سورۃ 22: الحج
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 2
اے لوگو! اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً ساعت کا زلزلہ ایک بہت بڑی چیز ہوگی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 3
جس دن تم اُسے دیکھو گے، ہر دودھ پلانے والی اسے بھول جائے گی جسے وہ دودھ پلاتی تھی اور ہر حاملہ اپنا حمل گرا دے گی اور تُو لوگوں کو مدہوش دیکھے گا حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے لیکن اللہ کا عذاب بہت سخت ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 4
اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو بغیر کسی علم کے اللہ کے بارہ میں جھگڑا کرتا ہے اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 5
اُس پر یہ بات مقدر کر دی گئی ہے کہ جو اس سے دوستی کرے گا تو وہ یقیناً اُسے بھی گمراہ کر دے گا اور اسے بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف لے جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 6
اے لوگو! اگر تم جی اُٹھنے کے بارہ میں شک میں مبتلا ہو تو یقیناً ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا تھا پھر نطفہ سے پھر لوتھڑے سے پھر گوشت کے ٹکڑے سے جسے خاص تخلیقی عمل یا عام تخلیقی عمل سے بنایا گیا تا کہ ہم تم پر (تخلیق کے راز) کھول دیں۔ اور ہم جو چاہیں رِحموں کے اندر ایک مقررہ مدت تک ٹھہراتے ہیں پھر ہم تمہیں ایک بچے کے طور پر نکالتے ہیں تا کہ پھر تم اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچو۔ اور تم ہی میں سے وہ ہے جس کو وفات دے دی جاتی ہے اور تم ہی میں سے وہ بھی ہے جو ہوش وحواس کھو دینے کی عمر تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ علم حاصل کرنے کے بعد کلیۃً علم سے عاری ہوجائے۔ اور تُو زمین کو بے آب وگیاہ پاتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ (نمو کے لحاظ سے) متحرک ہو جاتی ہے اور پھولنے لگتی ہے اور ہر قسم کے ہرے بھرے پُر رونق جوڑے اگاتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 7
یہ اس لئے ہے کہ یقیناً اللہ ہی حق ہے اور وہی ہے جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ یقیناً ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 8
اور قیامت ضرور آکر رہے گی۔ اُس میں کوئی شک نہیں۔ اور یقیناً اللہ اُنہیں اٹھائے گا جو قبروں میں پڑے ہوئے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 9
اور لوگوں میں سے ایسا بھی ہے جو بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کسی روشن کتاب کے اللہ کے بارہ میں جھگڑا کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 10
(تکبر سے) اپنا پہلو موڑتے ہوئے تاکہ اللہ کے رستے سے گمراہ کر دے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے آگ کا عذاب چکھائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 11
یہ اُس کے باعث ہے جو تیرے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا اور یقیناً اللہ بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 12
اور لوگوں میں سے وہ بھی ہے جو اللہ کی محض سرسری عبادت کرتا ہے۔ پس اگر اسے کوئی بھلائی پہنچ جائے تو اس سے مطمئن ہو جاتا ہے اور اگر اسے کوئی ابتلا آئے تو وہ منہ پھیر لیتا ہے۔ وہ دنیا بھی گنوا بیٹھا اور آخرت بھی۔ یہ تو بہت کھلا کھلا نقصان ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 13
وہ اللہ کے سوا اُسے پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ اُسے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ یہی ہے پرلے درجہ کی گمراہی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 14
وہ اُسے پکارتا ہے جس کا نقصان پہنچانا زیادہ قرینِ قیاس ہے بہ نسبت اس کے نفع پہنچانے کے۔ کیا ہی بُرا سرپرست ہے اور کیا ہی بُرا ساتھی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 15
یقیناً اللہ اُنہیں جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ یقیناً اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 16
جو شخص یہ گمان کرنے لگا ہے کہ اللہ اِس (رسول) کی دنیا اور آخرت میں مدد نہیں کرے گا تو چاہئے کہ وہ آسمان کی طرف رستہ بنائے پھر (اس مدد کو) کاٹ دے پھر دیکھ لے کہ کیا اس کی تدبیر وہ بات دور کر سکتی ہے جو (اسے) غصہ دلاتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 17
اور اسی طرح ہم نے اسے کھلی کھلی روشن آیات کی صورت میں اتارا ہے۔ اور (حق یہ ہے کہ) اللہ اسے ہدایت دیتا ہے جو (ہدایت) چاہتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 18
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جو یہودی ہوئے اور صابئین اور نصارٰی اور مجوسی اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا اللہ ضرور ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 19
کیا تُو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی ہے کہ اسے سجدہ کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور شمس وقمر بھی اور نجوم بھی اور پہاڑ اور درخت بھی اور چلنے پھرنے والے تمام جاندار اور بکثرت انسان بھی۔ جبکہ بہت سے ایسے ہیں جن پر اس کا عذاب لازم ہو چکا ہے۔ اور جسے اللہ رسوا کر دے تو اس کو عزت دینے والا کوئی نہیں۔ یقیناً اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 20
یہ دو جھگڑالو ہیں جنہوں نے اپنے ربّ کے بارہ میں جھگڑا کیا۔ پس وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ان کے لئے آگ کے کپڑے کاٹے جائیں گے۔ ان کے سروں کے اوپر سے سخت گرم پانی انڈیلا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)