سورۃ 23: المؤمنون
قرآن کریم, حصہ 6
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 101 (عام شمار 23:100)
شاید کہ میں اچھے کام کروں اُس (دنیا) میں جسے چھوڑ آیا ہوں۔ ہرگز نہیں۔ یہ تو محض ایک بات ہے جو وہ کہہ رہا ہے۔ اور اُن کے پیچھے ایک روک حائل رہے گی اس دن تک کہ وہ اُٹھائے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 102 (عام شمار 23:101)
پس جب بگل میں پھونکا جائے گا تو اس دن ان کے درمیان کوئی رشتے نہیں رہیں گے اور نہ ہی وہ ایک دوسرے سے سوال کر سکیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 103 (عام شمار 23:102)
پس وہ جس کے (اعمال کے) پلڑے بھاری ہوئے تو یہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 104 (عام شمار 23:103)
اور وہ جن کے (اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوئے تو یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا۔ جہنم میں وہ لمبے عرصہ تک رہنے والے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 105 (عام شمار 23:104)
آگ ان کے چہروں کو جھلسائے گی اور اس میں (چہرے کے اذیت ناک کھچاؤ سے) ان کی کچلیاں نظر آنے لگیں گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 106 (عام شمار 23:105)
کیا تم پر میری آیات نہیں پڑھی جاتی تھیں؟ پس تم انہیں جھٹلایا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 107 (عام شمار 23:106)
وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! ہم پر ہماری بدنصیبی غالب آگئی اور ہم ایک گمراہ قوم تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 108 (عام شمار 23:107)
اے ہمارے ربّ! ہمیں اس سے نکال دے۔ پس اگر ہم پھر ایسا کریں تو یقیناً ہم ظلم کرنے والے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 109 (عام شمار 23:108)
وہ کہے گا اسی میں دفع ہوجاؤ اور مجھ سے کلام نہ کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 110 (عام شمار 23:109)
یقیناً میرے بندوں میں سے ایک ایسا فریق بھی تھا جو کہا کرتا تھا۔ اے ہمارے ربّ! ہم ایمان لے آئے۔ پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 111 (عام شمار 23:110)
پس تم نے انہیں تمسخر کا نشانہ بنا لیا یہاں تک کہ انہوں نے تمہیں میری یاد سے غافل کر دیا اور تم ان سے ٹھٹھا کرتے رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 112 (عام شمار 23:111)
یقیناً آج میں نے ان کو اُس کی، جو وہ صبر کیا کرتے تھے، یہ جزا دی ہے کہ یقیناً وہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 113 (عام شمار 23:112)
وہ ان سے پوچھے گا تم زمین میں گنتی کے کتنے سال رہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 114 (عام شمار 23:113)
تو وہ کہیں گے ہم ایک دن یا دن کا کچھ حصہ رہے۔ پس شمار کرنے والوں سے پوچھ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 115 (عام شمار 23:114)
وہ کہے گا تم نہیں رہے مگر بہت تھوڑا۔ (بہتر ہوتا) اگر تم علم رکھتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 116 (عام شمار 23:115)
پس کیا تم نے گمان کیا تھا کہ ہم نے تمہیں بے مقصد پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہرگز ہماری طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 117 (عام شمار 23:116)
پس بہت بلند مرتبہ ہے اللّٰہ سچا بادشاہ۔ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ معزز عرش کا ربّ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 118 (عام شمار 23:117)
اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو یقیناً اُس کا حساب اُس کے ربّ کے پاس ہے۔ یقیناً کافر کامیاب نہیں ہوتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 119 (عام شمار 23:118)
اور تُو کہہ اے میرے ربّ! بخش دے اور رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad