سورۃ 26: الشعراء
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 21 (عام شمار 26:20)
اس نے کہا میں نے وہ فعل اس وقت کیا جب میں گم گشتہ راہ تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 22 (عام شمار 26:21)
پس میں تم سے فرار ہوگیا جب میں تم سے ڈرا۔ تب میرے ربّ نے مجھے حکمت عطا کی اور مجھے پیغمبروں میں سے بنا دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 23 (عام شمار 26:22)
اور (کیا تیرا) یہ احسان ہے جو تُو مجھ پر جتا رہا ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا ڈالا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 24 (عام شمار 26:23)
فرعون نے کہا اور وہ سب جہانوں کا ربّ ہے کیا چیز؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 25 (عام شمار 26:24)
اس نے کہا آسمانوں اور زمین کا ربّ اور اُس کا جو ان دونوں کے درمیان ہے۔ (بہتر ہوتا) اگر تم یقین کرنے والے ہوتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 26 (عام شمار 26:25)
اس نے اُن سے جو اُس کے اردگرد تھے کہا کیا تم سن نہیں رہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 27 (عام شمار 26:26)
اس (یعنی موسیٰ) نے کہا (وہ) تمہارا بھی ربّ ہے اور تمہارے پہلے آباءواجداد کا بھی ربّ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 28 (عام شمار 26:27)
اُس (یعنی فرعون) نے کہا یقیناً یہ تمہارا رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور پاگل ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 29 (عام شمار 26:28)
اس (یعنی موسیٰ) نے کہا (وہ) مشرق کا بھی ربّ ہے اور مغرب کا بھی اور اس کا بھی جو اِن دونوں کے درمیان ہے۔ (بہتر ہوتا) اگر تم عقل کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 30 (عام شمار 26:29)
اس نے کہا اگر تُو نے میرے سوا کسی کو معبود پکڑا تو میں ضرور تجھے قیدی بنادوں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 31 (عام شمار 26:30)
اس نے کہا کیا اس صورت میں بھی کہ میں تیرے سامنے کوئی کھلی کھلی چیز پیش کروں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 32 (عام شمار 26:31)
اس نے کہا پھر لے آ اُسے اگر تُو سچوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 33 (عام شمار 26:32)
تب اس نے اپنا عصا پھینکا تو اچانک وہ صاف صاف دکھائی دینے والا اژدھا بن گیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 34 (عام شمار 26:33)
پھر اس نے اپنا ہاتھ نکالا تو اچانک وہ دیکھنے والوں کو سفید دکھائی دینے لگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 35 (عام شمار 26:34)
اس نے اپنے اردگرد سرداروں سے کہا یقیناً یہ کوئی بڑا ماہرِ فن جادوگر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 36 (عام شمار 26:35)
یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہارے وطن سے نکال دے۔ پس تم کیا مشورہ دیتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 37 (عام شمار 26:36)
انہوں نے کہا اس کو اور اس کے بھائی کو کچھ مہلت دے اور شہروں میں اکٹھا کرنے والے بھیج دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 38 (عام شمار 26:37)
وہ تیرے پاس ہر قسم کے بڑے ماہرِ فن جادو گر لے آئیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 39 (عام شمار 26:38)
پس جادوگروں کو ایک معین دن کے مقررہ وقت پر اکٹھا کیا گیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 40 (عام شمار 26:39)
اور لوگوں سے کہا گیا کہ کیا تم جمع ہو سکوگے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad