سورۃ 23: المؤمنون

قرآن کریم, حصہ 3

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 41 (عام شمار 23:40)

قَالَ عَمَّا قَلِيلٖ لَّيُصۡبِحُنَّ نَٰدِمِينَ

اس نے کہا تھوڑی دیر میں ہی وہ ضرور پشیمان ہوجائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 42 (عام شمار 23:41)

فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّيۡحَةُ بِٱلۡحَقِّ فَجَعَلۡنَٰهُمۡ غُثَآءٗۚ فَبُعۡدٗا لِّلۡقَوۡمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ

پس ان کو ایک گرجدار آواز نے حق کے ساتھ آپکڑا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ بنا دیا۔ پس لعنت ہو ظالم قوم پر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 43 (عام شمار 23:42)

ثُمَّ أَنشَأۡنَا مِنۢ بَعۡدِهِمۡ قُرُونًا ءَاخَرِينَ

پھر ہم نے ان کے بعد دوسرے زمانے والوں کو پیدا کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 44 (عام شمار 23:43)

مَا تَسۡبِقُ مِنۡ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَـٔۡخِرُونَ

کوئی امت اپنی مقررہ میعاد سے نہ آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 45 (عام شمار 23:44)

ثُمَّ أَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡرَاۖ كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةٗ رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُۖ فَأَتۡبَعۡنَا بَعۡضَهُم بَعۡضٗا وَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَحَادِيثَۚ فَبُعۡدٗا لِّقَوۡمٖ لَّا يُؤۡمِنُونَ

پھر ہم نے اپنے رسول پے در پے بھیجے۔ جب بھی کسی امّت کی طرف اس کا رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلا دیا۔ پس ہم اُن میں سے بعض کو بعض دوسروں کے پیچھے لائے پھر ہم نے اُنہیں قصّے کہانیاں بنا دیا۔ پس لعنت ہو اَیسی قوم پر جو ایمان نہیں لاتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 46 (عام شمار 23:45)

ثُمَّ أَرۡسَلۡنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَٰرُونَ بِـَٔايَٰتِنَا وَسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٍ

پھر ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی آیات اور کھلی کھلی غالب دلیل کے ساتھ بھیجا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 47 (عام شمار 23:46)

إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَمَلَإِيْهِۦ فَٱسۡتَكۡبَرُواْ وَكَانُواْ قَوۡمًا عَالِينَ

فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف، تو انہوں نے تکبر اختیار کیا اور وہ ایک سرکش قوم تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 48 (عام شمار 23:47)

فَقَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَيۡنِ مِثۡلِنَا وَقَوۡمُهُمَا لَنَا عَٰبِدُونَ

پس انہوں نے کہا کیا ہم اپنے جیسے دو انسانوں پر ایمان لے آئیں جبکہ ان دونوں کی قوم ہماری غلام ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 49 (عام شمار 23:48)

فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُواْ مِنَ ٱلۡمُهۡلَكِينَ

پس ان دونوں کو انہوں نے جھٹلا دیا اور وہ خود ہلاک کئے جانے والوں میں سے ہو گئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 50 (عام شمار 23:49)

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُونَ

اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی تھی تا کہ وہ ہدایت پائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 51 (عام شمار 23:50)

وَجَعَلۡنَا ٱبۡنَ مَرۡيَمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةٗ وَءَاوَيۡنَٰهُمَآ إِلَىٰ رَبۡوَةٖ ذَاتِ قَرَارٖ وَمَعِينٖ

اور ابن مریم کو اور اس کی ماں کو بھی ہم نے ایک نشان بنایا تھا اور ان دونوں کو ہم نے ایک مرتفع مقام کی طرف پناہ دی جو پُرامن اور چشموں والا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 52 (عام شمار 23:51)

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلرُّسُلُ كُلُواْ مِنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَٱعۡمَلُواْ صَٰلِحًاۖ إِنِّي بِمَا تَعۡمَلُونَ عَلِيمٞ

اے رسولو! پاکیزہ چیزوں میں سے کھایا کرو اور نیک اعمال بجا لاؤ۔ جو کچھ تم کرتے ہو اُس کا میں یقیناً دائماً علم رکھتا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 53 (عام شمار 23:52)

وَإِنَّ هَٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمۡ أُمَّةٗ وَٰحِدَةٗ وَأَنَا۠ رَبُّكُمۡ فَٱتَّقُونِ

اور یقیناً یہ تمہاری امّت ایک ہی امّت ہے اور میں تمہارا ربّ ہوں۔ پس مجھ سے ڈرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 54 (عام شمار 23:53)

فَتَقَطَّعُوٓاْ أَمۡرَهُم بَيۡنَهُمۡ زُبُرٗاۖ كُلُّ حِزۡبِۭ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُونَ

پس انہوں نے اپنے معاملہ کو اپنے درمیان ٹکڑے ٹکڑے بانٹ لیا۔ سب گروہ، اس پر جو اُن کے پاس تھا، اِترا نے لگے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 55 (عام شمار 23:54)

فَذَرۡهُمۡ فِي غَمۡرَتِهِمۡ حَتَّىٰ حِينٍ

پس انہیں ان کی جہالت میں کچھ مدّت کے لئے چھوڑ دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 56 (عام شمار 23:55)

أَيَحۡسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِۦ مِن مَّالٖ وَبَنِينَ

کیا وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم جو مال اور اولاد کے ذریعہ اُن کی مدد کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 57 (عام شمار 23:56)

نُسَارِعُ لَهُمۡ فِي ٱلۡخَيۡرَٰتِۚ بَل لَّا يَشۡعُرُونَ

ہم انہیں بھلائیوں میں آگے بڑھا رہے ہیں؟ نہیں نہیں! وہ کچھ شعور نہیں رکھتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 58 (عام شمار 23:57)

إِنَّ ٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ خَشۡيَةِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ

یقیناً وہ لوگ جو اپنے ربّ کے رعب سے ڈرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 59 (عام شمار 23:58)

وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُونَ

اور وہ لوگ جو اپنے ربّ کی آیات پر ایمان لاتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 60 (عام شمار 23:59)

وَٱلَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمۡ لَا يُشۡرِكُونَ

اور وہ لوگ جو اپنے ربّ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی