سورۃ 23: المؤمنون
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 81 (عام شمار 23:80)
اور وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور رات اور دن کا اختلاف بھی اسی کے اختیار میں ہے۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 82 (عام شمار 23:81)
بلکہ انہوں نے ویسی ہی بات کہی جیسی پہلے لوگ کہا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 83 (عام شمار 23:82)
وہ کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر بھی ضرور اٹھائے جائیں گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 84 (عام شمار 23:83)
یقیناً ہم سے اور ہمارے آباءو اجداد سے بھی اس سے پہلے یہی وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ کچھ نہیں مگر پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 85 (عام شمار 23:84)
تُو پوچھ کہ زمین اور جو کچھ اس میں ہے وہ کس کا ہے؟ (بتاؤ) اگر تمہیں علم ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 86 (عام شمار 23:85)
وہ کہیں گے اللہ ہی کا ہے۔ کہہ دے کہ کیا پھر تم نصیحت نہیں پکڑو گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 87 (عام شمار 23:86)
پوچھ کہ کون ہے سات آسمانوں کا ربّ اور عرشِ عظیم کا ربّ؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 88 (عام شمار 23:87)
وہ کہیں گے اللہ ہی کے ہیں۔ کہہ کیا پھر تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 89 (عام شمار 23:88)
تُو پوچھ کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور وہ پناہ دیتا ہے لیکن اس کے مقابلہ میں پناہ نہیں دی جاتی؟ (بتاؤ) اگر تم جانتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 90 (عام شمار 23:89)
وہ کہیں گے اللہ ہی کی ہے۔ پوچھ پھر تم کہاں بہکائے جا رہے ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 91 (عام شمار 23:90)
حقیقت یہ ہے کہ ہم ان کے پاس حق لائے ہیں اور یقیناً وہ جھوٹ بولنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 92 (عام شمار 23:91)
اللہ نے کوئی بیٹا نہیں اپنایا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور معبود ہے۔ ایسا ہوتا تو یقیناً ہر معبود اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہو جاتا اور ضرور ان میں سے بعض بعض دوسروں پر چڑھائی کرتے۔ پاک ہے اللہ اُس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 93 (عام شمار 23:92)
جو غیب اور حاضر کا جاننے والا ہے اور وہ اُس سے بہت بالا ہے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 94 (عام شمار 23:93)
تُو کہہ اے میرے ربّ! اگر تو مجھے وہ دکھا ہی دے جس سے ان کو ڈرایا جاتا ہے (تو یہ ایک التجا ہے)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 95 (عام شمار 23:94)
اے میرے ربّ! پس مجھے ظالم قوم میں سے نہ بنا دینا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 96 (عام شمار 23:95)
اور یقیناً ہم اس پر ضرور قادر ہیں کہ تجھے وہ دکھا دیں جس سے ہم ان کو ڈراتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 97 (عام شمار 23:96)
اُس (طریق) سے جو بہترین ہے بدی کو ہٹا دے۔ ہم اُسے سب سے زیادہ جانتے ہیں جو وہ باتیں بناتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 98 (عام شمار 23:97)
اور تُو کہہ کہ اے میرے ربّ! مَیں شیطانوں کے وَسو َسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 99 (عام شمار 23:98)
اور (اس بات سے) میں تیری پناہ مانگتا ہوں اے میرے ربّ! کہ وہ میرے قریب پھٹکیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 23، آیت 100 (عام شمار 23:99)
یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کو موت آجاتی ہے تو کہتا ہے اے میرے ربّ! مجھے لوٹا دیجیئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad