سورۃ 21: الأنبياء
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 61 (عام شمار 21:60)
انہوں نے کہا ہم نے ایک نوجوان کو سنا تھا جو اُن کا ذکر کر رہا تھا۔ اُسے ابراہیم کہتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 62 (عام شمار 21:61)
انہوں نے کہا پس اُسے لوگوں کی نظروں کے سامنے لے آؤ تا کہ وہ دیکھ لیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 63 (عام شمار 21:62)
انہوں نے کہا کیا تو نے ہمارے معبودوں سے یہ کچھ کیا ہے؟ اے ابراہیم!
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 64 (عام شمار 21:63)
اس نے کہا بلکہ ان کے اس سردار نے یہ کام کیا ہے۔ پس ان سے پوچھ لو اگر وہ بول سکتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 65 (عام شمار 21:64)
پھر وہ اپنے ساتھیوں کی طرف چلے گئے اور کہا کہ یقیناً تم ہی ظالم ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 66 (عام شمار 21:65)
پس وہ سربہ گریباں کر دیئے گئے (اور بولے) تُو یقیناً جانتا ہے کہ یہ کلام نہیں کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 67 (عام شمار 21:66)
اس نے کہا پھر کیا تم اللہ کے سوا اس کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں ذرّہ بھر فائدہ پہنچا سکتا ہے اور نہ تمہیں نقصان پہنچا سکتا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 68 (عام شمار 21:67)
تُف ہے تم پر اور اس پر جس کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 69 (عام شمار 21:68)
انہوں نے کہا اس کو جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو اگر تم کچھ کرنے والے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 70 (عام شمار 21:69)
ہم نے کہا اے آگ! تُو ٹھنڈی پڑ جا اور سلامتی بن جا ابراہیم پر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 71 (عام شمار 21:70)
اور انہوں نے اُس سے ایک چال چلنے کا ارادہ کیا تو ہم نے خود انہی کو کلیۃً نامراد کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 72 (عام شمار 21:71)
اور ہم نے اسے اور لوط کو ایک ایسی زمین کی طرف نجات دی جس میں ہم نے تمام جہانوں کے لئے برکت رکھی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 73 (عام شمار 21:72)
اور اُسے ہم نے اسحاق عطا کیا اور پوتے کے طور پر یعقوب۔ اور سب کو ہم نے پاکباز بنایا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 74 (عام شمار 21:73)
اور ہم نے انہیں ایسے امام بنایا جو ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے اور ہم انہیں اچھی باتیں کرنے اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کی وحی کرتے تھے۔ اور وہ ہماری عبادت کرنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 75 (عام شمار 21:74)
اور لوط کو ہم نے حکمت اور علم عطا کئے اور ہم نے اسے ایسی بستی سے نجات بخشی جو پلید کام کیا کرتی تھی۔ یقیناً وہ ایک بڑی بدی میں مبتلا بدکار لوگ تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 76 (عام شمار 21:75)
اور ہم نے اسے اپنی رحمت میں داخل کیا۔ یقیناً وہ صالحین میں سے تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 77 (عام شمار 21:76)
اور نوح (کا بھی ذکر کر) جب قبل ازیں اُس نے پکارا تو ہم نے اسے اس کی پکار کا جواب دیا اور اسے اور اس کے اہل کو ایک بڑی بے چینی سے نجات بخشی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 78 (عام شمار 21:77)
اور ہم نے اُس کی اُن لوگوں کے مقابل مدد کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا تھا۔ یقیناً وہ ایک بڑی بدی میں مبتلا لوگ تھے پس ہم نے ان سب کو غرق کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 79 (عام شمار 21:78)
اور داؤد اور سلیمان (کا بھی ذکر کر) جب وہ دونوں ایک کھیت کے متعلق فیصلہ کر رہے تھے جبکہ اس میں لوگوں کی بھیڑ بکریاں رات کو چر گئی تھیں اور ہم ان کے فیصلے کی نگرانی کر رہے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 80 (عام شمار 21:79)
پس ہم نے سلیمان کو وہ بات سمجھا دی اور ہر ایک کو ہم نے حکمت اور علم عطا کئے اور ہم نے دا ؤد کے ساتھ تسبیح کرتے ہوئے پہاڑوں کو مسخر کر دیا اور پرندوں کو بھی۔ اور ہم ہی (یہ سب کچھ) کرنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad