سورۃ 21: الأنبياء
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 81 (عام شمار 21:80)
اور تمہارے لئے ہم نے اُسے زرہیں بنانے کی صنعت سکھائی تا کہ وہ تمہیں تمہاری لڑائیوں (کے ضرر) سے بچائیں۔ پس کیا تم شکر کرنے والے ہوگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 82 (عام شمار 21:81)
اور سلیمان کے لئے (ہم نے) تیز ہوا (مسخر کی) جو اس کے حکم سے اُس زمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکت رکھی تھی جبکہ ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 83 (عام شمار 21:82)
اور شیطانوں میں سے ایسے بھی تھے جو اس کے لئے غوطے لگاتے تھے اور اس کے سوا بھی کام کرتے تھے اور ہم اُن کی حفاظت کرنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 84 (عام شمار 21:83)
اور ایوب (کا بھی ذکر کر) جب اس نے اپنے ربّ کو پکارا کہ مجھے سخت اذیت پہنچی ہے اور تُو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 85 (عام شمار 21:84)
پس ہم نے اس کی دعا قبول کرلی اور اس کو جو بھی تکلیف تھی اسے دور کردیا۔ اور ہم نے اُسے اُس کے گھر والے عطا کر دئیے اور ان کے ساتھ اور بھی اُن جیسے دئیے جو ہماری طرف سے ایک رحمت کے طور پر تھا اور نصیحت تھی عابدوں کے لئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 86 (عام شمار 21:85)
اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل (کا بھی ذکر کر۔ وہ) سب صبر کرنے والوں میں سے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 87 (عام شمار 21:86)
اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا۔ یقیناً وہ نیک لوگوں میں سے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 88 (عام شمار 21:87)
اور مچھلی والے (کا بھی ذکر کر) جب وہ غصے سے بھرا ہوا چلا اور اُس نے گمان کیا کہ ہم اُ س پر گرفت نہیں کریں گے۔ پس اندھیروں میں گھرے ہوئے اُس نے پکارا کہ کوئی معبود نہیں تیرے سوا۔ تُو پاک ہے۔ یقیناً میں ہی ظالموں میں سے تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 89 (عام شمار 21:88)
پس ہم نے اس کی دعا قبول کرلی اور اُسے غم سے نجات بخشی اور اسی طرح ہم ایمان لانے والوں کو نجات دیا کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 90 (عام شمار 21:89)
اور زکریا (کا بھی ذکر کر) جب اس نے اپنے ربّ کو پکارا کہ اے میرے ربّ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تُو سب وارثوں سے بہتر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 91 (عام شمار 21:90)
پس ہم نے اس کی دعا کو قبول کیا اور اسے یحییٰ عطا کیا اور ہم نے اس کی بیوی کو اس کی خاطر تندرست کر دیا۔ یقیناً وہ نیکیوں میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے اور ہمیں چاہت اور خوف سے پکارا کرتے تھے اور ہمارے سامنے عاجزی سے جھکنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 92 (عام شمار 21:91)
اور وہ خاتون جس نے اپنی عصمت کو اچھی طرح بچائے رکھا تو ہم نے اس میں اپنے امر میں سے کچھ پھونکا اور اُسے اور اس کے بیٹے کو ہم نے تمام جہانوں کے لئے ایک نشان بنا دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 93 (عام شمار 21:92)
یقیناً یہی تمہاری امت ہے جو امتِ واحدہ ہے اور میں تمہارا ربّ ہوں پس تم میری عبادت کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 94 (عام شمار 21:93)
اور (بعد میں) انہوں نے اپنا مسلک آپس میں ٹکڑے ٹکڑے بانٹ لیا۔ سبھی ہماری طرف لَوٹ کر آنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 95 (عام شمار 21:94)
پس جو بھی کچھ نیکیاں بجا لائے گا اور وہ مومن ہوگا تو اس کی کوشش کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور یقیناً ہم اس کے حق میں (یہ بات) لکھنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 96 (عام شمار 21:95)
اور قطعاً لازم ہے کسی بستی کے لئے جسے ہم نے ہلاک کر دیا ہو کہ وہ لوگ پھر لَوٹ کر نہیں آئیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 97 (عام شمار 21:96)
یہاں تک کہ جب یاجوج ماجوج کو کھولا جائے گا اور وہ ہر اونچی جگہ سے دوڑے چلے آئیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 98 (عام شمار 21:97)
اور اٹل وعدہ قریب آجائے گا تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کی آنکھیں اچانک پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ (وہ کہیں گے) اے وائے ہماری ہلاکت! کہ ہم اس بات سے غفلت میں تھے بلکہ ہم تو ظلم کرنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 99 (عام شمار 21:98)
یقیناً تم اور وہ جس کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے جہنم کا ایندھن ہو۔ تم اس میں اُترنے والے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 100 (عام شمار 21:99)
اگر یہ واقعۃً معبود ہوتے تو کبھی اُس میں وارد نہ ہوتے۔ اور سبھی اس میں لمبے عرصہ تک رہنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad