سورۃ 26: الشعراء

قرآن کریم, حصہ 12

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 221 (عام شمار 26:220)

إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ

یقیناً وہی ہے جو بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 222 (عام شمار 26:221)

هَلۡ أُنَبِّئُكُمۡ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ

کیا میں تمہیں اس کی خبر دوں جس پر شیاطین بکثرت اترتے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 223 (عام شمار 26:222)

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٖ

وہ ہر پکے جھوٹے (اور) سخت گنہگار پر بکثرت اترتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 224 (عام شمار 26:223)

يُلۡقُونَ ٱلسَّمۡعَ وَأَكۡثَرُهُمۡ كَٰذِبُونَ

وہ (ان کی باتوں پر) کان دَھرتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 225 (عام شمار 26:224)

وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلۡغَاوُۥنَ

اور رہے شعراء تو محض بھٹکے ہوئے ہی اُن کی پیروی کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 226 (عام شمار 26:225)

أَلَمۡ تَرَ أَنَّهُمۡ فِي كُلِّ وَادٖ يَهِيمُونَ

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سرگرداں رہتے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 227 (عام شمار 26:226)

وَأَنَّهُمۡ يَقُولُونَ مَا لَا يَفۡعَلُونَ

اور یقیناً وہ کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 228 (عام شمار 26:227)

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَيَّ مُنقَلَبٖ يَنقَلِبُونَ

سوائے اُن کے جو (اُن میں سے) ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اور کثرت سے اللہ کو یاد کیا اور ظلم کا نشانہ بننے کے بعد اس کا بدلہ لیا۔ اور وہ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ کس لَوٹنے کے مقام پر لَوٹ جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی