سورۃ 22: الحج
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 21 (عام شمار 22:20)
اس سے جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے گلا دیا جائے گا اور ان کی جِلدیں بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 22 (عام شمار 22:21)
اور ان کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 23 (عام شمار 22:22)
جب کبھی وہ ارادہ کریں گے کہ غم کی شدت کی وجہ سے اس میں سے نکل جائیں وہ اسی میں لوٹا دئیے جائیں گے اور (اُن سے کہا جائے گا کہ) تم آگ کا عذاب چکھو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 24 (عام شمار 22:23)
یقیناً اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں انہیں سونے کے کڑے اور موتی پہنائے جائیں گے اور اُن میں اُن کا لباس ریشم ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 25 (عام شمار 22:24)
اور پاک قول کی طرف ان کی رہنمائی کی جائے گی اور صاحبِ حمد (اللہ) کی راہ کی طرف ان کی رہنمائی کی جائے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 26 (عام شمار 22:25)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ اللہ کی راہ سے اور اُس مسجدِ حرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے سب انسانوں کے فائدہ کے لئے بنایا ہے اس طرح کہ اس میں (خدا کی خاطر) بیٹھ رہنے والے اور بادیہ نشین (سب) برابر ہیں، اور جو بھی ظلم کی راہ سے اس میں کجی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا اسے ہم دردناک عذاب چکھائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 27 (عام شمار 22:26)
اور جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کی جگہ بنائی (یہ کہتے ہوئے کہ) میرا کسی کو شریک نہ ٹھہرا اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک وصاف رکھ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 28 (عام شمار 22:27)
اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دے وہ تیرے پاس پاپیادہ آئیں گے اور ہر ایسی سواری پر بھی جو لمبے سفر کی تکان سے دبلی ہو گئی ہو۔ وہ (سواریاں اور چیزیں) ہر گہرے اور دور کے رستے سے آئیں گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 29 (عام شمار 22:28)
تا کہ وہ وہاں پر اپنے فوائد کا مشاہدہ کر سکیں اور چند معروف دنوں میں اللہ کے نام کا ذکر (بلند) کریں اس (احسان) پر کہ اس نے مویشی چوپایوں کے ذریعہ انہیں رزق عطا کیا ہے۔ پس ان میں سے (خود بھی) کھاؤ اور محتاج ناداروں کو بھی کھلاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 30 (عام شمار 22:29)
پھر چاہئے کہ وہ اپنی (بدیوں کی) میل کو دور کریں اور اپنی منتوں کو پورا کریں اور اس قدیم گھر کا طواف کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 31 (عام شمار 22:30)
یہ (ہم نے حکم دیا)۔ اور جو بھی اُن چیزوں کی تعظیم کرے گا جنہیں اللہ نے حرمت بخشی ہے تو یہ اس کے لئے اس کے ربّ کے نزدیک بہتر ہے۔ اور تمہارے لئے چوپائے حلال کر دئیے گئے سوائے ان کے جن کا ذکر تم سے کیا جاتا ہے۔ پس بتوں کی پلیدی سے احتراز کرو اور جھوٹ کہنے سے بچو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 32 (عام شمار 22:31)
ہمیشہ اللہ کی طرف جھکتے ہوئے اس کا شریک نہ ٹھہراتے ہوئے۔ اور جو بھی اللہ کا شریک ٹھہرائے گا تو گویا وہ آسمان سے گر گیا۔ پس یا تو اسے پرندے اُچک لیں گے یا ہوا اسے کسی دور جگہ جا پھینکے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 33 (عام شمار 22:32)
یہ (اہم بات ہے) اور جو کوئی شعائراللہ کو عظمت دے گا تو یقیناً یہ بات دلوں کے تقویٰ کی علامت ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 34 (عام شمار 22:33)
تمہارے لئے ان (قربانی کے مویشیوں) میں ایک مقررہ مدت تک فوائد وابستہ ہیں پھر انہیں قدیم گھر تک پہنچانا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 35 (عام شمار 22:34)
اور ہم نے ہر اُمّت کے لئے قربانی کا طریق مقرر کیا ہے تا کہ وہ اللہ کا نام اُس پر پڑھیں جو اس نے انہیں مویشی چوپائے عطا کئے ہیں۔ پس تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ پس اس کے لئے فرمانبردار ہو جاؤ۔ اور عاجزی کرنے والوں کو بشارت دے دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 36 (عام شمار 22:35)
ان لوگوں کو کہ جب اللہ کا ذکر بلند کیا جاتا ہے تو ان کے دل مرعوب ہو جاتے ہیں اور جو اس تکلیف پر جو انہیں پہنچی ہو صبر کرنے والے ہیں اور نماز کو قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 37 (عام شمار 22:36)
اور قربانی کے اونٹ جنہیں ہم نے تمہارے لئے شعائراللہ میں شامل کر دیا ہے ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے۔ پس ان پر قطار میں کھڑا کرکے اللہ کا نام پڑھو۔ پس جب (ذبح کرنے کے بعد) ان کے پہلو زمین سے لگ جائیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت کرنے والوں کو بھی کھلاؤ اور سوال کرنے والوں کو بھی۔ اسی طرح ہم نے انہیں تمہاری خدمت پر لگا رکھا ہے تاکہ تم شکر کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 38 (عام شمار 22:37)
ہرگز اللہ تک نہ ان کے گوشت پہنچیں گے اور نہ ان کے خون لیکن تمہارا تقویٰ اس تک پہنچے گا۔ اِسی طرح اُس نے تمہارے لئے اُنہیں مسخر کردیا ہے تا کہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس بنا پر کہ جو اُس نے تمہیں ہدایت عطا کی۔ اور احسان کرنے والوں کو خوشخبری دےدے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 39 (عام شمار 22:38)
یقیناً اللہ اُن کی جو ایمان لائے مدافعت کرتا ہے۔ یقیناً اللہ کسی خیانت کرنے والے ناشکرے کو پسند نہیں کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 22، آیت 40 (عام شمار 22:39)
اُن لوگوں کو جن کے خلاف قتال کیا جا رہا ہے (قتال کی) اجازت دی جاتی ہے کیونکہ ان پر ظلم کئے گئے۔ اور یقیناً اللہ اُنکی مدد پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad