قُلۡ مَن يَكۡلَؤُكُم بِٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ مِنَ ٱلرَّحۡمَٰنِۚ بَلۡ هُمۡ عَن ذِكۡرِ رَبِّهِم مُّعۡرِضُونَ

تُو کہہ دے کون ہے جو رات کو اور دن کو تمہیں رحمان کی گرفت سے بچا سکتا ہے؟ بلکہ وہ تو اپنے ربّ کے ذکر سے ہی منہ موڑے بیٹھے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 44 (عام شمار 21:43)

أَمۡ لَهُمۡ ءَالِهَةٞ تَمۡنَعُهُم مِّن دُونِنَاۚ لَا يَسۡتَطِيعُونَ نَصۡرَ أَنفُسِهِمۡ وَلَا هُم مِّنَّا يُصۡحَبُونَ

کیا ان کے کوئی ایسے معبود ہیں جو ہمارے مقابل پر ان کا دفاع کر سکیں؟ وہ تو خود اپنی مدد کی بھی استطاعت نہیں رکھتے اور نہ ہی ہماری طرف سے ان کا ساتھ دیا جائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 45 (عام شمار 21:44)

بَلۡ مَتَّعۡنَا هَـٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمۡ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡعُمُرُۗ أَفَلَا يَرَوۡنَ أَنَّا نَأۡتِي ٱلۡأَرۡضَ نَنقُصُهَا مِنۡ أَطۡرَافِهَآۚ أَفَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ

بلکہ ہم نے ان کو بھی اور ان کے آباءو اجداد کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا یہاں تک کہ عمر اُن پر دراز ہوگئی۔ پس کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں؟ تو کیا وہ پھر بھی غالب آسکتے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 46 (عام شمار 21:45)

قُلۡ إِنَّمَآ أُنذِرُكُم بِٱلۡوَحۡيِۚ وَلَا يَسۡمَعُ ٱلصُّمُّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ

تُو کہہ دے کہ میں تو تمہیں محض وحی کے ذریعہ متنبہ کرتا ہوں اور بہرے لوگ بلاوا نہیں سنتے جب وہ ڈرائے جاتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 47 (عام شمار 21:46)

وَلَئِن مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٞ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

اور اگر انہیں تیرے ربّ کے عذاب کی کوئی لپٹ چھوئے گی تو ضرور کہیں گے کہ وائے ہماری ہلاکت! ہم یقیناً ظلم کرنے والے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 48 (عام شمار 21:47)

وَنَضَعُ ٱلۡمَوَٰزِينَ ٱلۡقِسۡطَ لِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ فَلَا تُظۡلَمُ نَفۡسٞ شَيۡـٔٗاۖ وَإِن كَانَ مِثۡقَالَ حَبَّةٖ مِّنۡ خَرۡدَلٍ أَتَيۡنَا بِهَاۗ وَكَفَىٰ بِنَا حَٰسِبِينَ

اور ہم انصاف کے ترازو نصب کریں گے قیامت کے دن کی خاطر۔ پس کسی جان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ خواہ رائی کے دانے کے برابر بھی کچھ ہو ہم اسے لا حاضر کریں گے اور ہم حساب لینے کے لحاظ سے کافی ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 49 (عام شمار 21:48)

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ٱلۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءٗ وَذِكۡرٗا لِّلۡمُتَّقِينَ

اور یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرقان اور روشنی اور متقیوں کے لئے ذکر عطا کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 50 (عام شمار 21:49)

ٱلَّذِينَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُم بِٱلۡغَيۡبِ وَهُم مِّنَ ٱلسَّاعَةِ مُشۡفِقُونَ

(یعنی) ان لوگوں کے لئے جو اپنے ربّ سے غیب میں ڈرتے رہتے ہیں اور ساعت کا خوف رکھتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 51 (عام شمار 21:50)

وَهَٰذَا ذِكۡرٞ مُّبَارَكٌ أَنزَلۡنَٰهُۚ أَفَأَنتُمۡ لَهُۥ مُنكِرُونَ

اور یہ برکت دیا ہوا ذکر ہے جسے ہم نے اتارا ہے، تو کیا تم اس کا انکار کررہے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 52 (عام شمار 21:51)

۞وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَآ إِبۡرَٰهِيمَ رُشۡدَهُۥ مِن قَبۡلُ وَكُنَّا بِهِۦ عَٰلِمِينَ

اور یقیناً ہم نے ابراہیم کو پہلے ہی سے اُس کی رُشد عطا کی تھی اور ہم اُس کے بارہ میں خوب علم رکھتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 53 (عام شمار 21:52)

إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا هَٰذِهِ ٱلتَّمَاثِيلُ ٱلَّتِيٓ أَنتُمۡ لَهَا عَٰكِفُونَ

جب اس نے اپنے باپ سے اور اس کی قوم سے کہا یہ بُت کیا چیز ہیں جن کی خاطر تم وقف ہوئے بیٹھے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 54 (عام شمار 21:53)

قَالُواْ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا لَهَا عَٰبِدِينَ

انہوں نے کہا ہم نے اپنے باپ دادا کو اِن کی پوجا کرتے ہوئے پایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 55 (عام شمار 21:54)

قَالَ لَقَدۡ كُنتُمۡ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمۡ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ

اس نے کہا تو پھر تم بھی اور تمہارے باپ دادا بھی کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا رہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 56 (عام شمار 21:55)

قَالُوٓاْ أَجِئۡتَنَا بِٱلۡحَقِّ أَمۡ أَنتَ مِنَ ٱللَّـٰعِبِينَ

انہوں نے کہا کیا تُو ہمارے پاس کوئی حق لایا ہے یا تُو محض شغل کرنے والوں میں سے ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 57 (عام شمار 21:56)

قَالَ بَل رَّبُّكُمۡ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ ٱلَّذِي فَطَرَهُنَّ وَأَنَا۠ عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ

اس نے کہا بلکہ تمہارا ربّ آسمانوں اور زمین کا ربّ ہے جس نے ان کو پیدا کیا اور میں تمہارے لئے اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 58 (عام شمار 21:57)

وَتَٱللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصۡنَٰمَكُم بَعۡدَ أَن تُوَلُّواْ مُدۡبِرِينَ

اور خدا کی قسم! میں ضرور تمہارے بتوں سے کچھ تدبیر کروں گا بعد اس کے کہ تم پیٹھ پھیرتے ہوئے چلے جاؤ گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 59 (عام شمار 21:58)

فَجَعَلَهُمۡ جُذَٰذًا إِلَّا كَبِيرٗا لَّهُمۡ لَعَلَّهُمۡ إِلَيۡهِ يَرۡجِعُونَ

پس اس نے ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا سوائے ان کے سردار کے تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 60 (عام شمار 21:59)

قَالُواْ مَن فَعَلَ هَٰذَا بِـَٔالِهَتِنَآ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

انہوں نے کہا ہمارے معبودوں سے یہ کس نے کیا ہے؟ یقیناً وہ ظالموں میں سے ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی