سورۃ 26: الشعراء

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 2

طسٓمٓ

طَیِّب سَمِیع عَلِیم : پاک ، بہت سننے والا، بہت جاننے والا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 3

تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ

یہ ایک روشن کر دینے والی کتاب کی آیات ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 4

لَعَلَّكَ بَٰخِعٞ نَّفۡسَكَ أَلَّا يَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ

کیا تو اپنی جان کو اس لئے ہلاک کر دے گا کہ وہ مومن نہیں ہوتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 5

إِن نَّشَأۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةٗ فَظَلَّتۡ أَعۡنَٰقُهُمۡ لَهَا خَٰضِعِينَ

اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایک ایسا نشان اُتاریں جس کے سامنے ان کی گردنیں جھک جائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 6

وَمَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرٖ مِّنَ ٱلرَّحۡمَٰنِ مُحۡدَثٍ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهُ مُعۡرِضِينَ

اور ان کے پاس رحمان کی طرف سے کوئی تازہ نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سے اِعراض کرنے والے ہوتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 7

فَقَدۡ كَذَّبُواْ فَسَيَأۡتِيهِمۡ أَنۢبَـٰٓؤُاْ مَا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ

پس یقیناً انہوں نے (ہر تازہ نشان کو) جھٹلا دیا ہے۔ سو ضرور انہیں ان (باتوں کے پورا ہونے) کی خبریں ملیں گی جن کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 8

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَمۡ أَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجٖ كَرِيمٍ

کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنے ہی (نباتات کے) اعلیٰ درجے کے جوڑے اُگائے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 9

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ

یقیناً اس میں ایک بہت بڑا نشان ہے جبکہ اکثر اُن میں سے ایمان لانے والے نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 10

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

اور یقیناً تیرا ربّ ہی ہے جو کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 11

وَإِذۡ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئۡتِ ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

اور جب تیرے ربّ نے موسیٰ کو ندا دی کہ تو ظالم قوم کی طرف جا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 12

قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَۚ أَلَا يَتَّقُونَ

(یعنی) فرعون کی قوم کی طرف (یہ کہتے ہوئے کہ) کیا وہ تقویٰ اختیار نہیں کریں گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 13

قَالَ رَبِّ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

اس نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 14

وَيَضِيقُ صَدۡرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرۡسِلۡ إِلَىٰ هَٰرُونَ

اور میرا سینہ تنگی محسوس کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی۔ پس ہارون کی طرف اپنی رسالت بھیج۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 15

وَلَهُمۡ عَلَيَّ ذَنۢبٞ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ

نیز مجھ پر ان کا ایک جرم بھی ہے پس میں ڈرتا ہوں کہ مجھے وہ قتل کر دیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 16

قَالَ كَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ

اس نے کہا ہرگز نہیں! پس تم دونوں ہمارے نشانات کے ساتھ جاؤ۔ یقیناً ہم تمہارے ساتھ خوب سننے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 17

فَأۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

پس دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور (اسے) کہو کہ ہم یقیناً تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے پیغمبر ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 18

أَنۡ أَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ

(یہ پیغام دینے کے لئے) کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 19

قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدٗا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ

اس نے کہا کیا ہم نے تجھے بچپن سے اپنے درمیان نہیں پالا جبکہ تو اپنی عمر کے کئی سال ہمارے درمیان رہا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 20

وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ ٱلَّتِي فَعَلۡتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ

اور تو نے وہ فعل کیا جو تو نے کیا اور تُو ناشکروں میں سے ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei