سورۃ 23: المؤمنون

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 21 (عام شمار 23:20)

وَشَجَرَةٗ تَخۡرُجُ مِن طُورِ سَيۡنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهۡنِ وَصِبۡغٖ لِّلۡأٓكِلِينَ

اور ایک ایسا درخت اُگایا جو طورسیناءمیں نکلتا ہے اور وہ تیل اور کھانے والوں کے لئے ایک طرح کا سالن لئے ہوئے اگتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 22 (عام شمار 23:21)

وَإِنَّ لَكُمۡ فِي ٱلۡأَنۡعَٰمِ لَعِبۡرَةٗۖ نُّسۡقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهَا وَلَكُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ كَثِيرَةٞ وَمِنۡهَا تَأۡكُلُونَ

اور یقیناً تمہارے لئے چوپایوں میں ایک سبق ہے۔ ہم تمہیں اس میں سے جو اُن کے پیٹوں میں ہے پِلاتے ہیں۔ اور تمہارے لئے اُن میں بہت سے فوائد ہیں اور انہی میں سے کچھ تم کھاتے بھی ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 23 (عام شمار 23:22)

وَعَلَيۡهَا وَعَلَى ٱلۡفُلۡكِ تُحۡمَلُونَ

اور اُن پر اور کشتیوں پر بھی تم سوار کئے جاتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 24 (عام شمار 23:23)

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ فَقَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ

اور یقیناً ہم نے نوح کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا تو اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ تمہارے لئے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ پس کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 25 (عام شمار 23:24)

فَقَالَ ٱلۡمَلَؤُاْ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَـٰٓئِكَةٗ مَّا سَمِعۡنَا بِهَٰذَا فِيٓ ءَابَآئِنَا ٱلۡأَوَّلِينَ

پس ان سرداروں نے جنہوں نے اس کی قوم میں سے کفر کیا، کہا یہ تو تمہاری طرح کے ایک بشر کے سوا کچھ نہیں۔ یہ چاہتا ہے کہ تم پر اپنی فضیلت قائم کرے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتے اتار دیتا۔ ہم نے تو اپنے گزشتہ آباءو اجداد کے تعلق میں ایسا نہیں سنا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 26 (عام شمار 23:25)

إِنۡ هُوَ إِلَّا رَجُلُۢ بِهِۦ جِنَّةٞ فَتَرَبَّصُواْ بِهِۦ حَتَّىٰ حِينٖ

یہ تو محض ایک انسان ہے جسے جنون ہوگیا ہے۔ پس کچھ عرصہ تک اس کے (انجام کے) بارہ میں انتظار کرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 27 (عام شمار 23:26)

قَالَ رَبِّ ٱنصُرۡنِي بِمَا كَذَّبُونِ

اس نے کہا اے میرے ربّ! میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلادیا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 28 (عام شمار 23:27)

فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡهِ أَنِ ٱصۡنَعِ ٱلۡفُلۡكَ بِأَعۡيُنِنَا وَوَحۡيِنَا فَإِذَا جَآءَ أَمۡرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ فَٱسۡلُكۡ فِيهَا مِن كُلّٖ زَوۡجَيۡنِ ٱثۡنَيۡنِ وَأَهۡلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيۡهِ ٱلۡقَوۡلُ مِنۡهُمۡۖ وَلَا تُخَٰطِبۡنِي فِي ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ إِنَّهُم مُّغۡرَقُونَ

پس ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنا۔ پس جب ہمارا فرمان آجائے اور (زمین کا) سوتا پھوٹ پڑے تو اس میں ہر ایک (ضرورت کے جانور) میں سے جوڑا جوڑا داخل کرلے اور اپنے گھر والوں کو بھی سوائے ان میں سے اُس کے جس کے خلاف فیصلہ صادر ہوچکا ہے۔ اور مجھ سے ان لوگوں کے بارہ میں کوئی کلام نہ کر جنہوں نے ظلم کیا۔ یقیناً وہ غرق کئے جانے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 29 (عام شمار 23:28)

فَإِذَا ٱسۡتَوَيۡتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى ٱلۡفُلۡكِ فَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي نَجَّىٰنَا مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ

پس جب تُو اور وہ جو تیرے ساتھ ہیں کشتی پر قرار پکڑ جائیں تو یہ کہہ کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات بخشی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 30 (عام شمار 23:29)

وَقُل رَّبِّ أَنزِلۡنِي مُنزَلٗا مُّبَارَكٗا وَأَنتَ خَيۡرُ ٱلۡمُنزِلِينَ

اور تُو کہہ کہ اے میرے ربّ! تُو مجھے ایک مبارک اُترنے کی جگہ پر اتار اور تُو اتارنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 31 (عام شمار 23:30)

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ وَإِن كُنَّا لَمُبۡتَلِينَ

یقیناً اس میں بڑے بڑے نشانات ہیں اور ہم بہرحال ابتلاءلانے والے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 32 (عام شمار 23:31)

ثُمَّ أَنشَأۡنَا مِنۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا ءَاخَرِينَ

پھر ہم نے ان کے بعد دوسرے زمانہ کے لوگ پیدا کر دئیے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 33 (عام شمار 23:32)

فَأَرۡسَلۡنَا فِيهِمۡ رَسُولٗا مِّنۡهُمۡ أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ

پھر ہم نے ان میں بھی انہی میں سے ایک رسول بھیجا (جو کہتا تھا) کہ اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارے لئے کوئی معبود نہیں۔ پس کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 34 (عام شمار 23:33)

وَقَالَ ٱلۡمَلَأُ مِن قَوۡمِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِلِقَآءِ ٱلۡأٓخِرَةِ وَأَتۡرَفۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يَأۡكُلُ مِمَّا تَأۡكُلُونَ مِنۡهُ وَيَشۡرَبُ مِمَّا تَشۡرَبُونَ

اور اس کی قوم کے ان سرداروں نے، جنہوں نے کفر کیا اور لقاءِ آخرت کا انکار کر دیا جبکہ ہم نے دنیا کی زندگی میں ان کو بہت آسودگی بخشی تھی، کہا کہ یہ تو تمہاری طرح کے ایک بشر کے سوا کچھ نہیں۔ انہی چیزوں میں سے کھاتا ہے جن میں سے تم کھاتے ہو اور انہی چیزوں میں سے پیتا ہے جن میں سے تم پیتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 35 (عام شمار 23:34)

وَلَئِنۡ أَطَعۡتُم بَشَرٗا مِّثۡلَكُمۡ إِنَّكُمۡ إِذٗا لَّخَٰسِرُونَ

اور اگر تم نے اپنے ہی جیسے کسی بشر کی اطاعت کی تو یقیناً تم بہت نقصان اٹھانے والے ہو جاؤ گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 36 (عام شمار 23:35)

أَيَعِدُكُمۡ أَنَّكُمۡ إِذَا مِتُّمۡ وَكُنتُمۡ تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَنَّكُم مُّخۡرَجُونَ

کیا تمہیں یہ اس بات سے ڈراتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤگے تو تم نکالے جاؤگے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 37 (عام شمار 23:36)

۞هَيۡهَاتَ هَيۡهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ

دور کی بات ہے، بہت دور کی بات ہے جس کا تم وعدہ دئیے جاتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 38 (عام شمار 23:37)

إِنۡ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنۡيَا نَمُوتُ وَنَحۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوثِينَ

ہماری تو صرف یہی دنیا کی زندگی ہے۔ ہم مرتے بھی ہیں اور زندہ بھی رہتے ہیں اور ہم ہرگز اٹھائے نہیں جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 39 (عام شمار 23:38)

إِنۡ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا وَمَا نَحۡنُ لَهُۥ بِمُؤۡمِنِينَ

یہ محض ایک ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے اور ہم اس پر ایمان لانے والے نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 40 (عام شمار 23:39)

قَالَ رَبِّ ٱنصُرۡنِي بِمَا كَذَّبُونِ

اس نے کہا اے میرے ربّ! میری نصرت کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلادیا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی