سورۃ 21: الأنبياء
قرآن کریم, حصہ 6
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 101 (عام شمار 21:100)
اس کے اندر اُن کے مقدّر میں چیخ و پکار ہوگی اور وہ اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 102 (عام شمار 21:101)
یقیناً وہ لوگ جن کے حق میں ہماری طرف سے بھلائی کا فرمان صادر ہوچکا ہے یہی وہ لوگ ہیں جو اُس سے دور رکھے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 103 (عام شمار 21:102)
وہ اس کی سر سراہٹ بھی نہ سنیں گے۔ اور جو بھی اُن کے دل چاہا کرتے تھے وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 104 (عام شمار 21:103)
انہیں سب سے بڑی گھبراہٹ بھی بے چین نہیں کرے گی اور فرشتے ان سے بکثرت ملیں گے (یہ کہتے ہوئے کہ) یہی وہ تمہارا دن ہے جس کا تم وعدہ دئیے جاتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 105 (عام شمار 21:104)
جس دن ہم آسمان کو لپیٹ دیں گے جیسے دفتر تحریروں کو لپیٹتے ہیں۔ جس طرح ہم نے پہلی تخلیق کا آغاز کیا تھا اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ وعدہ ہم پر فرض ہے۔ یقیناً ہم یہ کر گزرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 106 (عام شمار 21:105)
اور یقیناً ہم نے زبور میں ذکر کے بعد یہ لکھ رکھا تھا کہ لازماً موعود زمین کو میرے صالح بندے ہی ورثہ میں پائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 107 (عام شمار 21:106)
اس میں یقیناً ایک اہم پیغام ہے عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 108 (عام شمار 21:107)
اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت کے طور پر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 109 (عام شمار 21:108)
تو کہہ دے کہ یقیناً میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ پس کیا تم فرمانبردار بنوگے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 110 (عام شمار 21:109)
پس اگر وہ منہ موڑ لیں تو کہہ دے کہ میں نے تم سب کو برابر اطلاع کر دی ہے اور میں نہیں جانتا کہ جس کا تم وعدہ دئیے جاتے ہو وہ قریب ہے یا دُور۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 111 (عام شمار 21:110)
یقیناً وہ اونچی آواز میں بات کا بھی علم رکھتا ہے اور اس کا بھی علم رکھتا ہے جو تم چھپاتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 112 (عام شمار 21:111)
اور میں نہیں جانتا شاید کہ وہ تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک مدّت تک عارضی فائدہ اٹھانا ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 113 (عام شمار 21:112)
اُس (یعنی رسول) نے کہا اے میرے ربّ! تُو حق کے ساتھ فیصلہ کر۔ اور ہمارا ربّ وہ رحمان ہے جس سے مدد کی استدعا کی جاتی ہے اُس کے خلاف جو تم باتیں بناتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad