سورۃ 25: الفرقان
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 21 (عام شمار 25:20)
اور ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجے مگر وہ بالضرور کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے تھے۔ اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لئے ابتلا ءکا ذریعہ بنا دیا۔ کیا تم صبر کروگے؟ اور تیرا ربّ گہری نگاہ رکھنے والاہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 22 (عام شمار 25:21)
اور اُن لوگوں نے کہا جو ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے کہ ہم پر فرشتے کیوں نہ اتارے گئے یا ہم اپنے ربّ کو دیکھ لیتے۔ یقیناً انہوں نے اپنے تئیں بہت بڑا سمجھا ہے اور بہت بڑی سرکشی کی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 23 (عام شمار 25:22)
جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لئے کوئی خوشخبری نہیں ہوگی اور وہ کہیں گے (عذاب کے ان فرشتوں سے) ایسی روک ہی بہتر ہے جو پاٹی نہ جاسکے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 24 (عام شمار 25:23)
اور جو عمل بھی انہوں نے کیا ہم اس کی طرف پیش قدمی کریں گے اور ہم اسے پراگندہ خاک بنادیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 25 (عام شمار 25:24)
جنت کے رہنے والے اس دن مستقل ٹھکانے کے لحاظ سے بھی سب سے اچھے ہوں گے اور عارضی آرام کی جگہ کے لحاظ سے بھی بہترین۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 26 (عام شمار 25:25)
اور (یاد کرو) جس دن آسمان بادلوں (کی گھن گرج) سے پھٹنے لگے گا اور فرشتے جوق در جوق اتارے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 27 (عام شمار 25:26)
سچی بادشاہت اُس دن رحمان کے لئے ہوگی اور کافروں کے لئے وہ بہت دشوار دن ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 28 (عام شمار 25:27)
اور (یاد کرو) جس دن ظالم (حسرت سے) اپنے ہاتھ کاٹے گا اور کہے گا کاش! میں نے رسول کے ساتھ ہی راہ اختیار کی ہوتی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 29 (عام شمار 25:28)
اے وائے ہلاکت! کاش میں فلاں شخص کو گہرا دوست نہ بناتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 30 (عام شمار 25:29)
اس نے یقیناً مجھے (اللہ کے) ذکر سے منحرف کر دیا بعد اس کے کہ وہ میرے پاس آیا اور شیطان تو انسان کو بے یار و مددگار چھوڑ جانے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 31 (عام شمار 25:30)
اور رسول کہے گا اے میرے ربّ! یقیناً میری قوم نے اس قرآن کو متروک کر چھوڑا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 32 (عام شمار 25:31)
اور اسی طرح ہم ہر نبی کے لئے مجرموں میں سے دشمن بنا دیتے ہیں۔ اور بہت کافی ہے تیرا ربّ بطور ہادی اور بطور مددگار۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 33 (عام شمار 25:32)
اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ کہیں گے کہ اس پر قرآن یک دفعہ کیوں نہ اُتارا گیا۔ اسی طرح (اُتارا جانا تھا) تاکہ ہم اس کے ذریعہ تیرے دل کو ثبات عطا کریں اور (اسی طرح) ہم نے اسے بہت مستحکم اور سلیس بنایا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 34 (عام شمار 25:33)
اور وہ تیرے سامنے کوئی حجت نہیں لاتے مگر ہم (اسے ردّ کرنے کے لئے) تیرے پاس حق لے آتے ہیں اور (اُس کی) بہترین تفسیر بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 35 (عام شمار 25:34)
وہ لوگ جو اوندھے مُنہ اکٹھے جہنّم کی طرف لے جائے جائیں گے یہی وہ لوگ ہیں جو مقام کے لحاظ سے سب سے بُرے اور راہ کے لحاظ سے سب سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 36 (عام شمار 25:35)
اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور اس کے ساتھ ہم نے اس کے بھائی ہارون کو (اس کا) وزیر بنایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 37 (عام شمار 25:36)
پس ہم نے کہا تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جس نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے۔ پس ہم نے اُن (لوگوں) کو بُری طرح ہلاک کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 38 (عام شمار 25:37)
اور نوح کی قوم کو بھی جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ہم نے انہیں غرق کر دیا اور انہیں ہم نے لوگوں کے لئے ایک نشان بنادیا۔ اور ظالموں کے لئے ہم نے بہت دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 39 (عام شمار 25:38)
اور عاد اور ثمود اور کنویں والوں کو بھی اور بہت سی اُن قوموں کو بھی جو اس (عرصہ) کے درمیان تھیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 25، آیت 40 (عام شمار 25:39)
اور ہر ایک کے لئے ہم نے (عبرت آموز) مثالیں بیان کیں اور سب کو ہم نے (بالآخر) بُری طرح ہلاک کردیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad