سورۃ 25: الفرقان
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 2 (عام شمار 25:1)
بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس نے اپنے بندے پر فرقان اُتارا تا کہ وہ سب جہانوں کے لئے ڈرانے والا بنے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 3 (عام شمار 25:2)
وہی جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس نے کوئی بیٹا نہیں اپنایا اور نہ بادشاہت میں کوئی اس کا شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اسے ایک بہت عمدہ اندازے کے مطابق ڈھالا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 4 (عام شمار 25:3)
اور انہوں نے اس کے سوا ایسے معبود بنا رکھے ہیں جو کچھ پیدا نہیں کر تے جبکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں اور وہ اپنے لئے بھی نہ نقصان کی طاقت رکھتے ہیں نہ نفع کی اور نہ ان کے اختیار میں موت ہے نہ زندگی اور نہ ہی حشرنشر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 5 (عام شمار 25:4)
اور جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جو اُس نے گھڑ لیا ہے اور اس بارہ میں اس کی دوسرے لوگوں نے مدد کی ہے۔ پس یقیناً وہ سراسر ظلم اور جھوٹ بنا لائے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 6 (عام شمار 25:5)
اور انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو اس نے لکھوا لی ہیں پس یہ صبح وشام اس پر پڑھی جاتی ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 7 (عام شمار 25:6)
تُو کہہ دے کہ اِسے اُس نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کے بھید جانتا ہے۔ یقیناً وہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 8 (عام شمار 25:7)
اور وہ کہتے ہیں کہ اس رسول کو کیا ہوگیا ہے کہ کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے۔ کیوں نہ اس کی طرف کوئی فرشتہ اُتارا گیا جو اس کے ساتھ مل کر (لوگوں کو) ڈرانے والا ہوتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 9 (عام شمار 25:8)
یا اس کی طرف کوئی خزانہ اُتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا جس سے یہ کھاتا۔ اور ظالموں نے کہا کہ تم لوگ یقیناً ایک ایسے آدمی کے سوا کسی کی پیروی نہیں کررہے جو سحرزدہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 10 (عام شمار 25:9)
دیکھ تیرے بارے میں وہ کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں۔ پس وہ گمراہ ہو چکے ہیں اور کسی راہ کی استطاعت نہیں رکھتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 11 (عام شمار 25:10)
بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جو اگر چاہتا تو تیرے لئے اس سے بہت بہتر چیزیں بناتا یعنی ایسے باغات جن کے دامن میں نہریں بہتیں اور تیری خاطر بہت سے عظیم الشان محل بنا دیتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 12 (عام شمار 25:11)
بلکہ وہ تو ساعت ہی کو جھٹلا بیٹھے ہیں اور ہم نے ان کے لئے جو ساعت کو جھٹلا دیں ایک بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 13 (عام شمار 25:12)
جب وہ اُنہیں ابھی دُور کے مقام پر ہی دیکھے گی تو وہ اس کی غیظ سے کھولتی ہوئی آواز اور چیخیں سنیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 14 (عام شمار 25:13)
جب وہ اس میں تنگ مقام پر زنجیروں میں جکڑے ہوئے ڈالے جائیں گے تو اس وقت وہ ہلاکت کو پکاریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 15 (عام شمار 25:14)
آج کے دن تم صرف ایک ہی ہلاکت کو نہ پکارو بلکہ بکثرت ہلاکتوں کو پکارو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 16 (عام شمار 25:15)
تُو پوچھ کہ کیا یہ (چیز) اچھی ہے یا دائمی جنت جس کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے جو اُن کے لئے جزا ہوگی اور لَوٹ کر آنے کی جگہ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 17 (عام شمار 25:16)
اُس میں وہ جو چاہیں گے ان کو ملے گا ہمیشہ (اس میں) رہتے ہوئے۔ یہ ایسا وعدہ ہے جو (پورا کرنا) تیرے ربّ پر لازم ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 18 (عام شمار 25:17)
اور(یاد کرو) جس دن وہ ان کو اکٹھا کرے گا اور ان کو بھی جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے پھر ان سے کہے گا کہ کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کردیا تھا یا وہ خود رستے سے ہٹ گئے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 19 (عام شمار 25:18)
وہ کہیں گے پاک ہے تُو۔ ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ہم تجھے چھوڑ کر کوئی دوسرے آقا بنالیتے۔ لیکن تو نے ان کو اور ان کے آباءکو کچھ فائدہ پہنچایا یہاں تک کہ وہ (تیرے) ذکر کو بھول گئے اور ہلاک ہو جانے والی قوم بن گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 20 (عام شمار 25:19)
پس وہ تو ‘ جو تم کہتے ہو‘ اُسے جھٹلا چکے ہیں۔ پس نہ تم (عذاب) ٹالنے کی استطاعت رکھوگے نہ مدد (حاصل کرنے) کی۔ اور تم میں سے جو ظلم کرے ہم اُسے ایک بڑا عذاب چکھائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)